Connect with us
Tuesday,08-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

مجلس نے روپئے کے عوض اسمبلی کا ٹکٹ دیاہے

Published

on

majlis

مجلس اتحادالمسلمین کے کور کمیٹی کے رکن اور پونے کے ہڑپسر حلقہ اسمبلی سے مجلس کا ٹکٹ کے خواہاں انجم انعامدار نے مجلس اتحادالمسلمین کی بدعنوانی کا پردہ پریس کانفرنس میں فاش کردیا ہے۔ ہڑپسر حلقہ سے انجم انعامدار کو مجلس نے ٹکٹ نہیں دیا بلکہ کسی دوسر ے شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ انجم انعامدار نے پریس میں مجلس کے ممبر آف پارلیمنٹ اور ریاستی صدر امیتاز جلیل پر ریاست میں اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کرنے میں لاکھوں روپئے کی سودا بازی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے امیتاز جلیل سمیت کئی کال ریکارڈ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ کانگریس پارٹی اور این سی پی کے قد آور لیڈران کی کرسی بچانے کے لیے سودے بازی کی گئی ہے۔ کراڈ حلقہ سے پرتھوی راج چوہان کو شکست نہ ہو اس ضمن میں ٹکٹ کی تقسیم کے وقت بدعنوانی کی گئی ۔ اس تعلق سے کراڈ حلقہ کے مجلس کے امیدوار الطاف شکلکر نے انجم انعامدار سے بات چیت کرکے کہا کہ ۲۰؍لاکھ روپئے دینے کے بعد ہی مجلس کا ٹکٹ حاصل ہوتا ہے۔ اس طرح کی موبائل فون پر بات چیت کی آوڈیو ریکاردنگ بھی صحافیوں میں عام کی گئی۔ الطاف شکلکر کا نوجوان لڑکا شاہ رخ شکلکر کے فون کی آواز بھی میڈیا میں شیئر کی گئی ۔ شاہ رخ شکلکر اور انجم انعامدار کے درمیان گفتگو کو صحافیوں نے سنا، شاہ رخ شکلکر نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ۳۰؍ لاکھ روپئے دیئے گئے ہیں۔ جلگاؤں ضلع کے مجلس لیڈر ضیاء باغبان اور شاہ رخ شکلکر کی بات چیت کا حوالہ بھی انجم انعامدار نے دیا۔ ایک ثبوت بھی کافی ہوتا ہے انجم انعامدار نے تو کئی ثبوت پیش کردیئے ہیں اس ضمن میں ممبرآف پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو خود ہی مجلس کے صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دینا چاہیے اور جن لوگوں نے ٹکٹ کے نام پر رشوت طلب کی انہیں پارٹی سے باہر کرنا چاہیے۔ اپنی لچھے دار تقریر میں اسدالدین اویسی انبیاء کے اور صحابہ کے واقعات سناکر دینداری کا ثبوت پیش کرتے ہیں ، مسلمانوں کو جذباتی کرتے ہیں،تو دوسری طرف کانگریس و این سی پی کو برا بھلاکہہ کر انہیں بدعنوان ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس تعلق سے اسدالدین اویسی کو عملی کارکردگی سے ثابت کرنا ہے کہ وہ ایک دیندار لیڈر ہیں ، بدعنوانی کو پسند نہیں کرتے ہیں پھر اس کے لیے انہیں امیتاز جلیل کو بھی ہٹانا پڑے تو ہٹانا چاہیے تب مہاراشٹر میں رائے دہندگان کا اعتماد مجلس پر ٹکا رہے گا ورنہ انتخابات کے دنوںبدعنوانی کرنے پر مجلس کو کچرے دان میں پھینکنامہاراشٹر کے غیور مسلمانوں کے لیے آسان کام ہیں۔ لاکھوں مسلمانوں نے ووٹ کیا ہے تو انہیں اعتماد میں لے کر بدعنوانوں کو پارٹی سے نکلنا چاہیے جس طرح عام آدمی پارٹی میں منسٹر کی بدعنوانی ثابت ہونے کے بعد انہیں بھی عام آدمی سے نکال دیا گیا تھا۔ پارٹی اور عوام کے درمیان بدعنوانی چھا نے کے بعد خلاء پیدا نہیں ہونا چاہیے۔

سیاست

وقف بل کے خلاف عدالت جانے کی تیاریاں، اکھلیش کا اعلان… فرضی انکاؤنٹر میں لوگوں کو مارنے کا الزام، بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے بیان پر بھی حملہ

Published

on

Akhilesh Yadav

جونپور : اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے جونپور میں وقف ایکٹ پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے وقف ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی بات کی ہے۔ ایس پی صدر منگل کو جونپور میں تھے۔ اس دوران انہوں نے مرکزی اور یوپی حکومتوں پر شدید حملہ کیا۔ وہ سابق بلاک سربراہ مسز سرجودی کے آنجہانی شوہر دھرمراج یادو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے تھے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی محاذ پر ٹھیک سے کام نہیں کر رہی ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے عوام کو تنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے وقف بل کے حوالے سے بھی کچھ ایسا ہی کہا۔ اکھلیش یادو نے وقف ترمیمی قانون کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قسم کے بل کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وقف بل لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم (سماج وادی پارٹی) نے اسے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بھی قبول نہیں کیا۔ پھر بھی قبول نہیں کریں گے۔ ہم اس بل کی قانونی مخالفت کریں گے۔

ایس پی صدر نے الزام لگایا کہ ریاست میں لوگوں کو فرضی انکاؤنٹر میں مارا جا رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹک ٹاک بنانے والے مسلم لڑکے کی موت کا معاملہ اٹھایا۔ اس کے علاوہ بینک ڈکیتی کیس میں جونپور کے ایک نوجوان کے انکاؤنٹر کا معاملہ بھی اس دوران اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ایک یادو نوجوان کے انکاؤنٹر کا معاملہ اٹھایا تو ایک کشتریہ کا بھی سامنا ہوا۔ تم لوگ یہیں سے ہو۔ یہ کیسز آپ کے سامنے ہوئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے بلڈوزر ایکشن کیس میں یوپی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کے ریمارکس پر بھی بات کی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ سپریم کورٹ آج جو کہہ رہی ہے، ہم کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں۔ یوپی میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ قانون کی حکمرانی ختم کر کے اہلکار اپنی مرضی کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ من پسند افسران کام کر رہے ہیں۔ جن افسران کو وہ چاہتے ہیں مقدمات درج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں امن و امان کے نام پر کچھ نہیں بچا ہے۔

بجلی کے معاملے پر اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت بجلی مہنگی کر رہی ہے۔ محکمہ بجلی کی جانب سے صرف میٹر لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ اتر پردیش کو ترقی دی جائے گی۔ یوپی میں 10 سالوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ سماج وادی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی طرف سے دیئے گئے لیپ ٹاپ اب بھی کام کر رہے ہیں۔ اکھلیش یادو نے ون نیشن ون الیکشن پر مرکزی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پہلے پورے اتر پردیش کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں۔ ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد کو بھول جائیں۔ بریلی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس خود ہی مقدمہ درج کر رہی ہے۔ گرفتاری وہ خود کر رہی ہے۔ ای وی ایم کے معاملے پر انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے 2027 کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اس میں بی جے پی کا مکمل صفایا ہو جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی اور تھانہ کی غیر گرانٹ یافتہ اسکولوں کو بند کرنے کا فرمان.. لاکھوں بچوں کے مستقبل پر لٹکتی تلوار، سرکار سے فرمان منسوخ کرنے کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی اور تھانہ کی نجی پرائیوٹ غیر گرانٹ یافتہ اسکولوں کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کے فرمان جاری کرنے کے بعد اسکولوں کے بجلی پانی منقطع کر کے کیس درج کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر کے ان اسکولوں کو بند کئے جانے کی کارروائی کو موخر کیا جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم دادابھسے سے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ تھانہ اور گوونڈی کی کئی اسکولیں ایسی ہیں جو کم اور مناسب فیس 400 سے 500 روپیہ کی فیس پر غریب بچوں کو انگریزی میڈیم کی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ لیکن اب ان اسکولوں کو بند کروانے کیلئے ان کا بجلی اور پانی کنکشن تک منقطع کیا جا رہا, ان اسکولوں میں پولیس بھیجی جا رہی ہے۔ ان اسکولوں کو بند کئے جانے کے بعد ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے, پہلے ان بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جائے اور پھر اس متعلق کوئی فیصلہ ہو۔ ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم کو ایک یادداشت بھید دی, جس میں انہوں نے بتایا کہ تھانہ ضلع میں کارپوریشن کی 81 اسکولوں غیر قانونی قرار دے کر انہیں بند کرنے کی نوٹس دی گئی ہے۔ یہاں کے لاکھوں غریب بچے کہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولوں کیلئے جو 5000 اسکوائر فٹ قطعہ اراضی اور 30 سال کی لیز معاہدہ 20 سے 25 لاکھ روپے کی ایف ڈی کی شرائط کو بھی ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح گوونڈی شیواجی نگر میں بھی کئی پرائیوٹ اسکولیں جو بچوں کو کم فیس میں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے۔ انہیں بھی غیر قانونی قرار دے کر کارروائی کی جائے رہی ہے۔ اگر یہ اسکولیں بند ہوتی ہے تو اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے اور بچوں کا مستقبل بھی تاریک کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جائے, پھر کوئی کارروائی ہو تاکہ ہر ایک کو تعلیم میسر ہو۔ وزیر تعلیم دادابھسے نے ابوعاصم اعظمی کے مطالبہ پر ضروری کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ اس متعلق غور و خوص کر کے کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

Continue Reading

سیاست

رام نومی پر ادھو ٹھاکرے نے شدید حملہ کیا بی جے پی پر، بھگوان رام کا نام لینے کے لائق نہیں، زمین ہتھیانے اور کاروبار میں دلچسپی رکھنے کا الزام

Published

on

Uddhav.

ممبئی : رام نومی کے موقع پر، سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پر بیانات کی بوچھاڑ کی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ بی جے پی بھگوان رام کا نام لینے کے بھی لائق نہیں ہے۔ اگر بی جے پی رام راجیہ کی بات کرتی ہے تو اسے بھی بھگوان شری رام کی طرح برتاؤ کرنا چاہئے۔ وقف بورڈ کے بارے میں ادھو نے کہا کہ ہمیں جو بھی موقف لینا تھا، ہم نے لے لیا ہے۔ ہم عدالت نہیں جائیں گے۔ اگر کانگریس یا کوئی اور عدالت جانا چاہتا ہے تو انہیں ضرور جانا چاہئے۔ ہم نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔ اتوار کو بی جے پی کے یوم تاسیس پر، ٹھاکرے نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کا کردار بھگوان رام کے کردار اور سلوک جیسا ہونا چاہئے۔ تب ہی صحیح معنوں میں رام راجیہ قائم ہوگا۔

ادھو ٹھاکرے نے انتخابات کے دوران لاڈلی بہنا یوجنا اور زرعی قرض معافی اسکیم کے بارے میں بات کی تھی۔ اب انہیں بھگوان شری رام کی بات پوری کرنی چاہیے، ‘جان تو چلی جائے لیکن وعدہ نہیں ٹوٹنا چاہیے’، لیکن بی جے پی کے لیے ‘جان چھوٹ سکتی ہے لیکن وعدہ نہیں ٹوٹنا چاہیے’ اب صرف ایک کہاوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی تک الیکشن کے دوران کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے۔ انہوں نے عوام سے جھوٹ بول کر ووٹ لئے ہیں۔ ایسے میں اب وہ بھگوان شری رام کا نام لینے کی اہلیت کھو چکے ہیں۔

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ آج بی جے پی کا یوم تاسیس تاریخ کے مطابق ہے یا سہولت کے مطابق، صرف وہی جانتے ہیں۔ لیکن آج رام نومی کا موقع بھی ہے، اس لیے میں اسے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ 27 سال بی جے پی کے ساتھ رہنے کے سوال پر ٹھاکرے نے کہا کہ کیا میں ان 27 سالوں کو جلاوطنی سمجھوں؟ آرگنائزر کے متنازعہ مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آرگنائزر کو سچائی سامنے لانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کسی کمیونٹی سے محبت نہیں کرتی ہے۔ اسے صرف زمین اور کاروبار میں دلچسپی ہے۔ بی جے پی وقف بورڈ کی زمین اپنے دوستوں کو دینا چاہتی ہے۔ کل یہ گرودوارہ، جین برادری اور ہندوؤں کی زمینیں اپنے سرمایہ دار دوستوں کے حوالے کر دے گا۔

مراٹھی زبان پر ہنگامہ آرائی پر ٹھاکرے نے کہا کہ کئی جگہوں پر ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئیے مراٹھی سیکھیں، ایسی مہم شمالی ہندوستانیوں کے ساتھ مل کر شروع کی گئی ہے، جو لوگ یہاں رہنا اور کاروبار کرنا چاہتے ہیں وہ مراٹھی بولیں۔ اس سے انہیں ہی فائدہ ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com