Connect with us
Saturday,31-May-2025
تازہ خبریں

جرم

بستی:پولیس مڈھ بھیڑ میں انعامی بدمعاش ہلاک

Published

on

Child-Murder

اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) اور لال گنج پولیس کی مشترکہ طور کاروائی میں پیر کی صبح مڈھ بھیڑ کے درمیان ایک لاکھ روپئے کا انعامی بدمعاش بینک لٹیرا فیروز پٹھان ہلاک ہوگیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمراج مینا نے یہاں بتایا کہ لال گنج پولیس اور گورکھپور کی ایس ٹی ایف کی ٹیمیں مشترکہ طور سے گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھیں۔ صبح تقریبا چھ بجے مہادیو لال گنج روڑ پر سوہلیا گاآں کے نزدیک شہید بابا مقام کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے رکنے کا اشارہ دیکھ کر موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا شخص اتر کر فرار ہوگیا جبکہ بائیک چلارہے شخصنے خود کو گھرتا ہوا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے دفاع میں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں فیروز پٹھان عرف عبدل باشندہ پریاگ راج کو تین گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ شدید طور سے زخمی بدمعاش کو ضلع استپال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مڈھ بھیڑ میں ایس ٹی ایف کا سپاہی عمران خان بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مسٹر مینا نے بتایا کہ فیروز کی گرفتاری پر اے ڈی جی گورکھپور زون کی جانب سے ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔یہ بدمعاش آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک فرید آباد مہارج گنج اونٹ واردات کا کلیدی ملزم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فیروز نے گذشتہ 6دسمبر کو آئی سی آئی سی آئی بینک کی بستی برانچ میں 40 لاکھ روپئے کی لوٹ کی واردات میں شامل تھا۔دو دن قبل بستی۔بانسی پولیس اور ایس ٹی ایف نے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے سات بدمعاشوں کو گرفتار کیا تھا۔ گروہ کا سرغنہ فیروز فرار چل رہا تھا۔

جرم

پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

Published

on

pandubi

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔

Continue Reading

جرم

مالوانی میں جعلی ہندوستانی کرنسی چھاپنے والے دو ملزم گرفتار

Published

on

ممبئی : ملاوانی، ممبئی ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، زون 11 کی ملاوانی پولیس نے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ چھاپنے اور گردش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر پولیس انسپکٹر ڈاکٹر دیپک ہنگے کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ 29 مئی 2025 کی رات تقریباً 10:30 بجے، پولیس نے گیٹ نمبر 8، مالوانی میں سائی بابا مندر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی کرائم ڈیٹیکشن یونٹ اور مالوانی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل کی ٹیم نے کی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے 500 روپے کے 1000 جعلی نوٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 5,00,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، پرنٹر، کٹر، سیاہی اور سادہ نوٹ پیپر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس مواد کی مدد سے تقریباً 23,30,000 روپے کی جعلی کرنسی تیار کی جا سکتی تھی۔

گرفتار ملزمان یہ ہیں :

  1. سمپت سماریہ انجن پلی (عمر 46 سال)، مقامی – ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر۔
  2. حسیم الدین غفور شیخ (عمر 30 سال)، رہائشی – تحصیل گھنساونگی، ضلع جالنا، مہاراشٹر۔

دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489سی، 489ڈی، 34 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سینئر پولیس افسران کی رہنمائی اہم تھی۔ مالوانی پولیس اب اس جعلی کرنسی ریکیٹ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے اور کسی منظم جرائم کے نیٹ ورک سے اس کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com