Connect with us
Friday,15-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

چین کےہوبئی میں پر کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 699 پہنچی

Published

on

crona

چین کے صوبہ ہوبئی میں کورونا وائرس سے 81 مزید لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ صوبے میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 699 ہو گئی۔ صوبائی ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو بتایا کہ 24 گھنٹوں میں اس صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 22،112 سے بڑھ کر 24،953 ہو گئی ہے۔ 1،100 سے زائد لوگوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی هےچين میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 722 ہو گئی ہے جبکہ 34،546 لوگوں میں اس کا انفیکشن پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ واضح ر ہے کہ دسمبر میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیلا چکا ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے پیش نظر گذشتہ ہفتے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر پولیس محکمہ میں انتظامی تبدیلیاں، کئی سینئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے

Published

on

IPS

ممبئی : (قمر انصاری) مہاراشٹر پولیس محکمہ میں بڑے انتظامی رد و بدل کے تحت منوج کمار شرما کو ممبئی پولیس کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم 12th Fail کافی مشہور رہی تھی۔ سال 2005 بیچ کے آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما اس سے قبل ممبئی میں پولیس ڈپٹی کمشنر زون-1 اور ایڈیشنل پولیس کمشنر (مغربی علاقہ) کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہیں انیل کمبھارے، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (ٹریفک) کے عہدے پر فائز تھے، انہیں ممبئی کرائم برانچ کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2003 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیش پردھان اب ممبئی اکنامک آفینس ونگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اسی طرح سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر سوسیراج جےکمار، جو اس وقت مشترکہ پولیس کمشنر (انتظامیہ) کے عہدے پر تعینات تھے، انہیں مہاراشٹر فورس-1 کا نیا اسپیشل انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ جیاکمار اس سے قبل ممبئی پولیس میں پولیس ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل پولیس کمشنر اور مشترکہ پولیس کمشنر جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز مالیگاؤں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر کیا تھا۔

اس کے علاوہ ستیہ نارائن چودھری، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) کے عہدے پر تھے، انہیں اب ممبئی ٹریفک محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ساتھ ہی سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر پروین پڑوال، جو انسپکٹر جنرل (ٹریننگ) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں ناسک رینج کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس محکمہ میں ہونے والے اس بڑے تبادلے کو قانون و انتظام، جرائم پر قابو، ٹریفک نظم و نسق اور انتظامی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت، نظم ونسق کا حکمنامہ جاری

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی کے سبب مہاراشٹر ڈی جی پی کے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جانوروں کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ آئی جی نظم و نسق ساگر پاٹل نے ڈی جی پی سدانند داتے کی ایما پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کی مناسبت سے جانوروں کے بیوپاریوں تاجروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو اس لئے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی رہنمایانہ اصول کی تابعداری اور جانوروں کو پکڑنے کے بعد اس کی حصولیابی کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس متعلق قوانین بھی وضع کئے گئے ہیں۔ وضع کردہ قوانین کے مطابق عیدالاضحی پر ضروری کارروائی کا احکام جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحیٰ سے متعلق ابوعاصم اعظمی نے ڈی جی پی سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا تھا کہ عید کے موقع پر تاجروں اور عام مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ایک یادداشت بھی دی تھی۔ اعظمی نے اس کے ساتھ تاجروں کو درپیش رکاوٹوں، غیر ضروری تکالیف اور سیکورٹی کے خدشات کے مسائل سے متعلق بھی ڈی جی پی کو مطلع کیا تھا۔

محکمہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے والے تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جو تاجر جانوروں کی نقل و حمل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا, اگر کسی تاجر کے جانور پکڑے گئے تو قانونی چھان بین کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عیدالاضحی کے پس منظر میں جانوروں کی نقل وحمل کے لیے ممبئی پولس کی ہیلپ لائن جاری

Published

on

Deonar-&-Fadnavis

ممبئی میں عید الاضحی کے پیش نظر جانوروں کے نقل و حمل کے لیے ممبئی پولس نے ایک ہیلپ لائن جاری کی ہے, تاکہ عید کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اگر راستہ میں جانوروں کی نقل و حمل میں کوئی پریشانی یا مسائل درپیش آتی ہے, تو ممبئی پولس کے کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبر 8976754100 اور 022-22623054 پر رابطہ کرے۔ ممبئی میں پرامن عید الاضحی اور نظم و نسق کی بقا کیلئے ممبئی پولس نے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا ہے, تاکہ شرپسندوں پر بروقت کارروائی ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان