Connect with us
Monday,17-November-2025

سیاست

یوپی : دوسرے مرحلے کی 55 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز

Published

on

vote

اتر پردیش میں دوسرے مرحلے کے تحت 9 اضلاع کی 55 سیٹوں پر پیر کو سخت سیکورٹی کے انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رائے دہندگان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔

چیف الیکشن افسر اجئے کمار شکلا نے اتوار کو کہا کہ ان تمام سیٹوں پر مجموعی طور سے 2.02 کروڑ رائے دہندگان بشمول 1.05 کروڑ مرد اور 94 لاکھ خواتین 586 امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں 69 خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا 12544 پولنگ سنٹرس کے 23404 پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سال 2017 میں ان سیٹوں پر مجموعی ووٹنگ کا اوسط فیصد 65.53 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وہیں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (نظم ونسق) پرشانت کمار نے کہا آٹھ اسمبلی حلقوں بشموں نگینہ، دھام پور، بجنور، اسمولی، سنبھل، دیوبند، رامپور منہارن اور گنگوہ کو حساس حلقوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں 436 بستیوں اور مقامات کو کافی حساس اور 4917 پولنگ بوتھ کو حساس بوتھوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

اے ڈی جی نے بتایا کہ خواتین کے لئے 127 پنک بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں پر 42 خاتون انسپکٹر یا سب۔انسپکٹر اور 488 کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں سنٹرل فورسز کی 733.44 کمپنیوں کو 12544 پولنگ بوتھ پر تعینات کیا گیا ہے۔

یو پی پولیس نے 6860 انسپکٹر اورسب انسپکٹر، 54670 کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ 18.01 کمپنی پی اے سی، 930 پی آر ڈی جوان اور 7746 چوکیداروں کو اس مرحلے میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جن اضلاع میں ووٹنگ ہونی ہے تمام شراب کی دوکانیں 5 بجے تک بند رہیں گی، اور سرحدین سیل کر دی گئی ہیں۔

جن اضلاع کی 55 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، ان میں امروہہ، سہارنپور، بجنور، رامپور، سنبھل، مرادآباد، بریلی، بدایوں اور شاہجہاں پور شامل ہیں۔ اس مرحلے میں یوگی حکومت کے تین وزیر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ سہارنپور سے سریش کھنہ، ضلع سنبھل کی چندوسی سے گلابو دیوی اور رامپور کی بلاسپور سیٹ سے بلدیو سنگھ اولکھ شامل ہیں۔

اپوزیشن کے معروف چہرے جو انتخابی میدان میں ہیں، ان میں سینئر سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر اعظم خان رامپور صدر سے، یوگی کابینہ کے سابق وزیر اور اب ایس پی امیدوار دھرم پال سنگھ سینی ضلع سہارنپور کی نکور سے اور امروہہ سے محبوب علی قابل ذکر ہیں۔

مسلم اکثریتی علاقے کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف پارٹیوں نے 75 سے زیادہ مسلم امیدوار اتارے ہیں۔ ان میں بی ایس پی کے سب سے زیادہ 25، ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کے 18، کانگریس نے 23 مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ وہیں ایم آئی ایم کے 15 مسلم چہروں نے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔

تقریبا ایک مہینے تک چلی انتخابی مہم میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے علاوہ اپوزیشن پارٹیاں ایس پی۔ بی ایس پی، آر ایل ڈی، اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والی 55 سیٹوں میں سے تقریبا 25 سیٹوں پر مسلم ووٹر اور 20 سے زیادہ سیٹوں پر دلت ووٹر ہار جیت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اس علاقے میں سال 2017 کے مودی لہر نے دلت۔ مسلم صف بندی کی وجہ سے ماضی میں بی جے پی کے کمزور ہونے کے طلسم کو توڑتے ہوئے 55 میں سے 38 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ جبکہ ایس پی کو 15 اور اس کی اتحادی پارٹی کانگریس کو دو سیٹیں ملی تھیں۔ اس وقت ایس پی کے 15 میں سے 10 اور کانگریس کے دو میں سے ایک مسلم ایم ایل اے جیتے تھے۔ ماہرین کی رائے میں دلت ووٹوں میں تقسیم کا سیدھا اثر یہ ہوا کہ سابقہ الیکشن میں بی ایس پی کا اس علاقے میں کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔

اس الیکشن میں کسانوں کی ناراضگی بی جے پی کی مشکلیں بڑھا سکتی ہے۔ وہیں مخالف خیمے سے ایس پی نے اس علاقے میں احتجاج کو شباب پر پہنچا کر ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اس سے پہلے سال 2012 میں جب ایس پی نے حکومت بنائی تھی اس وقت بھی ایس پی کو اس علاقے کی 55 سیٹوں میں سے 27 سیٹوں میں جیت ملی تھی، جبکہ بی جے پی کے کھاتے میں 8 سیٹیں آئی تھیں۔

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والے 9 اضلاع میں سے سات اضلاع رامپور، سنبھل، مرادآباد، سہارنپور، امروہہ، بجنور اور نگینہ میں دلت مسلم ووٹر ہی امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی نے سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کیا تھا، اور ان سات اضلاع کی سبھی سات لوک سبھا سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ ان میں ایس پی کو رامپور مرادآباد اور سنبھل جبکہ بی ایس پی کو سہارنپور، نگینہ، بجنور اور امروہہ سیٹوں میں جیت ملی تھی۔

واضح رہے کہ اس الیکشن میں ذات پات کی صف بندی کی بنیاد پر بی جے پی کے لئے سابقہ الیکشن کی طرر پر مذہب کی بنیاد پر اور سیکورٹی کے مسئلے پر ووٹوں کی تقسیم کرانا سخت چیلجنگ ثابت ہوا ہے۔ سبھی پارٹیوں کے امیدواروں کہ فہرست سے صاف ہوگیا ہے، کہ اس علاقے میں الیکشن کا دارومدار دلت، جاٹ اور مسلم ووٹوں کے پولرائزیشن پر منحصر ہے۔

جہاں تک انتخابی مہم کا سوال ہے تو کورونا انفکشن کے خطرے کے درمیان ہو رہے۔ اس الیکشن میں گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں انتخابی مہم کا شور کافی کم رہا۔ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے تحت ریلی، جلوس اور روڈ شو وغیرہ پر پہلے ہی روک لگا دی تھی۔
ورچول انتخابی تشہیر کے معاملے میں بی جے پی نے اپوزیشن پارٹیوں کو ضرور پیچھے رکھنے کی کوشش کی، لیکن 06 فروری سے عوامی ریلیاں کرنے کی اجازات ملنے کے بعد ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس محدود روڈ شو اور عوامی ریلیاں کر کے ووٹروں تک اپنے پیغام پہنچانے میں مشغول ہیں۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی ابتداء میں اگرچہ سے انتخابی مہم سے دور رہیں، لیکن دو فروری سے انہوں نے مغربی اترپردیش میں تین ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔

انتخابی ایجنڈوں کی اگر بات کی جائے تو کسان تحریک کا گڑھ رہے۔ مغربی اترپردیش میں کسانوں کی پریشانیاں سب سے بڑا ایجنڈا ہیں۔ ماہرین کی رائے میں مودی حکومت بھلے ہی تینوں زرعی قوانین واپس لے کر سب سے لمبے کسان تحریک کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہو، لیکن کسانوں کا غصہ اب بھی بی جے پی کے لئے اس الیکشن کا سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

کسانوں کے اشتعال کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ترقیاتی کاموں کا اس علاقے میں جم کر انتخابی مہم چلائی ہے۔ بی جے پی نے شاہ کو مغربی اترپردیش میں پارٹی کا انتخابی انچارج بنایا ہے۔ یہ الیکشن شاہ کے انتخابی انتظامات کو بھی کسوٹی پر پرکھے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2012 میں جب سماج وادی پارٹی اقتدار میں آئی تھی، اس وقت ایس پی نے 55 میں سے 27 سیٹوں پر جیت درج کی تھی، جب کہ بی جے پی کے کھاتے میں محض 8 سیٹیں آئی تھیں۔

ساتھ ہی یہ بھی دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اکھلیش کے انتخابی نتائج کی لگاتار ناکامیوں پر اس الیکشن میں بریک لگتا ہے یا نہیں۔ وہ آر ایل ڈی کے جینت چودھری کے ساتھ پورے مغربی اترپردیش میں لگاتار انتخابی مہم کر کے کسانوں کے پریشانیوں کو اہم ایجنڈا بنا رہے ہیں۔ جس سے کسانوں کی ناراضگی بی جے پی کا وجئے رتھ روک سکے۔ علاوہ ازین یہ الیکشن جینت چودھری کے لئے بھی سخت امتحان ہے۔ یہ انتخاب یہ طے کرے گا کہ وہ جاٹ لینڈ کے چودھری ہیں یا نہیں۔

بی ایس پی کی بھی کوشش ہے کہ مغربی اترپردیش میں ایس پی آر ایل ڈی اتحاد اور بی جے پی کی لڑائی کو سہ رخی بنا دیا جائے۔ اس علاقے کی دلت اکثریتی دو درجن سیٹوں پر اپنے امیدوار جتانے کی بی ایس پی کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ سابقہ امتحانات میں اس علاقے سے ایک بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہ کر پانے والی بی ایس پی کے لئے یہ الیکشن اپنے وجود کو ثابت کرنے والا ہو گیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

امراؤتی کے ایم پی انیل بونڈے کو حیدرآبادی مسلمان کی ای میل پر دھمکی، آئی آئی سی بینر ہٹانے اور اسلام مخالف بیان بازی پر غصہ، حالات کشیدہ

Published

on

‎ممبئی ؛مہاراشٹرامراؤتی میں آئی سی سی نامی مسلم تنظیم نے ایک بنیر پنچوتی چوک پر لگایاگیا تھا جس پر تنازع پیدا ہو گیا اس کی وجہ سے امراؤتی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ رکن پارلیمان انیل بونڈے بینر لگانے کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آج اس معاملہ میں انیل بونڈے کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے جس کے بعد پولس نے اس معاملہ میں این سی درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اس ای میل میں کہا ہوگیا ہے کہ انیل بونڈے کے اسلام مخالف بیان سے نفرت پیدا ہوگئی ہے اور حیدرآباد کے مسلمانوں میں اسکے خلاف ناراضگی ہے اور ماحول انتہائی گرم ہے۔شکایت کنندہ انیل بونڈے کے ذاتی سکریٹری نے شکایت کی ہے کہ جب وہ صبح معمولات کے مطابق ای میل چیک کر رہے تھے تو انہیں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ۔ بونڈے کی آفیشل ای میل پر ایک نامعلوم ای میل آئی ڈی سے درج ذیل ای میل موصول ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب آپ نے اسلامی تعلیمات کے خلاف جو زبان استعمال کی اس نے حیدرآباد کے مسلمانوں کے دلوں میں ایسی آگ لگائی کہ یہاں کا ماحول خطرناک حد تک گرم ہوگیایہ غصہ ہے جو چنگاری سے طوفان بن جاتا ہے۔ آپ کا ہرایک لفظ مسلمان ایک کھلے زخم کی طرح محسوس کر رہے ہیں لہٰذا اپنی زبان اور اپنے بیان پر سے قابو رکھیں کیونکہ ڈاکٹر صاحب، اس بار جذبات اس قدر بھڑک اٹھے ہیں کہ ایک غلط لفظ بھی پورے ماحول کو بے قابو کرنے کے لیے کافی ہے۔ حیدرآباد کی ناراض مسلم برادری کے نام پر دھمکی آمیز میل موصول ہوا ۔ بونڈے نے اسلامی تنظیم کے بینر کے تعلق سے پنچاوتی چوک میں شکایت درج کرائی تھی ۔ اسی وجہ سے کی آفیشل ای میل آئی ڈی پر ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔ جس کے بعد این سی درج کر لی گئی ہے ۔ابیل بونڈے کی شناخت سخت گیر ہندوتوا لیڈر کے طور پر ہوتی ہے اور انہوں نے پنچ وتی چوک پر اسلامی بینر لگانے کی مخالفت کی تھی اس واقعہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہے پولس فوری طرح سے الرٹ ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

"سی این جی نہیں، دوگنے کرایے! ایندھن کی سپلائی میں رکاوٹ نے ممبئی کی آمدورفت کو افراتفری میں ڈال دیا؛ کرایوں میں اضافہ، اور صبح کے مصروف اوقات میں مسافروں کو لمبے سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔”

Published

on

ممبئی : ممبئی پیر کے روز سفر میں شدید رکاوٹ کا شکار ہو گیا کیونکہ سی این جی سپلائی کی وسیع قلت نے شہر بھر میں کئی ایندھن پمپ غیر فعال یا محدود پیداوار کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ غیر متوقع بندش کے نتیجے میں آٹوز، کالی پیلی ٹیکسیوں اور ایپ پر مبنی ٹیکسیوں کی دستیابی میں تیزی سے کمی واقع ہوئی، جس نے مسافروں کو طویل انتظار میں دھکیل دیا، کرایوں میں اضافہ ہوا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے زیادہ ہجوم متبادلات جیسے ٹرینوں اور میٹرو میں آفس اور اسکول کے اوقات کے دوران۔ اس کمی نے آن لائن مسافروں کی مایوسی کی لہر کو جنم دیا، جس میں صارفین ویڈیوز، اسکرین شاٹس اور سواریوں سے انکار اور کرایہ کے بھاری مطالبات سے متعلق شکایات پوسٹ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، "کوئی سی این جی ڈبل ریٹ نہیں، آپ عوامی لوٹ کو سرکاری کیوں نہیں قرار دیتے؟ روزانہ لڑائی، نیا چیلنج، جدوجہد۔” ایک اور مسافر نے شیئر کیا، "ممبئی میں آٹوز سی این جی کی قلت کی وجہ سے 2ایکس-3ایکس نارمل ریٹ چارج کر رہی ہیں… دفتر جانے والے کے طور پر، آپ کے پاس متفق ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔” والدین نے بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی محدود دستیابی نے اسکول چھوڑنے میں خلل ڈالا ہے اور اسے "ایک پاگل پیر” کا نام دیا ہے۔

کہ کیب ڈرائیور آج صبح سے اندھیری ایسٹ سے بی کے سی تک 500 روپے وصول کر رہے ہیں۔ یہ مسئلہ ایم ایم آر کے تمام حصوں بشمول نوی ممبئی، میرا-بھیندر اور وسائی ویرار تک پھیلا ہوا ہے۔ میرا-بھیندر سے ایک مسافر، ریا شرما نے کہا، "سی این جی کی سپلائی میں رکاوٹ نے مسافروں کی نقل و حرکت کو شدید متاثر کیا ہے۔ میرا روڈ میں اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے کوئی رکشہ نہیں تھا۔ مجھ جیسے دفتر جانے والوں کو آٹوز کے انتظار میں طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔” ممبئی، تھانے اور نوی ممبئی کے متعدد جیبوں میں پٹرول پمپوں کے باہر سیکڑوں آٹو رکشا، ٹیکسی اور ایگریگیٹر گاڑیاں قطار میں کھڑی تھیں۔ سوشل میڈیا بصریوں اور عینی شاہدین کے اکاؤنٹس سے بھر گیا تھا جس میں پیٹرول پمپ کے ارد گرد کلومیٹر لمبی قطاریں لگ رہی تھیں، اور ملحقہ سڑکیں رکی ہوئی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی وجہ سے رکی ہوئی تھیں جو ایندھن بھرنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہی تھیں۔ بہت سے ڈرائیوروں نے دعویٰ کیا کہ وہ رات بھر یا کئی گھنٹوں سے انتظار کر رہے تھے جب تک مکمل سپلائی دوبارہ شروع ہو گی۔ میڈیا کے مطابق، یہ خلل راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز (آر سی ایف) پلانٹ کے احاطے کے اندر گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے ہوا، جس سے مبینہ طور پر گیل کی مین سپلائی لائن متاثر ہوئی اور نتیجے میں مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) سٹی گیٹ اسٹیشن وڈالا میں گیس کا بہاؤ کم ہوا۔ کم دباؤ نے متعدد سی این جی اسٹیشنوں کو عارضی طور پر روکنے یا راشن سپلائی کرنے پر مجبور کیا، جس سے شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی جو بنیادی طور پر سی این جی پر انحصار کرتی ہے۔ مہانگر گیس لمیٹڈ نے بعد میں تصدیق کی کہ گھریلو پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کو بلاتعطل گھریلو سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ترجیح دی گئی ہے، اور کہا کہ اس کے نیٹ ورک میں سی این جی کی عام تقسیم کو بتدریج بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ہندوستان کا سب سے بڑا سینئر سٹیزنز فیسٹیول ممبئی کو ستاروں اور ہنسی سے چمکتا ہے۔

Published

on

ممبئی نے واقعی ایک قابل ذکر چیز کا مشاہدہ کیا کیونکہ خیال کے 50 سے اوپر 50 میگا ایونٹ نے اتوار کو نیسکو، گورگاؤں میں اپنی دو روزہ تقریب کو سمیٹا۔ میلے کا آغاز 15 نومبر کو ہوا، جس نے پنڈال کو ایک متحرک ثقافتی مرکز میں تبدیل کر دیا، یہ ثابت کر دیا کہ عمر جوش، تخلیقی صلاحیتوں یا خوشی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اس میلے میں 5,500 سے زیادہ بزرگوں اور ان کے خاندانوں کا خیرمقدم کیا گیا، جن میں سے اکثر نے جشن میں شرکت کے لیے ہندوستان کے مختلف حصوں سے سفر کیا تھا۔ روہنی ہٹنگڈی، نیشنل ایوارڈ اور بافٹا ایوارڈ یافتہ اداکارہ، جو کیال 50 سے اوپر 50 کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، نے راکیش بیدی، یاسمین سیت، منگیش گواڈے، اور منصور دلال جیسی دیگر شخصیات کے ساتھ میلے کا افتتاح کیا۔ ان کی موجودگی نے پریرتا اور تفریح ​​سے بھرے ہفتے کے آخر میں بہترین لہجہ قائم کیا۔ مشہور شخصیات کی پرفارمنس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔ اس دن کی لائن اپ میں مختلف قسم کے فنکارانہ تاثرات پیش کیے گئے، بشمول کرشنا بونگانے کی روح پرور کلاسیکی موسیقی؛ طبلہ کے استاد استاد توفیق قریشی سے تال کی چمک۔ اور آر ڈی واریرز ڈانس گروپ کی ایک پرجوش کارکردگی۔ مزید برآں، عالمی سیٹی بجانے والے چیمپئن، نکھل رانے اور گریجا مراٹھے، جن کے پاس موسیقی کی میراث ہے، نے ایونٹ کی دلکشی میں اضافہ کیا۔ جب اسٹینڈ اپ کامیڈین اتل کھتری نے اسٹیج لیا تو ہال قہقہوں سے بھر گیا۔

تقریب صرف پرفارمنس کے بارے میں نہیں تھی، بلکہ 50 سال کے بعد ایک بامعنی اور محفوظ زندگی گزارنے کے بارے میں بھی تھی۔ تقریب میں مالی منصوبہ بندی، صحت، میراث کی تخلیق، اور زندگی کا مقصد شامل تھا۔ ریڈی ٹو ریٹائر، ٹولپس ہائجین، ایکسس میکس لائف انشورنس، ایچ ڈی ایف سی میوچل فنڈ، اور آسن جیسی تنظیموں کے ماہرین نے بصیرت انگیز گفتگو کی۔ انٹرایکٹو زون نے پرانی یادوں اور تفریح ​​کا احساس دلایا۔ بزرگوں نے کیریکیچر آرٹ، مٹی کے برتن، مہندی، ٹیٹوز، چوڑیاں بنانے اور انڈور کھیلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ وی آر تجربہ زون نے بہت سے لوگوں کو نئے دور کی ٹکنالوجی سے متعارف کرایا، جبکہ گولڈن تمبولا، سونے کے انعامات کے ساتھ، دونوں دنوں میں حوصلہ بلند رکھتا ہے۔ ایک کیوریٹڈ برانڈ کی نمائش میں بزرگ افراد کے لیے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی گئی، جس سے ایونٹ کے تجرباتی احساس کو مزید بڑھایا گیا۔ بزرگوں نے انڈور کھیلوں، مہندی، آرٹ اور اس طرح کے مزید پروگراموں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ سیشنز نے میلے میں گہرائی کا اضافہ کیا، جس سے یہ نہ صرف خوشگوار بلکہ مزیدار بھی تھا۔ ایونٹ میں اتل کھتری کی کارکردگی سب سے بڑی جھلکیوں میں سے ایک تھی۔ اپنے دستخطی انداز اور آسان کہانی سنانے کے ساتھ، اس نے بزرگوں سے لے کر خاندان کے چھوٹے افراد تک تمام سامعین کو ہنسایا۔ روزمرہ کی زندگی، معاشرے، عمر رسیدگی، اور اپنی زندگی کے تجربات کے بارے میں اس کے لطیفے اس کے عمل کو واقعی خاص بناتے تھے۔ اس کی کارکردگی نے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کی کہ جب ہمارے مسائل اور چیلنجز کو ایک مختلف نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو چھوٹے لگتے ہیں، یہ تجویز کرتا ہے کہ زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com