Connect with us
Tuesday,02-December-2025

(جنرل (عام

بی جے پی نے کرناٹک ضمنی انتخابات میں 11 سیٹیں جیت کرواضح اکثریت حاصل کی

Published

on

کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی حکومت کے لئے آزمائش کے طور پر دیکھے جارہے اسمبلی کی 15 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کے روز 11 سیٹیں جیت کراور ایک سیٹ پر فیصلہ کن برتری بناکر کانگریس اور دیگر جماعتوں کا تقریبا خاتمہ کرنے کے ساتھ ہی واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ کانگریس کی جھولی میں صرف دو سیٹیں گئی ہیں، جبکہ جنتا دل (ایس) کا کھاتہ بھی نہیں کھل پایا ہے۔ ایک سیٹ آزاد امیدوار کو ملی ہے۔
ایچ ڈی كمار سوامي کی قیادت والی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد مسٹر یورپا نے اس سال 26 جولائی کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ ان ضمنی انتخابات میں مسٹر یدی یورپا کو اپنی حکومت کے لئے معمولی اکثریت حاصل کرنے کے لئے کم ازکم چھ سیٹوں کی ضرورت تھی۔ بی جے پی نے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرکے ریاست میں مستقل اکثریت والی حکومت بنانے کا راستہ ہموار کرلیا ہے۔ مسٹر یدی یورپا نے جیتنے والے ممبران اسمبلی کو کابینہ میں جگہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان سے اگرچہ اب اس کی منظوری لینی ہوگی۔
سبکدوش ہونے والے اسمبلی صدر رمیش کمار کے کانگریس اور جے ڈی ایس کے ممبران اسمبلی کو تسلیم نہ کرنے اور انہیں نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ ضمنی انتخابات اہم مانا جارہا تھا۔ اس کے بعد ممبران اسمبلی نے نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور عدالت عظمیٰ سے انہیں ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت ملی تھی۔

(جنرل (عام

مہاراشٹر میں ایک بڑا حادثہ… ناسک کے ایک اسکول بس کا ستارہ میں حادثہ، 30 طلباء زخمی اور 4 کی حالت نازک۔

Published

on

accident

پونے/ ناسک : مہاراشٹر کے ناسک میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ناسک سے کالج کے طلباء کو لے کر کونکن سے واپس آ رہی ایک پرائیویٹ بس کراڈ کے واتھر علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس بے قابو ہو کر پل سے گر گئی۔ تقریباً 30 طلباء زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ بس ہائی وے پر زیر تعمیر پل کے نیچے گر گئی۔ مرحوم بی پی پاٹل جونیئر کالج کے طالب علم اس بس میں سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ بس میں گیارہویں جماعت کے 54 طلباء سوار تھے۔ یہ کراڈ کے قریب پونے-بنگلور ہائی وے 48 پر گر کر تباہ ہوا۔ بس زیر تعمیر پل میں 20 فٹ نیچے گر گئی۔ چار طالب علم شدید زخمی ہوئے، جبکہ سات دیگر کو فریکچر ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے آوارہ کتے سے بچنے کے لیے رخ موڑ لیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے زخمی طلباء کو نکال کر علاج کے لیے بھیج دیا۔ بی پی پاٹل جونیئر کالج آف سائنس کونکن علاقے کی سیر پر تھے۔ تمام زخمی طلباء کو کراڈ کے کرشنا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کالج کے عہدیداروں اور طلباء کے اہل خانہ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے کراڈ تحصیلدار کلپنا دھاولے کے تحت ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے مطابق زخمی طلباء کو اسپتال سے فارغ کرنے کے بعد واپس لانے کے لیے عملے کے ارکان کے ساتھ ایک بس کراد روانہ کی گئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

افواہوں پر توجہ نہ دے پولیس نے 6 دسمبر کے پیش نظر سوشل میڈیا پر بھی نگرانی شروع کردی ہے۔

Published

on

ممبئی : ممبئی میں بابری مسجد کی شہادت کی برسی اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم وفات کے پیش نظر ممبئی پولیس نے دادر چیتنہ بھومی پر سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی کیا ہے اس کے ساتھ ہی دادر علاقہ میں سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے کئی سڑکوں کو مکمل طور پر مقفل کر دیا ہے ممبئی میں 6 دسمبر بابری مسجد کے شہادت کی برسی اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرکے یوم وفات پر پولیس الرٹ جاری کیا ہے دادر میں سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی بی ایم سی نے دادر چیتنہ بھومی پر حاضری دینے والے زائرین کیلئے ضروری انتظامات کرنے کا بھی دعوی کیا ہے بی ایم سی زائرین کیلئے کھانا سمیت پینے کے پانی اور دیگر ضروری سہولیات کا اہتمام کرتی ہے چیتنہ بھومی پر حاضری دینے کیلئے لاکھوں زائرین 6دسمبر کو ریاست بھر سے یہاں حاضر ہوتے ہیں ایسے میں پولیس نے ضروری حفاظتی انتظامات کا بھی دعوی کیا ہے پولیس نے ممبئی شہر میں الرٹ جاری کیا ہے چیتنہ بھومی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے قدآور سیاسی لیڈران سمیت وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی یہاں حاضری دیتے ہیں۔ ممبئی پولیس نے 6 دسمبر سے قبل ضروری میٹنگ کا انعقاد کیا تھا جس میں حفاظتی انتظامات کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی زون 5 مہندر پنڈت نے بتایا ہے کہ 6 دسمبر کے پس منظر میں پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کئے ہیں اس کے ساتھ ہی 5 دسمبر سے ماہم کا میلہ بھی شروع ہوگا اس لئے بھی پولیس مستعد ہے اور پہلا صندل ماہم پولیس اسٹیشن پیش کر ے گی انہوں نے کہا کہ دادر میں چیتنہ بھومی پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ممبئی میں چیتنہ بھومی پر بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے اس دوران عوام سے پولیس نے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہے اور مشتبہ اور مشکوک افراد سمیت لاوارث اور نامعلوم شے کی اطلاع پولیس کو دے اور افواہوں پر توجہ نہ دے پولیس نے 6 دسمبر کے پیش نظر سوشل میڈیا پر بھی نگرانی شروع کردی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

میرا روڈ میں ’’سیرت النبی ﷺ و اتحادِ اُمت‘‘ کانفرنس… 3500 سے زائد شرکاء کی اِس تاریخی کانفرنس میں شرکت

Published

on

میرا روڈ :
جماعتِ اسلامی ہند میرا روڈ کے زیرِ اہتمام “سیرت النبی ﷺ و اتحادِ اُمت“ کے عنوان سے ایک شان دار اور پرشکوہ کانفرنس این ایچ اسکول گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جس میں 3500 سے زائد مرد و خواتین کی غیر معمولی شرکت نے اسے ایک تاریخی اجتماع بنا دیا۔

افتتاحی کلمات ڈاکٹر طارق شاہ (امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند ، میرا روڈ) نے پیش کیے اور واضح کیا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد اُمتِ مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا، سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں اسلامی کردار سازی کرنا، اور معاشرے میں نبوی مشن کے احیاء کی جدوجہد کو مضبوط بنانا ہے ۔ ساتھ ہی جماعت اسلامی کی سرگرمیوں، ذیلی تنظیموں اور پروجیکٹس کے بارے میں بھی وضاحت کی۔اور اُنہوں نے کہا کہ اس اجتماع کا بنیادی مقصد سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں اُمت کو ایک مرکز پر جمع کرنا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کی جدوجہد کو مضبوط بنانا ہے۔
صدارتی خطاب جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے فرمایا، جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔مولانا نے خطاب میں کہا کہ امت کی کامیابی سیرتِ نبوی ﷺ کی مکمل پیروی میں ہے۔ اگر مسلمان نبی کریم ﷺ کے اخلاق، عدل، اور دعوتی حکمت کو اختیار کریں تو معاشرہ امن و انصاف کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ سیرت رسول اللہ کی روشنی میں رہنمائی کی اور کہا کہ کہ دین ہمیں عدل، دیانت اور خدمتِ خلق کا حکم دیتا ہے، اور یہی اوصاف ایک مضبوط قوم اور ترقی یافتہ سماج کی بنیاد بنتے ہیں۔

خطاب عام سے امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر مولانا الیاس خان فلاحی، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند ممبئی جناب راشد خان ، مہتمم دارالعلوم عزیزیہ مولانا عبداللہ قاسمی، امام حیدری مسجد سید حسن امام، اور سیاسی رہنما سید مظفر حسین نے خطاب کیا۔
دیگر مقررین نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار، خاندانی نظام کی مضبوطی، اسلامی تحریکات میں خواتین کے فعال رول، اور نبی کریم ﷺ کے مشن— پیغامِ دین کی اشاعت اور بہترین اخلاقی کردار کی تشکیل— جیسے اہم موضوعات پر جامع روشنی ڈالی۔ آخر میں کانفرنس انچارج عطاءالحق نے تمام شرکاء، سماجی و دینی قائدین، عوام، اور تنظیمی شعبہ جات— ایس آئی او، جی آئی او اور یوتھ موومنٹ— کی خدمات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔اجتماع کا اختتام مولانا زکریا صاحب کی پُرسوز دعا پر ہوا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com