Connect with us
Thursday,14-May-2026
تازہ خبریں

جرم

دہلی-جموں راجدھانی ایکسپریس میں بم کی اطلاع سے مچی دہشت، سونی پت اسٹیشن پر روکی گئی ٹرین

Published

on

Indian trains

دہلی-جموں توی راجدھانی ایکسپریس میں جمعہ رات 9 بجے کے بعد بم دھماکہ کا دھمکی بھرا کال آیا۔ اس کے بعد ٹرین کو رات 9:35 بجے ہریانہ کے سونی پت میں جانچ کے لیے روکا گیا۔ شمالی ریلوے نے کہا کہ اینٹی بم اسکواڈ کی ایک ٹیم، روہتک سے کھوجی کتوں اور پولیس مقام واقعہ پر پہنچی اور ٹرین کا تفصیلی معائنہ کیا۔

شمالی ریلوے کے سی پی آر او دیپک کمار نے بتایا کہ پہلی ٹیم 11:40 بجے موقع پر پہنچی، جب کہ دوسری ٹیم بھی کچھ دیر بعد پہنچی۔ رات ایک بجے تک ٹرین سونی پت ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی۔ ٹرین کی ہر بوگی کو خالی کر کے اچھی طرح تلاشی لی گئی۔ بعد میں ٹرین میں بم کی افواہ سامنے آئی اور اس کے بعد ٹرین کو تقریباً ڈیڑھ بجے جموں روانہ کیا گیا۔

وہیں، ٹرین میں سوار کئی مسافروں نے ٹوئٹر پر شکایت کی کہ ریلوے عہدیداروں کے وضاحت کے بغیر ٹرین کو سونی پت اسٹیشن پر دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک روکا گیا ہے۔ ملی معلومات کے مطابق ٹرین جمعہ کو رات قریب 09:20 بجے دہلی سے جموں توی کے لیے نکلی تھی۔ اسی درمیان ریلوے کنٹرول روم میں کسی نے ایکسپریس ٹرین کے اندر بم ہونے کی اطلاع دی۔ کسی نے ہیڈکوارٹر کے کنٹرول روم میں فون پر اطلاع دی کہ راجدھانی ایکسپریس گاڑی میں بم ہے۔

اس کے بعد ہلچل مچ گئی اور جلدی میں ٹرین کو تقریباً 9:35 بجے سونی پت ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ بتا دیں کہ سونی پت میں راجدھانی ایکسپریس کا کوئی اسٹاپ نہیں ہے۔ راجدھانی ایکسپریس کی آمد سے قبل ہی سونی پت ریلوے اسٹیشن کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ ٹرین میں جانچ کے دوران یہاں ریلوے ٹریک کے دونوں طرف جی آر پی اور آر پی ایف کے اہلکار موجود تھے۔

جرم

پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی کنکشن : ممبئی اے ٹی ایس کی ۹ اضلاع میں سمیت مہاراشٹر بھر میں تلاشی مہم۵۷ مشتبہ افراد زیر حراست

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اے ٹی ایس نے ریاست بھر میں ٩ اضلاع میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ۵۷ افراد کو زیرحراست لیا ہے, ان پر پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی سے تعلقات کا الزام ہے۔ ان افراد سے اے ٹی ایس کی مسلسل پوچھ گچھ جاری ہے اے ٹی ایس آج صبح ۸ بجے سے چھاپہ مار کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اے ٹی ایس نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ان کے الیکٹرک گزٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔ اے ٹی ایس ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کے شہزاد بھٹی سے تعلقات کے دوران کیا خفیہ اطلاع مشتبہ افراد نے فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی مزید کتنے افراد پاکستانی گینگسٹر کے رابطے ہیں اس کی تفتیش جاری ہے نالا سوپارہ، ناسک، بیڑ، میرا روڈ سمیت تقریبا ۹ اضلاع میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اے ٹی ایس ذرائع نے بتایاکہ آن لائن بھی یہ مشتبہ افراد شہزاد بھٹی کے رابطے میں تھے اس کے ساتھ ہی شہزاد بھٹی کو یہ کیا اطلاعات فراہم کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے, البتہ اے ٹی ایس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران بیڑ میں بھی دو مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ اس چھاپہ مار کارروائی سے سنسنی پھیل گئی۔ علی الصبح تفتیشی اداروں نے پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کے شبہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور رابطہ کاروں کو زبردست لیا۔ بیڑ ضلع میں ددو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ان کی شناخت بالو رنگناتھ پاتھاڈے، تعلقہ اشٹی، ضلع بیڑ کے ساکن اور کرن جگن ناتھ بھور، آسٹا، تعلقہ اشٹی، ضلع بیڑ ساکن کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں سے تلاشی مہم کے دوران کوئی بھی قابل اعتراض مشمولات برآمد نہیں ہوا ہے, جبکہ اے ٹی ایس نے ان مشتبہ افراد کے قبضے سے موبائل بھی برآمد کئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ موبائل پر رابطہ کاروں کے کنکشن کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد ریاست بھر میں گینگسٹر بھٹی کے نیٹ ورک کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان پپیسوں کے لین دین کے تنازع میں فائرنگ کی واردات، دو حملہ آور گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کا دعوی

Published

on

arrested

ممبئی : ڈاکیارڈ روڈ علاقہ میں ڈی اور انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم و چھوٹا شکیل کے معتمد خاص آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان پر فائرنگ کے کیس کو ممبئی کرائم برانچ نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس معاملہ میں کرائم برانچ نے ہتھیار سمیت موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پیسوں کے لین دین اور تنازع کے سبب ملزمین نے آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان کو نشانہ بنا کر اس پر قاتلانہ حملہ کیا تھا اس کے بعد پولس نے جائے وقوع پہنچ پر فارنسک جانچ سمیت دیگر تفتیش کی اور ممبئی کرائم برانچ کے اس معاملہ میں متوازی تفتیش شروع کی اور ملزمین حملہ آوروں کا سراغ ٹیکنیکل بنیاد پر کرائم برانچ کو ملا۔ جس کے بعد ممبئی کے مضافات ماہم درگاہ کے قریب سے دونوں شوٹروں کو کرائم برانچ یونٹ تین نے نصف شب میں گرفتار کرلیا۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی راج تلک روشن نے یہ کارروائی انجام دیا ہے۔ ملزمین نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ پیسوں کے تنازع میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی۔ فائرنگ کے بعد بائیکلہ پولس میں آرمس ایکٹ سمیت قاتلانہ حملہ کے معاملہ میں کیس درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ پر زاویے سے جانچ کر رہی ہے, جن دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت صادق شیخ لیاقت شیخ ۳۰ سالہ، ذیشان انور شیخ ۳۰ سالہ کے طور پر ہوئی ہے آصف داڑھی کا انڈرورلڈ کنکشن ہے, اس لئے اس زاویہ پر بھی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیر خان تعمیراتی کمپنی کا مالک بھی ہے اور اس کے کنسٹریشن کا ٹھیکہ بھی حاصل کیا ہے۔ اس معاملہ میں بھی ممبئی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ اس فائرنگ کے بعد ممبئی میں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی تھی لیکن ممبئی کرائم برانچ نے چند گھنٹوں میں ہی کیس کو حل کر لیا اور ملزمین پولس گرفت میں ہے۔کرائم برانچ یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اس میں مزید افراد ملوث ہے یانہیں اور سمیر پر حملہ کی سپاری کس نے دی تھی ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمین ہی اس معاملہ میں شامل پائے گئے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

Published

on

suicide

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان