سیاست
مرکزی وزراء، بی جے پی کے لیڈروں کی جانب سے ارون جیٹلی کو خراج عقیدت
گوتم گمبھیر، ہرسمرت کور سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جینتی پر ہفتہ کو خراج عقیدت پیش کی۔
مشرقی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کرکے کہا’’میں مسٹر جیٹلی کی 67 ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ میرے لئے ایک باپ کی طرح تھے۔ وہ تحریک و ترغیب دینے کے علاوہ انہوں نے میری زندگی میں ہر قدم پر رہنمائی اور حمایت بھی کی۔ مجھے ہمیشہ ان کی کمی کھلتی ہے‘‘۔
اکالی لیڈر اور مرکزی فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے ٹوئٹ کرکے کہا’’میں ارون جیٹلی جی کو ایک حیرت انگیز رہنما اور ایک کرشمائی لیڈر کے طور پر یاد کرتی ہوں۔ پنجاب کے ساتھ ان کا قریبی تعلق تھا اور ریاست کے لوگوں کو ان کی کمی ہمیشہ کھلتی رہے گی۔ ان کی جینتی پر، میں اس شخص کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جس نے اپنی بے غرضی اور عاجزی سے لوگوں کے دل جیت لئے‘‘۔
بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راجیو چندر شیکھر نے ٹویٹ کرکے کہا’’ارون جیٹلی جی ذہین رہنما تھے اور مجھے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک ان کو جاننے اور ایک ٹیلی کمیونیکیشن کاروباری کے طور پر اور پھر ایک رہنما کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا‘‘۔
سابق مرکزی وزیر سریش پربھو نے ٹوئٹ کر کے کہا’’آج ارون جیٹلی کی جینتی پر پر نم آنکھوں سے انہیں یاد کرتا ہوں۔ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کی شاندار شخصیت کئی پہلو ہیں جنہیں آسانی سے فراموش نہیں جا سکتا‘‘۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نےے ٹوئٹ کر کے کہا، آپ ہمیشہ سے تھے اور اپنے دلچسپ تبصرے کی وجہ سے دن بدن … قابل رسائی، دستیاب ہیں۔ آج بھی جب بھی کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے تو دل مسٹر جیٹلی کے خیال سے اٹھنے لگتا ہے کہ اس پر مسٹر جیٹلی کے خیالات کیا ہوں گے‘‘۔
سابق مرکزی وزیر ڈاکٹرمہیش شرما نے ٹوئٹ کرکے کہا’’اس عظیم دوراندیش اور پررعب مسٹر ارون جیٹلی کو ان کی جینتی پر یاد کرتے ہیں جنہوں نے اپنے علم سے ملک کی خدمت کی۔ہمارے دلوںو دماغ میں ملک کے لئے ان کا تعاون سب سے اوپر اور ہمیشہ رہے گا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال 24 اگست کو مسٹر جیٹلی کا انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں پارلیمنٹ میں بحث کی مہارت کے لئے جانا جاتا تھا ۔ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزیر رہے۔
جرم
ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
جرم
ممبئی : ساکی ناکہ میں ضعیفہ کے زیورات لوٹنے والا گروہ بے نقاب، ۳ گرفتار، ۱۳ نئے معاملات کا خلاصہ

ممبئی : ساکی ناکہ پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بزرگوں کو اپنا ہدف بنایا کرتا تھا. ساکی ناکہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک ضعیفہ کو ملزم نے یہ کہہ کر بے وقوف بنایا کہ اس کے سیٹھ مالک کے یہاں ولادت ہوئی ہے اور وہ غریبوں میں ساڑھی تقسیم کر رہے ہیں. اس لئے آپ کو بھی ساڑھی مل سکتی ہے, اس کے لیے اس نے ضعیفہ کے گلے میں موجود سونے کے زیورات اتروا لئے اور پھر یہ لے کر فرار ہو گیا. اس معاملہ میں شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی, اس کے دو لاکھ سے زائد کے زیورات لے کر ملزم فرار ہو گیا تھا. ساکی ناکہ پولس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور پھر ملزم نمبر ایک سنتوش گنگا ر ام چورے ۵۵ سالہ کو کلیان سے گرفتار کیا گیا اس کے بعد اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پوار ۲۵ سالہ کا نام بتایا جو پربھنی کا ساکن ہے, اس کی تفتیش میں لکشمن روہی داس پوار ۲۲ سالہ سامنے آیا پولس نے تینوں کو گرفتار کر لیا اس پر ورلی میں چار، گھاٹ کوپر میں چھ، ایم آئی ڈی سی میں تین، کانجورمارگ میں تین، واکولہ میں ایک، ڈنڈو شی میں ایک، ملاڈ، گوونڈی، بھانڈوپ، کھیرواڑی اور دادر میں مقدمات درج ہیں. ملزمین پر کل ۲۶ مقدمات درج ہیں, ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پر دادر، گھاٹکوپر کاموٹے میں مجرمانہ ریکارڈ ہے. ملزم نمبر ۳ لکشمن روہی داس پر دادر گھاٹکوپر بائیکلہ، ایم این جوشی مارگ، ڈنڈوشی، جوہو، سری نگر پولس اسٹیشن، سانپاڑہ، ڈنڈوشی میں ۲ ساکی ناکہ میں کیس درج ہے۔ ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ۱۳ معاملات کا انکشاف ہوا ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے پولس نے اب تک سونے کے زیورات ۱۵ لاکھ سے زائد برآمد کئے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ملک میں دہشت گرد انہ حملوں کی سازش… کلیان سے مشید احمد گرفتار، داعش مشتبہ کارکنان کے رابطہ میں اڑیسہ کا عمران بھی تھا

ممبئی : ممبئی کے کلیان علاقہ سے این آئی اے کیس میں دہلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس نے کلیان سے داعش کے مشتبہ رکن اور سوشل میڈیا پر فعال مشید احمد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشید احمد نے ملک کے خلاف سازش رچی تھی۔ این آئی اے کیس نمبر 84/2026 بی این ایس سیکشن 61 ملزم کو کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا اور تفتیش کے لیے دہلی روانہ کردیا گیا ہے۔ کلیان جوڈیشل مجسٹریٹ 5ویں کورٹ کلیان میں اسپیشل سیل دہلی اور اے ٹی ایس ٹیم کے افسران نے مشید احمد عرف سونو عرف کلام افتخار احمد شیخ، عمر 32 سال، کمرہ نمبر 13، اعظمی چاول، نزد عمارہ پارک، کھڈولی ویسٹ، تعلقہ کلیان، ضلع تھانے کے رہائشی کو پیش کیا۔ اسپیشل سیل دہلی ٹیم کے تفتیشی افسربھوجراج سنگھ اور پولیس انسپکٹر منوج کمار نے کلام نامی ایک شخص کی شناخت کی ہے جو ممبئی کے علاقے میں سوشل میڈیا پر سرگرم ہے اور اس کے شدت پسندی (آئی ایس آئی ایس سے متاثر) اپنے ساتھیوں کے ساتھ خفیہ پیغامات کے ذریعے رابطے میں تھا۔ اڑیسہ کے ساکن عمران نامی اس کا ساتھی بھی اس گروہ کا رکن ہے اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے دسمبر میں دہلی کا دورہ کیا اور لال قلعہ اور دیگر اہم مقامات پر گشت کیا۔ اس طرح، چونکہ سوشل میڈیا گروپ ملک بھر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والا تھا، اس لیے این آئی اے نے مقدمہ نمبر 84/2026 کے تحت بی این ایس کی دفعہ 61 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیش کے دوران، مشید احمد عرف سونو عرف کلام افتخار احمد شیخ، عمر 32، ٹٹوالا تھانے کی حدود کے تحت کھڈولی کے رہائشی، کمرہ نمبر 13، عمارہ پارک، کھڈولی ویسٹ تعلقہ، کلیان ضلع، تھانے سے گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے تین دنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ چونکہ مذکورہ کیس کی تفتیش دہلی میں جاری ہے، اس لیے اسے پہلے کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا اور دہلی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے 05 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کی گئی لیکن عدالت نے اسے 03 دن کی مہلت دی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
