Connect with us
Monday,09-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا-ہندوستان 26 نومبر کو اوشین سیٹ-3 سیٹلائٹ لانچ کرے گا

Published

on

satellite launched

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کو کہا ہے کہ ہندوستان 26 نومبر 2022 کو اوشین سیٹ-3 سیٹلائٹ خلا میں لانچ کرے گا۔ ایک آفیشل بیان کے مطابق، سنگھ نے کہا کہ ارتھ سائنسز کی وزارت نے ’سمندر کی نگرانی‘ کے تصور کو ایک نئی سطح پر لے گئی ہے جہاں سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ اہم اور قیمتی معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے خلائی ایپلی کیشنز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

جتیندر سنگھ نے ارتھ سائنسز وزارت کے – انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی، انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز، نیشنل سینٹر فار ارتھ سائنس اسٹڈیز، نیشنل سینٹر فار پولر، اوشین ریسرچ (این سی پی او آر) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی) کی پہلی جوائنٹ سوسائٹی کمیٹی کے اجلاس میں یہ تبصرہ کررہا ہے۔

وزیر نے ریڈیو نیوی گیشن سسٹم کے ساتھ پوزیشن کی معلومات کے ایک بڑے ذرائع کے طور پر گلوبل نیویگیشنل سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) کے زیادہ استعمال کے بارے میں بھی بتایا، جو جہاز کی پوزیشن، اس کے سفر کے پروگرام اور رفتار کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ قریبی لوگوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتا ہے۔ میری ٹائم ویسلز اور لینڈ بیسڈ ویسل ٹرانسپورٹ سروسز کا تبادلہ کرتی ہیں۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے انسان بردار آبدوز ‘متسیہ 6000’ کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اُتھلے پانی (سمندر کا وہ علاقہ جہاں پانی زیادہ گہرا نہیں ہے) کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران این آئی او ٹی- ایم او ای ایس کے تحقیقی جہاز او آر وی ساگر ندھی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com