Connect with us
Sunday,28-December-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

شاہد انصاری: صحافت کی دنیا میں موبائل جرنلزم کا اولین سفیر

Published

on

صحافت کے بدلتے ہوئے مزاج کو جس نے وقت سے پہلے بھانپ لیا ہو آج وہی لوگ کامیاب صحافت کے علمبردار ہیں اور اس صنف پر بہترین شہسواری بھی کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی نے صحافت کے جس نئے دور کا آغاز کیا اس میں موبائل جرنلزم اپناڈنکا پیٹتا نظر آرہا ہے۔ ایک وہ وقت تھاجب کیمرہ اور لائٹ کے بغیر کسی الیکٹرانک کوریج کا تصور نہیں کیا جاتا تھا لیکن اب ایک صحافی محض بہتر کوالیٹی موبائل فون سے نہ صرف الیکٹرانک رپورٹ تیار کررہا ہے بلکہ اسی موبائل سے الیکٹرانک انٹرویو کا کام بھی لیا جارہا ہے۔مہاراشٹر کالج سے اردو اور ہندی میں بطور ایک سبجیکٹ جرنلزم لیکر 2007 میں گریجویشن کرنے والے شاہد انصاری نے جب اپنے کریئر کا آغاز کیا تو انہوں نے جرنلزم میں ڈپلومہ حاصل کیا اور الیکٹرانک جرنلزم میں اپنی قسمت آزمائی شروع کردی ۔ آئی ٹی این نیوزپی سیون نیوز،لیمن نیوز،دی آر کے بی شومیں اپنے جھنڈے گاڑنے کے بعد انہوں نے نیوز ایکسپریس میں پانچ برس تک پرنسپل نامہ نگار کے بطور خدمات انجام دیں اور اب ای ٹی وی بھارت میں سینئیر کنٹنٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں شاہد انصاری نے اپنے فیلڈ کے علاوہ بھی ہر وہ کچھ سیکھا اور سمجھا جو انکے اس پیشے کا حصہ ہے اسی لیے اُنہوں نے ڈیسک ،فیلڈ رپورٹنگ،پی سی آر ،فلیش فائر ایڈیٹنگ سمیت ہر اس فیلڈ میں مہارت حاصل کی جو اس پیشے کی ضرورت ہے۔

عروس البلاد ممبئی میں یوں تو صحافیوں کی بڑی تعداد آباد ہے لیکن جن صحافیوں نے اوائل عمری میں ہی دور اس اثرات ڈالے ہیں ان میں شاہد انصاری کا نام بھی نمایاں ہے۔بجا طور پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ جب موبائل جرنلزم کا آغاز ہوا تو ممبئی میں جس صحافی نے سب سے پہلے اس ہنر پر دسترس حاصل کی وہ شاہد انصاری ہی ہیں۔ ایک مقامی نیوز چینل آئی ٹی این سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے شاہد انصاری کی داستان بھی دلچسپ ہے ۔ممبئی کے ناگپاڑہ میں رہائش کے دوران جب انہوں نے قدم قدم پرناانصافیوں کا انبار دیکھا تو اس کے خلاف آواز اٹھانے کا بیڑا اٹھایا ۔ابھی انہوں نے گریجویشن کی تکمیل بھی نہیں کی تھی کہ چھوٹی چھوٹی اسٹوریز پر کام کرنا شروع کردیا اور کمزور و ناتواں لوگوں کی آواز بننے لگے۔کہتے ہیں کہ ایک پولس کانسٹیبل کسی غریب گھرانے کو پریشان کررہا تھا اور وہ گھرانہ دردر کی ٹھوکریں کھاکر تھک چکا تھا ۔پچاس سالہ بوڑھی خاتون جس کی پھول سی بچی پر کچھ ناپاک نگاہیں مرکوز ہورہی تھیں کہ اچانک شاہد انصاری کو اس کی خبر ہوئی اور انہوں نے اپنی رپوررٹنگ کے ذریعہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ نتیجتاً اعلیٰ افسران نے اس گھرانے کو ظلم سے آزاد کرایا اور خاطی پولس کانسٹیبل پر کارروائی ہوئی ۔اس کامیابی نے شاہد کے حوصلے کو بڑھایا اور انہوں نے پوری مستعدی کے ساتھ صحافت کے ذریعہ خدمت کا بیڑا اٹھالیا۔ممبئی سے ای ٹی وی بھارت پر جو رپورٹنگ دیکھنے کو ملتی ہے وہ شاہد انصاری کی ہوتی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک موبائل سے شوٹ کی ہوئی اسٹوری پر بیک گرائونڈ میں جب شاہد انصاری کا وائس اوور ہوتا ہے تو کوئی یہ کہہ نہیں سکتا کہ یہ محض موبائل سے کسی نے مکمل اسٹوری کی ہے۔

موبائل جرنلزم جسے ’’موجو‘‘بھی کہا جاتا ہے اب الیکٹرانک میڈیا میں عام ہوچکا ہے۔کیمرہ مین،لائٹ اینڈ سائونڈ،اوبی وین کی جگہ اب جرنلسٹ محض ایک موبائل فون اور ہینڈی اسٹک سے پوری اسٹوری کور کرتا ہے اور اسے خود ہی ایڈٹ کرکے اپنے ٹیلی کاسٹ اسٹیشن کو بھیج دیتا ہے۔حالانکہ جب کوئی پلان انٹرویو رہتا ہی تو ہی یا خاص موقعوں پر ہی کیمرہ مین ساتھ میں ہوتے ہیں۔ شروع شروع میں جب یہ تکنیک عام ہوئی اور موجو جرنلزم کا آغاز ہوا تو بیشتر صحافیوں نے اس جرنلزم کی تکنیک سیکھنے کے بجائے کنارہ کشی اختیار کرلی لیکن شاہد انصاری نے ابتداء میں ہی اس جرنلزم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا اور اس قدر مہارت حاصل کی کہ اب ای ٹی وی بھارت جیسی کمپنی میں وہ ممبئی سے اکیلے نمائندگی کرتے ہیں۔شاہد کا لگن اسٹوری کرنے کی مہارت و صلاحیت ہی ہے کہ ممبئی کرائم رپورٹر ایسو سی ایشن،ٹیلی ویژن جرنلسٹ ایسو سی ایشن نے انہیں اپنا ممبر بنا رکھا ہے جبکہ مہاراشٹر حکومت کا ایکریڈیشن کے ساتھ ممبئی پریس کلب کی رکنیت بھی حاصل ہے۔ کہتے ہیں کہ میڈیا میں کام کرنے کے لئے مختلف زبانوں کا جاننا انتہائی ضروری ہے لہذا شاہد انصاری نے اس میں بھی خاص مہارت حاصل کررکھی ہے اور جہاں قومی زبان ہندی اور اردو پر عبور حاصل ہے وہیں مراٹھی ،عربی اور انگریزی بھی بولتے اور سمجھتے ہیں۔کمپیوٹر کی تعلیم ایسی کہ جس ویڈیو کو ایڈٹ کردیں تو اچھے خاصے ایڈیٹر بھی حیران ہوجائیں کہ یہ کس سافٹ ویئر یا ایپ سے ایڈٹ ہوا ہے۔

مرحوم نصیر احمد کے برخوردار شاہد انصاری نے یوں تو سیکڑوں اسٹوریز پر کام کیا ہے لیکن جن اسٹوریز نے مہاراشٹر پر دور رس اثرات مرتب کئے ان میں بائیکلہ جیل کی اسٹوری اہم ہےجس میں قیدی کے قتل کے الزام میں چھ پولس اہلکاروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑی اور کئی ایک اہلکار معطل کردئے گئے،کہتے ہیں کہ اس اسٹوری کو نہ کرنے اور اسے خبر کو دبا دینے کے لئے شاہد انصاری پر بہت زور پڑا تھا لیکن انہوں نے اپنی جان کو جوکھم میں ڈالتے ہوئے تمام ثبوتوں کی روشنی میں اسٹوری کی اور جمہوریت کی حفاظت کا فریضہ ادا کیا۔ایک دوسری اسٹوری جس نے مہاراشٹر کی سیاست میں بھونچال لا دیا تھا وہ این سی پی کے لیڈر چھگن بھجبل کے پاس پڑے کالے دھن کی اسٹوری تھی جس کی بنیاد پر اینٹی کرپشن بیورو نے ممبئی،ناگپور اور کوکاتہ میں چھاپے ماری کی اور پچاس سے زائد جعلی اکائونٹ کے خلاف معاملہ درج کر چھگن بھجبل کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا۔اسی طرح اینٹی کرپشن بیورو کے ڈپٹی پولس سپرٹنڈنٹ کے خلاف کی گئی اسٹوری بھی کافی اہم تھی جو حکومتی ملازمین کو کرپشن کے معاملے میں گرفتار کرتا تھا اور اُن سے پھر خود ہی وصولی کیا کرتا تھا۔شاہد انصاری کی اس طرح کی اسٹوریز نےجہاں ان کی ساکھ بنائی ہے وہیں لٹتی صحافت کے عصمت کو داغدار ہونے سے بھی بچایا ہے اور کرائم رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ پالیٹکل اور کمیونیٹی رپورٹنگ کے ذریعہ معاشرے میں ایک بدلاؤ کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ممبئی میں کرائم رپورٹنگ ایک مشکل اور جاں گسل کام ہے ایسے میں شاہد انصاری نے نہ صرف انڈرورلڈ کی ان خبروں کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس سے سول سوسائٹی نا آشنا تھی۔ پولس ڈپارٹمنٹ کے آپسی اختلافات کو بھی جس کا فائدہ اٹھا کر سماج دشمن عناصر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں اس مسئلے سے بھی پردہ اٹھا کر انہوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وکی پیڈیا پر شاہد انصاری کو ہندوستان کے اُن چنندہ موجو جرنلسٹوں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں میں موجو جرنلزم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 : آج بروز ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو ایک ہزار 294 کاغذات نامزدگی کی تقسیم، 35 درخواستیں داخل

Published

on

BMC

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے سلسلے میں آج 27 دسمبر 2025 کو 23 ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے کل 1 ہزار 294 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس طرح 35 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر کے ذریعہ اعلان کردہ میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے شیڈول کے مطابق، امیدواروں میں کاغذات نامزدگی کی تقسیم 23 دسمبر 2025 بروز منگل سے شروع ہو گئی ہے۔ منگل 23 دسمبر 2025 کو کل 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔ بدھ 24 دسمبر 2025 کو 2,844 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے, جبکہ جمعہ 26 دسمبر 2025 کو 2,040 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ 09 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔

کاغذات نامزدگی کی تقسیم کے چوتھے دن یعنی آج بروز ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو 1,294 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے۔ اس طرح 35 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی مدت 23 سے 30 دسمبر 2025 تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

40 سالوں سے رکا ہوا دھاراوی کی تعمیر نو کا منصوبہ بالآخر 2025 میں شروع ہو گیا۔ ریلوے کی 6.5 ایکڑ اراضی کو کیسے تبدیل کیا جائے گا؟

Published

on

Dharavi

ممبئی : دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر کام بالآخر 2025 میں شروع ہو گیا ہے۔ اڈانی گروپ اس بڑے پروجیکٹ کی سربراہی کر رہا ہے، جو پچھلے 40 سالوں سے رکا ہوا تھا۔ اس سال، ریلوے کی 6.5 ایکڑ اراضی پر حقیقی کام شروع ہوا، اور آنے والے سالوں میں یہ علاقہ مکمل طور پر تبدیل ہونے کے لیے تیار ہے۔ یہ اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب مہاراشٹر حکومت نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں مختلف مقامات پر ایسے رہائشیوں کو پلاٹ فراہم کیے جو سائٹ پر بحالی کے لیے نااہل پائے گئے۔ اس پروجیکٹ کا انتظام اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ کمپنی ریاستی حکومت اور پرائیویٹ پارٹنر کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کام کرتی ہے۔ اس منصوبے کے مطابق، ریاستی حکومت زمین کی مکمل ملکیت کو برقرار رکھے گی، اور ایس پی وی دوبارہ ترقی کے لیے درکار ترقیاتی حقوق کے لیے ایک پریمیم ادا کرے گی۔ اس ڈھانچے کو اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک قابل عمل راستے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے پہلے انتہائی مشکل سمجھا جاتا تھا۔

دھاراوی علاقے کے چاروں مراحل کا سائنسی سروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اس معلومات کو منظم کرنے کے لیے، دھاراوی کا پہلا ڈیجیٹل ٹوئن لانچ کیا گیا ہے، اور اس کمپیوٹر ماڈل کا استعمال تنازعات کے تیز تر حل، شفاف فیصلہ سازی، اور پیش گوئی کرنے والی حکمرانی کے لیے کیا جائے گا۔ دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا بنیادی مقصد تقریباً 10 لاکھ لوگوں کی بحالی اور اگلے سات سالوں میں تقریباً 125,000 مکانات فراہم کرنا ہے۔ اس لیے یہ منصوبہ ملک کے سب سے بڑے شہری تجدید کے منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔ ماسٹر پلان ایک پائیدار بستی کے لیے پانی کی فراہمی، فضلہ کے انتظام، توانائی کی کھپت، اور نقل و حمل کے نظام پر خصوصی زور دیتا ہے۔ تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق، 2025 وہ سال ہو گا جب منصوبہ محض منصوبہ بندی سے حقیقی نفاذ کی طرف جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی انتخاب سماجواد ی پارٹی کی پہلی فہرست جاری،رکن اسمبلی رئیس شیخ کے بھائی سلیم شیخ کی امیدواری کے دعوی کے بعد سیاسی ہلچل

Published

on

ممبئی : ممبئی بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی میں اب تک انتخابی مفاہمت نہیں ہوئی ہے جبکہ کانگریس پارٹی، سماجوادی پارٹی اور ایم آئی ایم نے میونسپل کارپوریشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے سماجوادی پارٹی نے ۲۱ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں ۲۱۳ سے زیب النسا ملک کو امیدوار مقرر کیا گیا ہے اس کے ساتھ ۲۱۲ سے شہزاد ابراہانی کو امیدواری دی گئی ہے سماج وادی پارٹی میں وارڈ نمبر ۲۱۱ کو لے کر رسہ کشی جاری ہے اسلئے پارٹی نے اس وارڈ پر اپنا امیدوار ظاہر نہیں کیا ہے اس وارڈ پر ایس پی لیڈر رئیس شیخ نے اپنے بھائی سلیم شیخ کو امیدوار کی حیثیت سے متعارف بھی کروایا ہے اس وارڈ میں سماجوادی پارٹی نے اب تک ٹکٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ رئیس شیخ کے بھائی کے امیدواری کی مخالفت بھی کی جارہی ہے مقامی خواتین نے رئیس شیخ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ایس پی سے امیدواری کےلیے دعویداری بھی پیش کی ہے ایسے میں سماجوادی پارٹی میں ۲۱۱ سے کس کو امیدوار دی جائے گی یہ اب تک معلق ہے۔ سماج وادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی سے علیحدگی اختیار کر کے تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ادھو اور راج ٹھاکرے میں بھی انتخابی مفاہمت ہو چکی ہے اس کے ساتھ ہی اجیت پوار اور شردپوار کی این سی پی بھی انتخابی مفاہمت سے متعلق گفت و شنید کر رہی ہے اگر اجیت پوار اور شردپوار میں انتخابی مفاہمت ہوتی ہے تو کانگریس پارٹی تنہا الیکشن لڑنے کو تیار ہے یہ دعویٰ کانگریسی لیڈر جئے ویتوارڈ نے کیا ہے۔ ممبئی بی ایم سی انتخاب میں ہر سیاسی پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کرر ہی ہے جبکہ مراٹھی مانس کے موضوع پر دونوں بھائیوں نے اتحاد کیا ہے اور ممبئی شہر میں مراٹھی مانس متحد ہو کے بینر بھی آویزاں کئے جارہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com