جرم
بھانڈوپ آتشزدگی میں دس افراد ہلاک ، ایچ ڈی آئی ایل سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج

پولیس نے بھانڈوپ آتشزدگی کیس میں ڈریمز مال اور سن رائز اسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ممبئی کے بھانڈپ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 304 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس ایف آئی آر میں ، ڈریمز مال مینجمنٹ راکیش وادھوان (ایچ ڈی آئی ایل چیئرمین) ، نکیتا تریھن (راکیش وادھوان کی بیٹی) ، دیپک شرکے اور دیگر پر الزام عائد کیا گیا ہے۔ بھانڈپ کے علاقے میں واقع یہ ڈریمز مال کو ایچ ڈی آئی ایل نے 2009 میں تعمیر کیا تھا۔ ایس بی آئی کے چیئرمین راکیش پاسوان کی بیٹی نکیتا تریھن ہیں۔ ان کی بیٹی نکیتا تریھن ، سن رائزر گروپ کے ایم ڈی ، جن کا ڈریمز مال میں اسپتال تھا ، کو کچھ شرائط کے ساتھ اسپتال بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ اجازت 31 مارچ 2021 ء تک کے لئے دی گئی تھی۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھانڈپ میں ڈریمز مال اور سن رائز اسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران اس نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی بھی دی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اس حادثے میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ٹھاکرے نے اس آتشزدگی سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ مال کی تیسری منزل پر واقع سن رائز اسپتال ممبئی کے بھانڈوپ علاقے کے ڈریمز مال میں گذشتہ رات لگی آگ کے بعد لپٹ میں آگیا تھا ۔ جس کی وجہ سے ، اسپتال میں داخل 78 مریضوں میں سے 10 افراد دم توڑ چکے ہیں۔
اس معاملے میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں اس نے اطلاع دی ہے کہ ڈریمز مال کی پہلی منزل پر آگ لگی تھی۔ جس کا دھواں سن رائز اسپتال تک بھی پہنچا۔ اس کے فورا بعد ہی اسپتال میں الارم کا نظام بجنے لگا اور داخل ہونے والے تمام مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اسپتال کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے دو مریض دم توڑ گئے۔ ان کی لاش بھی باہر نکال لی گئی تھی ۔ تمام مریضوں کو جمبو کوویڈ سینٹر اور دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے تمام سازوسامان کام کر رہے تھے۔ بی ایم سی کے مطابق ، بھانڈوپ کے ڈریمز مال کا فائر فائٹنگ سسٹم ٹھیک سے کام نہیں کررہا تھا۔ اس کا پتہ بی ایم سی کو اس وقت معلوم ہوا جب اس نے مال کا سروے کیا تھا ۔ بی ایم سی کے سروے میں ، یہ مال 29 نمبر پر آیا تھا ۔ بی ایم سی نے ممبئی شہر میں ایسے 29 مالوں کو بھی نوٹس بھیجے تھے اور ان سے فائر فائٹنگ کا نظام درست کرنے کو کہا تھا۔ بتادیں کہ گذشتہ سال 22 اکتوبر کو ممبئی سینٹرل کے سٹی سینٹر مال میں آگ لگی تھی۔ اس آگ کو بجھانے میں تقریبا 4 دن لگ گئے تھے ۔ اس آگ کے بعد ، پورے شہر کے مال کا سروے کیا گیا تھا ۔
ممبئی کے بھانڈپ کے سن رائز اسپتال میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ ہسپتال ڈریمز مال میں تیسری منزل پر واقع ہے۔ رات 11 بجکر 45 منٹ پر اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ واقعے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی 23 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچ گئی تھیں ۔ اسپتال میں 78 مریض داخل تھے۔ ان میں سے 73 کورونا کے مریض ہیں اور 3 عام مریض ہیں۔ 73 مریضوں میں ، 30 کو ملنڈ کے جمبو سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، تین افراد کو فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ باقی افراد کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔
جرم
چھاؤا فلم غیر قانونی طریقے سے اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمین گرفتار

ممبئی : ممبئی سائبر ساؤتھ پولیس اسٹیشن نے چھاؤا فلم پائرٹیڈ لنکس کو غیر قانونی طور پر واٹس آیپ، انسٹا گرام ٹیلی گرام یوٹیوپ اور گوگل جیسے پلیٹ فارمز پر تقسیم کرنے کے معاملہ میں انٹرٹینمنپٹ کمپنی کو کافی مالی نقصان پہنچا ہے. اور کاپی رائٹ قانون کے تحت اس نے معاملہ درج کروایا ہے۔ اس فلم کی 1818 جعلی فرضی لنکس بنائے گئے اور یہ سوشل میڈیا پر عام کی گئی تھی۔ تکنیکی تحقیقات کے دوران پتہ چلاکہ اس معاملہ میں رندھاون نامی شخص ملوث ہے۔ اس 26 سال کے نوجوان کو پونے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے غیر قانونی طریقے سے چھاؤا فلم اپ لوڈ کیا تھا, اس کے ساتھ ہی ڈومین بھی خریدا تھا۔ اس فلم کے لئے ایک اپلیکیشن بھی تیار کیا تھا, اسے پونہ سے گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا۔ اسی تناظر میں ممبئی کرائم برانچ مزید ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے رجت راہل ہکسار نے شکایت درج کروائی تھی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناسک میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل پونہ سے ایک کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ناسک سے گرفتار ملزم کی شناخت اسنہیل دھومل 26 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ اس نے چھاؤا فلم کو غیر قانونی طریقے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا تھا اسے بھی کرائم برانچ نے ممبئی لایا ہے۔
جرم
رام نومی پر مسلمانوں کے خلاف گالی والا متنازع نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل، تین افراد کے خلاف کاروائی، مسلمانوں کی ناراضگی کے بعد کیس کا اندراج

ممبئی : رام نومی پر ڈی جے پر مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی کرنے اور گالی گلوج والا نغمہ بجانے والوں کے خلاف کیس درج کر کے پولیس نے تین افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس کی اطلاع آج یہاں ڈی سی پی منیش کلوانیہ نے دی ہے, انہوں نے کہا کہ 6 اپریل کو رام نومی کے دوران اندھیری میٹرو بریج کے نیچے ڈی جے بجایا گیا تھا, جس میں ایک مخصوص طبقہ کو گالی دی گئی تھی۔ یہ نغمہ وائرل ہونے کے بعد سہار پولیس اسٹیشن میں 296 کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ تین ملزمین کیخلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹس بھی ارسال کیا ہے, اتنا ہی نہیں ان سے باز پرس بھی کی گئی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ چونکہ جن دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے, اس میں گرفتاری ضروری نہیں ہے, اس میں سات سال سے کم کی سزا ہے ایسے میں پولیس نے ان تینوں ملزمین کو نوٹس دی ہے, اور قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے۔ اس نفرت انگیز اور تضحیک آمیز گانے پر مسلمانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ مقدمہ 8 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا تھا اور چوطرفہ تنقید کے بعد پولیس نے کارروائی کی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
اسرائیلی فوج کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، آئی ڈی ایف کے حملے میں 50 فلسطینی ہلاک، نیتن یاہو نے بتایا موراگ راہداری منصوبے کے بارے میں

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں ایک طویل اور وسیع مہم کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج دو متوازی کارروائیاں شروع کرنے جا رہی ہے۔ ایک شمالی غزہ میں اور دوسرا وسطی غزہ میں۔ اس تازہ ترین مہم کا مقصد پورے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہے۔ ایک ایسا علاقہ جہاں حماس کا اثر کم ہے۔ دوسرا علاقہ وہ ہے جہاں حماس کے دہشت گردوں کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔ اس کے ذریعے اسرائیلی فوج غزہ پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے جا رہی ہے۔
دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک نیا سکیورٹی کوریڈور قائم کر رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اسے موراگ کوریڈور کا نام دیا۔ راہداری کا نام رفح اور خان یونس کے درمیان واقع یہودی بستی کے نام پر رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوریڈور دونوں جنوبی شہروں کے درمیان تعمیر کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں “بڑے علاقوں” پر قبضہ کرنے کے مقصد سے اپنے فوجی آپریشن کو بڑھا رہا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو کچلنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد غزہ کی پٹی پر کھلے لیکن غیر متعینہ سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
اسرائیل غزہ کی پٹی میں ‘بڑے علاقوں’ پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی فوجی کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ دریں اثنا، غزہ کی پٹی میں حکام نے بتایا کہ منگل کی رات اور بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً ایک درجن بچوں سمیت کم از کم 50 فلسطینی مارے گئے۔ کاٹز نے بدھ کے روز ایک تحریری بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنے فوجی آپریشن کو “عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو کچلنے” اور “فلسطینی سرزمین کے بڑے حصوں کو ضم کرنے اور انہیں اسرائیل کے سیکیورٹی علاقوں سے جوڑنے کے لیے بڑھا رہا ہے۔”
اسرائیلی حکومت نے فلسطینی علاقوں کے ساتھ سرحد پر اپنی حفاظتی باڑ کے پار غزہ میں ایک “بفر زون” کو طویل عرصے سے برقرار رکھا ہوا ہے اور 2023 میں حماس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس میں وسیع پیمانے پر توسیع کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ بفر زون اس کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، جب کہ فلسطینی اسے زمینی الحاق کی مشق کے طور پر دیکھتے ہیں جس سے چھوٹے خطے کو مزید سکڑنا پڑے گا۔ غزہ کی پٹی کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے۔ کاٹز نے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ فوجی آپریشن میں توسیع کے دوران غزہ کے کن کن علاقوں پر قبضہ کیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان اسرائیل کی جانب سے جنوبی شہر رفح اور اطراف کے علاقوں کو مکمل طور پر خالی کرنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو کچلنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد غزہ کی پٹی پر کھلے لیکن غیر متعینہ سیکورٹی کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ کاٹز نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں سے ‘حماس کو نکالنے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے’ کا مطالبہ کیا۔ اس نے کہا، ‘جنگ ختم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔’ اطلاعات کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 59 اسرائیلی یرغمال ہیں جن میں سے 24 کے زندہ ہونے کا اندازہ ہے۔ شدت پسند گروپ نے جنگ بندی معاہدے اور دیگر معاہدوں کے تحت متعدد اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی رہا کیا ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا