Connect with us
Tuesday,23-June-2026

سیاست

بھیونڈی کارپوریشن کی جانب سے بلائی گئ اہم میٹنگ میں علماء ائمہ و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مندروں کے پجاری اور جین دھرم کے مذہبی پیشوا بھی شامل

Published

on

bhinwandi-corporation

بھیونڈی۔( نامہ نگار )
اس اہم میٹنگ میں کوروناجیسے مہلک اوربھیانک مرض سے بچنے ، اسکی احتیاطی تدابیر، ماسک کے لازمی استعمال بھیڑ کی جگہو ں سےاجتناب اور سماجی فاصلے کی برقراری پر غور کیا گیا۔نیز عوام کے دلوں سے خوف وہراس دور کرکے بنیادی علاج ومعالجہ کے ذریعےاس مرض پر قابو پانے کی کوششوں پر غور۔ مقدس مقامات سے اور مذہبی شخصیات کے ذریعے اس سلسلہ میں بیداری لانے اور محلہ کمیٹیوں کے ذریعے محلہ کلینکوں کے قیام کی درخواست کی گئی ہے۔

مذکورہ معلومات بھیونڈی میونسپل کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر اور چیف میڈیکل آ فسر کے ساتھ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے پورے شہر کو دیتے ہوئے کورونا سے محفوظ رکھنے کی درخواست کی ۔میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیہ نے کہا کہ گزشتہ برس ہم نے کورونا سے بغیر ہتھیار کے لڑائی کی تھی جس کی وجہ سے کافی لوگ متاثر ہوئے اور اموات بھی بے تحاشا ہوئیں شمشان اور قبرستان میں جگہ نہیں مل پا رہی تھیں مگر اس بار ہم کورونا سے لڑنے کے لئے ہتھیار کے ساتھ تیار ہیں ہم نے پچھلی لڑائی میں بہت کچھ سیکھا ہے۔

کمشنر نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا محلہ کلینک کا رول بہت اہم تھا وہ دوبارہ کھلیں اور لوگ چیک اپ کے لئے سامنے آئیں اگر کسی وجہ سے سامنے نہیں آئیں گے اور گھروں میں رہ کر گھر کے دوسرے لوگوں کو متاثر کرتے رہیں گے تو کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے میں مشکلات آئیں گی ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ مثبت رپورٹ آنے کی شکل میں بھی آپ اپنے گھر میں رہ کر اپنا علاج کریں کسی کو گھر سے اٹھا کر کہیں کورونٹائن یا آئیسولیٹ نہیں کیا جائےگا اس لئے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

اس میٹنگ میں مذہبی موثر شخصیات میں بطور خاص عائشہ مسجد کے ٹرسٹی بلال گجراتی۔معروف شاعر شبیر احمد شاد وغیرہ بھی شامل ہوئے ۔معاون کمشنر اوم پرکاش دیوٹے،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے آر کھرات،آرسی ایچ افیسر ڈاکٹر ورشا باروت نے لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دئے، ڈبلیو ایچ او کے سرویلینس میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کشور چوہان نے بھیونڈی کے حالات پر پرزنٹیشن پیش کیا صورتحال یہ سامنے آئی کہ روزانہ کیسس بڑھ رہے ہیں۔غیر ضروری بھیڑ بھاڑ سے منع کیا گیا ماسک کے استعمال کو لازمی بتاتے ہوئے ہاتھوں کو دھلتے رہنے کی بات کہی گئی۔معاون کمشنر نے کہا اگر بھیونڈی میں لاک ڈاؤن نہیں چاہئیے تو ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا ورنہ اگر مریض بڑھتے گئے تو مجبورا سخت قدم اتھائے جاسکتے ہیں۔

اس میٹنگ میں جہاں علماء کرام بڑی تعداد میں موجود تھے وہیں درجنوں مندروں کے پجاری اور ٹرسٹیان بھی موجود تھے جین دھرم کے لوگ بھی تھے بھیونڈی کے حالات کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگ آئے تھے۔
مفتی محمد حذیفہ قاسمی صاحب نے کہا آج پہلی بار ایسا ہوا کہ ہاتھ چھوٹا پڑگیا ورنہ ہمیشہ خالی رہتا تھا ہماری ذمہ داری ہے کہ مسجدوں سے مندروں سے لوگوں کو بتائیں حالات سے آگاہ کریں اور ہدایات پر عمل کرائیں اور ٹیکہ کرن شروع ہے مستحق افراد ضرور لیں اس پر کوئی شک شبہ نا کریں ملک کی معزز سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ قابل احترام مذہبی شخصیات نے بھی کوڈ کا ٹیکہ لیا ہے اور اسے پوری طرح مفید اور محفوظ بتایا ہے۔پروگرام کے افتتاحی کلمات میں مولانا محمد اسعد قاسمی نے علماء کرام اور دیگر مذہبی شخصیات کا خیرمقدم کیا اور اخیر میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے آر کھرات نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا میٹنگ تقریبا دو گھنٹہ چلی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گستاخ رسول نازیہ الٰہی اور دیوا سنگھ کے خلاف ممبئی میں پہلا کیس درج، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

Published

on

ممبئی گستاخ رسول نازیہ الہی خان اور اس کا انٹرویو نشر کرنے کیلئے اپنا پلیٹ فارمز فراہم کرنے والی دیواسنگھ کے خلاف ممبئی پولس نے پہلا کیس درج کیا ہے پائیدھونی پولس میں دونوں ملزمہ کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرنے کا کیس درج کر لیا ہے ممبئی میں دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری ، مولانا اعجاز کشمیری نے کیا تھا ایڈوکیٹ عرفان شیخ کی شکایت پر پولس نے یہ کیس درج کیا ہے اس میں عرفان شیخ نے بتایا کہ انہوں نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر توہین رسالت کا ارتکاب کرتے ہوئے ناز یہ الٰہی اور اس کی میزبان دیوا سنگھ کو پایا جس کے سبب میرا اور مسلمانوں کا جذبات مجروح ہوا اس سلسلے میں ہم نے پولس کو نازیہ الٰہی سے متعلق تمام دستاویزات بھی پیش کئے ہیں جس میں الیکٹرانک ثبوت بھی ہیں اس معاملہ میں پائیدھونی پولس نے کیس درج کر لیا ہے اس معاملہ میں اس سے قبل ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے علما کرام کو یقین دلایا تھا کہ ۴۸ گھنٹے میں ایف آئی آر درج کرلی جائے گی دیوین بھارتی نے اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے پولس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کی جس کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اس لئے علما کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و ضبط کا مظاہرہ کرے اور اشتعال انگیزی سے گریز کرے کیونکہ قانونی طریقے سے نازیہ الٰہی پرکارروائی جاری ہے ممبئی میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اسے صفر نمبر سے دلی اور کولکاتا پولس کے سپرد کردیا گیا ہے جو اس معاملہ کی تفتیش کرے گی فی الوقت مسلمانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ممبئی پولس نے ایف آئی آر درج کر کے حالات کو پرامن بنایا ہے ۔

Continue Reading

سیاست

ایکناتھ شندے کا دھڑا ہی اصل شیوسینا ہے، یو بی ٹی ممبران پارلیمنٹ کی آمد کا خیرمقدم کرتی ہے: شائنا این سی

Published

on

ممبئی : شیو سینا کی لیڈر شائنا این سی نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، اور حالیہ سیاسی پیش رفت نے ثابت کر دیا ہے کہ ریاست میں وہی شیوسینا ہی ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے ارکان پارلیمنٹ کے شنڈے دھڑے میں شامل ہونے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے ادھو ٹھاکرے اور ایم پی سنجے راوت پر بھی سخت حملہ کیا۔

شائنا این سی نے پیر کو آئی اے این ایس کو بتایا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ صرف ایک شیو سینا ہے، اور وہ شیوسینا ہے جس کی قیادت ایکناتھ شندے کر رہے ہیں۔ پارٹی کی طاقت اس وقت ظاہر ہوئی جب 40 ایم ایل اے ایکناتھ شندے کے ساتھ اسمبلی میں شامل ہوئے اور بعد کے انتخابات میں شیوسینا کی شاندار کارکردگی نے ایکناتھ شندے کی قیادت میں اپنی عوامی حمایت کو بھی ثابت کیا۔

ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے کا نظریہ کہاں تھا جب انہوں نے 2019 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیاسی فائدے کے لیے اس وقت ٹھاکرے کے نظریے کو نظر انداز کیا گیا تھا، اور اب نظریہ کی بات کی جا رہی ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے ممبران پارلیمنٹ کے شنڈے دھڑے میں شامل ہونے کے امکان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، شینا این سی نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے دو تہائی ممبران اسمبلی یا ایم ایل ایز دوسرے گروپ میں شامل ہو جاتے ہیں، تو آئین اور انسداد انحراف قانون کے تحت انضمام کا انتظام ہے۔ یو بی ٹی کی قیادت کو خود کا جائزہ لینا چاہیے کہ ان کے ایم پی، ایم ایل اے اور کونسلر پارٹی کیوں چھوڑ رہے ہیں۔ جب کارکنوں اور عوامی نمائندوں کا احترام نہیں کیا جاتا، اور بات چیت کی جگہ الزامات اور گالی گلوچ سے لے لی جاتی ہے، تو لوگ فطری طور پر دوسرے آپشنز تلاش کرتے ہیں۔

شائنا این سی نے سنجے راوت کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا کہ بھگوان رام کے آشیرواد سے اقتدار میں آنے والی بی جے پی اب رام کی لعنت سے بے دخل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راوت مسلسل ایسے بیانات دے رہے ہیں جو ان کی سیاسی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ راوت کا واحد مقصد ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے، اور ان کے بیانات سیاسی سنجیدگی سے عاری ہیں۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے منحرف ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔

Published

on

ممبئی ، شیو سینا-یو بی ٹی پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 27 سے 29 جون تک ان حلقوں کا ایک وسیع دورہ کریں گے جہاں سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں چلے گئے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سامنا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راوت کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، یہ دورہ ریاست کے کئی اہم اضلاع کا احاطہ کرے گا، اور پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کو ہر مقام کے لیے مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

یہ دورہ چھ ممبران پارلیمنٹ – اومراجے نمبالکر (دھراشیو)، سنجے پاٹل (ملوند نارتھ ایسٹ)، سنجے جادھو (پربھنی)، سنجے دیشمکھ (یوتمال)، ناگیش پاٹل اشتیکر (ہنگولی)، اور بھاؤصاحب وکچورے (شرڈی) کے کچھ ہی دن بعد ہوا ہے، جنہوں نے پچھلے ہفتے بغاوت کرتے ہوئے حقیقت میں شمولیت کا اشارہ کیا۔ ٹھاکرے پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ان حلقوں کا دورہ کریں گے اور عوامی طور پر ان ووٹروں سے معافی مانگیں گے جنہوں نے 2024 کے عام انتخابات کے دوران اب منحرف ہونے والے ایم پیز کو ووٹ دیا تھا۔

ٹھاکرے 27 جون کو یوتمال میں اپنا دورہ شروع کریں گے، جہاں سینئر لیڈر بشمول ایم پی اروند ساونت، ایم ایل اے سنجے ڈیرکر، رابطہ سربراہ راجندر گائیکواڑ، اور ضلعی سربراہان پروین شندے، کشور انگلے، اور سنجے نکھادے تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ واشم جائیں گے۔ ایم پی ساونت، ایم ایل اے ڈیرکر، رابطہ سربراہ دلیپ جادھو اور ضلع سربراہ بالاجی وانکھیڈے کوآرڈینیشن سنبھال رہے ہیں۔ پارٹی سربراہ دوپہر میں ہنگولی جائیں گے۔ ایم ایل سی اور اپوزیشن کے سابق لیڈر امباداس دانوے، رابطہ سربراہ ببن راؤ تھوراٹ، اور ضلعی سربراہ سندیش دیشمکھ، اجے پاٹل، اور گوپو ساونت وہاں ذمہ داریوں کی قیادت کریں گے۔ پارٹی سربراہ رات پربھنی میں گزاریں گے۔

دورے کا دوسرا مرحلہ 28 جون کو پربھنی شہر کے دورے سے شروع ہوگا۔ ایم ایل سی دانوے، ایم ایل اے راہول پاٹل، رابطہ سربراہ پردیپ کمار کھوپڑے، اور ضلع سربراہ ڈاکٹر وویک ناوندر مقامی انتظامات کو سنبھالیں گے۔ ٹھاکرے دوپہر میں دھاراشیو کے لیے روانہ ہوں گے۔ دانوے، ایم ایل اے کیلاش پاٹل، اور رابطہ سربراہ سنیل کٹمور انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دن کا اختتام چھترپتی سمبھاجی نگر میں رات بھر قیام کے ساتھ ہوگا۔ دورے کے آخری دن، 29 جون، ٹھاکرے مقدس شہر شرڈی کا دورہ کریں گے۔ راؤت، رابطہ سربراہ اور ایم ایل سی سنیل شندے، ضلعی سربراہ سچن کوٹے، اور جگدیش چودھری کو اس مرحلے کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

پارٹی سربراہ ممبئی روانہ ہوں گے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پورے دورے کا منصوبہ پورے مہاراشٹر میں پارٹی کارکنوں کو متحد کرنے اور اہم سیاسی اتحادوں سے پہلے نچلی سطح پر تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے، متحدہ شیوسینا کے 60 ویں یوم تاسیس پر اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ اگر ان کے لیڈران منحرف اراکین اسمبلی کے ان پر لگائے گئے الزامات کو سچ مانتے ہیں، تو وہ شیو سینا-یو بی ٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان