(جنرل (عام
دھولیہ شہر میں راج کمل ٹاکیزسے شیواجی مندرتک پائپ لائن کا کام آخری مرحلے میں : مہاراشٹر

عطاؤ الرحمٰن، دھولیہ
دھولیہ میونسپل کارپوریشن میں شہر میں پانی کی پائپ لائن کا جال بچھانے کے لیے 136 کروڑ روپئے کا فنڈز منظور ہوا تھا، لیکن کام کو درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا۔ کئی سماجی خدمتگاروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سو چھتیس کروڑ روپئے کے فنڈز میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل دے کر معاملہ کی شفافیت کے ساتھ تفتیش کی جانی چاہیے۔ دھولیہ شہر میں راج کمل ٹاکیز سے شیواجی مندر تک پائپ لائن ڈالنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، سماجی خدمتگار زاہد کرانہ والے نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے تحریری عرضیوں کے ذریعے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ زاہد کرانہ والے نے کہا کہ کارپوریشن افسران بار بار معاملہ کو نظرانداز کررہے تھے۔ ایک افسر نے کہا کہ بارہ انچ پائپ ختم ہوچکا ہے، اس لیے کام ابھی نہیں ہوسکتا ہے۔ افسر کی باتیں سن کر زاہد کرانہ والے نے شہر کا معائنہ کیا تو چتوڑ روڈ پر بارہ انچ پائپ کا ذخیرہ دکھائی دیا۔ زاہد کرانہ والے نے افسر کو سوشل میڈیا کے ذریعے پائپ کی تصویریں بھیجی۔ کام کے منظوری کا لیٹر زاہد کرانہ والے کی سفارش کے ساتھ موجود ہے، اسی لیٹر کی بنیاد پر احتجاجی دھرنے کا اشارہ متعلقہ افسران کو دیا گیا۔ زاہد کرانہ والے نے مزید کہا کہ اس ضمن میں مجھے پولس اسٹیشن سے فون آیا اوراحتجاجی دھرنے کے متعلق پوچھ تاچھ کی گئی۔ اپنے موقف پر ڈٹ کر میں نے کہا کہ اگر کام نہیں کیا گیا تو احتجاجی مظاہرہ ضرور کیا جائے گا۔ آج نئے سال کے موقع پر نیا تحفہ کام کی شکل میں ملا ہے۔ بارہ انچی پائپ لائن آچکی ہے، اب راج کمل ٹاکیز سے شیواجی مندر تک کام کو مکمل کیا جائے گا، وہاں کی عوام کے پینے کے پانی کے مسائل کو جلد ہی ختم کردیا جائے گا۔ ممبئ پریس سے بات چیت کرتے ہوئے زاہد کرانہ والے نے کہا کہ جو کام کارپوریٹرس نے نہیں کیا، وہ کام میں نے بغیر کسی عہدہ پر رہ کر کر دکھایا۔ کام کرنے کے لیے عہدہ کی نہیں معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔
جرم
ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا