سیاست
آر ایس ایس اور بی جے پی نے دنیا کے سامنے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا: کانگریس
کانگریس نے کہا ہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی آئیڈیل راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی نفرت انگیز سوچ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی وجہ سے ملک کو دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اس وقت جو ماحول ہے وہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر مبنی ہے۔ فلم ان لوگوں نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے اس لیے سائیڈ ایکٹر کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ اس ماحول کی بنیادی وجہ آر ایس ایس ہے اور اسے اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
مسٹر کھیڑا نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی وجہ سے ملک کو دنیابھر میں شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے اس لئے غیر رجسٹرڈ تنظیم آر ایس ایس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے اور اس پورے معاملے میں خود آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں دانشوروں، ریٹائرڈ بیوروکریٹس، آزاد میڈیا اور دیگر نے حکومت کو بارہا یہ یاد دلانے کی کوشش کی کہ ہم متنوع ملک ہیں لیکن حکومت نے کسی کی نہیں سنی اور ملک کو اب اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عجیب صورتحال ہے کہ جب ملک نفرت کے ماحول کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے دبا دیا جاتا ہے لیکن غیر ملکی دباؤ پر فوری قدم اٹھایا جاتا ہے۔70 سالوں میں پاکستان نے ہندستان کو گھیرنے کی مسلسل کوششیں کیں لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکا، لیکن گزشتہ 7 سالوں کے دوران مودی سرکار نے اسے کامیاب ہونے کا ہر موقع دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی کی پریس ریلیز بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کے ذریعے تقسیم کی جا رہی ہے۔ سفارت خانوں سے نکلنے والے پیغامات میں بی جے پی کا بیان منسلک ہے۔ بی جے پی نے سفارت خانے کا غلط استعمال کیا ہے اور بی جے پی کی غلطیوں کی وجہ سے دنیا کے سامنے ملک کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ حکومت نے کبھی بھی ہم وطنوں کی صحیح بات نہیں سنی، صحیح وقت پر صحیح بات نہیں کی اور اب وضاحت دیتی پھر رہی ہے۔ بی جے پی نے غلطی کی ہے اور ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چہروں اور مکھوٹا کا کھیل آر ایس ایس کا پرانا کھیل ہے اور یہ کھیل طویل عرصے سے کھیلا جا رہا ہے۔ بی جے پی کا اصل چہرہ یہ ہے کہ وہ اپنا مکھوٹا بدل بدل کر کام کرتی ہے اور مسٹر مودی تمام متنازع مسائل پر چپی سادھے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس ملک کی معیشت کے لیے سب سے بڑا دھچکا ہے جہاں امن نہ ہو اور ماحول خراب ہو۔ ایسا ماحول رکھنے والے کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری نہیں آتی اور اس کی معاشی سرگرمیاں مسدود ہوجاتی ہیں۔
سیاست
آسام حکومت 1000 ترقی پسند کسانوں کو ہر ایک کو 1 لاکھ روپے کا انعام دے گی : سی ایم ہمنتا بسوا سرما

گوہاٹی : آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے پیر کو کہا کہ ریاستی حکومت اس سال 1000 ترقی پسند اور تعلیم یافتہ کسانوں کو ‘چیف منسٹرز ایگریکلچر ایکسیلنس ایوارڈ’ کے تحت ایک ایک لاکھ روپے کے انعام سے نوازے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ کاشتکاری کو ایک اچھے اور جدید کیریئر کے آپشن کے طور پر اختیار کریں۔
سرما نے کہا، “ہمیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کاشتکاری کی طرف راغب کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس لیے ہم نے اس سال 1000 ترقی پسند اور تعلیم یافتہ کسانوں کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو زراعت سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔”
انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے پانچ سالوں میں اس اقدام کے تحت 10,000 کسانوں کو اعزاز دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہ پروگرام کاشتکاری کے جدید طریقوں کو فروغ دینے، زرعی تحقیق کو مضبوط بنانے اور پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز کرے گا، تاکہ کسان زیادہ خود انحصار بن سکیں۔ چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما نے نوجوانوں سے متعلق مختلف پروگراموں کو ایک ہی انتظامی ڈھانچے کے تحت لانے کے لیے ایک وقف “یوتھ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ” بنانے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔
مجوزہ محکمہ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، روزگار کے تبادلے، اور تعلیم کے شعبے میں نوجوانوں سے متعلق اقدامات کو ایک چھتری کے نیچے اکٹھا کرے گا۔ توقع ہے کہ اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ یعنی 17 ستمبر کے آس پاس لانچ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت 2 اکتوبر سے محکمہ کا آغاز کرے گی۔ 31 جنوری تک، حکومت “پروجیکٹ سدبھاونا 2” کا آغاز کرے گی، جس کا مقصد زیر التوا سرکاری فائلوں کی شناخت اور حل کرنا ہے۔ 300,000 سے زائد فائلیں مختلف محکموں، ڈائریکٹوریٹ اور ڈپٹی کمشنر دفاتر میں زیر التواء ہیں۔
ایک وقف شدہ پورٹل کے ذریعے، شہری زیر التوا مقدمات کے بارے میں معلومات جمع کر سکیں گے، جو اس کے بعد کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو بھیج دی جائے گی۔ جبکہ یہ عمل پہلے 2021 میں دستی طور پر کیا گیا تھا، موجودہ اقدام سے زیر التواء مقدمات کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کے لیے ای فائلنگ سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : دیونار اور باندرہ میں بی ایم سی اور کرائم برانچ کا فرضی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ادویات اور دیگر اشیاء ضبط پانچ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج

ممبئی : ممبئی شہر میں فرضی اور جھولا چھاپ ڈاکٹروں کے خلاف ممبئی کرائم برانچ اور بی ایم سی نے مشترکہ کاروائی انجام دی ہے ممبئی کے دیونار اور باندرہ علاقہ میں ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۶ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پایا کہ یہ بغیر کسی سرٹیفیکٹ پریکٹس کیا کرتے تھے, اور ان کلینکس سے انجکشن ادویات تقریبا ایک لاکھ سے زائد کا سامان بھی ضبط کیا ہے, یہ ڈاکٹر بغیر سرٹیفیکٹ کے کلینک چلاتے تھے اور مریضوں کی جان کے لئے خطرہ تھے, اس لئے ممبئی کرائم برانچ نے پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ہدایت پر کارروائی کی ہے اور ڈی سی پی نانوتھ ڈھولے نے یہاں کارروائی کی سربراہی کی ہے۔ دیونار اور باندرہ میں صغیر احمد عبدالمجید ہاشمی ۳۹ سالہ ڈاکٹر صغیر کلینک، اکھلیش کمار دوبے ۴۷ گائیتری کلینک، محمد عالم محمد شریف شیخ عائشہ کلینک، کیشو پرساد پٹیل کلینک اور آفتاب خان آفتاب کلینک کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے, ان ڈاکٹروں کے خلاف دیونار اور نرمل نگر پولس میں کیس درج کیا گیا ہے۔ ان بوگس اور فرضی ڈاکٹروں کا لائسنس بھی معطل کیا گیا ہے بوگس ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے دوران پایا گیا کہ ان کے پاس کوئی بھی مستند دستاویزات نہیں تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ریاست بھر میں کیپٹل اسکیم کے نام پر 30 کروڑ روپے کا فراڈ، 4 گرفتار، 12 لاکھ ضبط، مزید تفتیش جاری

ممبئی : ممبئی اقتصادی ونگ ای او ڈبلیو نے ایک ایسے اے آئی اوریجن اور ڈیجیٹل اوریجن نامی غیر قانونی کمپنی کو بے نقاب کرتے ہوئے۴ دھوکہ بازوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جو زیادہ منافع کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر دھوکہ بازی کیا کرتے تھے۔ اوریجن ممبئی ای او ڈبلیو نے ‘اے آئی اوریجن / ڈیجیٹل اوریجن’ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ممبئی اکنامک آفنس ونگ (ای او ڈبلیو) نے ایک مبینہ پونجی سرمایہ کاری گھوٹالہ کے سلسلے میں کمپنی ‘اے آئی اوریجن / ڈیجیٹل اوریجن’ کے آپریٹرز اور دیگر ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس کے مطابق، کمپنی نے آر بی آئی یا ایس ای بی سیبی سے مطلوبہ منظوری کے بغیر سرمایہ کاری کی اسکیمیں چلا کر عوام سے کافی رقم جمع کی۔ آپریشن کے دوران، حکام نے 12 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی، بینک پاس بکس، کاریں، اور لیپ ٹاپ / الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے۔ اس کیس میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اور اقتصادی جرائم ونگ کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ اس کمپنی میں۳۰ کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کی گئی ہے اس کمپنی نے تھانہ پالگھر، پمپری چنچوڑ، سانگلی ستارہ کولہاپور میں بھی اپنے دفاتر شروع کئے تھے اس کمپنی کے خلاف ممبئی کے گھاٹکوپر پنتھ نگر میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ ای او ڈبلیو نے کمپنی کے صدر کرشنا چوان، انکوش شانتا رام، ڈاکٹر سودیش موہتے اور ایجنٹ سبھاش پندرے کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی کمپنی کے دفترآر اے پام میں چھاپہ مار کر دستاویز سمیت دیگر سامان اور نقدی ضبط کیا گیا ہے۔ اس کمپنی کے سرمایہ کاری کے لئے لوگوں کو مائل کرنے کے لئے انہیں بیرون ملک پکنک بھی بھیجا کرتے تھے۔ اتنا ہی نہیں ملزمین سیمنار بھی منعقد کرتے تھے اور سیمنار میں لالچ دیا کرتے تھے۔ اس کے ساتھ یہاں ماحول تیار کیا کرتے تھے کہ اتنا نفع سرمایہ کاری پر ہوتا ہے۔ ایک ماہ سرمایہ کاری پر ای او ڈبلیو نے نگرانی کی اور اس کے بعد آپریشن کو انجام دیا گیا۔ ڈی سی پی سنگرام نشاندار نے بتایا کہ ای او ڈبلیو کئ انٹلیجنس یونٹ نے ایسی کمپنوں پر نظر رکھنا شروع کردی ہے جو اس قسم کی اسکیمات چلا کر سوشل میڈیا پر لوگوں کو اشتہارات نشر کر کے بے وقوف بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر نگرانی بھی رکھی جاتی ہے اس کمپنی نے بھی نت نئے اشتہارات کے ذریعہ سوشل میڈیا پر پرکشش اسکیم کا لالچ دے کر لوگوں کو سرمایہ کاری پر مائل کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوریس اسکیم کے بعد پونجی اسکیم پر نگرانی اور ایسے معاملات پر ای او ڈبلیو نے نظر رکھ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ممبئی ای او ڈبلیو نے اپنی کارروائی میں کروڑوں روپے کے گھوٹالے کو بے نقاب کرتے ہوئے ۴ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
