مہاراشٹر
بامبے ہائی کورٹ نے مہاراشٹر سلم ایریاز ایکٹ کے سخت اور ٹھوس نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔
ممبئی : بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی کو کچی آبادی سے پاک بنانے کے مقصد سے ری ڈیولپمنٹ ایکٹ کے موثر نفاذ پر زور دیا ہے۔ کچی آبادیوں کی حالت زار سے متعلق عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ ڈویلپر کا احتساب کرنا ضروری ہے۔ صرف اس لیے کہ کوئی کچی آبادی میں رہتا ہے، کسی کو ڈویلپر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔ وہ بھی باوقار زندگی گزارنے کے حقدار ہیں۔
عدالت نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مکین اکثر ایسے ڈویلپرز سے پریشان ہوتے ہیں جو کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور پراجیکٹ کو طویل عرصے تک روکے رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کمزور طبقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر ایسے حالات میں حکومت اور سلم ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی (ایس آر اے) خاموش تماشائی بن جاتی ہے۔ سلم ایکٹ 1971 کے اثرات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک عرضی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اتفاق سے عدالت نے لندن اور دیگر غیر ملکی شہروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان شہروں میں کھلی جگہ کو بچانے پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی ایک اینٹ بھی نہیں ڈال سکتا۔ ہمیں پائیدار ترقی کی ضرورت ہے۔ اس لیے کھلی جگہ کے بغیر ہم صرف کنکریٹ کے جنگلات نہیں بنا سکتے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت جسٹس گریش کلکرنی اور جسٹس سوما شیکھر سندریسن کی خصوصی بنچ ایکٹ کا آڈٹ کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ جمعہ کو سماعت کے دوران بنچ نے تسلیم کیا کہ مہاراشٹر سلم ایریاز (بہتری اور دوبارہ ترقی) ایکٹ شہر کو کچی آبادی سے پاک بنانے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ حکومت کو ایکٹ پر موثر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ بنچ نے کہا کہ فی الحال اس ڈیولپر کی ذمہ داری طے کرنا ضروری ہے جو تیز اور معیاری کام نہیں کر رہا ہے، ایسی صورتحال نہیں ہونی چاہئے۔ جہاں ایک ڈویلپر مقرر کیا جاتا ہے اور پھر پروجیکٹ آگے نہیں بڑھتا۔ یہ سلم ایکٹ کا مقصد نہیں ہے۔ یہ ایکٹ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں دوبارہ ترقی کے کام کو مضبوطی سے فروغ دیتا ہے۔ اس طرح کے کام کی بہتر نگرانی اور دیکھ بھال ضروری ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ری ڈیولپمنٹ کے تحت تعمیر ہونے والی عمارتوں کی مؤثر طریقے سے دیکھ بھال کی جائے، تاکہ وہ دوسری کچی آبادی میں تبدیل نہ ہوں۔
متوازن ترقی کے تصور پر زور دیتے ہوئے بنچ نے ریاستی حکومت اور ایس آر اے کو اس معاملے پر حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ درخواست پر آئندہ سماعت 20 ستمبر کو ہوگی۔ بنچ نے پوچھا کہ کیا ہمیں صرف فلک بوس عمارتوں کی ضرورت ہے؟ کیا ہمیں کھلی جگہ کی ضرورت نہیں؟ ہمیں آنے والی نسل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ اگلے سو سالوں میں کیا ہوگا اس پر ابھی غور کرنا ہوگا۔ دریں اثنا، بنچ نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ تارکین وطن مزدوروں کے لیے کرائے کے مکانات بنانے کی پالیسی بنائے۔ ممبئی ایسے کارکنوں کے بغیر نہیں چل سکتا۔
30 جولائی کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو سلم ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دینے کی ہدایت دی تھی۔ سلم ایکٹ کے 1600 سے زائد کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ ان میں سے 135 مقدمات 10 سال سے زائد عرصے سے زیر التوا ہیں۔ سلم ایکٹ کے آڈٹ کے تحت بنچ بنیادی طور پر اس ایکٹ کی تاثیر کا جائزہ لے گا، جس میں ڈویلپر کے انتخاب اور تعمیراتی کام سے متعلق مسائل کو بھی دیکھا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اور مہاراشٹر بھر میں گنپتی وسرجن کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

ممبئی : ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں گنپتی وسرجن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ممبئی میں سب سے طویل ممبئی کا لال باغ کا راجہ کا جلوس صبح 11 بجے اس وقت اختتام پذیر ہوا, جب گنپتی بھکتوں نے اپنی بپا کو پرنم آنکھوں سے گرگاؤں چوپاٹی پر الوداع کہا اور جل پرواہ یعنی وسرجن کے ساتھ ممبئی میں لال باغ کا راجہ کا جلوس ختم ہوگیا, اتنا ہی نہیں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں وسرجن کے دوران امن وامان برقرار رکھا جبکہ کولہاپور میں گنپتی مورتی الیکٹرک تار سے ٹکرائی, جس کے سبب اسے نقصان پہنچا اس کے ساتھ ہی ناسک میں گانا بجانے کو لے کر دو گروپ میں تنازع پیدا ہوگیا اور دو زخمی ہوگئے دونوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا اورنگ آباد میں گنپتی وسرجن کے جلوس میں منڈلوں کے گنپتی جلوس آگے پیچھے لینے کے تنازع میں ٹکراؤ ہوا, جس کے بعد پولیس نے اسے حل کر لیا اس کے ساتھ ہی ناسک میں ڈی جے نہ بجانے کے حکم کے خلاف منڈلوں نے احتجاج کیا, لیکن پولیس کا معاملہ حل کرنے کے بعد جلوس دوبارہ شروع کر دیا گیا, تھانہ میں بھی گنپتی وسرجن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔ تھانہ پولیس کمشنر آشوشوس ڈومبرے نے سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی کیا تھا, یہی وجہ ہے کہ تھانہ میں بھی ایک بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مہاراشٹر بھر میں ڈی جی پی سدا نند داتے نے ضروری ہدایت جاری کی تھی اس کے علاوہ الرٹ جاری کیا گیا تھا, یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں گنپتی وسرجن پرامن رہا۔ ممبئی شہر میں پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں پرامن گنپتی وسرجن سر انجام دیا گیا۔ ممبئی میں تمام حفاظتی انتظامات پختہ کئے گئے تھے۔ لال باغ کے راجہ کے روٹ سے لے کر حساس علاقوں پر خصوصی پہرہ لگایا گیا تھا۔ مہاراشٹر اور ممبئی میں گنپتی وسرجن پرامن اختتام پذیر ہونے کے بعد پولیس نے چین کی سانس لی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مسلم خواتین میں بیداری لانے کیلئے آل انڈیا مسلم ویمن کا کامیاب سیمینار

ممبئی : ممبئی میں مسلم خواتین میں بیداری لانے کیلئے آل انڈیا مسلم ویمن ایسوسی ایشن نے دو روزہ سمینارہ کا انعقاد مسافر خانہ صابو صدیق میں کیا تھا جس میں خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بنانے کیلئے اہم پہل کی گئی اس مستورات کے اجتماع میں خواتین کو دین و دنیا اور حالات حاضرہ سے متعلق بھی روشناس کروایا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسما زہرہ نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں جس طرح سے بیداری ضروری ہے اسی مناسبت سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اس میں تعلیمی بیداری انتہائی اہم اور ضروری ہے اس لئے اس سمینار میں خواتین کو تعلیم کے غرض و غایت سے متعلق روشناس کروایا گیا اتنا ہی نہیں آج کے اس سمینار میں اساتذہ شریک تھے اور صرف ممبئی ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر اور ملک کے دیگر گوشوں سے بھی خواتین اساتذہ اس میں شریک تھے اسما زہر نے کہا کہ تعلیم ہی ہماری نسلوں میں بیداری لاتی ہے اس لئے ایسی صورتحال میں اپنی بچیوں کو بیدار کر نے کیلئے یہ سیمینار منعقد کیا گیا تھا تاکہ انہیں سماج و معاشرے میں کام کاج کے طریقہ کار سے روشناس کروایا جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سرکار اقلیتوں کو حاشیہ پر لانے کی کوشش کر رہی ہے نت نئے قانون اور یو سی سی جیسے قانون کی نفاذ کی بات کی جارہی ہے اس سے مسلمان تو بیدار ہوچکے ہیں اس کے ساتھ ہی سرکار کے مسلسل مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے یہ فائدہ ہوا ہے کہ وہ اب پوری طرح سے ہوش میں آگئے ہیں اور ہر چال سے ہوشیار و بیدار ہے اس سمینار کا مقصد تعلیم کو عام کرنا اور خواتین و بچیوں کو خود کفیل بنانا معاشر ے میں خواتین کے حقوق کو عام کرنا ہے۔ اس تقریب میں ممبئی امن کمیٹی کے سر براہ فرید شیخ بھی پیش پیش تھے انہوں نے کہا کہ ایسے سمینار کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ان میں حوصلہ پیدا کرنا ہے اس لئے یہ دو روزہ سیمنار ممبئی میں منعقدہ کیا گیا جس میں ملک بھر سے 500 سو سے زائد ٹیچر اور ہر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مستورات اور اہم اشخاص نے شریک کی ہے اور یہ سمینار کامیاب رہا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی یکم اکتوبر سے جھوپڑپٹیوں پر انہدامی کارروائی کا خوف

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یکم اکتوبر 2026 ء کو 14 فٹ اونچائی سے زیادہ جھوپڑوں کے خلاف کارروائی پر فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مانخورد گوونڈی, ملاڈ مالونی کرلا, ساکی ناکہ سمیت دیگر جھوپڑپٹی علاقوں کو اس پالیسی کے معرفت نشانہ بنانے کی کوشش ہے ان جھوپڑپٹیوں میں مقیم مکین جب ووٹ دینے کے اہل ہے تو پھر ان پر کارروائی کیوں؟ جن افسران نے غیر مجاز تعمیرات کروائی ہے ان پر بھی کارروائی کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ جھوپڑپٹی بالخصوص اقلیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے اس قسم کی پالیسی تیار کی جاتی ہے اس لئے ہم نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے اس پر فوری طور پر روک لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 14 فٹ کے بی ایم سی کے فرمان سے جھوپڑپٹیوں میں غیر یقینی صورتحال ہے اور مکین پریشان حال ہے ایسے میں نظم ونسق کا مسئلہ کا خطرہ لاحق ہے اس لئے میری سرکار سے گزارش ہے کہ پہلے جھوپڑوں کی بحالی عمل میں لائی جائے اس کے بعد سرکار کوئی کارروائی کرے۔
اعظمی نے الیکشن کمیشن اور ایس آئی آر پر بات کر تے ہوئے الیکشن کمشنر کو ہی دھوکہ باز اور چور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ کس طرح سے گڑ بڑی اور خرد برد کی گئی ہے اس لئے اس معاملہ میں الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ اعظمی نے کیا ہے اس کے ساتھ ہی اعظمی نے قحط زدہ اضلاع میں فوری طور پر امداد پہنچانے اور مہاراشٹر کو قحط زدہ خشک سالی کا اعلان کر نے کے علاوہ کسانوں کی فوری مالی و ضروری امداد کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یو پی الیکشن عنقریب ہے ایسے میں ممبئی میں شمالی ہند کے باشندوں کیلئے مہم چلائیں گے اس کے ساتھ ہی شمالی ہند کے باشندوں کو یو پی الیکشن میں حصہ لینے کی بھی اپیل کریں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
