سیاست
وزیر اعظم مودی آج 5.21 لاکھ مستفیدین کو ’گرہ پرویش‘ کرائیں گے
وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے 5.21 لاکھ مستفیدین کو ’گرہ پرویش‘ (گھر میں داخلہ) کرائیں گے۔
مسٹر مودی دن کے وقت ورچوئل پروگرام میں شامل ہوں گے اور پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے 5.21 لاکھ مستفیدین کو باضابطہ طور پر گھر میں داخلہ دیں گے۔ یہ پروگرام سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا، اور اسے پوری ریاست میں سنا، اور دیکھا جاسکے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ضلع چھتر پور میں اس سے متعلق ریاستی سطح کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں کئی عوامی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ریاستی حکومت پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے تحت سال 2024 تک ہر فرد کے لیے پکے مکان کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ریاست میں منظور شدہ 30 لاکھ گھروں میں سے اب تک 24 لاکھ سے زیادہ مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولیس کی بڑی کارروائی، 11 ڈانس باروں کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل

ممبئی، 4 جولائی : ( قمر انصاری) ممبئی پولیس نے شہر کے 11 ڈانس باروں کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی لائسنس کی شرائط اور متعلقہ قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران متعلقہ ڈانس بار اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ جن ڈانس باروں کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، ان کے نام درج ذیل ہیں: اُروشی (اروشی)، کمانڈو (کمانڈو)، چرنجیوی (چرنجیوی)، سینوریٹا (سنورتا)، سیفائر (سفائر)، سن شائن پنجاب (سنشینے پنجاب)، راج پیلس (راج پیلس)، بلیو ڈائمنڈ (بلوے ڈائمنڈ)، سائی پرساد (سی پرساد)، سواگتم (سواگتم) اور وکاس لنچ ہوم (وکاس لنچ ہوم)۔
ممبئی پولیس کے مطابق یہ کارروائی لائسنس یافتہ اداروں میں قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور شہر میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مختلف تجارتی اداروں کی باقاعدہ جانچ جاری رہے گی، اور جہاں بھی لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی وہاں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہر ڈانس بار کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلی وجوہات سے متعلق مزید سرکاری معلومات متعلقہ حکام کی جانب سے بعد میں جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
جرم
ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

ممبئی ؛ ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن ، سپائرڈی بی مارگ ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ ، راج پلس ڈی بی مارگ ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ ، کمانڈو اندھیری ، اروشی اندھیری ، سائی پرساد اندھیری ، ولاس لنچ ہوم امبولی ، چرنجیوی دہیسر ، سواگتم ملاڈ شامل ہیں یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔
جرم
ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کےلئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی اس بنیاد پرکرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کار سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کار ڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کار ڈ سائبر فرا ڈ کےلئے استعمال ہوتا تھا اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کار ڈ ، ۱۲ موبائل سم کار ڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فا رم ، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریما نڈپر بھیج دیا گیا ہے یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
