Connect with us
Saturday,30-May-2026
تازہ خبریں

جرم

جنوبی ہند کی 5ریاستوں میں کورونا سے اب تک 9320 ہلاک

Published

on

coronavirus-maha

کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کاقہرملک میں بڑھتا ہی جارہاہے اور اس وبا سے اب تک جنوبی ہند کی پانچ ریاستوں میں 9320 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ملک میں ہونے والی مجموعی اموات میں یہ 23.43 فیصد ہے۔
کووڈ 19 کی زد میں آنے سے جنوبی ہندوستان میں ریاست تمل ناڈو میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس ریاست میں اب تک 4349 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کرناٹک میں 2704 ، آندھرا پردیش میں 1604 ، تلنگانہ میں 576 اور کیرالہ میں 87 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 51،706 افراد صحت مند اور 857 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1908295 اور ہلاک شدگان کی تعداد39795 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے اس وقت ملک میں 586244 فعال کیسز ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے 1282216 افراد شفایایاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ………………فعال کیسز …… شفایاب….. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار —- 639 —– 277 —– 12
آندھرا پردیش ———– 79104 — 95625 — 1604
اروناچل پردیش —– 682 —— 1105 —- 3
آسام ————— 13625 —- 34421 —- 115
بہار ————— 21093 —- 40348 —- 347
چنڈی گڑھ ————– 471 —— 715 —– 20
چھتیس گڑھ ———— 2520 —– 7613 — 69
دادرا نگر حویلی دمن دیو ———— 404 ——- 919 —– 2
دہلی —————- 9897 —— 125226 —- 4033
گوا —————– 1901 —— 5114 —– 60
گجرات ————– 14690 —— 48376 —– 2533
ہریانہ ————- 6122 ——- 31226 —– 448
ہماچل پردیش ——– 1155 ——- 1710 ——- 14
جموں وکشمیر ——— 7123 ——- 14856 —– 417
جھارکھنڈ ————– 8648 ——– 5164 —– 128
کرناٹک ————– 73854 —— 69272 —– 2704
کیرالہ —————– 11570 —— 16299 —— 87
لداخ —————- 400 ——— 1127 ——- 18
مدھیہ پردیش ————- 8756 ——- 25414 —— 912
مہاراشٹر ————— 142458 —— 299356 —– 16142
منی پور ————— 1197 ——— 1814 ——– 48
میگھالیہ ————— 582 ———- 330 ——— 5
میزورم ————– 222 ———– 282 ——– 0
ناگالینڈ ————– 1741 ——— 659 ———- 5
اوڈیشہ ————– 12982 ——— 24483 —— 216
پڈوچیری ————— 1552 ———- 2537 ——- 58
پنجاب —————- 6062 ———- 12491 —— 462
راجستھان ————- 13115 ——— 32832 ——- 732
سکم ————– 483 ———— 299 ———- 1
تمل ناڈو ———— 55152 ———- 208784 —— 4349
تلنگانہ ————— 19568 ——– 50814 ——- 576
تری پورہ —————– 1873 ———- 3725 ——– 30
اتراکھنڈ ————- 3066 ———- 4847 ——– 95
اتر پردیش ———— 41222 ——— 57271 ——- 1817
مغربی بنگال ———– 22315 ———- 56884 —— 1785
مجموعی ——————- 586244 ——— 1282215 —— 39795

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مشرقی مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کے سب سے زیادہ شیروں کے گھنے علاقے میں ایک شیر نے ایک ہی حملے میں چار خواتین کو ہلاک کر دیا۔

Published

on

Tiger

چندر پور : مہاراشٹر کے چندر پور کے گنجواہی گاؤں کی شیرنی نے چار خواتین کو مار ڈالا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق یہ خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ چندر پور کی سندواہی تحصیل تاڈوبا ٹائیگر پروجیکٹ کے قریب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اکثر وائلڈ لائف آتے ہیں۔ ان چار اموات سے اس سال چندر پور ضلع میں انسانی وجنگلی حیات کے تنازعہ میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق ناگپور سے تقریباً 200 کلومیٹر دور سندھواہی تحصیل کے گنجے واہی جنگلاتی علاقے میں شیرنی نے چار خواتین پر حملہ کیا۔ گاؤں کی چار خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں۔ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے جنگل پر انحصار کرتے ہیں۔ خواتین کی شناخت کاودوبائی داداجی موہورلے (45)، انوبائی داداجی موہورلے (46)، سنگیتا سنتوش چوہدری (36) اور سنیتا کوشک موہورلے (33) کے طور پر ہوئی ہے۔ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ شیرنی کا چار خواتین پر حملہ انتہائی غیر معمولی تھا۔ انہیں شبہ تھا کہ شیرنی نے خود کو بچانے یا اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک ایک کر کے خواتین پر حملہ کیا ہو گا۔ اس واقعہ سے گنجواہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور محکمہ جنگلات کے خلاف عوام میں ایک بار پھر غصہ پیدا ہوا۔

سندھواہی رینج فاریسٹ آفیسر انجلی سیانکر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس اور فاریسٹ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی۔ محکمہ جنگلات نے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو 25,000 روپے کا معاوضہ فراہم کیا۔ جنگلاتی علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے تصادم کو کم کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پانچ دن پہلے 18 مئی کو ناگبھیڈ تعلقہ میں 55 سالہ ونیتا شنکر یوکی کو ٹندو کے پتے جمع کرنے کے دوران ایک شیر نے مار ڈالا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان