Connect with us
Monday,03-August-2026

(جنرل (عام

شناختی ثبوت کے بغیر 2000 کے نوٹ بدلنے کے خلاف دائر عرضی پرسپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

Published

on

supreme-court

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شناختی ثبوت کے بغیر 2000 کے نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف دائر عرضی پر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی ہائی کورٹ نے شناختی ثبوت کے بغیر 2000 کے نوٹ بدلنے کے آر بی آئی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ عرضی گزار نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، لیکن سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کی فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بتادیں کہ 2000 کے نوٹ چلن سے باہر نکالے جانے کی سہولت بینکوں میں شناختی ثبوت اور ڈپازٹ سلپ کے بغیر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ تاہم ہائی کورٹ نے درخواست کو خارج کر دیا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد اشونی اپادھیائے نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ تاہم اب وہاں سے بھی انہیں ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 19 مئی کو ریزرو بینک نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2000 کے نوٹ چلن سے باہر کیے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت لوگ 2000 کے نوٹ بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں۔ 2000 کے نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔

لوگوں کی سہولت کے لیے ایس بی آئی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا اور شناختی کارڈ اور ڈپازٹ سلپ کے بغیر 2000 کے نوٹ بدلنے کی سہولت دی۔ عرضی میں کہا گیا کہ حکومت کا یہ فیصلہ صوابدیدی ہے اور یہ آئین ہند کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔ عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ یا تو ذاتی لاکروں میں پہنچ چکے ہیں اور دہشت گردوں، نکسلیوں، منشیات کے اسمگلروں، کان کنی مافیا اور بدعنوان لوگوں نے جمع کر لیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایس آر اے اسکیم کے تحت فلیٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی, سرکاری دستاویزات سمیت دیگر فرضی لیٹر تیار کرنے کا بھی الزام

Published

on

fraud

ممبئی : ممبئی پولیس نے رکن پارلیمان کانگریس کی سنیئرلیڈر ورشا گائیکواڑ اور یو بی ٹی شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے پوتنیس ذاتی اسسٹنٹ پی اے سمیت چار افراد پردھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں ایس آر اے کے نام پر گھر دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین میں ورشا گائیکواڑ کا پی اے وشوناتھ جادھو, روپیش بالیکر, ابھیشیک گجر, شلیش کوکنے شامل ہیں۔ ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 318(4),336(2),336(3),338,340(2 ) ,3(5) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ آکاش رادھے شیام شونی 42 سالہ واکولہ کے ساکن نے یہ شکایت درج کی ہے۔ 2017 ء سے ایس آر اے بازآبادکاری پروجیکٹ میں گھر دلانے نام پر 50 سے زائد افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب 2023 ء میں شکایت کنندہ نے ایس آر اے دفتر میں جاکر بازآبادکاری پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات بتائی اور الاٹمنٹ لیٹر, تابع لیٹر اور گھر کی چابی تک وہاں ظاہر کی جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اعتماد میں لے کر ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں بعد ازاں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اندھیری, سانتا کروز واکولہ, باندرہ۔ ماٹونگا میں بازآبادکاری پروجیکٹ میں مکان دلانے کے نام پر ملزمین نے دھوکہ دہی کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ایس آر اے میں افسران سے بہتر تعلقات ہے متعدد علاقوں کی 20 لاکھ سے 28 لاکھ تک مکان کی قیمت طے کی گئی تھی اور شیلش کوکنے 5لاکھ روپے ٹوکن پیشگی رقم بھی وصول کیا کرتا تھا اب تک ان ملزمین نے تقریبا 5 کروڑ 57 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر تو درج کر لی گئی ہے, لیکن اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ڈی آر سی میں ایبولا کا پھیلاؤ قابو سے باہر : تاریخ کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا وبا، ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

Published

on

Ebola

کنشاسا : ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں ایبولا وائرس کی وبا اب تک کی سب سے تیزی سے پھیلنے والی وبا بن گئی ہے۔ انفیکشن کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد نے ملک کے مشرقی حصے میں لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اب تک 3,442 افراد کے ایبولا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 1,521 کی موت ہو چکی ہے، جو کہ شرح اموات تقریباً 45 فیصد ہے۔ ڈی آر سی کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، یہ وبا اب مشرقی کانگو کے پانچ صوبوں تک پھیل چکی ہے، جہاں کئی سالوں سے جاری تشدد اور عدم تحفظ کی وجہ سے صحت کی خدمات پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

کانگو کی حکومت نے 15 مئی کو باضابطہ طور پر اس وباء کے خاتمے کا اعلان کیا۔ تب سے، وائرس کا بنڈی بوگیو تناؤ ملک میں ایبولا کے پچھلے تمام 16 پھیلنے سے زیادہ تیزی سے پھیل چکا ہے۔ انفیکشن کی تعداد اب 2018-20 کے بڑے پھیلنے کے اعداد و شمار کے قریب پہنچ گئی ہے، جب 3,470 لوگ متاثر ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ نے جمعرات کو یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور کیسز کی تعداد ہر 20 دن میں دوگنی ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ اس صورتحال سے نمٹنے میں مدد کر رہا ہے لیکن اس نے خبردار کیا ہے کہ یہ وبا پہلے سے سنگین انسانی بحران کو مزید بگاڑ رہی ہے۔

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، حکومت نے نگرانی کو مضبوط بنایا ہے، ایبولا کے علاج کے 20 سے زیادہ مراکز قائم کیے ہیں، اور مقامی ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کی ہیں۔ لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ اگر وہ ایبولا کی معمولی علامات کا بھی تجربہ کریں تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں تاکہ ٹرانسمیشن کا سلسلہ روکا جا سکے۔ اس کے باوجود، بونیا اور روامپارا جیسے صحت کے علاقوں میں ہر ہفتے 100 سے 150 نئے انفیکشن دیکھے جا رہے ہیں۔ بنڈی بوگیو سٹرین کے خلاف تیار کردہ ایک نئی ویکسین کے لیے جولائی کے اوائل میں کلینیکل ٹرائلز شروع ہوئے۔ فی الحال، اس تناؤ کا کوئی معیاری علاج دستیاب نہیں ہے۔ 15 جولائی تک، تقریباً 20 رضاکاروں کو اس مقدمے میں شامل کیا گیا تھا، اور سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ اسے مکمل ہونے میں تقریباً چار ماہ لگیں گے۔

دریں اثنا، یوگنڈا، جس نے حال ہی میں ایبولا کی وباء کو ختم کرنے کا اعلان کیا، نے بھی کانگو کی مدد کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے۔ یہ ماہرین کانگو کے صحت کے حکام کے ساتھ مل کر اس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں، خاص طور پر ٹچومیا اور کیسینی کے سرحدی علاقوں میں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر وائرس کے پھیلاؤ کو بروقت نہ روکا گیا تو یہ وباء کانگو کی تاریخ کا بدترین ایبولا بحران بن سکتا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب یوپی کا بدمعاش ممبئی سے گرفتار، پولس کی بڑی کارروائی یوپی پولس ملزم کو لے کر یوپی روانہ

Published

on

ممبئی : ممبئی پولس نے اترپردیش سیتا پور کے گینگسٹر اور گینگ لیڈر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ یہاں اپنی شناخت چھپا کر مقیم تھا۔ ممبئی پولس کو اطلاع ملی کہ وہ بے یو ہوٹل میں روپوش ہے۔ جس کے بعد یلو گیٹ پولس نے سیتا پور میں تین مقدمات میں مطلوب گینگسٹر اور گینگ لیڈر نشانت راجیش سنگھ ۲۳ سالہ کو گرفتار کیا ابتدائی تفتیش میں اس نے پولس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں اس نے بتایا کہ وہ یوپی سے تعلق رکھتا ہے اور بعد ازاں ممبئی پولیس نے اترپردیش پولس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سیتا پور میں تین مقدمات جس میں چوری، غیر قانونی ہتھیار، گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب ہے جس کے بعد یو پی پولیس نے آج ممبئی میں آکر ملزم کا تابع لیا اور اسے اترپردیش لے کر روانہ ہو گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی وجے کانت ساگر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان