Connect with us
Friday,19-April-2024
تازہ خبریں

قومی

ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر Suresh Raina نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع

Published

on

انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک سریش رینا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ وہ ملک کے باہر فرنچائزی کے لئے کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ سریش رینا آئی پی ایل کی تاریخ میں ٹاپ اسکورنگ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ سال 2022 کی میگا نیلامی میں 8 سے 10 ٹیموں کی تعداد بڑھنے کے باوجود اَن سولڈ ہوگئے تھے۔

ٹیم انڈیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز اور چنئی سپرکنگس کے سدا بہارکھلاڑی رہے سریش رینا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سریش رینا نے ہندوستان کی طرف سے سال 2005 میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ ٹی20 عالمی کپ 2011 جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ سریش رینا اب گھریلو کرکٹ اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی نہیں نظر آئیں گے۔ٹیم انڈیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز اور چنئی سپرکنگس کے سدا بہارکھلاڑی رہے سریش رینا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔
سریش رینا نے ٹوئٹ کیا، ’اپنے ملک اور ریاست یوپی کی نمائندگی کرنا قابل فخر ہے۔ میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا بی سی سی آئی، یوپی سی اے کرکٹ، چنئی آئی پی ایل، راجیو شکلا اور میرے سبھی مداحوں کو ان کی حمایت اور میری صلاحیتوں میں اٹوٹ اعتماد پیدا کرنے کے لئے‘۔
سریش رینا نے ٹوئٹ کے ذریعہ کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔

سریش رینا نے 15 اگست 2020 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اسی دن سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ سریش رینا چنئی سپر کنگس کی بلے بازی لائن اپ کی ریڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے 205 آئی پی ایل میچوں میں 5,528 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے گیند سے بھی تعاون دیا ہے اور 69 اننگوں میں 25 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ میدان پر سب سے شاندار فیلڈروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 109 کیچ اور 15 رن آوٹ سمیت 124 آوٹ کئے ہیں۔ سریش رینا نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو 226 ونڈے میچوں میں 5,615 رن اور 78 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 1,605 رنوں کے ساتھ الوداع کہا۔ سابق کرکٹر نے اب کھیل کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں

قومی

‘کرکٹ کے بھگوان’ ٹنڈولکر کو منور فاروقی کے ہاتھوں آؤٹ ہوتے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا

Published

on

By

Tendulkar-&-Munawar-Farooqui

حال ہی میں آئی ایس پی ایل یعنی انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کے دوران کچھ ایسا دیکھنے میں آیا جس نے منور فاروقی کے ساتھ ساتھ سچن ٹنڈولکر کے مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔ کرکٹ کی مہارت سے بمشکل واقف منور فاروقی نے میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کیا۔ سچن کے آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی۔ کسی کو یقین نہیں آیا کہ منور فاروقی نے کرکٹ کا بھگوان کہلائے جانے والے سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کیا۔

‘ماسٹر بلاسٹر’ سچن ٹنڈولکر کے لاکھوں مداح ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں ان کی بے مثال خدمات اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے لئے لوگ ان کا احترام کرتے ہیں۔ سچن جب میدان میں اترتے ہیں تو ہر کوئی ان کی بیٹنگ کو دیکھ کر بے چین ہو جاتا ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ جب سچن ٹنڈولکر میدان میں اتریں گے تو جادو ضرور ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ جب سچن ٹنڈولکر آئی ایس پی ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران میچ کھیلنے میدان میں آئے تو سب کی نظریں ان پر جمی ہوئی تھیں۔

لیکن لوگوں کا جوش اس وقت ختم ہو گیا جب میچ کے دوران ‘بگ باس 17’ کے فاتح منور فاروقی نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ سچن ٹنڈولکر نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ لیکن جب منور فاروقی نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پھینکی تو ٹنڈولکر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی چھا گئی۔ منور فاروقی کو خود بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کر دیا ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر صارفین کو کافی تبصرے مل رہے ہیں اور وہ حیران بھی ہیں۔ کسی نے کہا کہ منور کو بھارت رتن دو، کچھ نے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ٹرافی لے جاتے ہیں۔ تاہم مداحوں نے سچن ٹنڈولکر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق میں کھیل رہے ہیں ورنہ کرکٹ کے معاملے میں سچن والد ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین کیا کہہ رہے ہیں.

Continue Reading

قومی

شبھمن گل کی لگاتار دوسری سنچری نے بنگلورو کا خواب گجرات نے توڑا

Published

on

By

gujarat titans

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن کے آخری لیگ میچ میں گجرات ٹائٹنز نے آر سی بی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی آر سی بی کی ٹیم پلے آف کی ریس سے باہر ہوگئی۔ میچ میں آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 197 رنز بنائے۔ جواب میں گجرات نے شبھمن گل کی سنچری کی بدولت پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے 198 رنز بنائے۔ اس طرح ممبئی انڈینز پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کی اس ہار کے ساتھ ہی پلے آف میں پہنچنے والی آئی پی ایل کی چار ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے۔ گجرات ٹائٹنز، چنئی سپر کنگز، لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینز نے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔

198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز ردھیمان ساہا 12 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد وجے شنکر نے شبھمن گل کے ساتھ اننگز کو آگے لے جانے کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں نے گجرات کے اسکور کو 148 تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد وجے شنکر 35 گیندوں میں 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ داسن شناکا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ تیز گیند باز محمد سراج، وجے کمار ویشاک، ہرشل پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گل 52 گیندوں پر 104 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔

اس سے پہلے شاندار فارم میں چل رہے وراٹ کوہلی نے مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر ساتویں سنچری بنائی، جس کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود 5 وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے کوہلی نے 61 گیندوں پر ناٹ آوٹ 101 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کرس گیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ وہ اس ٹی ٹوینٹی لیگ میں لگاتار میچوں میں سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

Continue Reading

قومی

انڈین پریمیئر لیگ 2023 : ممبئی انڈینز نے صاف کیا روہت شرما کے بعد کون ہوگا اگلا کپتان؟

Published

on

IPL

روہت شرما کی کپتانی میں ممبئی انڈینز نے ایک دو نہیں بلکہ پانچ بار انڈین پریمیئر لیگ کی ٹرافی پر قبضہ کیا ہے۔ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ٹیم کے اس کپتان کو اپنی جگہ خالی کرنی پڑے گی۔ ممبئی انڈینز کا یہ بہت بڑا کلچر ہے کہ وہ ہر کھلاڑی کا خیال رکھتی ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کو مختلف ذمہ داریاں دی جاتی ہیں اور جونیئرز کو ان کی جگہ دوبارہ ذمہ داریاں سونپ دی جاتی ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن میں ممبئی کی ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں کپتانی میں تبدیلی کی ہے۔ سوریہ کمار یادیو کو ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی جب کہ روہت شرما کو متبادل کھلاڑی کے طور پر جگہ دی گئی ۔ یہ ٹیم میں مزید تبدیلیوں کی طرف اشارہ تھا۔

روہت شرما کے بعد اب ٹیم کی کمان سوریہ کمار یادو کے ہاتھ میں ہونے والی ہے، اتوار کو کیے گئے فیصلے نے اس کی تصدیق کردی۔ ابتدائی میچوں میں خراب کارکردگی دکھانے کے بعد بھی سوریہ کمار پر ٹیم انتظامیہ کا اعتماد برقرار ہے اس بات سے یہ سے ہوگئی ہے ۔ سوریہ نے میچ میں نہ صرف اچھی کپتانی کی بلکہ خراب فارم سے باہر آتے ہوئے 43 رنز بھی بنائے۔

روہت شرما نے میچ کھیلا اور کپتانی نہیں کی، اس کا صاف مطلب ہے کہ آنے والے میچوں کے لیے ٹیم انتظامیہ سوریہ کمار یادو کو بطور کپتان تیار کرنا چاہتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ بطور کپتان میدان میں آنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ خراب فارم سے نکلتے ہوئے ٹیم میں حصہ لیا۔

گزشتہ سیزن میں ممبئی انڈینز کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔ ٹیم کو شروعاتی 8 مسلسل میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی کی ٹیم کے ساتھ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ ٹیم 14 میں سے 4 میچ جیت کر نچلی 10ویں پوزیشن پر رہی تھی۔ ممبئی کی ٹیم اب تک 2013، 2015، 2017، 2019 اور 2020 میں خطاب جیت چکی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com