Connect with us
Monday,24-November-2025

سیاست

مالیگاؤں میں گستاخ خواجہ اجمیری کی فوری گرفتاری کا مطالبہ سنی جمیعت الاسلام, مسلم راشٹریہ مورچہ, سماج وادی پارٹی نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا

Published

on

malegaon-jamatul

مالیگاؤں (خیال اثر)

اور پھر یوں ہوا کہ لاکھوں وعدے وعید کے باوجود بابری مسجد کو نہ صرف شہید کردیا گیا بلکہ اس کی زمین بھی آستھا کی بنیادوں پر اسی جتھے کے حوالے کر دی گئی جو اس مسجد کو شہید کرنے میں پیش پیش تھا.اتنے پر ہی بس نہ کرتے ہوئے ان شرپسندوں نے کاشی اور متھرا کی تاریخی مسجد و عید گاہ پر بھی اپنا دعوی ٹھونک دیا ہے. آج بابری مسجد کی متنازعہ اراضی پر زور و شور سے عالیشان رام مندر کی تعمیر کی جارہی ہے. شرپسندوں کے سینوں میں دہکتے الاؤ نے اب تاج محل جیسی حیسن و جمیل عمارت پر بھی زعفرانی پرچم لہراتے ہوئے اپنا غاصبانہ قبضہ جمانے کے ناپاک عزائم ظاہر کردئیے ہیں.

اس کے علاوہ راجستھان جیسی بھاجپائی حکومت بھی اپنے پیش رؤوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسی ہی مذموم کوششوں میں مصروف ہے جس کی تازہ مثال ہندالولی خواجہ غریب نواز کی شان اقدس میں کسی مذہبی جنونی نے گستاخی کا ارتکاب کیا ہے شاید اس شرپسند کو علم نہیں کہ خواجہ غریب کے دربار سے سبھی مذاہب کے افراد صدیوں سے فیض حاصل کرتے آئے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ یہاں آئے ہوئے تمام ہی افراد کی تمنائیں بر آتی ہیں. مذکورہ جملے مالیگاؤں سنی جمیعت الاسلام کے صدر و جانشین صوفی ملت صوفی نور العین صابری نے کہتے ہوئے ایسی شر انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے ایسی کسی بھی شرپسندی پر قدغن لگانے کی مانگ کی ہے. راشٹریہ مسلم مورچہ کے شہری صدر سیٹھ اکبر اشرفی نے اپنے شدید رد عمل ک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاج محل "محبت کی آنکھ سے ٹپکا ہوا آنسو ہے "نہ عشق و محبت کی کوئی نشانی ہے.

دنیا بھر سے آئے سیاحوں کے ذریعے حکومت وقت لاکھوں کا زر مبادلہ حاصل کرتی ہے جہاں امن و محبت کا سفید پرچم لہرانا چاہیے وہاں شر پسند عناصر زعفرانی پرچم لہرا کر مذہبی روا داری میں دراڑ ڈالنے کا کام کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے. تاج محل کے دیدار کے لئے ہر مذہب کے افراد آتے ہیں اور اس کے نقش و نگار اور صناعی دیکھ حیران و ششدر رہ جاتے ہیں. حکومت تاج محل کی حفاظت کے لئے کوئی ایسا لائحہ عمل ترتیب دے کہ اس کی تحفظ و بقاء کا معقول انتظام ہو جائے اور یہ عمارت جس طرح صدیوں سے سینہ تانے کھڑی ہے وہ آنے والی کئی صدیوں تک یونہی قائم و دائم رہے. سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کے صدر شریف منصوری کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں. اگر خواجہ اجمیری کی شان میں یوں ہی گستاخی کی جاتی رہی تو "انا ساگر” کا سارا پانی کسی بھی دن کسی پیر فقیر کے کاسے میں سما جائے گا اور قرب و جوار کے افراد پانی پانی کرتے رہ جائیں گے. انھوں نے مزید کہا کہ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تشدد پر مائل نہ کرتے ہوئے ایسی کسی بھی گستاخانہ پیش قدمی پر روک لگاتے ہوئے خاطی افراد پر سخت سے سخت کاروائی ہونا چاہیے یہی وقت اور حالات کا تقاضہ ہے.

بزنس

پونے میں گھر خریدنے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر… مہاڈا نے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کے ساتھ 4,186 مکانات فروخت کیے جا رہے ہیں۔

Published

on

Mahada

پونے : ہر کوئی اپنے گھر کا خواب دیکھتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو شہروں میں کام کرتے ہیں۔ بڑے شہروں میں گھر خریدنا ایک خواب ہے۔ ایسے میں حکومت کی مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (مہاڈا) اسکیم کچھ حد تک مدد کرتی ہے۔ مہاڈا کی اسکیم ممبئی، پونے، ناسک اور ناگپور جیسے شہروں میں کافی کامیاب رہی ہے۔ دریں اثنا، مہاڈا کے نئے فلیٹس کے حوالے سے ایک نئی تازہ کاری آئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب آپ مہاڈا کے مکان کے لیے 30 نومبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔ مہاڈا نے اب آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔

پونے میں مہاڈا کے 4186 فلیٹ تیار ہیں۔ مہاڈا کو اب تک ان کے لیے 1 لاکھ 82 ہزار 781 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 133885 درخواستوں نے ڈپازٹ بھی دیا ہے۔ بہت سے لوگ ان مکانات کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں۔ اس کے پیش نظر مہاڈا نے آخری تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پونے ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ نے پمپری چنچواڈ، پی ایم آر ڈی اے، سولاپور، کولہاپور اور سانگلی اضلاع میں مختلف ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے لاٹری کا اعلان کیا ہے۔ جس کی وجہ سے فلیٹس کی فروخت کے لیے کل 4186 درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ان گھروں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ اب 30 نومبر 2025 ہوگی۔ مہاڈا کے اس فیصلے نے پونے کے بہت سے مکان مالکان کو ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ مہاڈا بورڈ اب 11 دسمبر 2025 کو دوپہر 12 بجے فلیٹوں کے لیے ایک آن لائن کمپیوٹر لاٹری منعقد کرے گا۔ اس لیے، آپ کو 30 نومبر تک درخواست دینا ہوگی۔ جمع کی رقم 1 دسمبر 2025 کو متعلقہ بینک کے دفتری اوقات میں آر ٹی جی ایس یا این ای ایف ٹی کے ذریعے ادا کرنی چاہیے۔ اس عمل کے دوران تکنیکی مشکلات کی وجہ سے، بہت سے درخواست دہندگان کو اپنے دستاویزات کی تصدیق کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں سے کئی کے پاس اپنے کاغذات تیار نہیں تھے۔ اس کی وجہ سے درخواست دینے کے لیے مزید وقت مانگنا پڑا۔ اس مطالبہ کے جواب میں ایم ایچ اے ڈی اے نے اب آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔ قرعہ اندازی کا نیا شیڈول مہاڈا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی چارکوپ بلڈر پر فائرنگ، ۴ گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی پولس نے چارکوپ میں بلڈر پر فائرنگ کے بعد اس معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس میں ملوث راجیش رمیش چوہان عرف دیاکاندیوالی، ممبئی۔سبھاش بھیکاجی موہتے، ویرار، پالگھر، منگیش ایکناتھ چودھری،بھورپونے کرشناروشن بسنت کمار سنگھ کاشیگاؤں، تھانے کو گرفتار کیا ہے ان چاروں پر بلڈر پر فائرنگ کا الزام الزام ہے اس فائرنگ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی جس کے بعد پولس نے مشترکہ ٹیم کے معرفت ملزمین کی تلاش کی اور انہیں گرفتار کر لیا ہے پولس نے ۲۴ گھنٹے کے اندر ہی ملزمین کو اپنی گرفت میں لے لیا اس کے لئے پولس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے ۔

Continue Reading

سیاست

شندے سینا اراکین کی شمولیت سے یو بی ٹی میں ہلچل… زبان لسانیات کے نام پر کسی کو تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی : ادھو ٹھاکرے

Published

on

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔ تاہم اس سے پہلے ادھو ٹھاکرے نے آج ایکناتھ شندے کو بڑا جھٹکا دیا۔ مگاتھانے میں ایکناتھ شندے کی شیو سینا کے شیوسینک آج ماتوشری میں ادھو ٹھاکرے گروپ کا دامن تھام لیا یہ شندے اور پرکاش سروے کے لیے ایک دھچکا ہے۔ کیونکہ پرکاش سروے مگا تھانے اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ شیو سینا شندے گروپ میں ہیں۔ اب ہمیں احساس ہونے لگا ہے کہ بی جے پی اور غدار کتنے منافق ہیں۔ یہ جنگ آسان نہیں ہے۔ آپ جوش میں ہیں۔ آپ کو جوش میں ہونا چاہیے۔ لیکن اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور ہر طرف دیکھیں۔ بی جے پی دھوکے اور سازش کی پارٹی ہے اس لئے اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے یہ الزام ادھو ٹھاکرے نے عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب پارٹی کو توڑتے ہوئے گھر توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی ہندوتوا کا بلبلا پھٹ گیا ہے۔ پالگھر قتل عام اس وقت ہوا جب ہم اقتدار میں تھے، یہ ایک افسوس ناک واقعہ تھا، کسی نے اس کی حمایت نہیں کی، ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پالگھر معاملہ کے مشکوک افراد کو جب بی جے پی نے اپنی پارٹی میں شامل کیا تو اس پر ہنگامہ برپا ہوا اور بعدازاں اسے پارٹی سے نکال دیا گیا بی جے پی صرف ہندوتوا کا ڈھونگ کرتی ہی اس کا حقائق سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ ‘ہم یہ مطالبہ نہیں کرتے کہ زبان کی بنیاد پر کسی کو قتل کیا جائے’ اب لسانی علاقائیت کو بھڑکایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ہم زبان کی بنیاد پر کسی کو مارنے کی قطعی اجازت نہیں دیتے ۔کوئی زبان دیگر زبان سے تعصب نہیں برتتی ، لسانی علاقائیت کہاں سے شروع ہوئی؟ کسی نے مگا تھانے میں کہا تھا کہ مراٹھی میری ماں ہے، اگر میری ماں مر جائے تو ہم ان سے کیا امید رکھ سکتے ہیں، ہم ایسے لوگوں سے کیا بات کر سکتے ہیں۔آر ایس ایس کے جوشی نے کہا کہ وہاں کی مادری زبان مراٹھی نہیں ہے ہم مراٹھی زبان کی حفاظت کےلئے ہر ضروری اقدام کریں گے لیکن تشدد کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com