سیاست
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کی جانب سے 26ویں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا افتتاح راج ناتھ سنگھ کریں گے
ملک بھر کے دستکاروں، کاریگروں اور معماروں کے دیسی مصنوعات کے 26 ویں “ہنر ہاٹ” کا افتتاح وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ جی 20 فروری 2021 کو صبح 9:30 بجے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کریں گے۔
’ہنر ہاٹ‘ کی افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے جہاز رانی اور آبی گزرگاہ (آزادانہ چارج) شری من سُکھ مانڈویہ جی اور لوک سبھا کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی جی مہمان خصوصی ہوں گے۔
دیسی کاریگروں، دستکاروں اور شِلپ کاروں کے 26 ویں “ہنر ہاٹ” کا انعقاد وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے 20 فروری 2021 سے یکُم مارچ 2021 تک “ووکل فارلوکل” کے عنوان سے کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی صاحب نے آج یہاں بتایا کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ اسِ “ہنر ہاٹ” میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں۔کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ،مغربی بنگال سمیت ملک کے31 سے زائد ریاستوں / مرکزی علاقوں سے 600 سے زائد دیسی کاریگر، دستکار اور شِلپ کار اپنی شاندار دیسی مصنوعات کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ “ہنر ہاٹ” میں، ایک ہی چھت کے نیچے ملک کے کونے کونے سے دیسی ساخت کی نایاب مصنوعات دیکھنے اور خریدنے کو ملیں گی۔ “ہنر ہاٹ” کے “باورچی خانے ” میں ملک کے تمام صوبوں اور خطوں کے لذیذ اور روایتی پکوانوں کا،یہاں آنے والے لوگ لطف اٹھائیں گے ساتھ ہی ملک کے مشہور فنکاروں کے مختلف ثقافتی، گیت، سنگیت کے شاندار پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ “ہنر ہاٹ” میں آنے والے لوگ ایک ہی جگہ پر بھارت کی “تکثیریت میں اتّحاد ” کی طاقت کا احساس کر سکیں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ وزارتِ اقلیتی امور کے ذریعہ ملک بھر کے دستکاروں، شلپ کاروں کی دیسی مصنوعات کو عوام تک پہنچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے “مستند پلیٹ فارم” اور “ہنر ہاٹ” کے ذریعہ اب تک پانچ (5) لاکھ سے زائد دستکاروں، شلپ کاروں، کاریگروں اور فنکاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع سے جوڑ دیا گیا ہے۔ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے ساتھ، 75 ہنر ہاٹ کے ذریعہ سات (7) لاکھ پچاس (50) ہزار دستکاروں، شلپ کاروں کو روزگار کے مواقع سے جُوڑا جائے گا۔
جناب نقوی نے کہا کہ “ہنر ہاٹ” ای۔پلیٹ فارمhunarhaat.org //:http کے ساتھ ہی جیم (GeM) پورٹل کے ذریعہ ملک اور بیرونِ ممالک میں بسنے والے لوگوں کے لئے بھی دستیاب ہے، جہاں لوگ براہ راست دستکاروں، شلپ کاروں، کاریگروں کی بہترین دیسی اشیاء کو دیکھ اور خرید رہے ہیں۔ “ہنر ہاٹ” کو ای۔پلیٹ فارم اور جیم (GeM) پورٹل کے ذریعہ نمائش کرنے کے زبردست نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے تحت دستکاروں، شلپ کاروں کو بڑے پیمانے پر آن لائن آرڈر بھی مل رہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گرمی سے بچنے کے لیے صفائی کارکنوں کے لیے پوسٹوں پر اورل ری ہائیڈریشن پاؤڈر اور پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے، میونسپل کمشنر کی ہدایت

ممبئی : ملازمین کو ہیٹ اسٹروک، ڈی ہائیڈریشن اور گرمی سے پیدا ہونے والے دیگر صحت کے مسائل سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی گرمی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے ہدایات دی ہیں کہ فیلڈ پر کام کرنے والے صفائی کارکنوں کے لیے پوسٹوں پر اورل ری ہائیڈریشن پاؤڈر (او آر ایس) اور پینے کے پانی کا مناسب انتظام کیا جانا چاہیے۔تاہم فیلڈ میں کام کرنے والے مختلف محکموں کے ملازمین گرمی سے خود کو بچانے کے لیے ضروری احتیاط کریں۔ ایسے میں بھیڈے نے بھی صحت اور حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے کی اپیل کی ہے۔
ممبئی میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے علاج کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیز شہریوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جارہی ہے۔ اس تناظر میں اشونی بھیڈے نے انتظامیہ کو فیلڈ پر کام کرنے والے صفائی کارکنوں کے لیے مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین مختلف نامساعد حالات میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ممبئی میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے تقریباً 40 ہزار صفائی کارکن دن رات کام کر رہے ہیں۔ تاہم، موجودہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں فیلڈ پر کام کرنے والے سینی ٹیشن ورکرز کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تمام پوسٹوں پر فوری طور پر او آر ایس پاؤڈر اور پینے کے پانی کا مناسب انتظام کیا جانا چاہیے۔ نیز بھیڈے نے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ نگرانی رکھی جائے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی موسم گرما میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ، شہریوں کو گرمی میں کوڑا کرکٹ اور دیگر فضلات عوامی مقامات پر نہ جلانے کی اپیل

ممبئی : موسم گرما کے دنوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے شارٹ سرکٹ، اوور لوڈنگ اور گھروں، دفاتر اور تجارتی اداروں میں بجلی کے نظام پر دباؤ جیسی دیگر وجوہات کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لہذا ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے اہلیان ممبئی سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اشونی بھیڈے، ایڈیشنل میونسپل کارپوریشن کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشونی جوشی نے ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کو آگ سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے چوکس اور لیس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ممبئی شہر میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ گرمی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ گھروں، دفاتر اور کمرشل کمپلیکس میں پنکھے، ایئر کولر، ایئر کنڈیشنر، فریج اور دیگر برقی آلات بڑی مقدار میں استعمال ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ گرم اور خشک ماحول، آتش گیر مواد کا غلط ذخیرہ، کوڑا کرکٹ کو جلانا اور گیس کا اخراج جیسے عوامل کی وجہ سے بھی آگ لگنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہری گھر اور عمارت میں بجلی کی تاروں، سوئچ بورڈز اور پلگ پوائنٹس کو باقاعدگی سے چیک کریں اور ان کے کنکشن کو یقینی بنائیں۔ متعدد آلات کو ایک پلگ پوائنٹ سے جوڑ کر اوور لوڈنگ سے بچنا بھی ضروری ہےایئر کنڈیشنر، کولر وغیرہ جیسے آلات استعمال کرتے وقت محفوظ اور معیاری برقی کنکشن استعمال کیے جائیں۔ گھر یا گرد ونواح میں کچرا، درختوں کے سوکھے پتوں، بیلوں یا دیگر آتش گیر اشیاء کو نہ جلائیں۔ ایل پی جی گیس سلنڈر اور گیس پائپ کا متعلقہ ماہرین سے باقاعدگی سے معائنہ کرایا جائے۔ ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے کہ ہر عمارت، مکان اور رہائشی/غیر رہائشی احاطے میں آگ بجھانے کے نظام اچھی حالت میں ہوں۔عمارتوں اور کمرشل کمپلیکس کی سیڑھیاں اور ہنگامی راستوں کو صاف رکھا جائے۔ تاکہ کسی واقعہ کی صورت میں شہری محفوظ طریقے سے باہر نکل سکیں۔ اس کے ساتھ ان کی گاڑیاں مقررہ جگہوں پر کھڑی کی جائیں۔ آگ لگنے کے ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی آزادانہ اور ہموار نقل و حرکت کے لیے کافی جگہ خالی رکھی جائے۔ کسی بھی قسم کی آگ لگنے کی صورت میں، گھبرائیں نہیں اور فوری طور پر ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ سے 101 یا 022-23001390، 022-23001393 پر رابطہ کریں، چیف فائر آفیسر شری ۔ رویندر امبولگیکر نے اپیل کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : تربوز کھانے کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کے علاج میں تاخیر سے موت، تربوز میں زہر خورانی سے متعلق ایف ڈی اے کی رپورٹ

ممبئی : ممبئی پائیدھونی میں تربوز تناول فرمانے کے سبب ایک ہی کنبہ کے میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی پر اسرار موت کے بعد ایک سنسنی خیز خلاصہ ہوا ہے۔ طبیعت بگڑنے کے بعد جے جے اسپتال میں ان کے علاج میں تاخیر و تامل برتا گیا, جس کے سبب ان کی حالت مزید خراب ہوگئی, بروقت معالج نہ میسر ہونے کے سبب چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔ تربوز تناول فرمانے کے سبب موت کے بعد اب ممبئی میں تربوز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی دعوت میں تو تربوز پوری طرح سے غائب ہوگیا ہے۔ جے جے اسپتال میں اس معاملہ میں ڈیٹ ایڈٹ بھی شروع کی تھی۔ چاروں کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا, ان چاروں کو الٹی اور دست کی شکایت تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد تاخیر سے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ فارنسک تفتیش میں زہر خورانی سے متعلق بھی شبہ ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے باقاعدہ طورپر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا ہے۔ 25 اپریل کو کنبہ نے بریانی تناول فرمایا اس کے بعد تربوز کھانے کے سبب ان کی موت واقع ہوئی, لیکن ابتدائی تفتیش میں یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے۔ ایف ڈی اے کی تحقیق میں یہ واضح ہوا ہے کہ تربوز میں کوئی بھی زہریلی شئے کی آمیزش نہیں تھی۔ اس کے علاوہ اب ایف ڈی اے اور دیگر ایجنسی غذائی سمیت کے زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
