Connect with us
Saturday,28-March-2026

سیاست

ایس پی نے 56 امیدواروں کی فہرست جاری کی

Published

on

Samajwadi-Party.

سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے جمعرات کو 56 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ ان میں نو مسلم ناموں کے ساتھ پانچ خواتین شامل ہیں۔

جاری لسٹ کے مطابق بی جے پی سے ایس پی میں آئے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان کو ضلع مئو کی گھوسی اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بی ایس پی سے ایس پی میں آئے ایم ایل اے لال جی ورما ضلع امبیڈکر نگر کی کٹہری سیٹ سے، رام اچل راج بھر امبیڈکر نگر سیٹ سے ایس پی کے نشان پر قسمت آزمائیں گے۔

سابق بی ایس پی ایم پی داؤد احمد کو لکھیم پور کھیری کی محمدی سیٹ سے کانگریس سے ایس پی میں شامل ہوئے رما کانت یادو کا ضلع اعظم گڑھ کی پھولپور پوئی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایس پی نے اپنے موجود ایم ایل شیلندر یادو ’للئی‘ کو ضلع جونپور کی شاہ گنج سیٹ سے اور آشوتوش اپادھیائے کو ضلع دیوریا کی بھاٹپاررانی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

ان کے علاوہ پارٹی نے اروند سنگھ گوپ کو بارہ بنکی کو ضلع بارہ بنکی کی دریا آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ گذشتہ الیکشن میں وہ رام نگر سیٹ سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پارٹی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں یوگی کابینہ سے استعفی دے کر ایس پی میں شمولیت اختیاری کرنے والے دارا سنگھ چوہان کو ضلع مئو کی گھوسی سیٹ سے جبکہ سابق اسمبلی اسپیکر ماتاپرساد یادو کو ضلع سدھانگر کی اٹوہ سیٹ سے و اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری کو ضلع بلیا کی بانسڈیہہ سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں تین بار کے ایم ایل اے رہے طوفانی سروج ضلع جونپور کی کیراکت سیٹ سے قسمت آزمائیں گے۔

موجودہ اراکین اسمبلی میں دھرم راج سنگھ یادو عرف سریش یادو کو بارہ بنکی سیٹ سے، ضلع دیوریا کی بھاٹپار رانی اشوتوش اپادھیائے، اعظم گڑھ کی اترولیا اسمبلی حلقے سےسنگرام یادو کو، نفیس احمد کو اعظم گڑھ کی گوپال پور سیٹ سے، درگاپرساد یادو کو اعظم گڑھ سے، عالم بدیع کو نظام آباد سیٹ سے، لکی یادو کو جونپور کی ملہنی سے، وریندر یادو کو غازی پور کی جنگی پور سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

وہیں بی ایس پی سے ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین اسمبلی میں ضلع امبیڈکر نگر کی اعلی پور سیٹ سے تربھون دت کو، راکیش پانڈے کو امبیڈکر نگر کی جلالپور سیٹ سے، سیدہ خاتون کو ضلع سدھارتھ نگر کی ڈومریا گنج سیٹ سے، اور ونئے شنکر تیواری کو ضلع گورکھپور کی چلو پار سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

اس کے علاوہ ایس پی حکومت میں وزیر رہے یش پال چودھری کے لڑے ورون چودھری کو ضلع لکھیم پور کھیری کی دھورہرا سے، ایس پی کے تاسیسی اراکین میں رہے بینی پرساد ورما کے بیٹے راکیش ورما کو ضلع بارہ بنکی کی کرسی اسمبلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتار گیا ہے۔

علاوہ ازین ایس پی نے جن امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ان میں ضلع ہردوئی کی سوائج پور سے پدم راج سنگھ پمو، بالا مئو سے رام بلی ورما، ضلع امیٹھی کی تلوئی سیٹ سے محمد نعیم گرجر، پرتاپ گڑھ کی بابا گنج سیٹ سے گری جیش، ضلع کوشامبی کی چائل سیٹ سے پوجا پال، پریاگ راج ضلع کی پھولپور مرتضی صدیقی، بارہ بنکی کی رام نگر سیٹ سے فرید محفوظ قدوائی، ضلع فیض آباد کی گوسائی گنج سیٹ سے ابھئے سنگھ کو، ضلع بہرائچ کی مہسی سے کے کے اوجھا، ضلع بلرامپور کی گنگسٹری سے ڈاکٹر ایس پی یادو، اور بلرامپور سے جگرام پاسوان کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح سے کپلوستو سے وجئے کمار، ضلع بستی کے گپتان گنج سے اتل چودھری، ضلع گورکھپور کی کمپیئر گنج سے کاجل نشاد، پپرائچ سے امریندر نشاد، گورکھپور (دیہات) سے وجئے بہادر، شہجنواں سے یش پال راوت، کھجنی سے روپوتی، بانس گاؤں سے ڈاکٹر سنجے کمار، ضلع دیوریا کی پتھردیوا سیٹ سے برہما شنکر ترپاٹھی، رام پور کارخانہ سیٹ سے غزالہ لاری، ضلع اعظم گڑھ کی دیدار گنج سیٹ کملا کانت راج بھر، لال گنج سیٹ سے بچئی سروج کا نام ایس پی کی لسٹ میں شامل ہے

ضلع بلیا کی سکندر پور سیٹ سے ضیاء الدین رضوی، پھیپھنا سے سنگرام سنگھ، ضلع جونپور کی بدلا پور سیٹ سے بابو دوبے، ضلع چندولی کی شکل ڈیہ سے پربھوناتھ سنگھ، بھدوہی سے زاہد بیگ، ضلع سونبھدر کی رابرٹس گنج سیٹ سےابھیناش کشواہا، اوبرا سیٹ سے سنیل سنگھ گوڑ، ددھی سیٹ سے وجئے سنگھ گوڑ کے نام شامل ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی نگر میں عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اور کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد، تعلیم کے ساتھ ہنرمندی بھی کامیابی کی کلید : ابوعاصم

Published

on

Abu Asim..

ممبئی : تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن نے آج مانخورد شیواجی نگر کے گیتا وکاس ہال میں ایک عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں علاقے کے دسویں اور بارہویں جماعت کے سینکڑوں طلباء اور والدین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

سیشن کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کیرئیر گائنڈنس کے ماہرین نے طلباء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے روایتی ڈگریوں سے ہٹ کر آج دستیاب کیریئر کے نئے اور ابھرتے ہوئے اختیارات کی وضاحت کی۔ ماہرین نے مقابلہ جاتی امتحانات، فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ کورسز کے بارے میں طلباء کے شکوک و شبہات کو بھی دور کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا “آج کی دنیا میں، صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں ہے, بچوں کو مختلف ہنر سیکھنے چاہئے۔ اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو مستقبل میں آپ کے لیے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی عظیم مواقع کے دروازے کھلیں گے۔ مہارت کی ترقی وہ کلید ہے جو آپ کو مالی طور پر خود مختار اور بااختیار بنائے گی۔پروگرام کے اختتام پر، طلباء نے ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے قیمتی مشورے حاصل کیے۔ مقامی باشندوں اور والدین نے ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات غریب اور متوسط ​​گھرانوں کے بچوں کو صحیح راستے کا انتخاب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پروگرام کی نظامت پرنسپل زیبا ملک اور شبانہ خان نے کی۔ طلباء کی کثیر تعداد نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے مشکل میں پڑ جائیں گے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے: دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی : ملک میں لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں ہے افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی سے میٹنگ کے بعد سخت کارروائی کا انتباہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے یہ واضح کیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے وزرا اعلیٰ سے جو میٹنگ کی ہے اس میں حالات تشفی بخش ہے بحرانی کیفیت کے باوجود ملک میں گیس اور دیگر تیل کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے عوام افواہ نہ پھیلائیں اگر کوئی افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہو گی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اس لئے سرکار نے ایکسائز میں کی شرح قیمت میں کمی کی ہے اور یہی رعایت کے سبب عوام کو راحت ملی ہے لاک ڈاؤن سے متعلق افواہ پر وزیر اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سخت کاررروائی کی ریاستی وزرا کو ہدایت دی ہے جس کے بعد آج وزیر اعلی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں گیس سمیت دیگر تیل کی کوئی قلت نہیں ہے اس لئے مصنوعی قلت پیدا نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں تو تیل اور دیگر ذرائع کے سبب لاک ڈاؤن بند کی نوبت آچکی ہے یہاں ہفتہ واری کام کا شیڈول طے کیا گیا ہے لیکن ہمارے یہاں حالات ٹھیک ہے اس لئے افواہ نہ پھیلائی جائے اگر کوئی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی اس لئے وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدگمانی نہ پھیلائیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ڈیلیوری گاڑی سے 27 گیس سلنڈر چوری، تحقیقات جاری

Published

on

ممبئی: ایران اور اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ کے بعد اچانک گیس سلنڈروں کا جھگڑا شروع ہو گیا۔ توانائی بحران کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان، کاندیولی ویسٹ کے چارکوپ علاقے میں چوروں نے ڈلیوری گاڑی میں گھس کر 27 سلنڈر چوری کر لیے۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا۔ ملزمان نے گیس کی تقسیم کے لیے استعمال ہونے والے ٹیمپو کو نشانہ بنایا اور 5 بھرے اور 22 خالی سمیت 27 سلنڈر لے کر فرار ہوگئے۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ چارکوپ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ شکایت کنندہ نند کمار رام راج سونی (35) جو ملاڈ ویسٹ کے جئے جنتا نگر کا رہنے والا ہے، گزشتہ سات سالوں سے چارکوپ میں شری جی گیس سروس کے ساتھ ڈیلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ ٹیمپو کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو گھر گھر ایل پی جی سلنڈر فراہم کرتا ہے۔ 25 مارچ کو، نند کمار نے اپنا روزانہ ڈیلیوری کا کام مکمل کیا اور رات 11 بجے کے قریب گھر واپس آنے سے پہلے ٹیمپو کو چارکوپ کے علاقے میں کھڑا کیا۔ گاڑی اگلے دن تقسیم کے لیے سلنڈروں سے لدی ہوئی تھی۔ جب وہ 26 مارچ کی صبح 8 بجے کے قریب اسی مقام پر واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ گاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور پیچھے کا تالا ٹوٹ گیا۔ جانچ کرنے پر نند کمار کو پتہ چلا کہ تمام سلنڈر چوری ہو گئے ہیں۔ چوری شدہ سلنڈروں کی کل قیمت تقریباً 15,500 روپے بتائی جاتی ہے۔ ابتدا میں، نند کمار نے اپنے ساتھی کارکنوں سے یہ معلوم کرنے کے لیے رابطہ کیا کہ آیا سلنڈر کہیں اور منتقل کیے گئے ہیں، لیکن جب انھیں کوئی اطلاع نہیں ملی تو انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ مشکوک افراد کو گاڑیوں کے ساتھ پکڑا گیا ہے اور ان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چوری شدہ سلنڈروں کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کار اسکریپ مارکیٹس اور گیس کے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورک سے منسلک افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان