سیاست
شیوشینا, بی جے پی ملک کی جمہوریت کے لئے خطرہ، یہ کٹر ہندوتوادی پارٹیاں کیا جانے ‘سیکولر ‘ کا مطلب
اسپیشل اسٹوری : وفا ناہید
عالمی وباء کوویڈ – 19 کی وجہ سے پورے ملک میں لگے لاک ڈاؤن کو لے کر ریاستی حکومت اور حزب اختلاف میں جم کر لفظی جنگ جاری ہے. مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ناتواں کندھوں پر ہیں. واضح رہے کہ ہم نے یہاں ناتواں کا لفظ اس لئے استعمال کیا ہے کہ اندرا اور راجیو گاندھی کی مضبوط قیادت کے بعد کانگریس کی کمان سونیا گاندھی نے سنبھالی تھی. سونیا تک تو معاملہ پھر بھی ٹھیک تھا مگر اس کے بعد سے کانگریس کی نیا ڈگمگائے لگی اور آج تک مجدھار میں ہے. دوسری طرف راشٹروادی کے بھی دن کچھ اچھے نہیں ہیں. خود کو سیکولر کہلانے والی ان دونوں پارٹیوں کے چہرے سے سیکولرازم کا نقاب کب کا ہٹ چکا ہے. یہی وجہ تھی کہ 2014 میں اچانک وقت نے پانسہ پلٹا اور بی جے پی ایک بڑی پارٹی بن کر ابھری. بھاری اکثریت سے تمام پارٹیوں کو پچھاڑ کر بی جے پی قیادت میں آئی. ادھر 2020 شیوشینا کے لئے نیک فال ثابت ہوا اور شیوشینا کا مہاراشٹر پر حکومت کرنے کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا. مہاراشٹر کا اقتدار حاصل کرنے کے لئے شیوشینا بی جے پی میں کافی رسہ کشی چلی. بالاخر ایک طویل انتظار کے بعد اس سیاسی ڈرامے کا ڈراپ سین ہوا. اب جب کہ شیوشینا کٹر ہندو تواوادی اور کانگریس این سی پی منہ میں رام بغل میں چھری کا اتحاد مہاراشٹر پہ قابض ہے. مہاراشٹر کے اقتدار کا مسئلہ حل ہوتے ہی ملک میں کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاؤن لگادیا گیا. اب جب کہ ملک میں حالت زندگی معمول پر آرہے ہیں. ایسے میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہیں. ایسے میں گذشتہ دنوں عروس البلاد ممبئی میں بی جے پی کارکنان نے مندر کھولنے کا راگ الاپنا شروع کیا. بی جے پی نے اس پر بس نہیں کیا بلکہ سدھی وینایک مندر جاکر اپنا زبردست احتجاج درج کرایا. بی جے پی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوتے ہی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے بھی وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھ کر ریاست میں کورونا کی وجہ سے بند پڑے مذہبی مقامات کو کھولنے پر غور کرنے کو کہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی، گورنر نے طنز کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا ادھو کو بھگوان کی طرف سے مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے سے روکنے کے لئے کوئی وارننگ ملی ہے یا وہ سیکولر ہوگئے ہیں۔ اس پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے گورنر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح اچانک لاک ڈاؤن لگانا ٹھیک نہیں تھا۔ اسی طرح ایک بار میں اسے مکمل طور پر منسوخ کرنا بھی اچھی بات نہیں ہوگی۔ ادھو نے اپنے آپ کو سیکولر کہنے پر گورنر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، “ہاں، میں ہندوتوا کی پیروی کرتا ہوں، میرے ہندوتوا کو آپ سے تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔”
گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے سوال پر، شیو شینا لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت سیکولرزم لفظ کے اصل معنی کو مدنظر رکھتے ہوئے سنجیدہ ہے جس طرح آئین میں کہا گیا ہے۔ حکومت کوویڈ-19 کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لے رہی ہے۔ ایسے میں، گورنر کے خط سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ آئین ہند پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سنجے راؤت نے کہا، ‘ہمارا آئین، وزیر اعظم، صدر جمہوریہ اور گورنر کا عہدہ بھی سیکولر ہے۔ ہندوتوا ہمارے دل میں ہیں اور عملی طور پر ہے لیکن ملک اس آئین کی پیروی کرتا ہے جو سیکولر ہے۔’
شیوشینا بی جے پی کی اس لفظی جنگ میں سیکولرازم کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں. ادھو ٹھاکرے کو یہاں تک کہا گیا کہ تم سیکولر کب سے ہوگئے. تمہیں تو اس سے نفرت تھی. اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایک گورنر ہی سیکولر لفظ کی توہین کرکے اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا شیرازہ بکھیر رہے ہیں.
(جنرل (عام
صدی کا طویل ترین سورج گرہن، زمین 6 منٹ 23 سیکنڈ تک تاریکی میں رہے گی، جانیئے سب سے زیادہ کہاں نظر آئے گا۔

واشنگٹن : اگر آپ مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کو اگلے چند سالوں میں ایک نادر موقع ملے گا۔ 2026 اور 2028 کے درمیان تین مکمل سورج گرہن زمین سے نظر آئیں گے، لیکن چاند گرہن کے شوقین افراد میں پہلے دو کے بارے میں بحث جاری ہے۔ پہلا اس سال 12 اگست کو ہونے والا ہے، جبکہ دوسرا تقریباً ایک سال بعد، 2 اگست 2027 کو ہوگا۔ دونوں واقعات سورج کے کورونا کے شاندار نظاروں کا وعدہ کرتے ہیں جنہیں آپ شاید بھول جائیں گے۔ 2027 کا سورج گرہن خاص طور پر خاص ہوگا، کیونکہ چاند سورج کی ڈسک کو مکمل طور پر دھندلا دے گا۔ اس دوران آسمان چھ منٹ سے زیادہ تاریک ہو جائے گا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے اسے صدی کا طویل ترین سورج گرہن قرار دیا ہے۔
ناسا کے حسابات کے مطابق 2 اگست 2027 کو مکمل سورج گرہن کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 6 منٹ اور 23 سیکنڈ ہو گا جو اسے 21 ویں صدی کا سب سے طویل مکمل سورج گرہن بنا دے گا۔ آخری بار زمین پر لوگوں نے اتنی لمبائی کے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 1991 میں کیا تھا۔ NASA کے مطابق، اس طرح کا اگلا نایاب موقع 2114 میں آئے گا۔ صدی کے سب سے مکمل سورج گرہن کا راستہ جنوبی سپین سے شروع ہو گا، جو شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ تک پھیلے گا۔ یہ تیونس اور مصر جیسی جگہوں پر پوری طرح سے نظر آئے گا۔ لکسر، مصر ایک بڑا پرکشش مقام ہوگا، جہاں اس کا دورانیہ 6 منٹ اور 19 سیکنڈ ہوگا۔ اس مقام کو قدیم مقامات جیسے کرناک مندر اور قریبی بادشاہوں کی وادی کی موجودگی نے مزید بڑھایا ہے۔
چاند گرہن کی لمبائی کے پیچھے کی وجہ کا براہ راست تعلق فلکیات سے ہے۔ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتا ہے۔ چاند کی زمین سے قربت کی وجہ سے، یہ سورج کے کورونا کو مختصر طور پر دھندلا دیتا ہے، جس سے دن میں کچھ وقت کے لیے سورج کے نظارے کو روکا جاتا ہے۔ چاند زمین سے جتنا قریب ہوگا، گرہن اتنا ہی طویل رہے گا۔ 2 اگست 2027 کو، چاند اپنے پیریجی (زمین کے قریب ترین نقطہ) کے قریب ہوگا۔ اس کی وجہ سے یہ اتنا بڑا نظر آئے گا کہ یہ غیر معمولی طور پر طویل عرصے تک سورج کو مکمل طور پر دھندلا دے گا۔ سورج گرہن کا سب سے بڑا نقطہ اس علاقے میں پڑتا ہے جہاں سورج تقریباً اوپر ہوتا ہے، جس سے سائے کی مدت میں چند قیمتی سیکنڈز کا اضافہ ہوتا ہے۔
بین الاقوامی خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، آبنائے ہرمز سے پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، امریکی فوجی بھی واپس آجائیں گے۔

تہران : ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ تہران کو امریکہ کے ساتھ اپنے تنازع کو ختم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے لیے ابتدائی، غیر رسمی فریم ورک کا مسودہ موصول ہوا ہے۔ اس فریم ورک کے تحت، ایران آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کو ایک ماہ کے اندر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کر دے گا، جب کہ امریکہ ایران کے ارد گرد سے اپنے فوجی دستوں کو واپس بلا لے گا اور بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ سرکاری ٹی وی نے کہا کہ فریم ورک، جس میں فوجی جہاز شامل نہیں ہیں اور جس میں ایران عمان کے تعاون سے آبنائے کے ذریعے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کا انتظام کرے گا، کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے اور تہران “ٹھوس تصدیق” کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرے گا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر 60 دنوں کے اندر کوئی حتمی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک پابند قرار داد کے طور پر منظور کیا جا سکتا ہے۔
یہ ابھرتی ہوئی امریکہ-ایران مفاہمت کی یادداشت فروری کی جنگ بندی کے بعد شروع کی گئی بالواسطہ بات چیت کا نتیجہ ہے، جس میں پاکستان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کے طور پر مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ جنگ اس سال کے شروع میں اس وقت شروع ہوئی جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ دونوں فریقوں نے میزائل اور ڈرون حملے شروع کیے، جس سے خلیجی علاقے میں جہاز رانی میں خلل پڑا اور امریکی افواج کو شامل کیا، جس سے ایک بڑے علاقائی تنازعے کا خدشہ پیدا ہوا۔ تاہم بعد میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا اور اس کے بعد سے حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ امریکہ-ایران جنگ بندی معاہدے کے ارد گرد کی قیاس آرائیوں کے درمیان، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ نئے سرے سے تنازعے کا امکان کم ہے۔ تسنیم خبررساں ایجنسی نے آئی آر جی سی نیوی کے نائب سیاسی سربراہ محمد اکبر زادہ کے حوالے سے بتایا کہ “دشمن کی کمزوری کے پیش نظر جنگ کا امکان کم ہے، لیکن ایرانی مسلح افواج پوری طرح تیار اور چوکس ہیں۔”
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اے این سی کی کارروائی منشیات اسمگلر ہارون ایک سال کے لئے یروڈہ جیل بھیجا گیا

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل (اے این سی) نے منشیات اسمگلر ہارون فاروق خان ۴۱ سالہ کو ایک سال کے لئے پونہ یروڈہ جیل بھیجا دیا ہے۔ اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم ضمانت پر رہائی کے بعد بھی منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا اس لئے اس پر کارروائی کرتے ہوئے اے این سی نے پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ ۱۹۸۸ کے تحت اس کے خلاف کارروائی کی تجویز پیش کی, اور وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد اسے ایک سال کے لئے یروڈہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ہارون منشیات فروشی میں سرگرم ہے اس کے خلاف مختلف پولس اسٹیشن میں ۸ معاملات این ڈی پی ایس کے درج ہیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
