Connect with us
Wednesday,13-May-2026
تازہ خبریں

جرم

شمالی کشمیر کے سوپور میں بھتہ خوری کے الزام بی جے پی پنچ سمیت تین افراد گرفتار

Published

on

arrest

پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ ایک پنچ سمیت تین افراد کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کو مدثر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن پنزی پورہ سوپور کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے کہ 3 اور 4 اپریل کی درمیانی شب کچھ نامعلوم اسلحہ بردار ان کے سسر غلام نبی لون ولد عبدالاحد لون ساکن ہمدانیہ کالونی ندی ہل کے گھر میں گھس گئے، اور انہیں ہتھیار جنوبی کشمیر پہنچانے کو کہا۔

بیان میں شکایت کنندہ کے حوالے سے کہا گیا کہ گھر میں جبری طور گھسنے والوں نے افراد خانہ سے موبائل فون چھین لئے اور انہیں دھمکی دی کہ وہ اس راز کو فاش نہ کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پنزلہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شرع کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران تکنیکی شواہد کی بنا پر بی جے پی سے وابستہ ایک پنچ معراج الدین راتھر ولد حاجی محمد اکبر راتھر ساکن منی پور کرانکشون سوپور کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا جس نے اقبال جرم کر کے اس جرم میں مزید تین افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
مذکورہ تین افراد کی شناخت محمد سلیم وانی ولد غلام رسول وانی ساکن ہرد پورہ اچھ بل اننت ناگ، جو سر پنچ ہے، بشیر احمد لون ولد محمد سبحان لون ساکن نادی ہل اور محمد دلاور خواجہ ولد ثنا اللہ خواجہ ساکن داچھن پورہ رہامہ کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ تین افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے لیکن ان میں محمد سلیم وانی جو بی جے پی کا سرپنچ ہے، روپوش ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ معراج الدین اور محمد سلیم نے لون ٹریڈرس سے غیر قانونی طور پر روپے اینٹھنے کا منصوبہ بنایا تھا، اور اس سلسلے میں معراج الدین نے بشیر احمد کے ساتھ رابطہ کیا تھا جس نے اس جرم کے ارتکاب کے لئے محمد دلاور کے ساتھ رابطہ کیا۔

بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران مذکورہ افراد سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جرم

پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی کنکشن : ممبئی اے ٹی ایس کی ۹ اضلاع میں سمیت مہاراشٹر بھر میں تلاشی مہم۵۷ مشتبہ افراد زیر حراست

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اے ٹی ایس نے ریاست بھر میں ٩ اضلاع میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ۵۷ افراد کو زیرحراست لیا ہے, ان پر پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی سے تعلقات کا الزام ہے۔ ان افراد سے اے ٹی ایس کی مسلسل پوچھ گچھ جاری ہے اے ٹی ایس آج صبح ۸ بجے سے چھاپہ مار کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اے ٹی ایس نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ان کے الیکٹرک گزٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔ اے ٹی ایس ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کے شہزاد بھٹی سے تعلقات کے دوران کیا خفیہ اطلاع مشتبہ افراد نے فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی مزید کتنے افراد پاکستانی گینگسٹر کے رابطے ہیں اس کی تفتیش جاری ہے نالا سوپارہ، ناسک، بیڑ، میرا روڈ سمیت تقریبا ۹ اضلاع میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اے ٹی ایس ذرائع نے بتایاکہ آن لائن بھی یہ مشتبہ افراد شہزاد بھٹی کے رابطے میں تھے اس کے ساتھ ہی شہزاد بھٹی کو یہ کیا اطلاعات فراہم کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے, البتہ اے ٹی ایس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران بیڑ میں بھی دو مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ اس چھاپہ مار کارروائی سے سنسنی پھیل گئی۔ علی الصبح تفتیشی اداروں نے پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کے شبہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور رابطہ کاروں کو زبردست لیا۔ بیڑ ضلع میں ددو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ان کی شناخت بالو رنگناتھ پاتھاڈے، تعلقہ اشٹی، ضلع بیڑ کے ساکن اور کرن جگن ناتھ بھور، آسٹا، تعلقہ اشٹی، ضلع بیڑ ساکن کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں سے تلاشی مہم کے دوران کوئی بھی قابل اعتراض مشمولات برآمد نہیں ہوا ہے, جبکہ اے ٹی ایس نے ان مشتبہ افراد کے قبضے سے موبائل بھی برآمد کئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ موبائل پر رابطہ کاروں کے کنکشن کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد ریاست بھر میں گینگسٹر بھٹی کے نیٹ ورک کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان پپیسوں کے لین دین کے تنازع میں فائرنگ کی واردات، دو حملہ آور گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کا دعوی

Published

on

arrested

ممبئی : ڈاکیارڈ روڈ علاقہ میں ڈی اور انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم و چھوٹا شکیل کے معتمد خاص آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان پر فائرنگ کے کیس کو ممبئی کرائم برانچ نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس معاملہ میں کرائم برانچ نے ہتھیار سمیت موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پیسوں کے لین دین اور تنازع کے سبب ملزمین نے آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان کو نشانہ بنا کر اس پر قاتلانہ حملہ کیا تھا اس کے بعد پولس نے جائے وقوع پہنچ پر فارنسک جانچ سمیت دیگر تفتیش کی اور ممبئی کرائم برانچ کے اس معاملہ میں متوازی تفتیش شروع کی اور ملزمین حملہ آوروں کا سراغ ٹیکنیکل بنیاد پر کرائم برانچ کو ملا۔ جس کے بعد ممبئی کے مضافات ماہم درگاہ کے قریب سے دونوں شوٹروں کو کرائم برانچ یونٹ تین نے نصف شب میں گرفتار کرلیا۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی راج تلک روشن نے یہ کارروائی انجام دیا ہے۔ ملزمین نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ پیسوں کے تنازع میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی۔ فائرنگ کے بعد بائیکلہ پولس میں آرمس ایکٹ سمیت قاتلانہ حملہ کے معاملہ میں کیس درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ پر زاویے سے جانچ کر رہی ہے, جن دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت صادق شیخ لیاقت شیخ ۳۰ سالہ، ذیشان انور شیخ ۳۰ سالہ کے طور پر ہوئی ہے آصف داڑھی کا انڈرورلڈ کنکشن ہے, اس لئے اس زاویہ پر بھی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیر خان تعمیراتی کمپنی کا مالک بھی ہے اور اس کے کنسٹریشن کا ٹھیکہ بھی حاصل کیا ہے۔ اس معاملہ میں بھی ممبئی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ اس فائرنگ کے بعد ممبئی میں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی تھی لیکن ممبئی کرائم برانچ نے چند گھنٹوں میں ہی کیس کو حل کر لیا اور ملزمین پولس گرفت میں ہے۔کرائم برانچ یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اس میں مزید افراد ملوث ہے یانہیں اور سمیر پر حملہ کی سپاری کس نے دی تھی ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمین ہی اس معاملہ میں شامل پائے گئے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

Published

on

suicide

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان