(جنرل (عام
وزیراعظم وارانسی میں 1800 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اتر پردیش کے وارانسی میں 1800 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، مسٹر مودی تقریباً 14.00 بجے ایل ٹی کالج، وارانسی میں اکشے پاتر مڈ ڈے میل کچن کا افتتاح کریں گے، جس میں تقریباً ایک لاکھ طلباء کے لیے دوپہر کا کھانا پکانے کی گنجائش ہے۔ یہاں سے وہ بین الاقوامی تعاون اور کنونشن سنٹر رودراکش جائیں گے، جہاں وہ قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ پر آل انڈیا شکشا سماگم کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم تقریباً 4 بجے ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم، سگرا پہنچیں گے، اور ان پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ یہاں 590 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ ان میں سے کئی پروجیکٹ وارانسی اسمارٹ سٹی اور اربن پروجیکٹس کے تحت شامل ہیں۔
جرم
ناگپاڑہ نقب زنی کا کیس حل، مسروقہ مال برآمد ۴ گرفتار

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ۶ جنوری کو نقب زنی کے کیس میں پولس نے تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور ۷۲ لاکھ کا مسروقہ مال زیورات اور ڈائمنڈ بریچ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزمین زیورات بہار لیجاکر فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کر چکے تھے۔ اس سے قبل ہی پولس نے تین ملزمین پھلے موہن ۴۰ سالہ، سنتوش رام جیون مکھیا، اور لالو موہن مکھیا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف سانتا کروز میں بھی کیس درج ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس کے ڈی سی پی پروین منڈے نے دی ہے۔
جرم
ممبئی ملنڈ میں گٹکا کے خلاف پولس کی کارروائی ۲ کروڑ کا مال ضبط ۱۰ گرفتار

ممبئی پولس نے گٹکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک تین ٹرک ۱۰ گاڑیاں اور ایک کار سمیت ۱۴ گاڑیوں کو ضبط کر, اس میں سے دو کروڑ کے گٹکا کا مال ضبط کر۱۰ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکار نے گٹکا پر پابندی عائد کر رکھی ہے, اس کے باوجود گٹکا فروخت کرنے سے متعلق اطلاع پولس کو ملی۔ ڈی سی پی زون ۸ کی سربراہی میں پولس ٹیم نے ملنڈ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گٹکا ضبط کر عادل ابوبکر، سراج الحق سمیت ۱۰ کو گرفتار کیا ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے اور اس میں مزید ملزمین کی گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔ پولس یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ سامان اور گٹکا یہاں سے لایا گیا تھا, چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے ممنوعہ گٹکا لایا گیا تھا اور یہاں سے فروخت کیا جانا تھا۔
سیاست
ممبئی کو بنیادی سہولیات میسر کرنا ہماری ترجیحات، سماجوادی پارٹی کا انتخابی منشور جاری، شہری مسائل حل کا ابوعاصم اعظمی کا دعوی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) انتخابات کے لیے سماجوادی پارٹی نے آج ایک پریس کانفرنس میں انتخابی منشور جاری کیا۔ پارٹی کے مہاراشٹر صدر ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے عوام کے بنیادی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منشور پیش کیا۔ ابوعاصم اعظمی نے انتخابی منشور میں بنیادی سہولیات کے ساتھ مفت پانی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ممبئی کے ہر خاندان کو روزانہ 700 لیٹر صاف اور مفت پینے کا پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے میونسپل اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا اور ضرورت مند طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ اور مفت سہولیات فراہم کرنا وہی طبی شعبہ اور محکمہ صحت میں ممبئی کے ہر وارڈ میں جدید طبی سہولیات، محلہ کلینک اور مفت ادویات کا انتظام کرنا بھی ضروری قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ یکساں روزگار کے مواقع کے لیے کاوشیں بھی شامل ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے خصوصی منصوبے بنانا بھی انتخابی منشور کا حصہ ہے۔ جھگی جھونپڑیوں کے مکینوں کے لیے بہتر سہولیات، پکے مکانات اور شہر کو گڑھوں سے پاک سڑکیں فراہم کرنا سمیت بی ایم سی کے کام کاج میں شفافیت لانا اور بدعنوانی (کرپشن) کو ختم کرنا بھی انتخابی منشور کا بنیادی جز ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی ممبئی کی ترقی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد صرف وعدے کرنا نہیں بلکہ ممبئی کو ایک بہترین اور خوشحال شہر بنانا ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
