(جنرل (عام
صابو صدیق مسافر خانہ (ممبئی) میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ضلعی ذمہ داران کا تربیتی کیمپ اور الحاج گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ پر کتاب کے رسم اجراء کی تقریب
26 اگست جمعیۃ علماء ھند کی نئی میقات کے لئے ابتدائی ممبرسازی کی مدت 15 اگست 2024 کو ختم ہوچکی ہے، اب آگے کا مرحلہ مقامی /ضلعی /زونل /شہری /وارڈ کے انتخابات کا ہے جس کی گائیڈ لائن جمعیۃ علماء ھند کے دفتر سے صوبوں کو بھیجی جاچکی ہے، اس مرحلے کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے صابو صدیق مسافر خانہ (ممبئی) میں ریاست مہاراشٹر کے سبھی اضلاع /شہری /علاقائی ذمہ داروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا آغاز قاری محمد ادریس صاحب (پونہ) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، پھر مفتی محمد ہارون ندوی صاحب (جلگاؤں) نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے پروجیکٹر کے ذریعہ جمعیۃ علماء ھند کے دستور اساسی کی دفعات کی روشنی میں طریقہ انتخاب اور اس کے مراحل کی وضاحت کی اور اس بات پر خاص طور پر توجہ دلائی کہ تمام یونٹوں کے نظماء اپنی یونٹ کا ریکارڈ مرتب کریں اور اس کی متعدد کاپیاں تیار کرکے ضلع /ریاست کے دفاتر کو حسب ضابطہ ارسال کریں۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے یہ وضاحت بھی کی کہ انتخاب کا عمل سکریٹری کے فرائض کا حصہ ہے، اس لئے جملہ سکریٹری صاحبان اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں، میٹنگ کے اگلے حصے میں کچھ ضروری تنقیحات کے تعلق سے شرکاء نے تبادلہ خیال کیا، اور اس امر پر اتفاق پایا کہ انتخاب کے مشاہدین کا تعاون کیا جائے اور ان کے مطالبہ پر رسیدات ممبر سازی کا مثنی اور ضروری چیزیں ان کو دکھلائی جائیں،
اس نشست کے خاتمے کے بعد الحاج گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ (سابق سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کے سوانح حیات، عملی جدوجہد اور مقدمات کے تعلق سے تاریخی نوعیت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے رکن مجلس عاملہ مولانا محمد عارف عمری نے ایک مجموعہ مقالات مرتب کیا ہے، اس کی رسم اجراء کی تقریب منعقد کی گئی۔
مرتب مقالات نے جناب گلزار احمد اعظمی ؒ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اس وقت جمعیۃ علماء سے رشتہ استوار کیا جبکہ ممبئی اور اس کے مضافات میں مسلم لیگ کے اثرات تھے اور جمعیۃ علماء سے یہاں کے عوام نامانوس تھے۔
مولانا محمد عارف عمری نے کہا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی عمدہ قیادت اور آپ حضرات کی اجتماعیت کے بدولت آج جمعیۃ علماء ریاست مہاراشٹر کے ہر گوشے کونے میں نہ صرف یہ کہ جانی پہچانی جاتی ہے بلکہ اس تنظیم کو مظلوموں کے مسیحا اور پریشاں حال افراد کے چارہ گر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، اس مقام تک جمعیۃ کو پہونچانے میں بہت بڑا حصہ جناب الحاج گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کا ہے، اس جذبہ کے تحت یہ کتاب مرتب کی گئی ہے کہ ان کی زندگی کے نقوش سے جمعیۃ علماء کے وابستگان سبق حاصل کریں۔
بعد ازاں صدر مجلس مولانا مسعود حسامی، جنرل سیکرٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی، مرتب مجموعہ مقالات مولانا محمد عارف عمری اور گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے مختار گلزار احمد اعظمی، سراقہ مختار اعظمی، طلحہ انصار اعظمی، انصاری محمد یوسف محمد یونس اور محمد فرقان محمد فرید انصاری کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آئی، الحاج گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند مختار گلزار اعظمی، اسرار گلزار اعظمی اور طلحہ انصار اعظمی نے تمام شرکاء مجلس کی خدمت میں اپنی جانب سے کتاب کا ایک ایک نسخہ ہدیہ کیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سماج وادی پارٹی کا ایس آئی آر ‘ (ووٹر لسٹ) گھوٹالے میں ملوث گیانیش کمار کے خلاف پر زور احتجاج

ممبئی : آج ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے مرکزی دفتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے ممبئی/مہاراشٹر ریاستی صدر اور رکن اسمبلی (ایم ایل اے) ابو عاصم اعظمی نے کی۔ اس مظاہرے میں گیانیش کمار کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا گیا، جنہیں ‘ایس آئی آر ‘ گھوٹالے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس گھوٹالے کے نتیجے میں انتخابی فہرستوں سے لاکھوں نام خارج کر دیے گئے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کمار کو سخت ترین سزا دے اور اس بات پر زور دیا کہ انتخابات عدالتی نگرانی میں منصفانہ طور پر منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سماج وادی پارٹی ملک بھر میں اس معاملے کی شدید مخالفت کرتی ہے اور احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ احتجاج میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابراہانی، چیف جنرل سیکریٹری معراج صدیقی، ریاستی جنرل سیکریٹری فرحان اعظمی، ویمنز ونگ کی صدر رخسانہ صدیقی اور یوتھ ونگ کے صدر ریاض خان سمیت پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
65 سالہ ضعیف شخص کی رہائی کی راہ ہموار، بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت

ممبئی : دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ پندرہ سالوں سے جیل میں مقید ایک 65 سالہ ضعیف شخص کی جیل سے رہائی کی راہ آج بامبے ہائی کورٹ نے ہموار کردی ہے۔ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس سارنگ وجئے کمار کوتوال اور جسٹس رنجیت سنہا راجا بھوسلے نے ملزم کفیل احمد کو بیرون مہاراشٹر کے ضامندار کو عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس سے قبل بامبے ہائی کورٹ نے اسے بطور ضامن کسی مقامی شخص کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے ملزم کفیل احمد نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی تھی جس پر آج سماعت کے دوران ایڈوکیٹ متین شیخ نے عدالت کو بتایا کہ تقریباً ایک سال قبل ضمانت منظور کیئے جانے کے باوجود ملزم ابتک جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہے کیونکہ ملزم کا تعلق صوبہ بہار سے ہے اور مہاراشٹر میں اس کا کوئی نہیں ہے جو اس کی ضمانت لے سکے۔ ایڈوکیٹ متین شیخ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کی عمر 65/ سال ہوچکی ہے، ملزم پہلے ہی کئی طرح کی بیماریوں سے جیل میں پریشان ہے لہذا ملزم کی ضمانت کی شرط میں تبدیلی کی جائے۔ عدالت نے پہلے تو جھجک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سنگین الزامات کا سامنا کررہا ہے لہذا اس کی ضمانت کی شرائط میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی لیکن پھر بعد میں ایڈوکیٹ متین شیخ کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کو راحت دے دی۔ حالانکہ سرکاری وکیل نے ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کیئے جانے کی سخت لفظوں میں مخالفت کی تھی۔ خیال رہے کہ دو ہفتہ قبل ملزم کفیل احمد کے لڑکے نے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات کرکے اس کے ضعیف والد کی جیل سے رہائی کی درخواست کی تھی جس کے بعد بامبے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ ملزم کفیل احمد پر عروس البلاد ممبئی کے تین مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکہ معاملہ بنام 13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ میں دیگر ملزمین کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم کفیل احمد سمیت دیگر تمام گیارہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302,307,326,325,324,379,109,120-B ,اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون، دھماکہ خیز مادہ کے قانون اور مکوکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چارج فریم کیا تھا۔ اس معاملے کا سامنا کررہے ملزمین نقی احمد وصی احمد، ندیم اختر اشفاق شیخ، ہارون عبدالرشید نائیک، کفیل احمد محمد ایوب انصاری، اسعد اللہ اختر جاوید اختر عرف ہڈی، سید اسماعیل آفاق علیم لنکا، صدام حسین فیروز خان، زین العابدین عبدالرزاق کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔ سیشن عدالت میں ملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ حسنین قاضی و دیگر پیش ہورہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ملکیت کا تنازع : وارث پٹھان نے خلافت ہاؤس پر تالا لگا دیا

ممبئی خلافت ہاؤس پر ایم آئی ایم کے قفل کو راشٹریہ مسلم منچ نے توڑ دیا بھارت ماتا کی جئے کے نعرہ کے ساتھ ایم آئی ایم کے قفل کو توڑ کر طالبات اور راشٹریہ مسلم منچ کے کارکنان نے داخلہ لیا اس سے قبل سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے خلافت ہاؤس پر تالا لگایا تھا اور اس دوران خلافت ہاؤس کے ٹرسٹی اور کارگزار صدر سرفراز آرزو اور وارث پٹھان کے مابین لفظی جھڑپ بھی ہوئی تھی آج راشٹریہ مسلم منچ نے قفل توڑ کر وارث پٹھان کے اس عمل کو غیر قانون قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وارث پٹھان کون ہوتا ہے, یہاں تالا لگانے والا۔ وارث پٹھان نے بتایا کہ چونکہ خلافت ہاؤس وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے اور یہ وقف کی ملکیت ہے اس لئے یہاں تعمیراتی کام پر روک لگانے کیلئے انہوں نے بطور احتجاج یہ قفل لگایا ہے جبکہ سر فراز آزرو نے اسی دوران کہا تھا کہ یہ وقف کی جگہ یا ملکیت ہے تو وقف ڈیڈ بتائی جائے وقف کی نوٹس کے بعد وارث پٹھان نے بائیکلہ خلافت ہاؤس کو تالا لگایا تھا لیکن آج اس قفل کو راشٹریہ مسلم منچ نے توڑ دیا اور خلافت ہاؤس میں داخلہ لیا۔ سر فراز آرزو نے بتایا کہ خلافت ہاؤس میں فلک شگاف عمارت کی تعمیر ہوگی اور یہاں اسپتال اور کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ وقف کی ملکیت سے متعلق خلافت ہاؤس تنازع کا شکار ہے لیکن خلافت ہاؤس نے اس ملکیت کو وقف کی ملکیت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے, جبکہ وقف بورڈ نے نوٹس جاری کیا ہے اور خلافت ہاؤس سے گوشوارہ طلب کیا ہے۔ خلافت ہاؤس کے تعمیراتی کاموں پر روک لگانے کیلئے وارث پٹھان نے اسے مقفل کیا تھا جو آج کھول دیا گیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
