سیاست
‘لو جہاد’ ایک بے تکی بات، یہ کوئی اسلامی نام نہیں ہے : مولانا سید ارشد مدنی

نئی دہلی :ملک میں مبینہ لوجہاد کو لے کر جاری بحث کے درمیان جمعیۃ علما ہند کے صدر اور معروف عالم دین مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لو جہاد ایک بے تکی بات ہے،یہ کوئی اسلامی نام نہیں ہے اور نہ ہی مسلمان پہلے سے اس نام کو جانتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ تو حکومت کے بعد فرقہ پرست ذہنیت کے لوگوں نے اس لفظ کو ایجاد کیا اور پھر میڈیا کے ذریعہ اس کو اچھال دیا اور ہوا دی۔مولانا ارشد مدنی نے اپنے اس بیان کا ایک ویڈیو خود ہی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔
مولانا نے کہا کہ اسلام میں لو جہاد اے سے لے کر کے زیڈ تک کہیں کچھ نہیں ہے ، نہ قرآن کریم میں ہے اور نہ حدیث میں ہے اور نہ اللہ کے نبی نے فرمایا ۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہمارے آبا و اجداد نے لو جہاد کیا ، اس لئے یہ کوئی چیز نہیں ہے ۔
وہیں مولانا ارشد مدنی نے تبدیلی مذہب کی بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان پڑھ کرکے ، لکھ کرکے اور مذہب کو سمجھ کرکے مذہب کے اصول و قوانین کو دیکھتا ہے کہ میرے دل میں ان کیلئے جگہ ہے ، اسلئے وہ مذہب کو قبول کرلیتا ہے ۔ یہ انسان کو اختیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تبدیلی مذہب یہ ہے کہ زبردستی اور جبر کرکے کسی کا مذہب تبدیل کرایا جائے، اس کو وجود دنیا میں ہوہی نہیں سکتا ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ مذہب نام ہے دل کے اطمینان کے بعد کسی مذہب کے اصول و قوانین کو اچھا سمجھ کرکے اپنے دل کے اندر ان کو جگہ دینا ۔ زور زبردستی کے ساتھ مذہب تبدیل ہوہی نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دل مطمئن نہیں ہے اس وقت تک مذہب تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔
خیال رہے کہ ان دنوں ملک میں مبینہ لو جہاد کو لے کر بحث زوروں پر ہے اور کئی ریاستوں میں زبردستی تبدیلی مذہب کے حوالے سے قوانین بنائے جارہے ہیں ۔
سیاست
ایکناتھ شندے نے اسے اکیلے جانے کا اشارہ کیا۔ کیا نئی ممبئی اور تھانے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی اور شیو سینا کا اتحاد ٹوٹ جائے گا؟

ممبئی : سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ نئی ممبئی اور تھانے میں بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا کے درمیان اتحاد ٹوٹنے کے دہانے پر ہے۔ دونوں پارٹیاں دونوں شہروں میں الگ الگ بلدیاتی انتخابات لڑ سکتی ہیں۔ جوں جوں بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں، اتحادیوں کے درمیان باہمی الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان رسہ کشی گہری ہوتی جارہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزیر صنعت ادے سمنت نے حال ہی میں انتخابات سے قبل بی جے پی کے ایرولی ایم ایل اے گنیش نائک پر سخت حملہ کیا۔ ایکناتھ شندے اور گنیش نائک کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے دشمنی شدت اختیار کر گئی ہے۔ یہ، بدلے میں، بلدیاتی انتخابات کے لیے بی جے پی-شیو سینا اتحاد کے الگ ہونے کی صورت میں ممکنہ آمنے سامنے کا اشارہ دیتا ہے۔
گنیش نائک اس سے پہلے ایکناتھ شندے پر تنقید کر چکے ہیں اور خود کو تھانے ضلع کا سب سے بڑا لیڈر بتاتے ہیں۔ شندے نے نائک کے جنتا دربار ماڈل اور سیاسی غلبہ کے ان کے دعووں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تھانے جو کبھی کانگریس کا گڑھ تھا اب شیوسینا کا گڑھ ہے۔ شندے نے نائیک کے خاندان کے افراد کو بھی نشانہ بنایا جو اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شیوسینا عام آدمی کی پارٹی ہے۔ بی ایم سی انتخابات میں سیٹوں کی تعداد کے لحاظ سے مہایوتی اتحاد میں بی جے پی غالب پارٹی ہونے کا امکان ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ لڑی گئی سیٹوں کی تعداد سے زیادہ جیت اہم ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شندے اشارہ دے رہے تھے کہ شیوسینا بی ایم سی انتخابات میں بی جے پی سے کم سیٹوں پر مقابلہ کرنے پر راضی ہوگی۔
2017 میں بی جے پی اور شیو سینا دونوں نے 200 سے زیادہ سیٹوں پر آزاد انتخاب لڑا تھا۔ پچھلے تین سالوں میں، تقریباً 55 سابق کونسلرز جن کی میعاد 2022 میں ختم ہو رہی ہے، شیو سینا (یو بی ٹی) اور کانگریس کو چھوڑ کر شنڈے کی زیر قیادت شیو سینا میں شامل ہو گئے ہیں۔ شندے نے اپنی طرف سے کہا کہ مہاوتی ممبئی میں اپنا میئر رکھنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سیٹ کی تقسیم انتخابی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔
جرم
اے این سی کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

ممبئی : کے مضافات گوریگاؤں علاقہ میں انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1.06 کروڑ روپے کی میفڈون ایم ڈی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔29 ستمبر کو کاندیولی یونٹ نے ممبئی شہر کے گوریگاؤں علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ان کے قبضے سے 427 گرام وزنی میفیڈون ایم ڈی جس کی عالمی بازار میں قیمت 1.06 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
(جنرل (عام
ممبئی ملاڈ فائرنگ کیس میں ملزم گرفتار

ممبئی : کے ملاڈ علاقہ میں علی الصبح 4 ابے فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزم کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے. تفصیلات کے مطابق 28 ستمبر کو صبح 4بجے سنجے نگر ملاڈ میں شکایت کنندہ ابو طلحہ بیک 57 سالہ پر فائرنگ کر کے اس کی جان لینے کی کوشش کی گئی تھی اس قاتلانہ حملہ کے بعد پولیس نے اقدام قتل کا کیس درج کر لیاتھا اور ملزم کی تلاش شروع کردی تھی پولیس نے اس معاملہ میں ء ملزم نہاج عرف گڈو شیخ کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے کرائم برانچ نے گڈو سے متعلق ٹیکنیکل تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ دلی میں روپوش ہے اس پر دلی سے ممبئی کرائم برانچ نے اسے گرفتار کر لیا اور پھر کرار پولس کے حوال کر دیا ہے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دو کارآمد کارتوس برآمد کیا گیا ہے یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انجام دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے کرائم برانچ ذرائع نے بتایا کہ جائیدادکے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا