Connect with us
Wednesday,12-November-2025

سیاست

یوپی اسمبلی انتخابات : ایس پی کی چھوٹی پارٹیوں و باغی لیڈروں پرنظر

Published

on

maya

حکمران جماعت کے خلاف بڑھتی اینٹی انکمبینسی، بی ایس پی یسے اراکین اسمبلی کا اخراج، اور اپنے لئے آسان راہ ڈھونڈھتے باغیوں کے درمیان سیاسی پارٹیوں نے یوپی اسمبلی انتخابات : 2022 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

کورونا پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں یومیہ شدت آتی دکھائی دے رہی ہے۔
ریاستی اسمبلی میں مین اپوزیشن و مسلسل تین شکستوں (لوک سبھا انتخابات۔2014، اسمبلی انتخابات۔2017، لوک سبھا انتخابات۔2019) کا سامنا کرنے والی سماج وادی پارٹی پوری دل جمعی اور سخت محنت کے ساتھ اپنے آپ کو نئے انداز میں پیش کرنے کو کوشاں ہے۔

سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) و راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے ساتھ اتحاد کے تلخ تجربات کے بعد پارٹی اب اس ضمن میں کافی حساس وہوش باش نظر آنے لگی ہے۔

پارٹی نے بڑی پارٹیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے سیاسی اتحاد کو سرے سے خارج کرتے ہوئے اس بار اسمبلی انتخابات میں چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کا ایک مجموعہ تیار کر کے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس پی نے جاٹ سماج کے اندر اثر و رسوخ رکھنے والی راشٹریہ لوک دل سے پہلے ہی اتحاد کر لیا ہے۔

آر ایل ڈی کے نومنتخب صدر جیت چودھری نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ ان کی پارٹی سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اترے گی۔ نتیجے میں مغربی یوپی میں جاٹ سماج کے لوگوں نے پنچایت انتخابات میں ایس پی امیدواروں کی کھل کر حمایت کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سماج وادی پارٹی نے مہان دل کے ساتھ بھی اتحاد کر لیا ہے۔ مغربی اترپردیش کے اضلاع میں مہان دل کا موریہ، کشواہا اور سینی سماج کے اندر کافی رسوخ مانا جاتا ہے۔ مہان دل نے بھی اسمبلی انتخابات میں ایس پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی اعلی قیادت گذشتہ تین انتخابات میں غیر یادو او بی سی اور غیر جاٹ ایس سی ووٹ کے پارٹی کو ووٹ نہ دینے کے سلسلے کافی فکر مند ہے۔ اور یہ ووٹ نہ ملنے کو ہی پارٹی کے گذشتہ تین انتخابات میں شکست کی ایک وجہ مانا جاتا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے جمعرات کو بتایا کہ ’پارٹی نے یادو مسلم ووٹوں کو اپنی جانب مائل کر کے بقیہ ہندو ووٹس کو بی جے پی کے لئے چھوڑ کرنا چاہتے ہوئے، ان جانے میں اس غلطی کو بار بار دوہرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار پارٹی اس کھائی کو پاٹنے کے لئے ذات پر مبنی چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیوں سے اتحار کررہی ہے۔ تاکہ ’اتی پچھڑا‘ کافی پسماندہ طبقات کو بی جے پی کے خیمے میں جانے سے روکا جا سکے۔

ایک دوسرے ایس پی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی سال 2014 سے ہی ’برہمن ۔ بنیا‘ پارٹی کا ٹیگ اپنے سے ختم کرنے کے لئے لگاتار کوشش کر رہی ہے، اور اس معاملے میں اس نے او بی سی و ایس سی سماج کے غریب اور کافی پسماندہ طبقات کا اتحاد بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 119 ٹکٹ کافی پسماندہ طبقات جیسے راج بھر، کشواہا اور موریہ سماج کے امیدواروں کو اور 69 ٹکٹ غیر جاٹ دلت سماج کے امیدواروں کودئیے تھے۔ اور اس کا انہوں نے خاطر خواہ سیاسی فائدہ حاصل کیا۔ اب سماج وادی پارٹی ذات پر مبنی چھوٹی سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کر کے بی جے پی کو 2022 میں شکست فاش دے گی۔

(جنرل (عام

بہار 14 نومبر کو گنتی کے لیے تیار 46 مراکز پر تین درجے کی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published

on

پٹنہ، 12 نومبر بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے دونوں مرحلوں کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے 14 نومبر کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ گنتی تین درجاتی حفاظتی نظام کے تحت، پٹنہ سمیت ریاست بھر کے 46 مراکز پر ہو گی تاکہ شفاف عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ای سی آئی کے ایک اہلکار کے مطابق، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو ہر ایک گنتی مرکز کے قریب مضبوط کمروں میں محفوظ طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سہولیات 24 گھنٹے سی سی ٹی وی نگرانی کے تحت ہیں، اور امیدواروں یا ان کے نمائندوں کو مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فوٹیج کی نگرانی کرنے کی اجازت ہے۔ تمام ای وی ایم کو مقررہ وقت پر اسٹرانگ رومز سے باہر لے جایا جائے گا اور سخت حفاظتی انتظامات میں کاؤنٹنگ ہالز میں منتقل کیا جائے گا۔ ای سی آئی نے تمام ضلعی انتخابی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ ای سی آئی ہیڈکوارٹر کی ایک خصوصی معائنہ ٹیم نے حال ہی میں تمام اسٹرانگ رومز کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران ایک سنٹر میں سی سی ٹی وی ڈسپلے میں معمولی تکنیکی خرابی کو فوری طور پر ٹھیک کر دیا گیا۔ اہلکار نے کہا کہ تمام کیمرے اب مکمل طور پر کام کر رہے ہیں، اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے نمائندوں کو ویڈیو فیڈز دکھائے گئے ہیں۔ بھروسے کو بڑھانے کے لیے ہر مانیٹرنگ سنٹر پر بیک اپ پاور گرڈ نصب کیے گئے ہیں۔ افسر نے کہا کہ پولنگ کے دو مرحلوں کے دوران کل 35 شکایات موصول ہوئیں — پانچ پہلے میں اور 30 ​​دوسرے مرحلے میں اسٹرانگ رومز کے بارے میں — اور سبھی کو فوری طور پر حل کر دیا گیا۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ضلعی اور ریاستی سطحوں پر نگرانی کے لیے مخصوص کمرے قائم کیے گئے تھے۔ گنتی کے عمل کے لیے، 1,050 اہلکاروں اور عملے کو دو مرحلوں میں تربیت دی جا رہی ہے — پہلا سیشن 10 نومبر کو پہلے ہی منعقد ہو چکا تھا، اور دوسرا 13 نومبر کو مقرر کیا گیا ہے۔ گنتی کے دن، سیکورٹی کا انتظام مرکزی مسلح افواج اور ضلعی پولیس کی طرف سے مشترکہ طور پر تین پرتوں کے محاصرے کے ذریعے کیا جائے گا — جس میں پہلی انگوٹھی اسٹرانگ رومز کی حفاظت کرے گی، دوسری گنتی کے انتظامات کو برقرار رکھا جائے گا۔ تمام مراکز کے بیرونی حدود۔ حکام نے کہا کہ 14 نومبر کو ایک منصفانہ، شفاف اور واقعات سے پاک گنتی کے دن کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

سینسیکس، نفٹی امریکہ-بھارت تجارتی مذاکرات، بہار کے ایگزٹ پولز پر سبز رنگ میں کھلا۔

Published

on

ممبئی، 12 نومبر، ہندوستانی بینچ مارک انڈیکس بدھ کو گرین زون میں کھلے، ایک آسنن ہند-امریکہ تجارتی معاہدے اور بہار میں ایگزٹ پولز کی رپورٹوں کے درمیان این ڈی اے کو فیصلہ کن اکثریت ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صبح 9.25 بجے تک، سینسیکس 496 پوائنٹس، یا 0.59 فیصد بڑھ کر 84،367 پر اور نفٹی 147 پوائنٹس، یا 0.58 فیصد بڑھ کر 25،842 پر پہنچ گیا۔ براڈ کیپ انڈیکس نے بینچ مارکس کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نفٹی مڈ کیپ 100 میں 0.55 فیصد اور نفٹی سمال کیپ 100 میں 0.61 فیصد اضافہ ہوا۔ میکس ہیلتھ کیئر اور ٹیک مہندرا نفٹی پیک میں بڑے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے، جبکہ ہارنے والوں میں ماروتی سوزوکی اور ٹرینٹ شامل تھے۔ تمام سیکٹرل انڈیکس سبز رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے سوائے نفٹی ایف ایم سی جی کے۔ ان میں سے زیادہ تر کے ساتھ ملایا گیا جو ہلکے منفی تعصب کے ساتھ تجارت کرتے ہیں۔ نفٹی آئی ٹی اور نفٹی آئل اینڈ گیس اسٹینڈ آؤٹ حاصل کرنے والے تھے — 1.26 فیصد اور 0.95 فیصد۔ "بھارت-امریکہ کے قریب ہونے والے تجارتی معاہدے اور ایگزٹ پولز کی رپورٹس کے ساتھ کہ بہار میں این ڈی اے کی جیت ہوئی ہے، جذبات میں بہتری آئی ہے۔ اس سے بیل مضبوط ہوں گے لیکن مارکیٹوں کو فیصلہ کن بریک آؤٹ اور پائیدار ریلی دینے کے لیے کافی نہیں ہے،” مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ رجحانات کی بنیاد پر، ایف آئی آئی دوبارہ اعلی سطح پر فروخت کر سکتے ہیں جب تک کہ اے آئی تجارت جاری رہتی ہے۔ بنیادی نقطہ نظر سے، امید کی گنجائش ہے کیونکہ جی ڈی پی کی نمو مضبوط ہے اور مالی سال 27 کے لیے آمدنی میں اضافہ روشن دکھائی دے رہا ہے۔ مالیاتی، کھپت اور دفاعی اسٹاک میں ریلی کے اگلے مرحلے کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے۔ ابتدائی تجارتی سیشنز میں ایشیا پیسیفک کی زیادہ تر مارکیٹوں میں اضافہ ہوا جب وال سٹریٹ میں اس امید پر ملا جلا تجارت ہوئی کہ امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے قریب ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ اے آئی اسٹاکس کی جدوجہد کے باوجود۔ امریکی مارکیٹیں راتوں رات ملے جلے طور پر ختم ہوئیں، جیسا کہ نیس ڈیک 0.3 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 0.18 فیصد کا اضافہ ہوا، اور ڈاؤ میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ایشیائی منڈیوں میں، چین کے شنگھائی انڈیکس میں 0.23 فیصد، اور شینزین میں 1 فیصد، جاپان کے نکیئی میں 0.21 فیصد، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.56 فیصد کی کمی ہوئی۔ جنوبی کوریا کا کوسپی 0.84 فیصد بڑھ گیا۔ پیر کو، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئیs) نے 803 کروڑ روپے کی ایکوئٹی فروخت کی، جبکہ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کار (ڈی آئی آئیز) 2,188 کروڑ روپے کی ایکوئٹی کے خالص خریدار تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دی بیڈس آف بالی وود میں سمیر وانکھیڈے کو نشانہ بنایا گیا ، دلی ہائیکورٹ ہتک عزت مقدمہ متنازع سیریز سے قابل اعتراض مواد حذف کرنے کا حکم

Published

on

ممبئی : ممبئی دلی ہائیکورٹ نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے ہتک عزت کیس میں ریڈ چلیزانٹرٹینمینٹ شاہ رخ خان، گوری خان اور متعلقین کی سخت سر زنش کی ہے اور کہا ہے کہ فنکارانہ آزادی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی شخص کی تضحیک کی جائے اس کے بعد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ متنازع نیٹ فلکس سیریز دی بیڈس آف بالی ووڈ سے سمیر وانکھیڈے سے متعلق متنازع عکس بندی حذف کی جائے۔ سمیر وانکھیڈے نے ہائیکورٹ میں عرضداشت داخل کر کے یہ التجا کی تھی کہ دی بیڈس آف بالی ووڈ میں ان کی کردار کشی کی گئی ہے اور انہیں ہدف بنانے کیلئے یہ سیریز تیار کی گئی ہے اس کا مقصد ہی سمیر وانکھیڈے کی ذلیل اور تضحیک ہے اس سیریز کے کچھ حصے ملاحظہ فرمانے کے بعد ہائیکورٹ نے فلم سے متنازع حصے حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔
سمیر وانکھیڈے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ فلم میں جو کردار پیش کیا گیا ہے وہ سمیروانکھیڈے کا تقابل ہے اوروانکھیڈے کی شبیہ خراب کر نے کی نیت سے ہی یہ سیریز تیار کی گئی ہے دی بیڈس آف بالی ووڈ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اس سیریز سے مذکورہ بالا اور متنازع مناظر اور قابل اعتراض ڈائیلاگ کو حذف کیا جائے جس پر عدالت نے متنازع اور قابل اعتراض مواد و مشمولات حذف کر نے کا حکم جاری کیا ہے اس سے قبل سمیر وانکھیڈے کی عرضی پر سماعت کر تے ہوئے عدالت نے شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز، نیٹ فلکس، میٹا، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹس ارسال کر کے جواب داخل کر نے کی ہدایت دی تھی جس پر ریڈ چلیزنے اس فلم اور سیریز کو ڈرامائی قرار دیتے ہوئے اس میں یہ واضح کیا تھا کہ اس کا حقائق سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود دلی ہائیکورٹ نے یہ دریافت کیا کہ آیا فلمی ڈراما کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی کی کردار کشی کی جائے اور یہ کہتے ہوئے شاہ رخ خان اور فلم کمپنی کی سرزنش کی ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے اپنی دلیل کے معرفت یہ ثابت کر نے کی کوشش کی کہ فلم میں جو کردار پیش کیا گیا ہے وہ سمیر وانکھیڈے کی مشابہت رکھتا ہے اور انہیں کو ہدف بنانے کیلئے اس کردار کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں اس کردار کے معرفت سمیر وانکھیڈے کا مضحکہ اڑانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے وانکھیڈے کی ذلیل ہوئی ہے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے اور قابل اعتراض اور متنازع مشمولات حذف کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے یہ سمیر وانکھیڈے کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے جبکہ شاہ رخ خان کو ایک زبردست جھٹکا لگا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com