Connect with us
Monday,22-June-2026

(جنرل (عام

شعبہ وکالت و نظام عدلیہ میں ایماندار اور غیر جانبدار افراد کی اشد ضرورت

Published

on

malegaon-adv

مالیگاؤں.(خیال اثر )
آج ملک کے حالات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ کس حد تک مختلف شعبوں اور سسٹم میں کھلے عام بدعنوانیاں ہورہی ہیں. یہاں تک کے ملک کے نظام عدلیہ پر سے بھی عوام کا بھروسہ اٹھ رہا ہے. آزاد اور جمہوری کہلانے والے ملک ہندوستان میں آزادی برائے نام اور جمہوریت پوری طرح خطرے میں ہے. ایسے سنگین حالات میں جوڈیشل سسٹم میں سدھار ، تحفظ آئین ہند کیلئے ایماندار اور غیرجانبدار سوچ و فکر رکھنے والے افراد کی اس شعبے میں اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے.
ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں، جس کی شناخت ماضی میں کبھی فسادات, بم دھماکوں اور دہشتگردی کے جھوٹےالزامات میں پھنسائے گئے مظلومین کو لیکر ہوتی رہی ہے، اسی شہر نے گذشتہ دو دہے کے اندر آئی اے ایس, ڈاکٹرس, سائنسداں, انجینئر, پائلٹ, جرنلسٹ, وکلاء و دیگر پیدا کیے ہیں جو

ملک گیر پیمانے پر اپنی خدمات کے ذریعے مالیگاؤں کا نام روشن کئے ہوئے ہیں۔
بڑی خوشی کا مقام ہے کہ امسال لاک ڈاؤن اور کورونا وباء کے سبب درپیش نامساعد حالات میں شہر مالیگاؤں کے نوجوانوں نے اپنی محنت و لگن سے وکالت جیسے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی .ایل ایل بی کے اس ڈگری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی فہرست میں ایڈوکیٹ شیخ ماجد شیخ خلیل، ایڈوکیٹ انصاری ثاقب انجم ، ایڈوکیٹ ندیم ارشد، ایڈوکیٹ سید عبید اکبر، ایڈوکیٹ عزیز الرحمٰن نوفل، ایڈوکیٹ انصاری ارشاد احمد رفیق احمد ، ایڈوکیٹ رضوان ربانی ودیگر دو درجن سے زائد مسلم وکلاء کے نام نمایاں طور سےشامل ہیں.

اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شعبہ وکالت میں شاندار کامیابی ایک خوش آئند بات ہے. خاص طورپر مسلم نوجوانوں کی انڈین جوڈیشل سسٹم کے تئیں دلچسپی یقینأ سنہرے مستقبل کا پتہ دیتی ہے.
جس طرح سے ماضی میں ہوئے کئی فیصلوں کو دیکھ،عوام کا عدلیہ پر سے بھروسہ اٹھ رہا ہے اور مظلومین ناامیدی کا شکار ہورہے ہیں ،خصوصا” سماج کے بچھڑے ہوئے طبقے کے لوگ، اقلیتوں, غریبوں, کسانوں, خواتین, معذوروں اورمزدوروں کو ان کا حق نہیں مل رہا اور انھیں انصاف کے حصول کے لیے در در بھٹکنا پڑتا ہے. ایسے میں نوجوانوں کا شعبہ وکالت و عدلیہ کے شعبے سے وابستہ ہونا ایک مثبت اور دوراندیشانہ قدم ہے.

وکالت کی ڈگری حاصل کرنے والے تمام وکلاء کو شہر مالیگاؤں کے معزز سینئر وکلاء اور مختلف تعلیمی, سماجی و فلاحی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔ اور ساتھ ہی نیک خواہشات کے ساتھ یہ امید کی ہےکہ وہ اس شعبہ میں کمال حاصل کریں گے اور قوم و ملت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ اس شعبے میں کام کرتے رہیں گے۔

اسی طرح ان ستاروں کو مختلف تنظیموں و اداروں میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ, ادارہ فیضان ربانی, اردو سٹی انڈیا, فرنود رومی نیوز پورٹل, ہم بھارت, ثناء نیوز, سیف نیوز, شچ بات پورٹل, نیوز 41, مالیگاؤں ون اور مالیگاؤں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے بھی خصوصی مبارکباد پیش کی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بیسٹ ہڑتال جاری… نیٹ امتحانی مراکز کے لیے اضافی بسیں فراہمی کی ہدایت، بسوں کے ہڑتال سے مسافر بے حال

Published

on

ممبئی میں بیسٹ بسوں کی ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی مسافر بے حال تھے عوامی ذرائع نقل و حمل کی ہڑتال کے سبب پرائیوٹ گاڑیوں اور آٹورکشہ اور ٹیکسی کی چاندی ہو گئی مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کرنے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے وہیں بیسٹ انتظامیہ نے پریس اعلامیہ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہڑتال کے درمیان بیسٹ کامگار کروتی سمیتی کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال پر انتظامیہ کی نظرہے اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

۲۰ جون کو، میسما (مہاراشٹرا ضروری خدمات) کے تحت نوٹس۔ مینٹیننس ایکٹ) ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کو پیش کیا گیا، اور اس کے تحت نوٹسز۔ میسما بھی ارسال کیے گئےہیں اس کے ساتھ ہی تھیلی داروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ۔ 100 بسوں کا انتظام کرنے اضافی بس فراہمی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اضافی طور پر

نیٹ امتحان کے 63 امتحانی مراکز میں طلباء کو تکلیف نہ ہو اس لئے بیسٹ فراہمی کوُیقینی بنایا جائے گا ممبئی میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک 60 اضافی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے اور شام 5:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک اور اس سلسلے میں ڈپو منیجرز کو احکامات دیے گئے ہیں۔ ہڑتال کا بجلی کی فراہمی کے محکمے متاثر نہیں ہے ۔ انڈرٹیکنگ، اور اس کی ضروری پاور سروسز آسانی سے کام کر رہی ہیں۔مسافروں کو بلا تعطل، محفوظ اور قابل اعتماد سروس فراہم کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔اولین ترجیح،اسی مناسبت سے تمام ممکنہ اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ ہڑتال کے سبب ممبئی بے حال ہےسڑکوں پربسیں ندارد ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پربھنی : مہاراشٹر اے ٹی ایس کا یوتھ اسلامک فیڈریشن، پاپولرفرنٹ آف انڈیا پر کریک ڈاؤن ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی

Published

on

ممبئی ؛ مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نےپربھنی میں کل ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے اور اسلامک یوتھ فیڈریشن ، پاپولرفرنٹ آف انڈیا ، داعش کے مشتبہ اراکین سے تفتیش بھی شروع کردی ہے اے ٹی ایس نے یہ کارروائی آن لائن شدت پسندی کے کیس میں کی ہے پربھنی میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد یہاں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی ہے اے ٹی ایس نے علی الصبح ہی اس آپریشن کو انجام دیا جس میں ان مشتبہ افراد کے قبضے سے الیکٹرانک گزٹ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں جنہں اے ٹی ایس نے ضبط کئے ہیں اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس ۲۰۱۶ داعش کے الزام میں باعزت بری رئیس الدین کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے تقریبا ۱۴ نوجوانوں کو زیر حراست بھی لیا ہے ان سے باز پرس بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے بتایا کہ یہ نوجوان آن لائن شدت پسندی کا شکار تھے ایسے میں آن لائن طریقے سے یہ نوجوان کن سائٹس پر شدت پسندی کا پروپیگنڈہ انجام دیا کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ ناندیڑ اور چھترپتی سمجھانی نگر میں بھی آپریشن کو انجام دیا گیا ۔ پربھنی شہر کے 15 مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں بھی کیں جن میں ممتاز کالونی، ماسٹر کیفے، افتخار کالونی، سینٹ کالونی، مصطفی بازار، عظمت خان روڈ سے سینٹ کالونی روڈ ، راجکوٹ سویٹ، نوبل ہینڈلوم اور ہوزری شاپ وغیرہ شامل ہے اس میں کل ۱۴ افراد سے باز پر بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے ۔اس چھاپہ مار کارروائی سے پربھنی ، ناندیڑ سمیت دیگر مقامات پر مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اس معاملہ میں اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی بے قصور کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں اے ٹی ایس تفتیش کر رہی ہے باضابطہ طور پر کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پریس کی رپورٹ کے بعد سُرتال ڈانس بار پر کرائم برانچ کا چھاپہ؛ آٹھ خواتین کو حراست میں لے لیا گیا

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر سانتا کروز ایسٹ اور وکولا پولیس اسٹیشن کے دائرۂ اختیار میں واقع متنازع سُرتال ڈانس بار پر چھاپہ مارا اور وہاں مبینہ طور پر رقص کی سرگرمیوں میں ملوث پائی جانے والی آٹھ خواتین کو حراست میں لے لیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق، اس بار میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے متعدد بار شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ ادارہ مقررہ اوقات سے آگے بڑھ کر رات گئے اور علی الصبح تک کھلا رہتا تھا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ یہاں فحش نوعیت کے رقص پیش کیے جاتے تھے اور ماضی میں گاہکوں کے درمیان جھگڑوں اور مارپیٹ کے کئی واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، مقامی رہائشیوں نے بار کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات ممبئی پریس کو فراہم کیں، جس کے بعد یہ معاملہ ممبئی پولیس کرائم برانچ کے اعلیٰ حکام کے علم میں لایا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ معمول کے کاروباری اوقات ختم ہونے کے بعد گاہکوں کو عقبی دروازے سے اندر آنے کی اجازت دی جاتی تھی اور عمارت کی بالائی منزلوں پر صبح تک محفلیں جاری رہتی تھیں۔ کچھ رہائشیوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بار بار شکایات کے باوجود اس ادارے کے خلاف پہلے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم، کرائم برانچ کی حالیہ کارروائی کے بعد مقامی افراد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی اس کارروائی کا خیرمقدم کیا۔

رہائشیوں نے اس معاملے کو اجاگر کرنے پر ممبئی پریس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس چھاپے نے علاقے کے ایک دیرینہ مسئلے پر توجہ دلانے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا مذکورہ ادارے نے کسی قانون یا لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان