Connect with us
Wednesday,05-March-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

سپریم کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں ججوں کی کمی، پوکسو مقدمات کی سماعت میں تاخیر پر اظہار تشویش، انصاف کے عمل میں خامیوں پر غور

Published

on

Supreme-Court

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں ججوں کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پوکسو مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ بچوں کے خلاف جرائم کے معاملے میں پوکسو کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے 4 مارچ کو کہا کہ اگرچہ خصوصی پوکسو عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں، لیکن ججوں کی کمی کی وجہ سے بہت سے معاملات زیر التوا ہیں۔ ججوں کی کم تعداد کی وجہ سے پہلے دی گئی بہت سی ہدایات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پی بی۔ نوٹس لیتے ہوئے، ورلے کی بنچ نے پوکسو ایکٹ کے تحت عدالتی عمل میں عملی خامیوں پر غور کیا۔ عدالت کے مشیر سینئر ایڈوکیٹ وی.وی. گری نے عدالت کو مطلع کیا کہ پوکسو عدالتوں کے قیام، خصوصی استغاثہ کے وکیل کی تقرری اور متعلقہ اہلکاروں کی تربیت کے لیے رہنما خطوط پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں لیکن ان کی تعمیل پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس معاملے میں ریاستوں سے رپورٹ طلب کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ جسٹس بیلا ترویدی نے کہا کہ پوکسو عدالتیں اور خصوصی استغاثہ موجود ہیں، اور اس میں ملوث افراد کی تربیت بھی جاری ہے۔ تاہم ججز کی شدید قلت کے باعث مقدمات حل نہیں ہو رہے۔ ہمارے پاس جج نہیں ہیں۔ ہم جج کہاں سے لائیں؟ تمام عدالتیں پہلے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہیں۔ ججز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور کوئی ان کے لیے تیاری نہیں کر رہا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رمضان اور ہولی پر الرٹ، فرقہ پرستوں پر پولس کی نظر، افطار بازاروں پر بھی انتظامات، شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی : پولس کمشنر تھانہ آشوتوش ڈومبرے

Published

on

Ashutosh Dombre

تھانہ : رمضان المبارک اور ہولی پر تھانہ میں خصوصی حفاظتی انتظامات کا دعوی تھانہ پولیس کمشنر اشوتوش ڈومبرے نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں افطار بازار میں کافی بھیڑ ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغرب اور عصر کے دوران ٹریفک میں کسی بھی قسم کی کوئی خلل نہ پیدا نہ ہو, اس لئے ٹریفک پولیس بندوبست پر تعینات رہے گی۔ یہاں ممبئی پریس سے بات کرتے ہوئے آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی خاص نظر رکھی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پیغامات عام کرنے والو ں پر بھی کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی صوتی آلودگی کے مسئلہ پر بھی پولیس توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر پولیس کو صوتی آلودگی کی شکایت موصول ہوتی ہے۔ پولیس تمام شکایت کی تصدیق و توثیق کرتی ہے, اور اسکے بعد ہی کارروائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کیلئے علماء کرام عمائدین شہر اور ذمہ داروں سے میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی, جس میں علماء کرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس لئے تھانہ میں پرامن ماحول میں رمضان گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جاتا ہے, اس پر بھی پولیس کی نگرانی ہے۔ اس کیساتھ ہی سماج دشمن عناصر اور فرقہ پرستوں پر کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ اشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقے ممبرا، تھانہ، بھیونڈی، کلیان سمیت دیگر علاقوں پر رمضان کی رونقیں ہوتی ہیں, اور رات دیر گئے لوگ سحر کیلئے بیدار رہتے ہیں, ایسے میں پولیس کا خاص بندوبست تعینات کیا گیا ہے۔

‎رمضان میں صوتی آلودگی کے نام پر اذان پر اعتراضات سے متعلق جب آشوتوش ڈومبرے سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مسجد کے ذمہ داروں اور علماء کرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی گائڈ لائن کی پابندی کریں گے, اور تھانہ سپریم کورٹ اور صوتی آلودگی کے ضوابط کے مطابق ہی اذان دی جا رہی ہے, اور کوئی بھی مسجد میں زیادہ آواز میں لاؤڈ اسپیکر نہیں بجایا جاتا, بلکہ اس کی مقررہ حد میں ہی اذان دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت ملنے پر اس پر کارروائی کرنے کیلئے پہلے پولیس تصدیق کرتی ہے اور شکایت درست ثابت ہوئی تو ہی کارروائی کرتی ہے, اس لئے شرپسند عناصر اگر کسی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں لاؤڈ اسپیکر کی شکایت بھی کرتے ہیں, تو پولیس اس کی تحقیق کرتی ہے اور شکایت درست ہونے پر ہی کارروائی ہوتی ہے البتہ نہیں۔

‎ہولی کو لے کر تھانہ پولیس کمشنر آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ ہولی میں کسی بھی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو اس لئے پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 13 مارچ کو ہولی کا دھن اور 14 مارچ کو ‘دھولی وندنا’ یعنی ہولی کھیلی جاتی ہے, اس دوران مذہبی مقامات مسجدوں کے پاس اضافی بندوبست ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ایسے حساس علاقے جہاں ماضی میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہو چکے ہیں, وہاں خصوصی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ خواتین کے ساتھ چھیڑخانی پر قدغن لگانے کیلئے ایسے افراد کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے, جو اس قسم کے معاملات میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں, جو ہولی کے دوران عوامی مقامات، حساس مقامات اور جشن کے دوران نظر رکھے گا۔ آشوتوش ڈومبرے نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ کوئی کسی بھی مذہب یا ملت سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہوں وہ پرامن طریقے سے اپنا تہوار منائیں پولیس ان کے ساتھ ہے اگر کوئی گڑ بڑی پیدا کرتا ہے, تو شرپسندوں پر پولیس کارروائی کریگی, کسی کو بھی فکر کرنے یا گھبرانے کی ضرورتر نہیں ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میں نے کچھ غلط بات نہیں کی سرکار معطلی پر نظرثانی کرے : ابو عاصم اعظمی

Published

on

ممبئی : اورنگ زیب کی قصیدہ خوانی پر مہاراشٹر اسمبلی بجٹ اجلاس سے سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی کو بجٹ اجلاس کے لئے معطل کردیا گیا ہے. اس پر ابو عاصم اعظمی نے اس پر معطلی کارروائی واپس لینے کا اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ میں نے کچھ غلط بات نہیں کی ہے, میرے بیان کو لے کر جو ہنگامہ آرائی کی جاری تھی اس پر میں نے معذرت بھی کرلی, تاکہ کاروائی متاثر نہ ہو اس کے باوجود مجھے معطل کر دیا گیا ہے, جو سراسر غلط ہے. انہوں نے کہا کہ پرشانت کولٹکر اور شولاپوورکر نے شیواجی مہاراج کی توہین کی ہے ان پر کوئی کارروائی نہیں, سرکار میری معطلی پر نظرثانی کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

جیتندر اوہاڑ : ابوعاصم اعظمی پرمعطلی کی کارروائی, شولاپورکر اور کولٹکر پر کارروائی کیوں نہیں؟

Published

on

jitendra awhad

ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی سے ابوعاصم اعظمی کی معطلی کے بعد اب این سی پی لیڈر و رکن اسمبلی جیتندر اوہاڑ کی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راہل شولاپورکر اور پرشانت کورکاٹ کو سرکار کیوں بچانے کی کوشش کر رہی ہے کیا یہ سرکار کے داماد ہے؟ نہرو کیا بولے، ساورکر کیا بولے یہ سب چھوڑو شولاپورکر اور کیا بولے ان دونوں پر کیا کارروائی کی گئی ان دونوں پر خاموشی اختیار کرنا ہے اس لئے ابوعاصم اعظمی کو سامنے لایا گیا ہے۔ پرشانت کورٹکر اور راہل شولاپورکر کو بچانے کی کوشش جاری ہے سرکار ان کے سامنے جھکتی ہے چھترپتی شیواجی کے خلاف اظہار خیال کرنے والے کورٹکر اور شولا پور کر پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے کیا سرکار ان پر کارروائی کرے گی

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com