سیاست
پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم، جو ہندوستان آئے تھے اب واپس جا رہے، بہت سے پریشان ہیں تو بہت سے واپس جانا نہیں چاہتے۔

اٹاری بارڈر 30 اپریل 2025 تک پاکستانیوں کے لیے کھلا رہے گا، تمام پاکستانی شہریوں کو واپس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ غازی آباد کی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کی تھی۔ وہ کچھ عرصہ قبل اپنے والدین کے گھر آئی تھی۔ اسے رات گئے بچوں کے ساتھ واپس آنا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔ لیکن، اس فیصلے سے عام لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ محمد راشد کا پورا خاندان بھارت میں ہے۔ وہ اپنی بھانجی کی شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے, لیکن انھیں شادی میں شرکت کیے بغیر واپس جانا پڑا۔
پاکستان واپس آنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں 48 گھنٹوں کے اندر اندر جانے کو کہا گیا ہے۔ اٹاری جودھ پور سے 900 کلومیٹر دور ہے۔ ہمیں ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ اٹاری بارڈر پر لوگوں کا ہجوم جمع ہے۔ اس کے گھر والے اسے رخصت کرنے آرہے ہیں اور وہ بھاری دل کے ساتھ ہندوستان چھوڑ رہے ہیں۔ بھارت سے جو لوگ پاکستان واپس جا رہے ہیں ان میں سے اکثر شادی کی تقریبات یا کئی سالوں بعد اپنے پیاروں سے ملنے آئے تھے۔ اس کی آنکھوں میں آنسو رک نہیں رہے تھے۔ واہگہ بارڈر پر کئی خاندان بھارت آنے کے منتظر ہیں۔ اٹاری بارڈر بند ہے۔ بہت سے لوگ پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبریں
حماس نے غزہ میں جنگ روکنے اور یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی، بدلے غزہ میں پانچ سالہ جنگ بندی شامل ہوگی۔

تل ابیب : فلسطینی گروپ حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے۔ تقریباً دو دہائیوں سے غزہ پر کنٹرول رکھنے والی حماس نے کہا ہے کہ وہ ایک ساتھ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ حماس نے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں پانچ سالہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کی طرف سے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل غزہ میں شدید فضائی حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ یروشلم پوسٹ نے غزہ جنگ بندی سے متعلق یہ معلومات اے ایف پی سے حماس کے عہدیدار کی گفتگو پر مبنی اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حماس کا ایک وفد مصری حکام سے ملاقاتوں کے لیے قاہرہ روانہ ہو گیا ہے۔ خلیل الحیا کی قیادت میں حماس کا وفد مصری حکام کو غزہ جنگ بندی پر اپنے خیالات پیش کرے گا۔
حماس کے ذرائع نے این 12 کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے کمانڈر مقامی لوگوں کے شدید دباؤ میں ہیں۔ عام لوگ حماس پر لڑائی بند کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ حماس پر ہتھیار چھوڑنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ جب تک حماس ایک مسلح گروہ رہے گا، اس کے لیے خطے کی تعمیر نو کے لیے کسی بھی قسم کی سنجیدہ مدد حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ عرب ممالک بھی غزہ کی پٹی میں پولیسنگ مشن کے لیے بٹالین نہیں بھیجیں گے۔ غزہ میں جنگ روکنے کے حوالے سے مصر میں کوئی فیصلہ ہوتا ہے یا نہیں، اس بارے میں معلومات آنے والے دنوں میں معلوم ہوں گی۔ غزہ میں ایک اندازے کے مطابق 59 یرغمالی اب بھی حماس کی تحویل میں ہیں۔ مذاکرات کار مسلسل ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے یرغمالیوں کو واپس لایا جائے اور غزہ میں جنگ روک دی جائے۔
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں 1200 افراد ہلاک اور تقریباً 250 افراد کو اغوا کیا گیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملے شروع کر دیئے۔ اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ کی پٹی تقریباً تباہ ہو چکی ہے اور اب تک 50,000 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک کی کوششوں کے باوجود غزہ میں جنگ نہیں رکی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پہلگام دہشت گردانہ حملہ, ڈومبیولی کے چشم دید گواہوں سے باز پرس

ممبئی : پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے چشم دید مہاراشٹر کے سیاحوں سے بھی این آئی اے، آئی بی کی باز پرس شروع ہوگئی ہے, ان سیاحوں سے باز پرس کے لئے ڈومیبولی میں ٹیم پہنچ گئی ہے۔ ڈومبیولی کے اتل مانے، ہیمنت جوشی، اور سنجے لیلے کنبہ کشمیر بغرض سیاحت گیا تھا۔ پہلگام میں دہشت گردوں نے ہندو کون ہے پوچھ کر گولی داغی تھی, اس دوران اتل مانے، ہیمنت جوشی اور سنجے لیلے کی موت واقع ہوگئی تھی, اور ان دہشت گردوں کو اس کنبہ نے انتہائی قریب سے دیکھا ہے اور یہ اس معاملہ کی چشم دید گواہ بھی ہے۔ اس لئے تفتیشی ایجنسیاں ان سے باز پرس کے لئے ممبئی سے متصلہ ڈومبیولی میں ٹیم پہنچ گئی ہے۔ تمام ٹیمیں ڈومبیولی پولیس اسٹیشن میں پہلے حاضر ہوئی وہاں سے پھر ان کنبہ کے گھر پر روانہ ہوئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپریشن بھی تیز کر دیا ہے اور دہشت گردوں پر بیس لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی شناخت بھی ہوچکی ہے, اور خاکہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردانہ حملہ کے معاملہ میں پیش رفت کے لئے ہیں اور تفتیشی ایجنسیوں کو مزید سراغ ملنے کی بھی امید ہے۔ این آئی اے اور تفتیشی ایجنسیاں دردناک واقعہ کے بعد اب مہاراشٹر کے سیاحوں سے بھی تفصیلات جمع کرنے اور سراغ لگانے میں سر گرم عمل ہوگئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پہلگام دہشت گردانہ حملہ… ریاست میں پاکستانیوں کے ویزا منسوخ، مہاراشٹر میں ۵۵ پاکستانی شہری، وزیر اعلی فڑنویس کی کارروائی کی ہدایت

ممبئی : پہلگام سیاحوں پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد اب مہاراشٹر میں پاکستانی شہریوں کا ریکارڈ جمع کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس متعلق مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں کی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔ اگر کوئی غیر قانونی طریقے سے ہندوستان یا مہاراشٹر میں پاکستانی شہری مقیم ہے, اس پر کارروائی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ کے بعد پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے, اس کے علاوہ ان کے ویزا بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی طبی ویزا بھی منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے حکم کے بعد مہاراشٹر میں بھی اس کی تعمیل ہوگی۔
دیویندر فڑنویس نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ سرکار نے لیا ہے, کوئی بھی شہری پاکستانی ویزا ۴۸ گھنٹے سے زیادہ ہندوستان میں قیام نہ کرے, ان پاکستانیوں کے خلاف کارروائی ہوگی, جو غیر قانونی طریقے سے مقیم ہے۔ وزارت داخلہ سے اس متعلق گفت و شنید کی گئی ہے، انہوں نے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ پاکستانی ایکٹر یا دیگر فنکاروں سے بھی ہمیں کوئی ہمدردری نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن جب ہمارے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے تو ملک کی تمام پارٹیاں متحد ہو جاتی ہے۔ اٹل بہاری واجپئی نے بنگلہ دیش کے معاملہ میں اس وقت کی سرکار کا ساتھ دیا تھا ہم متحد ہے، فڑنویس نے کہا ہے کہ مودی جی نے دہشتگردوں کو مٹی میں ملانے کا اعلان کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مودی جی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں, اس سے قبل بھی انہوں نے اپنا وعدہ وفا کیا ہے۔ پہلگام حملہ کے بعد مہاراشٹر پولیس بھی الرٹ پر ہے, اس کے ساتھ ہی ممبئی سمیت دیگر شہروں میں بھی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ دیویندر فڑنویس نے بھی اب مہاراشٹر میں مقیم پاکستانیوں کو ۴۸ گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا ہے, اور تمام پاکستانیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر میں ۵۵ پاکستانی شہری مقیم ہے, یہ ریاست کے مختلف اضلاع میں مقیم ہے۔ محکمہ داخلہ کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ ان میں سے ۱۹ پاکستانی تھانے شہر میں ۱۸ ناگپور ۱۲ جلگائوں تین پونے شہر میں ایک نئی ممبئی، ممبئی اور رائے گڑھ میں بھی پاکستانی شہری مقیم ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ پاکستانیوں سے متعلق انتہائی سخت ہے اور مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے بھی اس پر سخت احکامات جاری کئے ہیں۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا