Connect with us
Thursday,10-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

دہلی حکومت آٹھ سو گھاٹوں پر چھٹ کا انعقاد کرا رہی ہے: سسودیا

Published

on

Manish Sisodia

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہاکہ کیجریوال حکومت ملک میں واحد ایسی حکومت ہے جو 800گھاٹوں پر آستھا کے تہوار چھ پوجا کا شاندار انعقاد کرارہی ہے۔
مسٹر سسودیا نے تمام کو چھٹ ورت کی نیک خواہشات دیتے ہوئے پیر کو کہاکہ کیجریوال حکومت ملک میں واحد ایسی حکومت ہے جو 800گھانٹوں پر آستھا کے بڑے تہوار چھٹ پوجا کا شاندار انعقاد کرارہی ہے۔ حکومت نے گھانٹوں پر ٹینٹ، لائٹ، پینے کے پانی سمیت مختلف طرح کے انتظامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2015سے پہلے صرف 80-90گھاٹوں پر چھٹ پوجا کا انعقاد ہوتا تھا۔ ان گھاٹوں پر بی جے پی اور کانگریس سے منسلک کمیٹیاں پوجا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی حکومت نے دہلی کے عام لوگوں کے لئے 800گھانٹوں پر پوجا کا شاندار انتظام کیا ہے۔
نائب وزیراعلی نے کہاکہ کورونا کم ہوا ہے ختم نہیں ہوا ہے اس لئے تمام عقیدت مندوں سے درخواست ہے کہ پوجا کے ساتھ ساتھ کورونا سے متعلق احتیاط کا بھی خاص خیال رکھیں۔
خیال رہے کہ دہلی دیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے دہلی میں چھٹ پوجا کرنے کے لئے ایک ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت یمنا کے کنارے چھٹ پوجا کرنے پر پابندی ہے۔ دہلی ڈیزاسٹ منیجمنٹ نے دہلی میں کچھ مقامات پر ہی چھٹ پوجا کی اجازت دی ہے۔

(جنرل (عام

بامبے ہائی کورٹ نے انسانی دانتوں کو خطرناک ہتھیار نہیں مانا، ایف آئی آر منسوخ، خاتون نے اپنے سسرال پر دانتوں سے کاٹنے کا لگایا تھا الزام۔

Published

on

mumbai-high-court

ممبئی : بمبئی ہائی کورٹ نے ایک خاتون کی جانب سے اپنے سسرال والوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی دانتوں کو اتنا خطرناک ہتھیار نہیں سمجھا جا سکتا۔ جس سے شدید نقصان ہو سکتا ہے۔ اپنی شکایت میں خاتون نے اپنے سسرال کے ایک رشتہ دار پر اسے دانتوں سے کاٹنے کا الزام لگایا تھا۔ 4 اپریل کے اپنے حکم میں، اورنگ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ویبھا کنکن واڑی اور سنجے دیشمکھ کی بنچ نے کہا کہ شکایت کنندہ کے میڈیکل سرٹیفکیٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دانتوں کے نشانات کی وجہ سے اسے صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

خاتون کی شکایت پر اپریل 2020 میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، جھگڑے کے دوران اسے اس کے سسرال کے ایک رشتہ دار نے کاٹا اور اس طرح اسے خطرناک ہتھیار سے چوٹ آئی۔ ملزمان کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت خطرناک ہتھیاروں سے چوٹ پہنچانے اور زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ انسانی دانتوں کو خطرناک ہتھیار نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے ملزم کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی آر کو خارج کر دیا۔

تعزیرات ہند کی دفعہ 324 (خطرناک ہتھیار کے استعمال سے چوٹ پہنچانا) کے تحت، چوٹ کسی ایسے آلے کی وجہ سے ہونی چاہیے جس سے موت یا شدید نقصان پہنچنے کا امکان ہو۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ موجودہ کیس میں شکایت کنندہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ظاہر کرتا ہے کہ صرف دانتوں کی وجہ سے معمولی چوٹ لگی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ جب دفعہ 324 کے تحت جرم ثابت نہیں ہوتا ہے تو ملزم کو ٹرائل کا سامنا کرنا قانون کے عمل کا غلط استعمال ہوگا۔ عدالت نے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملزم اور شکایت کنندہ کے درمیان جائیداد کا تنازع ہے۔ (ان پٹ زبان)

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کی مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر سے صرف اذانیں دی جائے گی، شیواجی نگر میں کریٹ سومیا کی شرانگیزی، مسلمانوں کو ورغلانے کی کوشش : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں لاؤڈ اسپیکر کے تنازع پرتمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ مساجد مکاتب اور مدارس کے کاغذات مصدقہ ہو, اور اس کے ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر کا پولیس پرمیشن اجازت نامہ بھی پابندی سے حاصل کیا جائے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر بالخصوص کریٹ سومیا ممبئی شہر کاماحول خراب کرنے کے درپے ہیں، اس لئے مسلسل وہ مسجدوں مکاتب اور مدارس کو نشانہ بنارہاہے۔ اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں اور اذان سے ہی کریٹ سومیا کو تکلیف ہے، وہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کیلئے فرقہ پرستی کو فروغ دے رہا ہے، اس لئے مسلمانوں کو اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے رام نومی پر مالونی مسجد کے پاس قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈی جے بجایا گیا، انہوں نے کہا کہ آج دستور کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے، اس لئے مسلمانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے اور حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر بی ایم سی اور پولیس کمشنر سے بھی ملاقات کر کے حالات سے باخبر کیا جائے، ساتھ ہی ان شرپسندوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر بالخصوص کریٹ سومیا کا غیر قانونی دورہ بند ہونا چاہئے۔

سابق وزیر اورکانگریس لیڈر عارف نسیم خان نے کہا کہ مسجدوں مکاتب اور مدارس کے کاغذات درست کرنے کی ہمیں ضرورت ہے اور قانونی طریقہ سے ان کا جواب دینا چاہئے عارف نسیم خان نے کہا کہ مدارس کے قانونی دستاویزات کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر کے اجازت نامے کی حصولیابی بھی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جوش میں نہیں بلکہ ہوش میں کام لینے کی ضرورت ہے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر مسلمانوں کو سڑکوں پر لانے اور ورغلانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اس کا قانونی جواب دینا ہوگا۔ عارف نسیم خان نے تجویز پیش کی کہ صرف اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جائے بقیہ تقاریر اندرون مسجد کے اسپیکر کا استعمال کیاجائے، جس پر علماء نے اتفاق ظاہر کیا۔

اس میٹنگ میں وکلا کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جو مسجدوں کے کاغذات اور دوسری قانونی دشواریوں کا حل کر نے کی سعی کریں گے، اور پھر اس متعلق قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر سے ہی شرپسندوں کو اعتراض ہے اس میں راج ٹھاکرے، کریٹ سومیا، منگل پربھات لوڈھا اور نتیش رانے نفرتی ماحول تیار کر رہے ہیں اور یہ مسلمانوں کو ورغلا کر انہیں سڑک پر لانے کی سازش کر رہے ہیں، تاکہ ماحول خراب ہو مسلمانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے، اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ ان نفرتی لیڈران پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے دوروں پر بھی پابندی عائد ہو، تا کہ پرامن ماحول رہے۔اس میٹنگ میں مولانا عبدالرحمن ضیائی نے کہا کہ مسجدوں پر لاؤڈ اسپیکر پر اعتراضات سے متعلق قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ مدارس کو بھی کریٹ سومیا اور دیگر لیڈران نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے دستاویزات کی بھی جانچ کی جارہی ہے، جو سراسر غلط ہے البتہ مدارس کے دستاویزات کی درستگی اور دیگر امور پر بھی کام کیاجارہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

چمبور میں فائرنگ سے سنسنی بلڈر، ملزمین کی تلاش، فائرنگ کی سازش کس نے کی تھی تفتیش جاری

Published

on

gun-shoot

ممبئی ; ممبئی کے چمبور ڈائمنڈ گارڈن علاقہ میں گزشتہ شب 9 بجکر 50 منٹ پر تعمیراتی کمپنی کی مالک بلڈر صدرو خان پر فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی، تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بلڈر پر قاتلانہ حملہ کیا، لیکن اس قاتلانہ حملہ میں صدرو کی جان بچ گئی اور انہیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ فائرنگ صدرو پر اس وقت کی گئی جب وہ سائن پنول ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ صدرو پر ان نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کس کے اشارے پر کی اور کس نے فائرنگ کی, سازش رچی اس متعلق پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے, اور فائرنگ کے بعد کیس بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس ہر زاویے سے اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا صدرو کی کسی سے ذاتی دشمنی یا رنجش تھی یا نہیں, کس نے صدرو پر فائرنگ کی حملہ آوروں کا خاکہ بھی تیار کرِلیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ بھی اس کی متوازی تفتیش کر رہی ہے، حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے, لیکن اب تک کسی بھی حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شوٹ آؤٹ کے بعد راہ فرار اختیا ر کی ہے، جس جانب شوٹروں نے راہ فرار اختیار کی اس جانب ممبئی پولیس تفتیش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کر رہی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے ساتھ پولیس نے مخبروں کو بھی اس کے متعلق خبر لانے میں سر گرم عمل کر دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com