Connect with us
Sunday,15-June-2025
تازہ خبریں

سیاست

انصاری کی حق گوئی و بے باکی سے بی جے پی اور وی ایچ پی چراغ پا

Published

on

Ansari,-VHP-&-PJP

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے امریکہ میں ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کرنے اور ہندستان کے سیاسی ماحول پر تبصرے کرنے سے ملک کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سابق صدر کی حق گوئی بے باکی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وشو پریشد (وی ایچ پی) سے ہضم نہیں ہو پا رہی ہے۔ بی جے پی اور وی ایچ پی نے مسٹر انصاری کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص پر تنقید کرنے کا جنون اب ملک پر تنقید کرنے کی سازش میں بدل گیا ہے۔

مسٹر انصاری یوم جمہوریہ کے موقع پر امریکہ میں مقیم انڈین امریکن مسلم کونسل اور کچھ دیگر تنظیموں کے ذریعہ منعقدہ ایک ورچوئل پروگرام میں حصہ لے رہے تھے۔ ان کے ساتھ اداکارہ سورا بھاسکر اور تین امریکی قانون ساز جم میک گورن، اینڈی لیون اور جیمی رسکن بھی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر انصاری نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہم نے ایسے رجحانات اور طرز عمل دیکھے ہیں، جو پہلے سے قائم شہری قوم پرستی کے خلاف ہیں۔ اور جو ثقافتی قوم پرستی کے خیالی نظام پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماحول موجودہ انتخابی اکثریت کو مذہبی اکثریت کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اور سیاسی اقتدار پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ شہریوں کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر الگ کیا جائے، اور عدم تحفظ کو فروغ دیا جائے۔ ایسے خیالات کو سیاسی اور قانونی طور پر چیلنج کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر انصاری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کا جنون اب ہندوستان پر تنقید کرنے کی سازش میں بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اقلیتوں کے ووٹ کا استحصال کرتے تھے، وہ اب ملک کے مثبت ماحول سے پریشان ہیں۔

وشو ہندو پریشد کے ترجمان سنیل بنسل نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر حامد انصاری جیسے لوگ آئینی عہدوں سے دستبردار ہوتے ہی سیدھے نیچے کیوں گر جاتے ہیں؟ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور انڈین امریکن مسلم کونسل جیسی بنیاد پرست تنظیموں تک پہنچتے ہی ان کے اندر کا جہادی اسلام کیوں جاگ جاتا ہے؟

بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے کنوینر امیت مالویہ نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی کے پیارے اور سابق نائب صدر مسٹر انصاری نے امریکی قانون سازوں کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا ہے، جن کی تاریخ ہندوستان مخالف موقف کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ انڈین امریکن مسلم کونسل جس نے یہ پروگرام منعقد کیا، اس کا تعلق ہندستان میں کالعدم جماعت اسلامی سے ہے۔

اس تقریب میں امریکی قانون سازوں نے منتظمین اور مسٹر انصاری کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی آمریت اور امتیازی سلوک اور بھید بھاؤ کے بہت سے مسائل ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت تنزلی، انسانی حقوق کی پامالی اور مذہبی قوم پرستی کا عروج دیکھ رہی ہے۔ ہندستان 2014 سے ڈیموکریسی انڈیکس میں 27 سے 53ویں نمبر پر آ گیا ہے، اور ’فریڈم ہاؤس: نے ہندستان کو آزاد‘ سے ’جزوی طور پر آزاد‘ کے زمرے میں ڈال دیا ہے۔ اس لیے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان مذہبی آزادی، آزادی، اجتماعیت، رواداری اور اختلاف رائے کے احترام کی راہ پر گامزن رہے۔

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران کو خبردار کیا، ‘تہران جل جائے گا’… مزید میزائل فائر کیے گئے تو تباہی ہوگی۔

Published

on

Iran-Israel-Army

دبئی : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہفتے کے روز ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے میزائل فائر کرنا جاری رکھا تو “تہران تباہ ہو جائے گا”۔ ان کے یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب جمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے ہفتے کی رات اسرائیل پر جوابی حملے شروع کیے تھے۔ وزیر دفاع نے یہ بیانات آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ایال ضمیر، موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا اور دیگر اسرائیلی فوجی قیادت کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہے۔ کاٹز نے صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ “ایرانی ڈکٹیٹر ایران کے شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ایسے حالات پیدا کر رہا ہے جس میں وہ خاص طور پر تہران کے باشندوں کو اسرائیلی شہریوں پر مجرمانہ حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔” وزیر دفاع نے کہا، “اگر (علی) خامنہ ای نے اسرائیل کے داخلی محاذ پر میزائل داغنا جاری رکھا تو تہران تباہ ہو جائے گا۔”

اسرائیل نے اب تک اپنے حملوں کو ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات تک محدود رکھا ہے اور ان سے وابستہ اہم اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ ایران نے کل رات سے متعدد حملوں میں اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زیادہ تر میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کیا۔ فوج نے کہا کہ کچھ میزائل فضائی دفاعی نظام میں گھس گئے اور تل ابیب، رامات گان اور وسطی اسرائیل میں رشون لیزیون کے رہائشی علاقوں سمیت دیگر مقامات پر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کہا جا رہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں میں تین اسرائیلی ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ فضائیہ کے اڈوں سمیت اس کے تمام اڈے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، ضمیر اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومر بار نے کہا کہ “تہران پر حملہ کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے”۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے اب ایرانی دارالحکومت تہران پر براہ راست حملے کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ “منصوبوں کے مطابق، فضائیہ کے لڑاکا طیارے تہران میں اہداف پر حملے شروع کر دیں گے۔” یہ بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ رات اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے تہران میں فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گوونڈی میں موٹر سائیکل اور ڈمپر تصادم میں چار نوجوانوں کی موت، سڑک جام، ڈرائیور گرفتار، پولس الرٹ

Published

on

Accident

‎ممبئی کے گوونڈی کے شیواجی نگر علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے چار افراد کو کچل دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام گھاٹ کوپر مانخوردروڈ پر شیواجی نگر سگنل پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا اور اس وقت قریبی ہسپتال میں داخلہ کے بعد اس کی بھی موت واقع ہو گئی

‎حادثے کے بعد مشتعل ہجوم و عوام کی بڑی بھیڑ نے جائے وقوعہ پر موجود پولیس کا محاصرہ کیا جس کے سبب علاقہ میں کشیدگی لیکن امن برقرار ہے پولس نے نظم و نسق کےلئے سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور حالات قابو میں ہے اس حادثہ کے بعد عوام مشتعل ہوگئے اور ان کا غصہ ابل پڑا عوام نے گھاٹ کوپرمانخورد لنک روڈ کو بلاک کر دیا جس سے دونوں طرف شدید ٹریفک جام ہو گیا۔اب حالات پرامن ہے اور پولس نے نظم و نسق کی برقراری کا دعوی کیا ہےاس معاملہ میں پولس نے ڈرائیو ر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولس کے مطابق

دیونار پولیس اسٹیشن کی حدود میں لوٹس جنکشن پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ڈمپر نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی جس پر چار افراد سوار تھے جس کے نتیجے میں چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مبینہ طور پر متاثرین ساکی ناکہ سے دیونار جا رہے تھے۔ ‎ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

تاجر کا ناگالینڈ میں اغوا ڈیڑھ کروڑ کا تاوان ۳ گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، تاجر کی صحیح سلامت بازیابی

Published

on

arrested

ممبئی وکرولی پولس و ممبئی کرائم برانچ نے جبراً ہفتہ وصولی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک تاجر کو ناگالینڈ لے جاکر اغوا کرنے کے بعد اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاجر تھانہ بدلاپور کا ساکن ہے اور اس کا زمین پلاٹنگ کا کاروبار ہے، اسی لئے ان تینوں نے تاجر کا اغوا کر کے تاوان اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کیا تھا، بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ کی متوازی تفتیش کرائم برانچ کے سپرد کی گئی اور ممبئی کرائم برانچ کی ایک ناگالینڈ گئی اور وہاں سے مغویہ تاجر کی بازیابی کی اور اس میں ملوث تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی راج تلک روشن و دیگر اعلی افسران کی سربراہی میں انجام دی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com