Connect with us
Wednesday,16-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

شاہ نے نواترکی مبارکباد دی

Published

on

shah

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز شاردیہ نوراتر پر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ، اور ماں بھگوتی سے سبھی پراپنی مہربانی اورآشیرواد بنائے رکھنے کی دعا کی۔
شاہ نے ٹوئٹ کیا’’نوراترریاضت ، عبادت اور طاقت کی پوجا کی علامت ہے۔ نوراتر کے مہاپرو پرسبھی کو دلی مبارکباد۔ ماں بھگوتی سب پر اپنی مہربانی اورآشیرواد بنائے رکھے۔ جئے ماتا دی۔‘‘

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ایک گرفتار

Published

on

Mumbai Police.2

ممبئی : ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ایک شرابی کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کو صبح ساڑھے چار بجے ایک کال موصول ہوا جس میں ممبئی میں بم دھماکہ کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے اس کی تفتیش شروع کر دی, اور پھر بوریولی علاقہ سے ایک شرابی سورج جادھو 37 سالہ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس نے اس سے قبل بھی دھمکی آمیز فون کالز کئے تھے۔ اس نے اپس نے بوریولی، بی کے سی، واکولہ میں بم دھماکہ کی دھمکی دی تھی, اور اس پر اس قسم کے فرضی کال کے تین معاملات بھی درج ہیں۔ اس دھمکی آمیز کال کے معاملہ میں آزاد میدان پولیس نے کارروائی کی ہے۔

ممبئی پولیس نے اس ملزم نے متعدد مرتبہ دھمکی آمیز فون کالز کئے ہیں, چونکہ اس نے ممبئی پولیس کنٹرول روم میں یہ فون کال کیا تھا اس لئے آزاد میدان پولیس نے اس متعلق تفتیش شروع کر دی ہے, اور اس کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی کیلئے دھمکی آمیز فون کالز درد سر بن گئے ہیں۔ پولیس ایسے فون کالز کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے, کیونکہ اس میں غفلت برتی نہیں جاسکتی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے بھی دھمکی آمیز کال سے متعلق ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ جس کے سبب پولیس اس معاملہ میں سنجیدگی سے کارروائی کرتی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

یوسف ابراہانی کی گھر واپسی سماجواری پارٹی میں شمولیت

Published

on

Yousef-Abrahani

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر کانگریس کے سنئیر لیڈر اور اسلام جمخانہ کے چیئرمین ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے کانگریس کا دامن چھوڑنے کے بعد گھر واپسی کی ہے اور قومی صدر اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ابراہانی کے ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے, اور کہا ہے کہ مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کو تقویت بخشنے کے لئے یوسف ابراہانی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے سماجوادی پارٹی ہی صف اول پر ہے اور یہی وہ جماعت ہے جو فرقہ پرستی کا مقابلہ کرتی ہے, اس لیے یوسف ابراہانی کو پارٹی میں شامل کیا ہے مجھے امید ہے کہ ابراہانی پارٹی کی تنظیمی امور کو مستحکم کرنے میں کوشاں رہیں گے, ابھی تک یوسف ابراہانی کو پارٹی میں کوئی عہدہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ابو عاصم اعظمی کریں گے۔ یوسف کے فرزند شہزاد ابراہانی، زیبا ملک نے بھی پارٹی میں شمولیت کی ہے۔

Continue Reading

سیاست

نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف چارج شیٹ داخل، دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں 25 اپریل کو کیس کی سماعت

Published

on

Soniya-&-Rahul

نئی دہلی : ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راہل اور سونیا گاندھی سے جڑی کمپنی ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل) کے 700 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کرنے کے چند دن بعد یہ کارروائی کی ہے۔ ان جائیدادوں میں دہلی، ممبئی اور لکھنؤ کی اہم جائیدادیں شامل ہیں۔ ان میں قومی دارالحکومت میں بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع مشہور ہیرالڈ ہاؤس بھی شامل ہے۔ ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ راہول گاندھی، سونیا گاندھی اور کانگریس اوورسیز چیف سیم پترودا کے خلاف دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے۔ چارج شیٹ میں سمن دوبے سمیت کچھ اور نام بھی ہیں۔ خصوصی جج وشال گوگنے نے 9 اپریل کو داخل کی گئی چارج شیٹ کے اہم نکات کا جائزہ لیا اور 25 اپریل کو سماعت کی اگلی تاریخ مقرر کی۔ اس دن، ای ڈی کے خصوصی وکیل اور تفتیشی افسر عدالت کے مشاہدے کے لیے کیس ڈائری بھی پیش کریں گے۔ ای ڈی کی چارج شیٹ پر کانگریس نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے انتقامی سیاست ہے۔ جے رام رمیش نے لکھا، ‘نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کو ضبط کرنا قانون کی حکمرانی کو چھپانے والا ریاستی سرپرستی والا جرم ہے۔ سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور کچھ دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنا وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے انتقامی سیاست اور دھمکی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ تاہم کانگریس اور اس کی قیادت خاموش نہیں رہے گی۔ ستیہ میو جیتے۔’ ای ڈی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت کی جا رہی ہے۔ نیشنل ہیرالڈ اے جے ایل نے شائع کیا ہے۔ یہ کمپنی ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی دونوں کی کمپنی میں 38 فیصد حصہ داری ہے۔ اس کی وجہ سے وہ کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا کہ یہ کارروائی اے جے ایل منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ تحقیقات منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کے سیکشن 8 کے تحت کی جا رہی ہیں۔ مزید یہ کہ منی لانڈرنگ (منسلک یا منجمد اثاثوں کا قبضہ) رولز، 2013 کی متعلقہ دفعات پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ان اثاثوں پر قبضہ کر سکتے ہیں جو انہوں نے منسلک یا منجمد کر رکھے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com