سیاست
متحدہ محاذ کی پریس کانفرنس آگرہ روڈ کی تعمیر پر بوکھلاہٹ ہے : اسلم انصاری
مالیگاؤں: (پریس ریلیز)
جنتادل کی خصلت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ شہریان سے جھوٹ بول کر انہیں گمراہ کرتی رہی ہے جنتادل کا توڑی باز ٹولہ یہ نوٹ کر لے کہ کانگریس اور دوست پارٹی کو کمشنر پر عدم اعتماد لانے کیلئے جنتادل کی ضرورت نہ کل تھی نہ آج ہے نہ کل رہے گی جنتادل جاکر چوروں سے توڑی بازی کرے یا ان کو بلیک میل کرے۔ ہمیں معلوم ہے کہ کمشنر اور جنتا دل کا چولی دامن کا ساتھ ہے یہ چور چور موسیرے بھائی ہیں، پچھلے دنوں یہی جنتادل والے شوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے کمشنر پر 302 کا کیس بنانے کی بات کر رہے تھے۔اس لئے کہ ایک مریض آکیسجن نہ ملنے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلا گیا تھا رات میں انہوں نے انٹرویو دیا اور صبح کمشنر کے گھر جاکر عادت کے مطابق اپنی جیب گرم کرلی اور واٹر گریس پر کمشنر کاروائی کرے گا ایسا لیٹر کا سہارا لیکر شہریان کو دھوکہ دیا۔ جنتا دل 302 کا مقدمہ درج کرنے والی تھی اسکا کیا ہوا۔۔؟؟
شہر کی عوام ایسے چوروں اور توڑی بازوں سے ہوشیار رہے کیونکہ یہ لوگ کمشنر پر عدم اعتماد کے ساتھ بائیو مائننگ کا جو ٹھیکہ دیا گیا ہے اس کو بھی رد کرنے کی بات کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہیکہ اس معاملے میں بھی توڑی بازی کرنا چاہتے ہیں جبکہ بائیو مائننگ کیا ہے؟ شہریان اس کو سمجھ لیں کہ آج سالہا سال سے مالیگاؤں کا کچرا جو گرنا ندی کے کنارے پڑا سڑ رہا ہے اسے ٹھکانے لگانے کا حکم نامہ نیشنل گرین ٹربیونل کا ہے جس کی بنیاد پر وہ ٹھیکہ دیا گیا ہے مزید یہ کہ واٹر گریس کمپنی کا بھی ٹھیکہ رد کرنے کی بات کررہے ہیں جبکہ کانگریس پارٹی نے واٹر گریس کا ٹھیکہ رد کرنے کا پہلے ہی ٹھراؤ کر دیا ہے ۔ یہ چور کہہ رہے ہیں کہ گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن کا ٹینڈر بھی رد کیا جائے ۔تو عوام سمجھ لے کہ یہ ٹھیکہ چار کروڑ سے زائد کا ہے اور اس ٹینڈر کو بھی مالیگاؤں کی عوام سمجھ لے کہ گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر ٹوٹل آٹھ پمپ ہیں جس میں سے گرنا ڈیم اسکیم جب سے شروع ہوئی ہے مالیگاٶں مہا نگر پالیکا کے نکمے اور ناکارہ ادھیکاری جن میں ظہیر صاحب بھی شامل ہیں نے آٹھ پمپ ہوتے ہوئے ہمیشہ سے چار پمپ چلائے اور چار پمپ ہمیشہ سے آج تک بند رکھا وہ چار پمپ کی موٹر و پمپ کرلوسکر کمپنی کی مکمل طور پر زنگ لگ کر تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
مالیگاٶں شہر میں دیر سویر پانی آنے کا جو مسئلہ چل رہا ہے اس کو حل کرنے کیلئے یہ ٹینڈر نکلا ہے اور اب یہ توڑی باز کہہ رہے ہیں اس کو بھی رد کرو ان کی مکاری کو سمجھیں یہ جنگر چوٹے بدعنوان خود ہیں اور بولتے ہیں انجینئرس کی ٹیم بنا کر آگرہ روڈ کے کام کی نگرانی کریں گے یہی وہ چور اور جھوٹے لوگ ہیں جو 34 لاکھ کی جالی کو آٹھ کروڑ کی جالی بتاتے ہیں انہوں نے جس طرح فلائی اوور بریج کا کام روکا ہے یہی تعمیری کام کے دشمن اب انجینئرس کی ٹیم بنا کر آگرہ روڈ کا بھی کام روکنے کی کوشش کرنے والے ہیں کیونکہ ان کو ہر تعمیری کام میں توڑی بازی کی عادت ہے لیکن ان چوروں کو یہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ کانگریس پارٹی نے اب آگرہ روڈ کا کام ہر حال میں کرنے کا من بنا لیا ہے شہر کی عوام اب دیکھے گی کہ آر سی سی گٹر اور ناسک طرز کی سمنٹ روڈ کا کام کیسا ہوتا ہے یہ الزام لگاتے ہیں کہ دادا بھسے اور کمشنر کی سانٹھ گانٹھ ہے اور منتری جی اور کانگریس کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش رچ رہے ہیں اس میں یہ توڑی باز کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی اور چور چور موسیرے بھائی کے بھروسے کانگریس پارٹی عدم اعتماد نہیں لائے گی اگر لائے گی تو اپنے اور دوست پارٹی کے دم پر لائے گی یہ اور بات ہے کہ اگر عدم اعتماد میں ہم کو کچھ بھی ووٹ ملے مگر یہ طے ہیکہ جنتادل متحدہ محاذ کے ساتھی کمشنر اب اس شہر میں نہیں رہیں گے تو نہیں رہیں گے یہ بات ہائیکورٹ کی آڑ میں توڑی کرنے والے نوٹ کر لیں.
ممبئی پریس خصوصی خبر
کماٹی پورہ علاقے میں 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ فروشوں کباڑی کے خلاف بے دخلی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ محکمہ نے کل (28 اپریل 2026) کماٹی پورہ علاقے میں مختلف مقامات سے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ بیچنے والوں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی۔ یہ کارروائی میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر (زون-1) چندا جادھو، اسسٹنٹ کمشنر (ای ڈیپارٹمنٹ) شری آنند کنکال کی سربراہی میں اس کارروائی میں کماٹی پورہ گلی نمبر 1 سے 15، شکلاجی اسٹریٹ، شنکر پوپلا مارگ، سدھارتھ نگر، بپتی مارگ کے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکر اور پرانے اسکریپ بیچنے والے شامل ہیں تجاوزات ہٹانے والی 05 گاڑیوں، 01 جے سی بی اور دیگر آلات کی مدد سے یہ واگزار کروایا گیا۔ اس آپریشن کے دوران میونسپل کارپوریشن کے 15 افسران اور ملازمین سمیت مناسب پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

ممبئی : عید الاضحی سے قبل سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے ملاقات کر کے عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کو ایک رسمی خط پیش کیا، جس میں ان سے ریاستی سطح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اہم اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ایم ایل اے اعظمی نے انہیں بتایا کہ عید الاضحی 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔ جیسے جیسے عید الاضحی قریب آرہی ہے, بروقت اور مضبوط انتظامی انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ انتظامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور مذہبی تنظیموں کو مدعو کر کے عید الاضحی سے متعلق مسائل کا ازالہ کرے اور اس میں مسلمانوں کو عید الاضحی کے دوران درپیش مسائل سننے کے بعد انتظامیہ کو اس ضمن میں ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی صدارت میں جلد منعقد کیا جائے تاکہ عید الاضحی میں مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں مغربی مضافاتی علاقے میں صفائی کے کام کا سروے… سڑکوں کی صفائی کا کام مسلسل ضروری، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی ہدایت

ممبئی کے عام شہریوں کو صفائی ستھرائی کا کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کے بعد سڑکوں اور گلیوں کو صاف ستھرا پائیں صفائی کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینا اور انتظامیہ کا موثر امیج بنانے کے لیے روزمرہ کے کاموں میں تسلسل ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے کہا کہ ممبئی میں عوامی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کا کام قواعد کے مطابق اور وقت پر شروع کیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے آج صبح ذاتی طور پر علاقے کا دورہ کیا اس معائنہ کے دورے میں پی ایسٹ سیکشن میں ملاڈ (مشرق) میں کرار نالہ، سپترشی نالہ، شیواجی چوک نالہ، پی ساؤتھ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں پیرامل نالہ، اوشیوارا ندی، پی ویسٹ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں رام چندر نالہ، پی ویسٹ سیکشن میں پونلا ہانس، ویسٹ نالہ، پونلا ہانس سیکشن کی صفائی کا کام شامل ہے اگرچہ مانسون شروع ہونے میں ابھی وقت باقی ہے, لیکن میونسپل کارپوریشن مانسون کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت 31 مئی 2026 تک مکمل کیا جائے۔ نیز نالیوں میں تیرتا ہوا کچرا اور کیچڑ فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کام میں مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے انہیں وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر شرما نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی۔
‘پی ایسٹ’ اور ‘پی ویسٹ’ ڈویژنل کمیٹی کے چیئرمین حیدر علی اسلم شیخ، مقامی کارپوریٹر تیجندر سنگھ ٹوانہ، مقامی کارپوریٹرسدھارتھ شرما، ڈپٹی کمشنر (زون 4) ڈاکٹر بھاگیہ سری کاپسے، اسسٹنٹ کمشنر (پی ایسٹ) روپالی سرملکر، اسسٹنٹ کمشنر (پی نارتھ) کندن والوی، اسسٹنٹ کمشنر (پی ساؤتھ) انیرودھا کلکرنی، اسسٹنٹ کمشنر (کے ویسٹ) شری اس موقع پر چکرپانی آلے سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
