Connect with us
Wednesday,30-July-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

والد کی موت پر لڑکے کو صدمے سے پڑا دل کا دورہ

Published

on

WhatsApp Image 2022-10-15 at 7.01.49 PM

ممبئ (ممبرا) : ابراہیم یوسف تانبے کوکن میں تعلقہ داپولی مقام ہرنئی کے رہنے والے تھے۔ ۱۹۷۴ میں ‘مولانا آزاد ہائی اسکول’ مومن پورہ ممبئ میں خادم کی حیثیت سے ملازمت اختیار کی، بعدہ لیب اٹنڈنٹ پر پرموشن ہوا۔ ہائی اسکول کرنے کے بعد کلرک متعین کئے گئے، اور ۲۰۱۰ میں ۳۶ سالہ خدمات سے سبکدوش ہو گئے۔ غالباٌ اسی سال اقراء انٹر نیشنل اسکول و مکتب کا قیام عمل میں آیا تھا۔ آپ شروع سے ہی اقراء اسکول سے منسلک ہو گئے۔ وقت اور کام کے ساتھ ساتھ حساب کتاب میں انتہائی پابند تھے۔ کم گو اپنے کام سے کام رکھنے والے تھے۔ حسب معمول آج صبح اسکول پہچے۔ ساتھیوں کے مطابق اسکول فیس وصول کیا رسید بنائی اور کاٹ کر دے نہ سکے کہ اچانک ٹیبل پر ہاتھ اور ہاتھ پر سر رکھ کر أنکھ بند کرلی۔ وہاں موجود مناف دبیر صاحب نے اٹھا کر لٹایا اور ابتدائی پمپنگ کی، اسکول کے ڈاکٹر سے فوراٌ رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے مسینا اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے کافی کوشش کی، لیکن شاید جان پہلے ہی نکل چکی تھی۔ ان کی رہائش گاہ ممبرا میں لڑکوں سے رابطہ کیا گیا۔ تو دونوں لڑکے فرحان اور عفان اسپتال پہونچ گئے۔ اور ایمبولینس کے ذریعہ ممبرا آ رہے تھے کی اچانک ان کے چھوٹے صاحب زادے عفان کی طبیعت بگڑنے لگی۔ ممبرا پہنچ کر عفان کو برہانی اسپتال چیک اپ کے لیے لے گئے، جہاں عفان کو راستے میں ہی دل کا دورہ پڑا، اور وہ جان ور نہ ہو سکا۔ ایمبولینس کے ذریعہ ظہر بعد اس کے جسد خاکی کو گھر لایا گیا۔ اس دوران وطن سے لوگ روانہ ہو چکے تھے، اس لئے تدفین اور نماز جنازہ امرت نگر قبرستان میں رات دس بجے طے پایا ہے۔ عفان کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی ہے، بیوہ حاملہ ہے۔ اس وقت مرحوم ابراہیم بھائی کی بیوہ اور بڑے صاحبزادے فرحان زخموں سے نڈھال ہیں۔ اقرباء اور رشتے داروں کا تانتا بندھا ہوا ہے، ہر کوئی اس اتفاقیہ دو موتوں کو برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو رہا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مولانا ساجد رشیدی بی جے پی کے دلال، ڈمپل یادو کے خلاف تبصرہ اعظمی برہم

Published

on

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈراور رکن اسمبلی ابوعاصم نے رکن پارلیمان ڈمپل یادو پر مولانا ساجد رشیدی کے متنازع تبصرہ کی مذمت کی اور کہا کہ مولانا موصوف بی جے پی کے دلال ہے اور اسی نہج پر ٹیلیویژن چینلوں پر بی جے پی کی حمایت بھی کرتے ہیں اکثر بحث میں وہ متنازع بیانات دیتے ہیں, مسجد میں ہر ایک کو جانے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مسجد میں ڈمپل یادو کو مدعو کیا گیا تھا لیکن مولانا ساجد نے انتہائی تضحیک آمیز تبصرہ کیا ہے۔ مسلمان کبھی بھی کسی خاتون کے خلاف اس قسم کا تبصرہ نہیں کرتا وہ خواتین کو احترام کرتے ہیں, لیکن جو تبصرہ مولانا ساجد نے کیا ہے وہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں ڈمپل یادو کی حاضری پر تبصرہ کرنے کا مولانا موصوف کو تبصرہ کا کوئی حق نہیں ہے, مولانا کو اپنے بیان پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ انہیں شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے ایک قابل احترام خاتون کے لئے تضحیک آمیز بیان جاری کیا ہے, اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی اعظمی نے کیا ہے۔

Continue Reading

سیاست

مہایوتی سرکار کے متنازع وزرا کی کابینہ میٹنگ، ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس وزرا کے متنازع بیانات سے ناراض

Published

on

D.-Fadnavis

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر مہایوتی سرکار میں متنازع وزرا کے خلاف ریاستی وزیر اعلی ایکشن موڈ میں آگئے ہیں۔ کابینہ میٹنگ میں ان متنازع وزرا کی کلاس بھی لی گئی جو تنازع کا شکار پائے گئے تھے۔ وزیر اعلی نے ان وزرا کو تنبیہ بھی کی ہے۔ حال ہی میں وزیر سنجے شرساٹ کا پیسوں سے بھرا بیگ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوا تھا, اسی کے ساتھ وزیر زراعت مانک رائو کوکاٹے کا ایوان اسمبلی میں جنگلی رمی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے استعفی کا مطالبہ شروع ہوگیا تھا۔ اپوزیشن نے اب بھی متنازع وزرا کے استعفی کے مطالبہ کے ساتھ گورنر کو ایک میمورنڈم بھی شیوسینا یو بی ٹی نے دیا تھا۔ ان تمام وزرا کی وزیراعلی کو تبیہ کرنے کے ساتھ آئندہ تنازع سے دور رہنے کی صلاح بھی دی ہے, ساتھ ہی وارننگ دی ہے کہ آئندہ غلطی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزارت زراعت سمیت دیگر محکمہ سے متعلق کابینہ کی میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے۔ کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلی نے کہا کہ متنازع بیان اور تبصرہ ناقابل برداشت ہے, اس سے سرکار کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اپنے وزرا سے ناراض تھے اس لئے اس کابینہ کی میٹنگ میں باضابطہ طور پر متنازع وزرا کی کلاس لینے کے ساتھ انہیں سمجھایا گیا کہ وہ متنازع بیان دینے سے گریز کرے۔ دوسری طرف اپوزیشن نے متنازع وزرا کے خلاف سرکار کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔

مہاراشٹر ایم ایل اے ہوسٹل میں شندے سینا کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اس کے ساتھ ہی مانک رائو کوکاٹے کی ایوان میں جنگلی رمی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل اور پھر سنجے شرساٹ کی متنازع ویڈیو کے بعد مہایوتی سرکار کے خلاف اپوزیشن حملہ آور تھی بتایا جاتا ہے کہ جلد ہی کابینہ میں بھی رد وبدل اور تبدیلی ممکن ہے, لیکن اس متعلق اب تک کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس مہایوتی سرکار میں نائب وزرا اعلی شندے اور اجیت پوار بھی شامل ہے, اس میں شندے اور اجیت پوار کے وزرا کی تبدیلی سے متعلق ایکناتھ شندے اور اجیت پوار فیصلہ لے سکتے ہیں جبکہ متنازع وزرا کی کرسی خطرہ میں ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ای ڈی کی بڑی کارروائی : وسائی ویرار کمشنر انیل پوار کے 12 مقامات پر چھاپے

Published

on

ED

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ممبئی نے وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن (وی وی سی ایم سی) کمشنر انیل پوار، ان کے ساتھیوں، کنبہ کے افراد اور بے نامی داروں سے منسلک 12 مقامات پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات کے معاملے میں کی جا رہی ہے، جس میں سرکاری اور نجی اراضی پر رہائشی اور کمرشل عمارتیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔

کیا ہے سارا معاملہ؟

شہر کے مجاز ترقیاتی منصوبے کے مطابق سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈمپنگ گراؤنڈ کے لیے مختص اراضی اور نجی زمینوں پر کل 41 غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی گئیں۔

یہ عمارتیں بغیر کسی درست منظوری کے تعمیر کی گئیں اور پھر جعلی منظوری کے دستاویزات بنا کر عام لوگوں کو فروخت کی گئیں۔ ملزم بلڈرز اور ڈیولپرز کو پہلے ہی معلوم تھا کہ یہ عمارتیں غیر قانونی ہیں اور ایک دن گرا دی جائیں گی، اس کے باوجود انہوں نے لوگوں کو گمراہ کر کے ان میں کمرے فروخت کر دیے۔

بلڈرز پر دھوکہ دہی کا الزام
ڈویلپرز نے عوام سے کروڑوں روپے بٹور کر انہیں غیر قانونی عمارتوں میں بسایا اور ایک طرح سے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اس گھوٹالے میں بلڈرز، ڈیولپرز اور ممکنہ طور پر کچھ میونسپل افسران بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ کے حکم پر گرائی
یہ تمام 41 غیر قانونی عمارتیں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر منہدم کر دی گئیں، جس سے تقریباً 2500 خاندان بے گھر ہو گئے۔

ای ڈی کی تحقیقات کا فوکس

ای ڈی کی تحقیقات کا بنیادی مرکز یہ معلوم کرنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی عمارتیں کیسے سامنے آئیں، کن عہدیداروں کی ملی بھگت سے اس غیر قانونی تعمیرات سے جڑی رقم کیسے نکالی گئی۔ انل پوار اور ان کے قریبی ساتھیوں کی جائیدادوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کے تعلق کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com