Connect with us
Saturday,05-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

چاند سے متعلق مدار کی سرگرمی آج صبح کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی

Published

on

چندریان 2 کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے 9 دن بعد، مدار کی سرگرمی انجام دی گئی۔ یہ خلائی گاڑی 7 ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں پہنچے گی۔اسرو نے اپنے اپ ڈیٹ میں کہا کہ چاند سے متعلق مدار کی سرگرمی آج منصوبہ کے مطابق 09.04 بجے کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔ یہ سرگرمی 1190 سکنڈس کے لئے تھی۔اسرو نے کہا کہ اس خلائی گاڑی کے تمام اجزا بہتر طور پر کام کررہے ہیں۔ چاند کے مدار سے متعلق اگلی سرگرمی 30 اگست کو 1800 تا 1900 بجے کے درمیان انجام دی جائے گی۔اس خلائی گاڑی کو 22 جولائی کو چھوڑا گیا تھا جو 20 اگست کو چاند سے متعلق مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوگئی۔ اسرو کے صدرنشین سیون نے کہا کہ یکم ستمبر تک چندریان 2 کی سلسلہ وار مدار سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی تاکہ چاند کی سطح پر جانے کے لئے چاند کے قطب سے گزرنے والے حتمی مدار میں داخل ہوسکے۔ 2 ستمبر کو وکرم لینڈر، آربیٹار سے علحدہ ہوگا۔ اس کے بعد مدار کی سرگرمی وکرم پرانجام دی جائے گی۔ وکرم چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں سافٹ لینڈنگ سے پہلے کئی پیچیدہ سرگرمیاں انجام دے گا۔ چند گھنٹے بعد روور پرگیان، وکرم سے علحدہ ہوجائے گااور چاند کی سطح کی کھوج شروع کردے گا۔ جی ایس ایل وی ایم کے تری۔ایم آئی خلائی گاڑی کو چھوڑے جانے کے بعد 23 جولائی سے 6 اگست کے درمیان مدار میں پانچ گنا کااضافہ ہوا۔ 20 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد مدار سے متعلق پہلی سرگرمی 20 انجام دی گئی، دوسری سرگرمی 21 اگست کو کی گئی اور آج تیسری سرگرمی انجام دی گئی۔ چندریان 2 مشن کا مقصد چاند کے اس علاقہ کے بارے میں کھوج کرنا ہے جس کے بارے میں ہنوز کوئی کھوج نہیں کی گی ہے اور کوئی بھی ملک چاند کے جنوبی قطب علاقہ تک نہیں پہنچ پایا۔ اسرو نے کہاکہ اس کی مساعی کے ذریعہ چاند سے متعلق دریافت کو سمجھنا ہے جس سے ہندوستان اور انسانیت کو فائدہ ہوگا۔ ان تجربات کا مقصد چاند سے متعلق مہمات کو سمجھنا ہے۔ چندریان 2 چاند کے جنوبی قطب علاقہ پر روشنی ڈال سکے گا جس کی ہنوز کھوج نہیں کی گئی ہے۔ سیون نے کہا کہ اس مشن کے ذریعہ جغرافیائی تجزیہ، معدنیات کے جامع تجزیہ اورچاند کی سرزمین پر کئی تجربات سے چاند کی ابتدااور اس کی ارتقا کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ خلائی گاڑی چندریان 1 کی جانب سے کی گئی کھوج جیسے چاند پر پانی کے سالمے، پتھر نما انوکھے کمیکل کمپوزیشن کی موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ 3850 کیلوگرام وزنی چندریان 2 کے ساتھ 13 ہندوستانی پے لوڈس ہیں جن میں ایک ناسا کا پے لوڈ بھی شامل ہے۔ چاند کے جنوبی قطب علاقہ پر پہنچنے کے لئے قبل ازیں کئی مشکلات پیش آئی تھیں، اس کے لئے قبل ازیں کی گئی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔ چندریان 2، پہلا ہوگا جو چاند کی اس سطح پر ترنگا لے جائے گا جہاں اب تک کوئی بھی انسان نہیں پہنچ پایا۔ چاند کا دوسرا مشن 15 جولائی کو ہونے والا تھا تاہم اس کو چھوڑنے سے ایک گھنٹہ پہلے اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے سے اس کو ملتوی کردیا یا تھا۔ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے بعد اس کو 22 جولائی کو چھوڑا گیا تھا۔

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

وقف ایکٹ : مرکزی حکومت نے ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ’ رولز کو مطلع کیا، جس کے تحت وقف املاک کے لیے ایک مرکزی پورٹل اور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔

Published

on

indian-parliament

نئی دہلی : وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیاں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ ایمپاورمنٹ ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ رولز 2025’ کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ قواعد وقف املاک کے پورٹل اور ڈیٹا بیس سے متعلق ہیں۔ سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق تمام ریاستوں کی وقف املاک کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی پورٹل اور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ وزارت اقلیتی امور میں محکمہ وقف کے انچارج جوائنٹ سکریٹری اس کی نگرانی کریں گے۔

نئے قواعد کے مطابق وقف املاک کی نگرانی کے لیے ایک پورٹل بنایا جائے گا۔ اس پورٹل کی دیکھ بھال اقلیتی امور کی وزارت کا ایک جوائنٹ سکریٹری کرے گا۔ پورٹل ہر وقف اور اس کی جائیداد کو ایک منفرد نمبر دے گا۔ تمام ریاستوں کو جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کرنا ہوگا۔ انہیں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ایک سپورٹ یونٹ بنانا ہوگا۔ اس سے وقف اور اس کی جائیدادوں کی رجسٹریشن، اکاؤنٹنگ، آڈٹ اور دیگر کام آسانی سے ہو سکیں گے۔ یہ قواعد 1995 کے ایکٹ کی دفعہ 108B کے تحت بنائے گئے ہیں۔ اس دفعہ کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مطابق شامل کیا گیا تھا۔ یہ ایکٹ 8 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہے۔ قوانین میں بیواؤں، مطلقہ خواتین اور یتیموں کو کفالت الاؤنس فراہم کرنے کے بھی انتظامات ہیں۔

نئے قوانین میں کہا گیا ہے کہ متولی کو اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کے ساتھ پورٹل پر رجسٹر ہونا چاہیے۔ یہ رجسٹریشن ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کے ذریعے کی جائے گی۔ پورٹل پر رجسٹر ہونے کے بعد ہی متولی وقف کے لیے وقف اپنی جائیداد کی تفصیلات دے سکتا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ متولی کا مطلب ہے وہ شخص جسے وقف املاک کے انتظام کی دیکھ بھال کے لیے مقرر کیا گیا ہو۔ قواعد کے مطابق کسی جائیداد کو غلط طور پر وقف قرار دینے کی تحقیقات ضلع کلکٹر سے ریفرنس موصول ہونے کے ایک سال کے اندر مکمل کی جانی چاہیے۔ متولی کے لیے پورٹل پر رجسٹر ہونا لازمی ہے، اسے اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے او ٹی پی کے ذریعے تصدیق کرنی ہوگی۔ اس کے بعد ہی وہ وقف املاک کی تفصیلات دے سکتا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مراٹھی ہندی تنازع پر کشیدگی کے بعد شسیل کوڈیا کی معافی

Published

on

Shasil-Kodia

ممبئی مہاراشٹر مراٹھی اور ہندی تنازع کے تناظر میں متنازع بیان پر شسیل کوڈیا نے معذرت طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا, میں مراٹھی زبان کے خلاف نہیں ہوں, میں گزشتہ ۳۰ برسوں سے ممبئی اور مہاراشٹر میں مقیم ہوں, میں راج ٹھاکرے کا مداح ہوں میں راج ٹھاکرے کے ٹویٹ پر مسلسل مثبت تبصرہ کرتا ہوں۔ میں نے جذبات میں ٹویٹ کیا تھا اور مجھ سے غلطی سرزد ہو گئی ہے, یہ تناؤ اور کشیدگی ماحول ختم ہو۔ ہمیں مراٹھی کو قبول کرنے میں سازگار ماحول درکار ہے, میں اس لئے آپ سے التماس ہے کہ مراٹھی کے لئے میری اس خطا کو معاف کرے۔ اس سے قبل شسیل کوڈیا نے مراٹھی سے متعلق متنازع بیان دیا تھا اور مراٹھی زبان بولنے سے انکار کیا تھا, جس پر ایم این ایس کارکنان مشتعل ہو گئے اور شسیل کی کمپنی وی ورک پر تشدد اور سنگباری کی۔ جس کے بعد اب شسیل نے ایکس پر معذرت طلب کر لی ہے, اور اپنے بیان کو افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شسیل نے کہا کہ میں مراٹھی زبان کا مخالف نہیں ہوں لیکن میرے ٹویٹ کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com