Connect with us
Thursday,17-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بہار کے گوپال گنج میں زہریلی شراب پینے سے 13 لوگوں کی موت

Published

on

poisonous liquor

بہار کے گوپال گنج ضلع کے محمد پور تھانہ علاقہ کے محمد پور گاﺅں میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے محمد پور گاﺅں میں 9 لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت کی تصدیق کی ہے۔ لیکن گاﺅں والوں کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب تک 13 افراد کی موت ہوئی ہے۔ بدھ کو آٹھ افراد کی موت ہوئی تھی۔ جمعرات کی صبح تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کمار نے بتایا کہ مشتبہ اموات کے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم اور ایس ایف ایل کے توسط سے جانچ کرائی جا رہی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ آخر لوگوں کی موت کس وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں چار لوگوں حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

وکرولی : مراٹھی اور مہاراشٹر کی توہین، مارواڑی دکاندار کی پٹائی، ویڈیو وائرل

Published

on

Raj-Thakeray

ممبئی : مہاراشٹر میں ہندی مراٹھی کا تنازع نے اب تک شدت اختیار کر لیا ہے۔ میرا روڈ کے بعد ممبئی کے وکرولی علاقہ میں ایک دکاندار کو مہاراشٹر نونرمان سینا نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب اس نے اپنے موبائل اسٹیٹس پر مراٹھی اور مہاراشٹرین کے خلاف قابل اعتراض مشمولات رکھے تھے۔

راجستھانی دکاندار نے ایک اسٹیٹس رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ دیکھ لیا راجستھانی کا پاور ہم مارواڑی ہمارے سامنے کسی کی نہیں چلتی۔۔۔۔ اس ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایم این ایس کارکنان نے مذکورہ بالا دکاندار کی پٹائی کرتے ہوئے اسے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ وکرولی ٹیگور نگر کا ہے, اس دکاندار کو عوام طور پر سوشل میڈیا پر معافی مانگنے پر ایم این ایس کارکنان نے مجبور کیا جس کا ویڈیو وائرل ہوچکا ہے۔

مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنان نے کہا ہے کہ مراٹھی زبان اور مہاراشٹر کی توہین ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی اس قسم کی حرکت کریگا تو اسے سبق سکھایا جائے گا۔ جبکہ وسئی ویرار میں بھی سرراہ ایک رکشہ ڈرائیور کی اس لئے پٹائی کر دی گئی تھی کہ اس نے مراٹھی زبان بولنے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے بعد پولیس نے 20 افراد کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ جس میں شیوسینا کے مقامی لیڈر ادے جادھو بھی شامل ہے۔ مراٹھی زبان کو لے کر اب مہاراشٹر میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ مراٹھی زبان اور مہاراشٹر کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا اور خاطیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس معاملہ میں جب وکرولی پولیس اسٹیشن کے سنیئر انسپکٹر سوریہ کانت نائیکواڑی سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

سیاست

سرکار نے آٹھ ماہ میں صرف کدو دیا… اپوزیشن کا کدو احتجاج، سرکار پر وعدہ وفا نہ کرنے کا الزام

Published

on

protests

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں برسر اقتدار سرکار کے خلاف اپوزیشن نے پر زور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے وعدوں پر ووٹ حاصل کئے, لیکن اب ملک مہایوتی سرکار نے اپنا ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا ہے, صرف وعدے ہی کئے ہیں۔ اسمبلی اجلاس میں بھی مہاراشٹر کے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اپوزیشن نے سرکار مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے کسانوں کو قرض معافی کا کدو، پیک بیما یوجینا کا کدو، لاڈکی بہن یوجنا کدو، قبائیلی سماج کو کدو، وزارت صحت کو کدو، تعلیم محکمہ کو کدو سرکار نے فراہم کیا ہے۔ ودھان بھون کی سیڑھیوں پر اپوزیشن نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر پر زور احتجاجی مظاہرہ میں اراکین نے کدو بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ شیوسینا یو بی ٹی کے اراکین ورون دیسائی، کانگریس کی جیوتی گائیکواڑ سمیت دیگر شریک تھے اسمبلی اجلاس کے تیسرے ہفتے اپوزیشن نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کسانوں کی خودکشی سمیت دیگر مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکار سے جواب طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی سرکار پر کئی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ سرکار نے 8 ماہ بعد بھی ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا ہے اور نہ ہی عوام کو اس سے کوئی سہولت حاصل ہوئی ہے۔

Continue Reading

بزنس

تھانے میں ایکو اسٹار ری سائیکلنگ کمپنی کا بڑے پیمانے پر بھانڈا پھوٹا، ایکسپائرڈ سامان بیچنے کے الزامات میں

Published

on

expired

تھانے مہاراشٹرا – ٹھانے کی کریم برانچ نے ایکو اسٹار ری سائیکلنگ کمپنی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، جس میں الزام ہے کہ کمپنی ایکسپائرڈ غذائی اشیاء، اناج، کاسمیٹکس اور صفائی مصنوعات بیچ رہی تھی، حالانکہ انہیں فلپ کارٹ کی جانب سے مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ کمپنی ان اشیاء کو غیر منظم طریقے سے مارکیٹ میں دوبارہ بیچ رہی تھی، جس کی وجہ سے صارفین کی صحت پر سنگین خطرات بڑھ گئے ہیں۔

تحقیق اس وقت شروع ہوئی جب کریم برانچ کو ایکو اسٹار ری سائیکلنگ کے مشکوک کاروباری طریقوں کی معتبر معلومات ملی۔ اہلکاروں نے یہ پایا کہ کمپنی ایکسپائرڈ مصنوعات کے ساتھ معیاری پروٹوکول کی خلاف ورزی کر رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ مارکیٹ میں پہنچ رہی تھیں۔

چھاپے کے دوران، اہلکاروں نے تلف کیے جانے والے ایکسپائرڈ مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط کی۔ تفتیش کار اب اس آپریشن کے پیمانے اور ممکنہ نیٹ ورک کی جانچ کر رہے ہیں۔

ٹھانے کی کریم برانچ نے صارفین کی صحت اور تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ “ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کمپنیوں کو ایکسپائرڈ مصنوعات کے حوالے سے قوانین پر عمل کرنا چاہیے،” تحقیق میں شامل ایک اہلکار نے کہا۔

جیسے جیسے تحقیق جاری ہے، ایکو اسٹار ری سائیکلنگ کمپنی کو سنگین قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور ایسے تقسیم کے چینلز کی تحقیقات جاری ہیں جو ان مصنوعات کی فروخت میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اہلکاروں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ خوراک اور صفائی کی مصنوعات خریدتے وقت محتاط رہیں اور ایکسپائری تاریخوں کے بارے میں آگاہی بڑھائیں۔ اس معاملے نے غیر قانونی فروخت کے جاری چیلنج اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے قوانین کو نافذ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com