Connect with us
Wednesday,07-January-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

20 جون کیسر باغ ڈونگری کی وقف کانفرنس میں مسلم پرسنل لا بورڈ نے عوام سے بڑی تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی

Published

on

all india muslim personal law board

ممبئی، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر ہدایت ” تحفظ اوقاف کانفرنس ” جو بتاریخ ۲۰ جون ۲۰۲۵ بروز جمعہ شام سات بجے، بمقام ـ کیسر باغ، شیدا مارگ، چارنل، ڈونگری ـ ممبئی ۹ میں زیر صدارت حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ منعقد ہورہی ہے، اس عظیم الشان کانفرنس میں ملک کے نامور خطیب وعالم دین، سابق ایم پی اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر حضرت مولانا عبیداللہ خاں اعظمی بھی اپنی علالت کے باوجود شرکت کررہے ہیں۔

کانفرنس کے دیگر مقررین میں حضرت مولانا سید خالد اشرف ( سربراہ دارلعلوم محمدیہ، مینارہ مسجد)، حضرت مولانا محمود احمد خاں دریابادی ( کنوینئر مہاراشٹرا، وقف بچاو تحریک مسلم پرسنل لاء بورڈ)، حضرت مولانا مفتی سعیدالرحمن فاروقی ( رکن تاسیسی پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا اعجاز احمد کشمیری ( خطیب ہانڈی والی مسجد)،حضرت مولانا کمال احمد خان ( شیعہ عالم دین)، جناب عبدالمجیب شیخ ( سکریٹری جماعت اسلامی)، حضرت مولانا عبدالجلیل سلفی( نمائندہ صوبائی جمیعۃ اہل حدیث)

دیگر مہمانان کے طور پر جناب اروند ساونت ( ایم پی)، جناب ابوعاصم اعظمی( ایم ایل اے)، جناب امین پٹیل ( ایم ایل اے)، جناب رئیس شیخ ( ایم ایل اے)، جناب ہارون خان (ایم ایل اے)، جناب منوج جام سوتکر ( ایم ایل اے)، جناب یوسف ابراہانی ( سابق ایم ایل اے)، جناب وارث پٹھان ( سابق ایم ایل اے)، جناب بشیر پٹیل ( سابق ایم ایل اے) شامل ہو رہے ـ ہیں۔

اس پروگرام کے کنوینئڑ مولانا روح ظفر خطیب شیعہ مسجد ڈونگری نے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں ۔ـ کنوینئر وانتظامیہ کمیٹی کے ممبران نیز اراکین مسلم پرسنل لاء بورڈ فرید شیخ، سلیم موٹروالا، حافظ اقبال چوناوالا، ـ مولانا اُسیدقاسمی، شاکر شیخ اور ڈاکٹر عظیم الدین نے برادران اسلام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی اوشیوارہ نقب زنی کے الزام میں جرائم پیشہ چور گرفتار مسروقہ مال برآمد

Published

on

ممبئی : ممبئی اندھیری اوشیوارہ علاقہ میں نقب زنی کے معاملہ میں پولس نے ایک جرائم پیشہ چورکو گرفتار کر کے نقدی اور سونے کے زیورات و مسروقہ سامان ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق ۲۹ دسمبر ۲۰۲۵ کو نامعلوم چور نے روشن دان توڑ کر گھر میں داخلہ لیا اور گھر میں موجود ایک لاکھ سے زائد نقدی اور سونے چاندی کے زیورات الماری سے لے کر فرار ہو گیا پولس کو سراغ ملا کہ ملزم اسی علاقہ کا ساکن ہے جس کی بنیاد پر تفتیش میں پیش رفت ہوئی اور ۳ جنوری کو اسے زیر حراست لیا گیا اس نے تفتیش میں اعتراف جر م کر لیا ملزم ایک جرائم پیشہ ہے اور اس کے خلاف ۱۴ معاملات درج ہیں اس نے زیورات جوہری کے یہاں فروخت کیے تھے اس کے پاس سے مکمل مسروقہ مال برآمد کرنے کا بھی دعویٰ پولس نے کیا ہے ۔یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر پرم جیت سنگھ دہیا اور ڈی سی پی دکشت گیدام نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

امبرناتھ میونسپل کونسل میں سیاسی الٹ پھیر، بی جے پی اور کانگریس کا غیر متوقع اتحاد، شیوسینا اقتدار سے باہر

Published

on

ٹھانے : امبرناتھ میونسپل کونسل کی سیاست میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس نے مل کر اتحاد قائم کیا، جس کے نتیجے میں شیوسینا اقتدار حاصل کرنے میں ناکام رہی، حالانکہ وہ سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھری تھی۔

انتخابی نتائج میں شیوسینا کو سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئیں، مگر واضح اکثریت نہ ملنے کے باعث وہ حکومت بنانے سے قاصر رہی۔ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اکثریتی عدد پورا کیا اور میونسپل کونسل میں نئی حکمرانی تشکیل دی۔

نئے اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد شہر کی ترقی، بہتر نظم و نسق اور مستحکم بلدیاتی انتظام فراہم کرنا ہے۔ اتحاد کے تحت بی جے پی کو کونسل میں اہم عہدہ سونپا گیا، جبکہ شراکت دار جماعتوں کو بھی اقتدار میں حصہ دیا گیا۔

اس سیاسی جوڑ توڑ پر شیوسینا نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عوامی مینڈیٹ کے خلاف قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ اقتدار کی خاطر نظریاتی اختلافات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ شیوسینا ایک مضبوط حزبِ اختلاف کے طور پر عوامی مسائل کو اجاگر کرتی رہے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق شہری بلدیاتی اداروں میں ایسے غیر روایتی اتحاد اب عام ہوتے جا رہے ہیں، جہاں نشستوں کا حساب اور مقامی سیاسی حالات، ریاستی اور قومی سیاست سے مختلف راستہ اختیار کرتے ہیں۔

امبرناتھ میونسپل کونسل میں بننے والا یہ نیا سیاسی اتحاد مہاراشٹر کی بلدیاتی سیاست میں بدلتے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے اور آنے والے دنوں میں دیگر شہری اداروں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی بلدیاتی انتخابات سیاسی پارٹیوں میں بغاوتوں کا سلسلہ دراز

Published

on

Shinde

ممبئی بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی سے ناراض لیڈران کی دیگر پارٹیوں میں ہجرت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے. مہاراشٹر نونرمان سینا کو بلدیاتی انتخاب سے قبل زبردست جھٹکا لگا ہے. ایم این ایس کے کئی لیڈران نے شیوسینا شندے سینا میں شمولیت اختیار کرلی ہے, اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے کے قریبی سنتوش دھوری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی. اس کے بعد بھی اب پارٹی تبدیلی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ایم این ایس کے کئی اعلیٰ لیڈران نے شیوسینا ایکناتھ شندے میں شمولیت اختیار کر کے پارٹی سے بغاوت کا علم بلند کیا تھا۔ ممبئی میں بی ایم سی الیکشن سے قبل راج اور ادھو ٹھاکرے نے انتخابی اتحاد کیا تھا, لیکن ان پارٹیوں کے باغی لیڈران اب بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں, جس کے سبب دونوں پارٹیوں میں بغاوتوں کا سلسلہ دراز ہے ٹکٹ نہ ملنے سے نالاں کئی لیڈران اپنی پارٹی کا دامن چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے جنرل سکریٹری راجا بھاؤ چوگلے، ایم این ایس کے ترجمان ہیمنت کامبلے، ایم این ایس چترپت سینا کے جنرل سکریٹری راہل توپالونڈھے، مہاراشٹر نو نرمان ودیارتھی سینا سندیش شیٹی، منور شیخ، اشیش مارک، پرتھمیش بنڈیکر، سنتوش یادو نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر شندے نے ان سب کا پارٹی میں خیرمقدم کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیو سینا کے جنرل سکریٹری راہل شیوالے، شیو سینا سکریٹری سوشانت شیلر، شیو سینا کی ترجمان شیتل مہاترے اور شیوسینا کے تمام مقامی عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان