سیاست
دہشت گردانہ نظریات سے خوفزدہ دنیا کے لئے سومناتھ مندر دے رہا ہے مضبوط پیغام : مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا دہشت گردانہ نظریہ سے خوفزدہ ہے، سومناتھ مندر کی تاریخ دنیا کو اس بات کا پیغام دیتی ہے کہ عقیدت کو دہشت گردی اور سچائی کو جھوٹ سے مستقل طور پر شکست نہیں دی جا سکتی۔
مسٹر مودی نے افغانسان پر طالبان کے قبضے کی پرتشدد کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جب دنیا اس طرح کے نظریات سے خوفزدہ ہے، تب دنیا میں کوئی بھی شخص سومناتھ مندر کے عظیم الشان ڈھانچے کو دیکھتا ہے، تو اسے صرف ایک مندر نظر نہیں آتا۔ یہاں سینکڑوں ہزاروں برسوں سے یہ انسانیت کی اقدار کا مقام ہے۔
آج بھی پوری دنیا کے سامنے اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ سچ کو جھوٹ اور عقیدت کو دہشت گردی سے ہرایا نہیں جا سکتا۔ اسے سینکڑوں مرتبہ توڑا گیا، اس کا وجود مٹانے کی کوشش کی گئی، لیکن جتنی بار گرایا گیا، اتنی بار یہ اٹھ کھڑا ہوگیا۔ یہ پوری دنیا کو اتنا یقین دیتا ہے کہ دہشت گرد قوتیں مختصر وقت کے لیے غلبہ حاصل کر سکتی ہیں، وہ لوگوں کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتیں۔
مسٹر مودی نئی دہلی سے ورچوئل ذریعے سے اپنی آبائی ریاست گجرات میں سومناتھ مندر کے نزدیک پاروتی مندر کے ای سنگ بنیاد، مندر سے تروینی سنگم تک 1.5 کلومیٹر طویل سمندر درشن واک وے (پرومینیڈ) اور سومناتھ نمائش گیلری جس میں ٹکڑوں کو بھی رکھا گیا ہے، اندور کی رانی اہلیہ بائی ہولکر کی جانب سے 1783 میں تعمیر کیے گئے پرانے سومناتھ مندر کے از سر نو تعمیر کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔
دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
جرم
سلمان خان کو پھر ملی جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس تفتیش میں جوڑی

ممبئی : فلم اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کے سلمان خان نشانے پر ہے اور لارنس گینگ نے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ جس کے بعد مسلسل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو ایک وہاٹس اپ پیغام موصول ہوا جس میں سلمان خان کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ ان کی کار کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کی شکایت پر ورلی پولیس نے دھمکی دینے کا معاملہ نامعلوم فرد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
ممبئی پولیس اب یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا سلمان خان کو دھمکی دینے والا کسی گینگ سے تعلق رکھتا ہے یا یہ دھمکی شرارتا کسی نے دی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام کے بعد پولیس بھی الرٹ پر ہے۔ سلمان خان کے گھر کے پاس پختہ سیکورٹی کے انتظامات بھی کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان کو وائے پلس سیکورٹی بھی ہے۔ ایسی صورتحال میں اس دھمکی کو بھی پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے دھمکی آمیز فون کالز وہاٹس اپ یا سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات سے متعلق پولیس کو الرٹ رہنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ممبئی پولیس اور متوازی تفتیش کرائم برانچ بھی کر رہی ہے۔ سلمان خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے, اس لئے پولیس کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی مول لینا نہیں چاہتی اور پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی سلمان خان کو متعدد مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوچکی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا