سیاست
بی جے پی نے راہل گاندھی کو ہدف تنقید بنایا
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دنوں پہلے دہلی میں چھوٹی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ کو انہوں نے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی اور قانون کے دائرے سے باہر جا کر بچی کے والدین کی تصویر کو سوشل میڈیا پر ڈالا۔
منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے کہا کہ جس طرح مسٹر گاندھی نے ریپ متاثرہ کی شناخت کو اجاگر کیا وہ بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی جس طرح کے غیرذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں اور محض جھوٹ پھیلاتے ہیں‘ اسے دیکھتے ہوئے ٹویٹر کو ان کا اکاؤنٹ بند کر دینا چاہیے۔
بی جے پی ترجمان نے کہا، ’متاثرہ کی ماں نے خود بیان دے کر کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے تصویر عام کرنے کے لیے کوئی رضامندی نہیں دی ہے۔ بچی کی ماں جب میڈیا سے بات کرر ہی تھیں، تو اس وقت انہوں نے اپنی شناخت کو چھپایا تھا۔ مسٹر گاندھی نے ملک سے جھوٹ بولا تھا کہ متاثرہ کے اہل خانہ نے انھیں رضامندی دی تھی۔ کوئی بھی ذمہ دار رہنما ایسا نہیں کر سکتا۔ تکلیف دہ ہے کہ راہل گاندھی اور کانگریس نے ملک سے اتنا بڑا جھوٹ بولا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ جب مسٹر گاندھی نے متاثرہ کے خاندان کی تصویر شیئر کی تو اس وقت ٹویٹر نے اپنی پالیسی کے مطابق کاروائی کی تھی۔
مسٹر پاترا نے آگے کہا کہ بی جے پی نے نو مقرر اور ترقی یافتہ وزراء کے لیے ’جن آشیرواد یاترا‘ کا آغاز کیا ہے۔ لیکن مغربی بنگال میں 30 سے زیادہ ایسے بی جے پی کارکنان کو گرفتار کیا گیا جو ’جن آشیرواد یاترا‘ میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بلا وجہ ’جن آشرواد یاترا‘ جگہ جگہ روکی جا رہی ہے۔ سب سے تکلیف دہ یہ ہے کہ متُوا سماج کے بیٹے شانتنو ٹھاکر جنھیں وزیر بنایا گیا ہے، انھیں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ متوا سماج کو تکلیف پہنچانے والا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
فرضی بی ایم سی ڈپٹی کمشنر الطاف شیخ گرفتار

ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جو خود کو بی ایم سی کا ڈپٹی کمشنر ظاہر کر کے لوگو ں کو دھوکہ دیا کرتا تھا۔ الطاف شیخ نامی ۴۵ سالہ شخص سے متعلق کرائم برانچ نے تفتیش کی اور شکایت کو درست پایا جس کے بعد کرائم برانچ نے جال بچھا کر اسے گرفتار کر لیا, یہ بتی والی کار کا بھی استعمال کیا کرتا تھا ۔اس کے علاوہ اس کے قبضے سے شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گورنمنٹ آف انڈیا کا فرضی اسٹیکر اور فرضی کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ ملزم سرکاری ویزیٹنگ کارڈ کا استعمال کرتا تھا اور خود کو بی ایم سی ڈپٹی کمشنر قرار دیا کرتا تھا, اسے ملاڈ سے بتی والی کار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی لوکل ٹرین میں بارش کے دوران دروازہ بند کرنے کے تنازع میں قتل

ممبئی : ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک سنسنی خیز قتل سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک مسافر کو دوسرے مسافر نے کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مسافر کا نام میانک لوہار (22) ہے۔ ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس نے چھ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سفری حفاظت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل 23 جون کی رات تقریباً 10 بجے ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرسٹ کلاس کے ڈبے میں پیش آیا۔ یہ واقعہ بوریولی اور اندھیری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ شدید بارش کے دوران ٹرین کا دروازہ بند کرنے پر جھگڑا ہوا اور اس نے شدت اختیار کر لی اسی دوران ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد دیگر افراد نے ملزم کی پٹائی کی۔ مشتعل ملزم نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر مایانک پر حملہ کر دیا جس میں میانک کی موت ہو گئی۔ حملہ آور بوریولی اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے سے پہلے ہی اتر کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہے اور پولس نے سرچ آپریشن اور تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : گرگاؤں موبائل چور گروہ بے نقاب ایک گرفتار، چوری کا سامان برآمد، ۷ معمہ حل کرنے کا پولس کا دعویٰ

ممبئی پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو موبائل فون چوری کیا کرتا تھا۔ گرگاؤں علاقہ میں ایک موبائل دکان کے مالک ولاس جیٹھا لال نے شکایت درج کروائی کہ 10 جون کو ان کی دکان سے تین سمسنگ موبائل چوری ہوئے ہیں۔ اس پر پولس نے پولس نے چوری کا کیس درج کر لیا۔ ٹیکنکل تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ اس چوری میں محمد علی ملوث ہے۔ اسے زیر حراست لے کر باز پرس کی گئی تو چوری کا معمہ حل ہو گیا اور اس معاملہ میں ملوث مزید ملزمین میں دانش قریشی، عامر رئیس قریشی، قاصب خان اور ذاکر خان شامل ہیں۔ محمد علی کے قبضے سے چوری کے تین موبائل کے ساتھ ۴۲ موبائل بھی ضبط کئے گئے اور چوری کے ۷ معاملہ کو پولس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی آر راگسودھا نے انجام دی ہے۔ مسروقہ مال کی برآمد عمل میں لائی گئی ہے۔ محمد علی کے ساتھی چوری کے سامان اپنے پاس رکھتے تھے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
