Connect with us
Thursday,13-November-2025

سیاست

آج کے ہندوستان کا نوجوان پرانے بڑے بڑے مسئلوں کو ٹالنے کے بجائے ان سے ٹکرانے کا عزم رکھتا ہے : مودی

Published

on

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آج کے ہندوستان کا نوجوان پرانے بڑے بڑے مسئلوں کو ٹالنے کے بجائے ان سے ٹکرانے کا عزم رکھتا ہے اور اس نے 2022 تک ملک کو ایسے سبھی مسئلوں سے آزاد کرکے اس کی طاقت کو مضطوط بنانے کا پختہ ارادہ کر رکھا ہے۔
ایک ثقافتی پروگرام کے ساتھ ساتھ این سی سی کیڈٹوں نے وزیراعظم کے رو برو فیلڈ سے متعلق اپنی صلاحیتوں یعنی مخاطری کھیل کود، موسیقی اور پرفارمنس آرٹ کے نمونے بھی پیش کئے۔ وزیراعظم نے ہونہار این سی سی کیڈٹوں کو انعامات بھی پیش کئے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ این سی سی ملک کے نوجوانوں میں نظم وضبط، پکے ارادے اور لگن کے جذبے کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ملک کی ترقی میں معاون ہوں گے۔
وزیراعظم نے بھارت کو دنیا میں نو جوان ممالک میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی 65 فی صد سے زائد آبادی 35 برس سے کم عمر کی ہے۔ ہمیں اِس حقیقت پر فخر ہے تاہم یہ ہماری ذمہ داری ہونی چاہیئے کہ ہم نوجوانوں کے انداز میں سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور مسائل کا فوری طور پر حل نکالا جاسکے گا۔ نوجوان اذہان کا یہی تصور ہوتا ہے اور یَنگ انڈیا اسی کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی چنوتیوں کا سامنا کرتے ہوئے حال کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیئے، ہمیں مستقبل کی توقعات کی تکمیل کے لئے کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت ایک نوجوان کے جوش وجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ بھارت کا اندازِ فکر اور اُس کا دل جوان ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ دہشت گردانہ کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائیک، ایئر اسٹرائیک کرتا ہے اور براہ راست حملے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اندازِ فکر ہر کسی کو اپنے ساتھ لے کر پیش قدمی کرنا چاہتا ہے اور کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑنا چاہتا۔ اسی جذبے کے ساتھ ہم نے بوڈو معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جہاں تمام تر شراکت داروں سے مشورے کے بعد معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔
شمال مشرق میں ترقیاتی کوششوں کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر شراکت داروں سے گفت وشنید کی گئی ہے اور یہ گفت وشنید از حد کھلے ذہن اور کھلے دِل کے ساتھ انجام پائی ہے۔ آج کا بوڈو معاہدہ اِسی کا نتیجہ ہے۔ یہ یَنگ انڈیا کا اندازِ فکر ہے۔ ہم ہر کسی کو ملک کے ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ہر کسی کو ترقی سے ہمکنار کر رہے ہیں اور کسی کا اعتبار حاصل کر رہے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

گھاٹکوپر سڑک توسیعی منصوبہ میں حائل ڈھانچوں کا انہدام

Published

on

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘این’ ڈویژن آفس نے آج گھاٹکوپر میں جھنجھن والا کالج سے اندھیری-گھاٹکوپر لنک روڈ (اے جی ایل آر ) کے توسیع کرنے سے متاثر 24 ڈھانچے کو ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ اس لنک روڈ پر نئے فلائی اوور کی تعمیر سے متاثر ہونے والے 35 ڈھانچوں کو ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹریٹربھوشن گگرانی کی ہدایات کے مطابق یہ کارروائی میونسپل کمشنر (سٹی) ڈاکٹر اشونی جوشی کی رہنمائی میں ڈپٹی کمشنر (زون-6) کی نگرانی میں کی گئی۔ سنتوش کمار دھونڈے، اور اسسٹنٹ کمشنر (این ڈویژن) ڈاکٹر گجانن بیلے کی قیادت میں سے انجام دیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن نے جھنجھن والا کالج اور اندھیری گھاٹکوپر لنک روڈ کے درمیان 15.25 میٹر وسیع ترقیاتی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے، جو گھاٹ کوپر (مغربی) کے ریلوے اسٹیشن کے متوازی ہے۔ اس توسیعی کام میں سڑک کے ساتھ کچھ تعمیرات کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اس سڑک کی تعمیر سے متاثر ہونے والی 24 تعمیرات کو آج بے دخل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹر ریلوے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آر ڈی سی ) کے ذریعہ اسی علاقے میں ایک نئے ریلوے فلائی اوور کی تعمیر جاری ہے۔ اس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران متاثر ہ 35 تعمیرات کو خالی کرانے کی کارروائی بھی جاری ہے۔ ان دونوں پراجیکٹس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے املاک کے مالکان کو مناسب نوٹس اور معاوضہ دینے کے بعد بے دخلی کی کارروائی کی گئی ہے۔

Continue Reading

بزنس

لاڈکی بہین یوجنا : لاڈکی بہین یوجنا کے لیے ای کے وائی سی ضروری ہے، آخری تاریخ قریب، تھانے ضلع نے کیا بڑا اپ ڈیٹ ؟

Published

on

Lek-Ladki-Yojana

تھانے : مہاراشٹر حکومت کی مشہور لاڈکی بہین یوجنا کے حوالے سے ممبئی سے متصل تھانے ضلع میں ایک اہم تازہ کاری سامنے آئی ہے۔ 25 جولائی تک، ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ‘ماجھی لڑکی بہن یوجنا’ کے لیے تھانے ضلع سے 14 لاکھ 65 ہزار 876 درخواستیں جمع کی گئیں۔ ان میں سے 14 لاکھ 41 ہزار 798 درخواستیں اہل پائی گئی ہیں۔ جبکہ 24 ہزار 78 درخواستیں نااہل پائی گئی ہیں۔ یہ اطلاع تھانے ضلع انتظامیہ نے دی ہے۔ نیز، انتظامیہ نے استفادہ کنندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ 18 نومبر تک ای-کے وائی سی عمل کو مکمل کریں۔

ریاستی حکومت اہل خواتین کے کھاتوں میں ہر ماہ ₹1,500 کی سبسڈی جمع کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنا جاری رکھنے کے لیے، ای-کے وائی سی کا عمل 18 نومبر تک مکمل ہونا چاہیے۔ ای-کے وائی سی کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کے آدھار اور بینک اکاؤنٹ کی معلومات کی تصدیق کی جائے گی۔ اس عمل کو مکمل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں لاڈکی بھین یوجنا کی اگلی قسط عارضی طور پر معطل ہو سکتی ہے۔

استفادہ کنندگان کو متعلقہ آنگن واڑی مرکز، گرام پنچایت، خواتین اور بچوں کی ترقی کے دفتر، یا قریب ترین کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کا دورہ کرکے اس عمل کو مکمل کرنا چاہیے۔ سنجے باگل، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمے نے کہا کہ جن مستفیدین نے مقررہ وقت کے اندر اپنا ای-کے وائی سی مکمل نہیں کیا ہے، ان کے کھاتوں سے سبسڈی کی رقم عارضی طور پر روکی جا سکتی ہے۔ تھانے ضلع میں 915,696 خواتین نے اسکیم کے تحت آن لائن درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ان میں سے 902,611 درخواستیں اہل پائی گئی ہیں۔ مزید برآں، خصوصی طور پر تیار کردہ ‘ناری شکتی دوت’ ایپ کے ذریعے 550,180 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 539,187 اہل اور 10,993 نااہل پائے گئے ہیں۔

لڑکی بھین اسکیم گزشتہ سال جولائی میں مہاراشٹر میں شروع کی گئی تھی۔ 28 جون 2024 کو ریاستی کابینہ سے منظوری کے بعد جولائی میں خواتین کے کھاتوں میں قسطیں جمع ہونا شروع ہو گئیں۔ اکتوبر 2024 تک ریاست بھر میں لڑکی بھین اسکیم کے درخواست دہندگان کی تعداد 25.6 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ اگرچہ اس اسکیم کو اکتوبر-نومبر کے اسمبلی انتخابات کے دوران عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، لیکن یہ مہایوتی حکومت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئی۔

Continue Reading

(جنرل (عام

‎تھانہ ایم پی سے مہاراشٹر ڈرگس ریکیٹ بے نقاب، ۴ گرفتار

Published

on

‎ممبئی تھانہ کرائم نرانچ نے مدھیہ پردیش ایم سی سے مہاراشٹر میں ڈرگس منشیات سپلائر گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیاہے اور اس میں ملوث چار ملزمین کو ایم پی سے گرفتار کیا ہے ۔ ان چاروں پر مہاراشٹر میں منشیات فروشی کا ریکیٹ چلانے کا الزام ہے ۔ ۳ نومبر کو نوپاڑہ سے عمران عرف ببو خان ۳۸ سالہ ، وقاص عبدالرب خان ۳۰ سالہ ، تقدین رفیق خان۳۰ ، کملیش اجئے چوان ۲۳ سالہ مدھیہ پردیش سے منشیات فراہم کر کے اسے مہاراشٹر میں فروخت کیا کرتے تھے اس کی اطلاع پولس کو ملی جس کے بعد پولس نے ان چاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ایم ڈی جس کی کل مالیت ۲ کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کی ہے اس کی اطلاع یہاں تھانہ ڈی سی پی کرائم برانچ امر سنگھ جادھو نے دی ہے انہوں نے کہا کہ ایک بڑے منشیات فروش کے ریکیٹ کو بے نقاب کیا گیا ہے اس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان روشن ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com