سیاست
دسویں بارہویں کے امتحانات آف لائن و ہوم سینٹر پر ہونگے: وزیر تعلیم
ممبئی( خیال اثر ):
جماعت دسویں کے تحریری امتحان آف لائن طرز پر 29/04/2021 سے 20/05/2021 کے درمیان نیز جماعت بارہویں کے تحریری امتحان آف لائن طرز پر 23/04/2021 سے 21/05/2021 کے درمیان منعقد کیے جاے گے۔نیز کرونا-19 کی وجہ سے امتحانی سینٹر خود کی اسکول یا کالج یعنی ہوم سینٹر پر منعقد کیے جاے گے۔ یہ معلومات وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم نے دی۔ 80 مارکس کے تحریری امتحان کے لیے تین گھنٹے دیے جاتے تھے مگر امسال بچوں کو تحریری کی مشق کم ہونے سے تحریری امتحان کے لیے 30 منٹ وقت بڑھا کر دیا جائے گا۔ نیز 40 اور 50 مارکس کے تحریری امتحان کے لیے 15 منٹ کا وقت زیادہ دیا جائے گا۔ہنڈی کیپ بچوں کے لئے عام بچوں کے موازنہ میں امتحان کے لیے ہر گھڑیالی گھنٹے کے لئے 20 منٹ کا وقت زائد دینے کا اعلان وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم نے کیا ہے۔ عیاں رہے کہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے امتحانی سینٹر ہوم سینٹر کرنے نیز کرونا-19 کی وجہ سے، لاک ڈاؤن، کنٹینٹ منٹ زون،کرفیو ، کی وجہ سے طلباء کو خصوصی رعایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کہا کہ وزیر تعلیم کے فیصلے پر عمل آوری ہونا چاہئے جس سے طلباء و والدین، اساتذہ کو کچھ حد تک راحت ملے گی.
(Tech) ٹیک
کمزور عالمی اشارے کے درمیان سینسیکس، نفٹی نیچے کھلا۔

ممبئی، 4 دسمبر، بھارتی اسٹاک مارکیٹس جمعرات کو کمزور کھلی کیونکہ روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے دباؤ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت جاری رہنے سے دلال اسٹریٹ پر جذبات خاموش رہے۔ آغاز سینسیکس کے لیے ہفتہ وار ایف اینڈ او کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ بھی ہوا، جس سے تاجروں میں محتاط مزاج میں اضافہ ہوا۔ ابتدائی تجارت میں روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 90.56 کی تازہ ترین نچلی سطح پر پہنچ گیا، جس سے سرمائے کے اخراج کے خدشات بڑھ گئے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل فروخت، ڈالر کی مضبوط مانگ، اور امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی مذاکرات کے بارے میں دیرپا غیر یقینی کی وجہ سے مسلسل گراوٹ کو ہوا ملی ہے۔ اس پس منظر میں، بینچ مارک سینسیکس نے دن کا آغاز 148 پوائنٹس یا 0.17 فیصد گر کر 84,958 پر کیا۔ نفٹی 33 پوائنٹس یا 0.13 فیصد پھسل کر 25,953 پر کھلا۔ سینسیکس پر زیادہ تر ہیوی ویٹ اسٹاک نے صبح کے سیشن میں کم کاروبار کیا۔ ایچ یو ایل،ٹائٹن،ابدی، آئی سی آئی سی آئی بینک، پاور گرڈ، ٹرینٹ، الٹراٹیک سیمنٹ،بجاج فنسرو،ٹاٹا موٹرز پی وی، این ٹی پی سی، بجاج فنانس، اور ایچ ڈی ایف سی بینک بڑے پیچھے رہ گئے تھے۔ صرف مٹھی بھر بڑی ٹوپی والے کاؤنٹر سبز رنگ میں رہنے میں کامیاب رہے۔ آئی ٹی کی بڑی کمپنیاں ٹی سی ایس، ایچ سی ایل ٹیک، انفوسس، اور ٹیک مہندرا نے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں سرفہرست رکھا، جس کی حمایت مضبوط ڈالر سے ہوئی۔ ایشین پینٹس اور بھارتی ایئرٹیل بھی ہلکے اضافے کے ساتھ کھلے۔ وسیع تر مارکیٹ میں جذبات ملے جلے تھے۔ نفٹی مڈ کیپ انڈیکس میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا، جس میں کچھ لچک دکھائی گئی، جبکہ نفٹی سمال کیپ انڈیکس 0.07 فیصد تک گر گیا۔ مارکیٹ کے شرکاء نے کہا کہ ایکویٹی پر حالیہ دباؤ روپے کی تیزی سے گراوٹ سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ بدھ کو 90 فی ڈالر کے نشان کی خلاف ورزی کرنے کے بعد، کرنسی کی سلائیڈ سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم پریشانی بن گئی ہے، جس سے درآمدی افراط زر اور بیرون ملک سپلائی پر انحصار کرنے والی کمپنیوں کے لیے زیادہ لاگت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، عالمی اشارے ابھی تک غیر یقینی اور گھریلو کرنسی کے دباؤ کے ساتھ، تاجروں کو توقع ہے کہ مارکیٹیں دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں گی۔
سیاست
ممبئی : مہاراشٹر کے اگلے ڈی جی پی سدانندداتے یقینی، ریاستی سرکار جلد ہی فیصلہ کرے گی، این آئی اے سربراہ اب ریاستی سربراہ مقرر ہوسکتے ہیں

ممبئی مہاراشٹرکے نئے سر براہ کے طورپر سدانند داتے کی تقرری یقینی ہے سدانند داتے فی الحال قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ کےطور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ریاستی سرکارنے مہاراشٹر کیڈرآئی پی ایس داتے کی سفارش ڈی جی پی کے عہدہ پر کی ہے جس کے بعد اب سدانندداتے اب مہاراشٹر کے نئے ڈی جی پی مقرر ہوسکتے ہیں داتے اس لیے بھی اہم دعویدار ہے کیونکہ ان کی سبکدوشی ۲۰۲۷ میں ہے اور وہ دو سال کے لئے ڈی جی پی کے عہدہ پر تعینات رہیں گے ڈی جی پی سے متعلق جلد ہی ریاستی سرکار فیصلہ کرے گی ۔ سدانند داتے کو ریاستی کیڈر میں واپس بھیجنے کی درخواست بھی سرکار نے کی ہے اس سے یہ واضح ہے کہ آئندہ ڈی جی پی سدانند داتے منتخب ہو سکتے ہیں ۔ اس عہدہ میں کئی اعلی افسران ریس میں ہیں لیکن اعلیٰ افسران میں سنئیر ترین افسر داتے ہی ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کرلاغیر قانونی بنگلہ دیشی پیدائشی سرٹیفکیٹ… ڈاکٹر اشرف قاضی پر سرٹیفیکٹ تیار کرنے کا الزام، کریٹ سومیا کا ایل وارڈ میں کارروائی کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی میں بنگلہ دیشیوں کےخلاف ممبئی پولس نے آپریشن شروع کر رکھا ہے دوسری طرف بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا نے بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شروع کر رکھا ہے کرلا میں مبینہ بنگلہ دیشی نجمہ نے ایک بچی کو ۲۰۲۴ میں جنم دیا تھا اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کےلئے نجمہ نے کرلا ایل وارڈ اور کلکٹر سمیت تحصیلیدار کو درخواست ارسال کی تھی اور اس میں کریٹ سومیا نے یہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ نجمہ بنگلہ دیشی ہے اور اس کی بچی کی پیدائشی سرٹیفیکٹ کےلیے کرلا ایل آئی جی کالونی سے متصل عمارت میں کلینک کے ڈاکٹر اشرف قاضی نے اسے سرٹیفکیٹ دیا تھا جس کے بعد اس بنگلہ دیشی کے بچی سائبا کی سرٹیفکیٹ جاری کی گئی کریٹ سومیا نے ایکس پر اس متعلق نجمہ اور کے اس کے شوہر ایوب نٹ کا آدرھار کارڈ بھی جاری کیا ہے اس کے ساتھ ہی آرٹی آئی سے حاصل شدہ ڈاکٹر کا سند بھی کریٹ سومیا نے ایکس پر جاری کیا ہے جس میں ڈاکٹر نے بتایا کہ ۱۹ نومبر کو بچی کی ولادت ہوئی لیکن یہ ولادت گھر پر ہوئی ہے بی ایچ ایم ایس ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کی تھی یہ تمام دستاویزات کی بنیاد پر کریٹ سومیا نے بنگلہ دیشی نجمہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس کے ساتھ ہی نجمہ نے تحصلیدار کے روبرو جو درخواست داخل کی ہے اس میں اس نے جلدازجلد پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی حصولیابی کی التجا کی ہے اور آخر میں جو دستخط کی ہے وہ بنگالی میں کی ہے کریٹ سومیا نے ایل وارڈ میں ہیلتھ افسر سے ملاقات کر کے بنگلہ دیشی پیدائشی سرٹیفکیٹ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایک مرتبہ پھر کریٹ سومیا نے بی ایم سی الیکشن سے قبل مسلم اکثریتی علاقوں کو ہدف بنایا شروع کردیا ہے اس سے قبل گوونڈی ، مانخورد اور مالیگاؤں کو کریٹ سومیا نے فرضی سرٹیفیکٹ کے معاملہ میں نشانہ بنایا تھا اب ممبئی کے مضافاتی علاقہ کرلا میں کریٹ سومیانے درخواست دی ہے کہ یہاں بھی مبینہ طور پر بنگلہ دیشیوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں ۱۵ فرضی سند کا بھی کریٹ سومیا نے حوالہ دیا ہے جو کرلا میں مبینہ بنگلہ دیشیوں کو جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی پولس نے ممبئی میں مقیم غیرقانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۱یک ہزار سے زائد بنگلہ دیشیوں کو ملک بدر کیا ہے اس کے ساتھ ہی ۴۰۴ کیس بھی درج کیا ہے اس کے باوجود کریٹ سومیا پولس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہے یہ کارروائی کا اعدادوشمار خود ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے دی تھی ۔ ڈاکٹر اشرف قاضی سے جب کریٹ سومیا کے الزام سے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ بچی کی پیدائشی گھر میں ہوئی تھی اور اس کے بعد بچی کو شکایت تھی اس کا معالجہ میں نے کیا تھا اور اسی کی میڈیکل سرٹیفیکٹ جاری کیا تھا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کام بی ایم سی انتظامیہ کا ہے ۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
