Connect with us
Friday,09-January-2026
تازہ خبریں

جرم

ناند گاؤں میں ہرن کے گوشت کے ساتھ مالیگاؤں کے دو شکاریوں کی زبردست پٹائی سے سنسنی

Published

on

(خیال اثر)
کل شب مالیگاؤں کے پڑوس میں واقع ناند گاؤں میں ہرن کا شکار کرنے والے دو شکاریوں کو گاؤں کے افراد نے پکڑا، اور ان کی زبردست پٹائی کی. جس کی خبر منظر عام پر آتے ہی سنسنی پھیل گئی.
اس ضمن میں ملی تفصیلات بمو جب کل شب ناند گاؤں کے افراد نے مدثر احمد ساکن چونا بھٹی اور زاہد احمد ساکن پوار واڑی کو ہرن کے گوشت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، نیز ان کے قبضے سے چھری، بندوق، موٹر سائیکل اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کئے گئے. گاؤں نے ان دو شکاریوں کو پکڑ کر ناند گاؤں محکمہ جنگلات کے آفیسران کے حوالے کیا. ملزمان پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ہرن کا شکار کر کے اس کا گوشت بھاری قیمت میں فروخت کیا کرتے تھے. بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک فرد پر اس سے قبل بھی غیر قانونی شکار کا معاملہ درج کیا جا چکا ہے.

جرم

ناگپاڑہ نقب زنی کا کیس حل، مسروقہ مال برآمد ۴ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ۶ جنوری کو نقب زنی کے کیس میں پولس نے تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور ۷۲ لاکھ کا مسروقہ مال زیورات اور ڈائمنڈ بریچ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزمین زیورات بہار لیجاکر فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کر چکے تھے۔ اس سے قبل ہی پولس نے تین ملزمین پھلے موہن ۴۰ سالہ، سنتوش رام جیون مکھیا، اور لالو موہن مکھیا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف سانتا کروز میں بھی کیس درج ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس کے ڈی سی پی پروین منڈے نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ملنڈ میں گٹکا کے خلاف پولس کی کارروائی ۲ کروڑ کا مال ضبط ۱۰ گرفتار

Published

on

Drags-Arrest

ممبئی پولس نے گٹکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک تین ٹرک ۱۰ گاڑیاں اور ایک کار سمیت ۱۴ گاڑیوں کو ضبط کر, اس میں سے دو کروڑ کے گٹکا کا مال ضبط کر۱۰ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکار نے گٹکا پر پابندی عائد کر رکھی ہے, اس کے باوجود گٹکا فروخت کرنے سے متعلق اطلاع پولس کو ملی۔ ڈی سی پی زون ۸ کی سربراہی میں پولس ٹیم نے ملنڈ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گٹکا ضبط کر عادل ابوبکر، سراج الحق سمیت ۱۰ کو گرفتار کیا ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے اور اس میں مزید ملزمین کی گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔ پولس یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ سامان اور گٹکا یہاں سے لایا گیا تھا, چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے ممنوعہ گٹکا لایا گیا تھا اور یہاں سے فروخت کیا جانا تھا۔

Continue Reading

جرم

شیوسینا کے امیدوار حاجی سلیم قریشی پر حملہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشتبہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Published

on

Shinde-2

ممبئی : ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے کے شیوسینا کے امیدوار حاجی سلیم قریشی پر بدھ کے روز باندرہ (مشرقی) کے سنت دنیشور نگر میں ایک ریلی کے دوران مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ حاجی کے حامی، جو جائے وقوعہ پر موجود تھے، انہیں بائک پر باندرہ (مغربی) کے ایک نجی اسپتال لے گئے۔ کہرواڑی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ زونل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) اور ممبئی کرائم برانچ نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ زون 8 کے ڈی سی پی منیش کلوانیا نے بتایا کہ حملہ کی وجہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی معلوم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قریشی کو شام 5 بجے سنت دنیشور نگر میں ریلی کے دوران پیٹ میں کچھ چوٹیں آئیں۔ وہ خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔ کھیرواڑی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ حملہ نامعلوم افراد نے کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ تاہم پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ شیوسینا بی ایم سی کے انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم ممبئی کے سابق جنرل سکریٹری حاجی سلیم قریشی ستمبر 2024 میں شیو سینا کے ایکناتھ شندے کے دھڑے میں شامل ہوئے۔ ان کی اہلیہ گلناز سلیم قریشی باندرہ (مشرق) کے وارڈ 92 سے کارپوریٹر تھیں۔ حاجی کے شیو سینا میں شامل ہونے کو شندے کی طرف مضبوط کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کھیرواڑی پولیس حملہ آور کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی تھی۔ ممبئی میں بی ایم سی انتخابات کے لیے ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 16 جنوری کو ہوگی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان