(جنرل (عام
اورنگ آباد میں مہاتما گاندھی کی 151 ویں سالگرہ منائی گئی انوکھے انداز سے

(نامہ نگار )
۲؍اکتوبر
مہاتماگاندھی کی 151 ویں سالگرہ انوکھے انداز سے منائی گئی.. ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی نے گاندھی جی کی 151 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’’ ماہنامہ بچوں کی دنیا ‘‘ خصوصی شمارہ شائع کیا ہے اس کے علاوہ دیگر شمارے شہر کے مختلف گلیوں سڑکوں اور محلوں میں تقسیم کیے گئے . ۔ شہر کی مشہور سماجی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈفاؤنڈیشن
مختلف اردو اسکولوں میں ۱۵؍ ہزارطلباء تک یہ شمارہ پہنچایا تھا جسے طلباء نے خرید کر اجتماعی مطالعہ کر گاندھی جی کی سالگرہ منائی تھی ۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مرزاعبدالقیوم ندوی نے بتایاکہ گزشتہ پانچ برسوں سے ۲؍ اکتوبرگاندھی جینتی،۱۵ ؍اکتوبرڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور 17؍ اکتوبر سر سید احمد خان کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے طلباء میں ماہنامہ بچوں کی دنیااور دیگررسائل و جرائدکے ساتھ ان شخصیات کی زندگی پرشائع کتابوں کا مطالعہ کرنے اہتمام کراتے ہیں۔ امسال پوری دنیامیں بڑے دھوم و عقیدت کے ساتھ گاندھی جی کی 151 و یں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں الگ الگ پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
کویڈ19 کے چلتے اسکول بند ہیں فاؤنڈیشن نے یہ پروگرام بنایاکہ طلبا ء کو ان کے گھروں اور محلوں میں جا کر کتابیں تقسیم کی جائیں.. اس آج صبح ہی سے شہر کی غریب بستیوں میں جن میں نارے گاؤں، مصر واڑی، بائجی پورہ، قیصر کالونی میں ’’بچوں کی دنیا‘‘دیا گیا.۔مرزا نے یہ بھی کہا کہ وہ گزشتہ 5 سالوں سے اورنگ ا ٓباد،مراہٹواڑہ کے مختلف اسکولوں میں ملک کی مشہور شخصیتوں کے یومِ پیدائش و یومِ وفات کی مناسبت سے ان کی زندگیوں پرشائع کتابوں کو مفت تقسیم کر طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کر رہے ہیں.. ساتھ ہی طلباء و سرپرستوں کو کتابیں خرید کر پڑھنے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے ۔ ابھی تک انہوں نے18500؍ ہزار کتابیں طلباء و عوام میں مفت تقسیم کی ہے۔ واضح رہے کہ قومی کونسل دہلی سے شائع ’’ماہنامہ بچوں کی دنیا ‘‘ ملک بھر میں سب سے زیادہ اورنگ آباد شہر ہی میں فروخت ہوتا ہے جسے یہاں کے طلباء بڑے پابندی سے خرید تے ہیں ۔ مرزاعبدالقیوم ندوی نے گزشتہ چھ سالوں میں اس رسالہ کی ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔مرزا ندوی کا کتابوں کے تئیں بیداری پیدا کرنے کا ایک اپنا ایک الگ انداز ہیں وہ شہر کے مختلف اردو اسکولوں میں جاتے ہیں طلباء سے خطاب کرتے ہیں حکومت کی جانب سے جن شخصیات کی یوم ِ پیدائش و وفات اورقومی تہواروں پر جوتعطیلات دی جاتی ہیں وہ اس استعمال اسطرح کرسکتے ہیں کہ ان شخصیات کی خدمات اور کارناموں سے طلباء واقف ہوں تو ان کی زندگی پر شائع کتابوں کا مطالعہ کیا جائے اور وہ کتابیں طلباء کی لائبریریوں میں فراہم کی جائے جس سے صحیح معنی میں عظیم شخصیات کو یاد کیا جا سکتا ہے..
جرم
میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔
جرم
ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا