Connect with us
Saturday,26-July-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

تھانے نیوز: ساکل مراٹھا مورچہ کی طرف سے بلائے گئے بند کو ملا جلا ردعمل ملا

Published

on

تھانے: ساکل مراٹھا مورچہ کے تھانے بند کی کال کو پیر کو ملا جلا ردعمل ملا۔ یہ بند جالنا میں مراٹھوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج میں تھا جو نوکریوں اور تعلیم میں ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تاجروں کو جمبلی ناکہ پر واقع مین بازار بند کرنا پڑا۔ اہم سڑکوں پر دکانیں اور ہوٹل بند رہے۔ تاہم ٹرانسپورٹ خدمات بخوبی چل رہی تھیں۔ چونکہ رکشہ سروس بھی کسی حد تک چل رہی ہے اس لیے مسافروں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شہر میں دوپہر تک کوئی افراتفری نہیں تھی کیونکہ پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیا جنہوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں اور متعدد مقامات پر ٹریفک بلاک کر دی۔ تھانے بند کی حمایت تمام مراٹھا تنظیموں اور تمام پارٹی لیڈروں نے کی۔ صبح سے ہی ہر سیاسی پارٹی کے عہدیداروں نے دکانداروں، ہوٹل والوں اور دیگر اداروں سے بند میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایم این ایس کے عہدیداروں نے واگلے ڈپو سے تھانے ریلوے اسٹیشن جانے والی بس کو پچپاکھڑی میں روک دیا۔ نوپاڈا پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ مظاہرین کی طرف سے بسوں کو نشانہ بنائے جانے کے امکان کو دیکھتے ہوئے تھانے ٹرانسپورٹ سروس نے صبح سے ہی اے سی بسیں ڈپو میں کھڑی کر دی تھیں۔ سکول اور کالجز خوش اسلوبی سے چلتے رہے۔ اس دوران پولیس نے بی جے پی کے نائب صدر مہیش کدم کو حراست میں لے لیا جو بند کے دوران سڑکوں پر نعرے لگا رہے تھے، جب کہ ایم این ایس کے شہر صدر رویندر مورے اور نائب صدر پشکر راج وکارے کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سیاست

چہنگور بابا کیس تبدیلی مذہب معاملہ : ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ اب کہاں گئے، نتیش رانے

Published

on

Nitish Ran

ممبئی مہاراشٹر کے ماہی گیری اور بندرگاہ وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر چہنگور بابا کی گرفتاری اور تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لوجہاد پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اب ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کہاں ہے, جو ایوان میں کہتے ہیں کہ لوجہاد نہیں ہے چہنگور بابا کون ہے, کیا وہ ان کے جمائی یعنی داماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بابا اور تبدیلی مذہب کے ریکیٹ پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ہندو لڑکیوں کے جانب کوئی آنکھ اٹھانے کی ہمت نہ کرے۔ اس کے بعد نتیش رانے کی ہندی مراٹھی تنازع پر ایم این ایس اور شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اگر ہمت ہے تو اردو لکھنا پڑھنا بند کرے, تب ان کا خیرمقدم اور استقبال ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوؤں کو تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے, اس لئے ہندوؤں کو متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زبان اور تہذیب کے نام پر ہندوؤں کی تقسیم ناقابل برداشت ہے, ہندوؤں کو متحد رہنا چاہئے۔ نتیش رانے نے مراٹھی ہندی تنازع میں اردو سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس زبان کو روک کر دکھانے کا چلینج ایم این ایس کو کیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی چن دیکھنے کے بہانے اسے چوری کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

Published

on

arrest.

ممبئی اندھیری میں ایک خاتون کے گلے کے سونے کے زیورات دیکھنے کی غرض سے نکال کر زیورات لے کر فرار ہونے والے ایک ایسے شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مغربی بنگال جانے کے لیے ٹرین میں سوار تھا اسے ناسک اگت پوری سے پولس نے گرفتار کر لیا۔

اندھیری تیلی گلی سے شکایت کنندہ گزر رہی تھی اسی دوران ملزم نے ان سے زیورات دیکھنے کی غرض سے ۲۸ گرام سونے کی چن نکالی اور وہ اس چین کا معائنہ کررہا تھا, اسی دوران اس نے چین لے کر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور فرار ہو گیا۔ پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ شروع کیا۔ پولس نے ملزم کا سراغ موبائل لوکیشن سے نکال لیا اور اسے اگت پوری اسٹیشن سے زیر حراست لیا۔ ملزم کی شناخت منور انور عبدالحمید ۵۰ سال کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۰۲۴ دسمبر میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اس کے خلاف ممبئی و اطراف میں چوری کے ۶ معاملات درج ہیں, یہ ملزم جرائم پیشہ ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی سربراہی میں حل کر لیا گیا ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی شہر میں بارش بی ایم سی اور پولس الرٹ، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ممبئیکر: ممبئی پولس

Published

on

Rain

ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہری نظام متاثر ہوگیا, شہر کے مضافاتی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب سڑکیں بھی زیر آب ہوگئی۔ سینٹرل ہاربر اور ویسٹرن لائنوں پر پٹری پر پانی جمع ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی, جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ اسی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا. ممبئی شہر میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ دراز ہے, یہاں شہر میں ۱۲ ملی میٹر مغربی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر اور شمالی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی تانسا جھیل بھی لبریز ہوگئی۔ ممبئی بی ایم سی نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران معمولات ٹرین بیسٹ اور دیگر خدمات معمولات پر ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر و مضافات میں پانی کی نکاسی کے عمل میں کوئی رکاؤٹ نہ ہو اس لئے بی ایم سی عملہ نے جگہ جگہ شکایت موصول ہونے کے بعد پانی کی نکاسی کے عمل کو درست کیا۔ ممبئی پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں شدید بارش کے سبب بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرے اور اگر وہ کوئی سیلابی کیفیت سے دوچار یا متاثر ہے تو ایسے میں پولس کنٹرول روم سے رابطہ کرے۔ ممبئی پولس نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ سمندری ساحل اور سمندری علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے, یہ اپیل ممبئی پولس نے اپنے ایکس پر کی ہے۔ ممبئی شہر میں آئندہ ۲۴ گھنٹے شدید بارش کی پیشگوئی بھی محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ شہر میں بارش کے سبب نشیبی علاقے کرلا، اندھیری سب وے سمیت دیگر مقامات زیر آب آگئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com