Connect with us
Saturday,18-October-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

شاہین باغ خاتون مظاہرین کی حمایت میں سکھوں کا دستہ آیا

Published

on

قومی شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری خواتین کے مظاہرہ کوہٹانے کے عدالت کے فیصلے کے دوران پنجاب سے آنے والے سکھوں کے دستے نے آکر شاہین باغ خواتین کی نہ صرف زبرددست حمایت کی بلکہ ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔
رات کے تقریباََ ڈیڑھ بجے کے قریب یہ سکھوں کا دستہ تم سنگھرش کروں ہم تمہارے ساتھ ہیں اور قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شاہین باغ اسکوائر پر آئے اور انہوں نے آتے ہی ماحول بدل دیا۔ ایک طرف مسلم خواتین بیٹھی تھیں تو دوسری طرح سکھوں کا جتھ جس میں سکھ خواتین بھی شامل تھیں بیٹھی تھیں۔ شاہین باغ مذہبی یگانگت، قومی اتحاد اور آئین کے خلاف جنگ کا الگ ہی نظارہ پیش کر رہا تھا۔
پنجاب کے ضلع بٹھنڈہ سے دستہ کے ساتھ آنے والی کلدیپ کور نے بتایا کہ ہم لوگ شاہین باغ مسلم خواتین کی جو قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کر رہی ہیں، ہم لوگ ان کی حمایت کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے فرقہ وارانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس طرح کا قانون لیکر آئی ہے اور اس طرح فرقوں کے درمیان لڑانے کا کام کر رہی ہے۔ پنجاب میں بھی اس کے خلاف مظاہرہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کو اس طرح قانون سازی سے باز آنا چاہئے۔
کچھ سکھ مرد و خواتین رات کے چار بجے شاہین باغ پہنچی اور انہوں نے کہاکہ ہم ایک ساتھ ہیں اور ایک ساتھ رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں الگ نہیں کرسکتی۔ لڑانے کا حکومت کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے یگانت کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ انہیں شاہین باغ آکر بہت اچھا لگ رہا ہے اور اس سے بھی اچھا یہ لگ رہا ہے کہ ہم لوگ آئین کے تحفط اور سماجی مساوات اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور مشترکہ تہذیب کی حفاظت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔
وہاں کا انتظام دیکھنے والی محترمہ صائمہ خاں نے بتایا کہ پانچ سو سے زائد سکھ لوگ یہاں آچکے ہیں اور پنجاب سے مزید سکھوں کے آنے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سماجی، تعلیمی، سیاسی اور دیگر شعبہائے حیات سے وابستہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہین باغ خاتون مظاہرین کی آواز ملک کے کونے کونے میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں گونچ رہی ہے اور امید ہے پورے ملک کی خواتین اس کالا قانون کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
دریں اثناء مشرقی دہلی کے خوریجی علاقے میں رات دن کا خواتین کے دھرنا جاری ہے۔ گزشتہ رات کچھ پولیس والے اور کچھ نقاب پوش نے اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی لیکن خواتین کی بڑی تعداد میں پہنچنے پر وہ لوگ اپنے منصوبے میں ناکام رہے۔ وہاں بھی خواتین قومی شہریت ترمیمی قانو ن، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والے مظاہرے میں شاہین باغ خاتون مظاہرین جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ پر پولیس کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف مورچہ سنبھالا تھا جو اس وقت پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ مہاراشٹر کے مالیگاؤں، بہار میں گیا گزشتہ 29دسمبر سے خواتین میدان میں ہیں،، پٹنہ کے سبزی باغ میں پانچ چھ دن سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں، ارریہ، مدھوبنی اور دیگر علاقوں میں سمیت الہ آباد میں منصور علی پارک (روشن باغ) میں گزشتہ چار دن سے، اور دہلی کے سلیم پور، ذاکر نگر ڈھلان پر خواتین مستقل مظاہرہ کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ راجستھان کے کوٹہ شہر میں بڑی تعداد میں خواتین نے جلوس نکال کر اس قانون کی مخالفت کی ہے۔خواتین باغ خواتین کا مظاہرہ کا تذکرہ نہ صرف ہندوستان کے کونے کونے میں ہورہا ہے بلکہ پوری دنیا میں اور دنیا کی ہر یونیورسٹی میں اس کا ذکر ہورہا ہے اوران کی حمایت میں مظاہرہ کئے جانے کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔

(جنرل (عام

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر اپنے تمام کنبہ کے ممبران کو دھنتیرس کی پرتپاک نیک خواہشات پیش کی، مودی بولے- میں ہر ایک کو خوشی، اچھی قسمت اور صحت کی خواہش کرتا ہوں۔

Published

on

Modi..5

نئی دہلی : دھنتیرس کے پرمسرت موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا، "ملک بھر میں میرے تمام کنبہ کے افراد کو دھنتیرس کی بہت بہت مبارکباد۔ اس نیک موقع پر میں سب کو خوشی، خوش قسمتی اور صحت کی خواہش کرتا ہوں۔ بھگوان دھنونتری ہر ایک پر اپنی بے پناہ نعمتوں کی بارش کرے۔” دریں اثنا، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے ہفتہ کے روز ریاست کے لوگوں کو دھنتیرس کی مبارکباد دی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پر لکھا، "آپ سب کو دھنتیرس کے مبارک تہوار پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات!” انہوں نے اپنی دعا کا اظہار کیا کہ دیوی لکشمی کی لامحدود برکتوں سے آپ کے گھر خوشیوں، خوشحالی، خوش قسمتی اور مسرت کے مسلسل بہاؤ سے بھر جائیں۔ یوگی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی، جس میں آیوروید کے قدیم طبی نظام کے باپ بھگوان دھنونتری کی یوم پیدائش پر ریاست کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "خدا کی رحمت آپ سب پر ہو، سب کی زندگی اچھی صحت، لمبی عمر، اور خوشیوں اور خوشحالی سے بھری ہو”۔

نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اوم دھنونتری نامہ! خوشحالی اور شان و شوکت کے تہوار دھنتیرس کے پرمسرت تہوار پر پورے ملک اور ریاست کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات! موریہ نے کہا کہ بھگوان دھنونتری کے آشیرواد سے ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی کا غلبہ ہو، یہی ان کی دعا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے بھی ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور ملک اور ریاست کے لوگوں کو دھنتیرس کی مبارکباد دی۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

ممبئی میٹرو لائن-3 (آکوا لائن) مکمل طور پر شروع — شہری سفر کا نیا دور

Published

on

ممبئی، اکتوبر 2025 : ممبئی نے اپنی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ شہر کی پہلی زیرِ زمین میٹرو ممبئی میٹرو لائن-3 (آکوا لائن) اب مکمل طور پر شروع ہو چکی ہے۔ یہ 33.5 کلومیٹر طویل لائن شمالی علاقوں کو جنوبی ممبئی سے جوڑتی ہے، اور شہریوں کو تیز، صاف ستھرا اور آرام دہ سفر کا جدید ذریعہ فراہم کرتی ہے۔

راستہ اور کنیکٹیوٹی

آکوا لائن آرے / جے وی ایل آر (آرے/جے وی ایل آر) سے شروع ہو کر کف پریڈ (کف پریڈ) تک جاتی ہے، جس میں 27 زیرِ زمین اسٹیشن شامل ہیں۔
یہ لائن شہر کے اہم کاروباری اور رہائشی علاقوں سے گزرتی ہے جیسے کہ باندرا کرلا کمپلیکس (بی کے سی)، دھاراوی، سدیھ ونایک، ورلی، چرچ گیٹ، سی ایس ایم ٹی (سی ایس ایم ٹی) اور نریمن پوائنٹ۔

اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ لائن ممبئی کے دونوں ہوائی اڈوں (ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹرمینل) کو براہِ راست جوڑتی ہے، جس سے ہوائی سفر کرنے والوں کو بہت سہولت ملے گی۔

پورا سفر اب صرف 45 منٹ میں مکمل کیا جا سکتا ہے، جو پہلے دو گھنٹے تک لگتا تھا۔

اہم اسٹیشنز

اس لائن کے نمایاں اسٹیشنز میں شامل ہیں:
آرے / جے وی ایل آر، سیپز، ایم آئی ڈی سی، مارول ناکا، ایئرپورٹ ٹرمینل 1، ایئرپورٹ ٹرمینل 2، بی کے سی، دھاراوی، سدیھ ونایک، ورلی، حاجی علی، چرچ گیٹ، اور کف پریڈ۔

تمام اسٹیشن جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں، جیسے ایئرکنڈیشنڈ پلیٹ فارم، لفٹ، سیڑھیاں، ڈیجیٹل معلوماتی اسکرینیں، اور معذور افراد کے لیے آسان رسائی۔

ٹیکنالوجی اور خصوصیات

  • مکمل زیرِ زمین لائن تاکہ سڑکوں پر ٹریفک متاثر نہ ہو۔
  • 8 کوچز پر مشتمل جدید ٹرینیں خودکار دروازوں کے ساتھ۔
  • اہم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم اسکرین دروازے۔
  • ریئل ٹائم انفارمیشن سسٹم* ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر۔
  • سی سی ٹی وی نگرانی، ایمرجنسی انٹرکام اور فائر سیفٹی سسٹم۔
  • توانائی کی بچت کرنے والا نظام اور شور کم کرنے والی ٹیکنالوجی۔
  • ڈیجیٹل ٹکٹنگ سسٹم جس میں کیو آر کوڈ، اسمارٹ کارڈ اور موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت۔

کرایہ اور اوقاتِ کار

آکوا لائن کے کرایے فاصلہ کی بنیاد پر مقرر کیے گئے ہیں:

فاصلہ (کلومیٹر)کرایہ (روپے)
0 – 310
3 – 1220
12 – 1830
18 – 2440
24 – 3050
30 – 3660
36 – 4270
42 سے زیادہ80

ٹرینیں صبح 5:55 بجے سے رات 10:30 بجے تک چلتی ہیں۔ رش کے اوقات میں ہر چند منٹ بعد ٹرین دستیاب ہوگی تاکہ انتظار کم ہو۔

شہریوں کے لیے فوائد

  • وقت کی بچت: شمالی علاقوں سے جنوبی ممبئی کا سفر صرف 45 منٹ میں۔
  • ٹریفک میں کمی: سڑکوں پر بھیڑ کم ہوگی اور نجی گاڑیوں پر انحصار گھٹے گا۔
  • ماحولیاتی فائدہ: بجلی سے چلنے والی میٹرو آلودگی میں کمی لائے گی۔
  • معاشی ترقی: کاروباری علاقوں جیسے بی کے سی، فورٹ اور نریمن پوائنٹ تک بہتر رسائی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
  • آرام دہ سفر: ایئرکنڈیشنڈ کوچز، جدید سسٹم، اور محفوظ ماحول۔

ممبئی کی ترقی کی جانب ایک قدم

ممبئی میٹرو لائن-3 کے مکمل آغاز کے ساتھ، شہر ایک جدید، منظم اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آکوا لائن صرف ایک میٹرو نہیں بلکہ ممبئی کے لیے ترقی، رفتار اور سہولت کی نئی علامت بن چکی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دیوالی کے سبب ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کا ۲۱ اکتوبر کا عوامی دربار ملتوی

Published

on

‎ممبئی دیوالی کے پس منظر میں ممبئی پولس کمشنر کا جنتا عوامی دربا منعقد نہیں ہو گا براہ کرم نوٹ کریں کہ دیوالی کے تہوار کے سبب اہلیان ممبئی کے ساتھ منگل کی میٹنگ 21 اکتوبر 2025 کو ملتوی کر دی گئی ہے۔
‎شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ 28 اکتوبر 2025 بروز منگل سہ پہر 3:30 بجے اپنی شکایات اور تجاویز کے ساتھ پولس کمشنر سے ملاقات کریں۔
‎اس کے لیے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔یہ پیغام ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے ایکس پر عام کیا ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com