Uncategorized
مالیگاؤں کارپوریشن کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں غیر قانونی زمینوں کا موضوع چھایا رہا

مالیگاؤں(خیال اثر)
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی آن لائن منعقدہ جنرل بورڈ میٹنگ میں یوں تو کئی عنوانات زیر بحث آئے لیکن مخصوص علاقوں میں زمینیں ریزروکرنے کا معاملہ جب زیر بحث آیا تو شہر میں جاری زمینی تنازعات اور انھیں غیر قانونی طریقے سے چھوٹے چھوٹے پلاٹ کی شکل خرید و فروخت کرنے کا معاملہ بھی اجاگر ہوا. جاری بحث میں ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نے انتظامیہ پر الزامات عائد کئے کہ زمینوں کی اس غیر قانونی خرید و فروخت میں میونسپل انتظامیہ مدد کرتی ہے. ان الزامات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ریزو شدہ زمینوں کو ایکوائر کرنے کی تجاویز ملتوی کردی گئیں. شام چار بجے کارپوریشن کی ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ میئر طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں منعقد ہوئی. میٹنگ میں ڈپٹی میئر, میونسپل کمشنر ترمبک کاسار سمیت دیگر میونسپل ذمہ داران موجود تھے. ریزرو شدہ زمینوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر زبردست طریقے سے عوامی نمائندگان نے حصہ لیا تب فیصلہ یہ ہوا کہ ایکوائر شدہ زمینوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا انتہائی ضروری ہے. ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نے انتظامیہ پر راست الزام عائد کیا کہ شہر میں زمینیں ایکوائر کرنے کے تعلق سے من مانا رویہ اختیار کیا جارہا ہے. اسلم انصاری کی اس الزام تراشی پر کمشنر نے اسے منظور کرنے پر زور دیا لیکن یہ بھی کہا کہ اس عنوان پر بروقت فیصلہ کیا جائے ورنہ ریزرویشن کے معاملہ پر کوئی فیصلہ کرنے میں دشواری حائل ہو جائے گی تب اسلم انصاری نے حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت پر زور دیا. تعمیر عامہ کے انجئیر سنجے جادھو نے ایسی ریزرو و ایکوائر شدہ زمینوں کی تفاصیل عوامی نمائندگان کے گوش گزار کیں . سابق اسٹینڈنگ چیرمین ڈاکٹر خالد پرویز نے ایسی زمینوں کے لئے 52,53 کی نوٹس دینے سمیت دیگر مشمولات طلب کیں. اس پر کافی ہنگامہ آرائی بھی ہوئی. اسلم انصاری کی قانونی گفتگو نے بہترا چاہا کہ اس سنگین مسئلے پر بروقت کوئی فیصلہ کیا جائے لیکن سابق میئر کی ایماء پر اس اہم مسئلے کو ملتوی کرتے ہوئے پس پشت ڈال دیا گیا. کارپوریشن کی اس آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں جیوتی بھونسلے کی تجویز پر ڈیوٹی کے دوران کورونا سے مرنے والے کارپوریشن کے ملازمین کے ورثاء کو 10 لاکھ اور نوکری دینے کا مطالبہ منظور کیا گیا. اس میٹنگ میں کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی, شان ہند, مدن گائیکواڑ, سکھا رام گھوڑکے وغیرہ نے جم کر بحث میں حصہ لیا.
Uncategorized
لاڈلی بہن یوجنا میں دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے حکومت سخت، فڑنویس استفادہ کنندگان کی ای-کے وائی سی کروائیں گے، کھاتہ بند کر دیا جائے گا قصوروار کا

ممبئی : مہاراشٹر حکومت لاڈلی بہنا یوجنا کا غلط فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اتوار کو کہا کہ حکومت ان لوگوں کی تحقیقات کرے گی جو غیر قانونی طور پر اس اسکیم کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور انہیں فائدہ اٹھانے سے روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر غیر قانونی فائدہ اٹھانے والے 26 لاکھ سے زائد مستفید ہونے والوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ حکومت نے استفادہ کنندگان کی ای کے وائی سی کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کوئی غلط فائدہ اٹھاتا ہوا پایا گیا تو اس کا اکاؤنٹ فوری بند کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ لوگ اسکیم کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت فی خاندان 21 سے 65 سال کی زیادہ سے زیادہ دو خواتین کو فائدہ ملتا ہے۔ لیکن ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں جن میں فائدہ اٹھانے والے کی عمر مقررہ حد سے زیادہ ہے، اس کے باوجود وہ ہر ماہ 1500 روپے کی مدد لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے معاملات بھی سامنے آئے ہیں جہاں ایک ہی خاندان کی دو سے زیادہ خواتین اس اسکیم کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ چیف منسٹر فڑنویس نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد صحیح اہل خواتین کو مدد فراہم کرنا ہے، لیکن اب بڑی تعداد میں غلط دعویدار سامنے آرہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد غیر قانونی دعویدار فائدہ سے محروم ہو جائیں گے۔ حکومت جلد ہی ایک رپورٹ جاری کرے گی، جس میں یہ واضح ہو جائے گا کہ کتنے لوگ اس سکیم کا غلط طریقے سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔
Uncategorized
سنسکرت تمام ہندوستانی زبانوں کی ماں ہے اور اسے ابلاغ کا ذریعہ بنانا ضروری ہے… آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں کہا

ناگپور : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعہ کو کہا کہ سنسکرت تمام ہندوستانی زبانوں کی ماں ہے اور اسے رابطے کا ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے۔ کاوی کلگورو کالی داس سنسکرت وشو ودیالیہ میں ایک عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ سنسکرت کو سمجھنے اور اس میں بات چیت کرنے میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت یونیورسٹی کو سرکاری سرپرستی ملے گی لیکن عوامی سرپرستی بھی ضروری ہے۔ “میں نے زبان سیکھی ہے لیکن میں اسے روانی سے نہیں بول سکتا۔ سنسکرت کو ہر گھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے اور اس زبان میں بات چیت ضروری ہے،” آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا۔
بھاگوت نے کہا کہ ‘خود انحصاری’ بننے کی ضرورت پر سبھی متفق ہیں، جس کے لیے ہمیں اپنی ذہانت اور علم کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ‘زبان ایک جذبہ ہے۔ ملکیت کوئی جسمانی چیز نہیں بلکہ ذاتی چیز ہے اور اس کا اظہار زبان سے ہوتا ہے۔ سنسکرت تمام ہندوستانی زبانوں کا ماخذ ہے۔’ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ سنسکرت جاننا ملک کو سمجھنے جیسا ہے۔ بھاگوت نے یونیورسٹی میں ابھینو بھارتی انٹرنیشنل اکیڈمک بلڈنگ کا افتتاح کیا۔
Uncategorized
ممبئی شہر میں موسلادھار بارش شہری نظام متاثر

ممبئی : ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ نصف شب سے جاری ہے, جس کے سبب ممبئی میں ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے, اور لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینیں بھی تاخیر سے چلائی گئی۔ سینٹرل ریلوے کی ٹرینیں ۱۵ سے ۲۰ منٹ تاخیر سے چلائی گئی, جبکہ ویسٹرن لائن پر بھی بارش کے اثر سے سروس متاثر ہوئی۔ ممبئی میں گزشتہ شب سے جاری بارش کے سبب سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب بیسٹ بسوں کے روٹ بھی تبدیل کئے گئے۔ بارش کے سبب بیک نے ڈپو کی بس اس وقت سڑک کے گڑھے میں پھنس گئی, جب بارش جاری تھی۔ جئے کار مارگ پر بس کا پہیہ گڑھے میں پھنس گیا, جس کے بعد بس کا روٹ تبدیل کیا گیا۔ ممبئی شہر و مضافات میں آئندہ ۴۸ گھنٹے شدید سے شدید بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے, اس لئے بی ایم سی کو الرٹ موڈ پر رہنے کا سرکار نے حکم جاری کیا ہے۔
بارش کے سبب فضائی سروسیز بھی متاثر رہی موسم خراب ہونے کی وجہ سے پروازیں بھی متاثر ہوئی جبکہ ممبئی شہر میں بارش کے دوران سڑکوں پرگڑھوں کے سبب ٹریفک جام ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے بارش کے سبب سمندر میں طغیانی بھی ہے اور سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھیں گزشتہ سب سے شہر میں ۹۵ ملی میٹر، شمالی مضافات ۵۸ اور مغربی مضافات میں ۷۵ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے ممبئی شہر میں سیلابی کیفیت کے سبب عام شہری نظام متاثر ضرور تھا لیکن معمولات زندگی رواں دواں تھی۔ سمندر میں طغیانی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے اور کل بھی طغیانی رہے گی اس لیے سمندری ساحل پر شہریوں کو نہ جانے کی اپیل کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی سمندری ساحل پر غوطہ خوروں کو بھی تعینات کیا گیا۔ اندھیری سب وے کے علاقے میں بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے اسی طرح کرلا، ساکی ناکہ، دادر پریل علاقہ میں بھی پانی جمع ہونے کی شکایت ملی ہے۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا