Connect with us
Sunday,22-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

روہیت شیٹی فائرنگ : پانچواں ملزم پونہ سے گرفتار, بالی ووڈ کی پانچ شخصیات کو سبھم لونکر نے دی دھمکی

Published

on

ممبئی بالی وو ڈ میں اپنی دہشت قائم کرنے کےلیے لارنس بشنوئی نے فلمساز اور ہدایتکار روہیت شیٹی کو نشانہ بنا یا تھا اور سبھم لونکر ہی اس فائرنگ میں ماسٹر مائنڈاور مطلوب ترین ملزم کی حیثیت رکھتا ہے جس ملزم کو پونہ سے گرفتار کیا گیا اس نے ہی شوٹر کو بندوق فراہم کی تھی۔ فلمساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے پونے سے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس سے اس معاملے میں گرفتاریوں کی کل تعداد پانچ ہو گئی ہے، پولیس حکام نے جمعرات ک بتایا۔ ممبئی کرائم برانچ کے انسداد ہفتہ وصولی دستہ نے پونے سے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت آشرم فاسلے کے طور پر کی گئی ہے جس نے مبینہ طور پر فائرنگ کےلیے شوٹر کو بندوق فراہم کی تھی۔اس گرفتاری کے ساتھ ہی اب کل پانچ ملزمین پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس سے قبل چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم، جس شوٹر نے روہیت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کی تھی وہ ہنوز فرار ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی اور ایک مفرور ملزم شبھم لونکر نے بالی ووڈ کی کم از کم پانچ بڑی شخصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ مبینہ طور پر ان مشہور شخصیات کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں جن میں ہفتہ وصولی کےلیے انہیں کال کی گئی تھی تاہم خوف کی وجہ سے ان میں سے کسی نے ابھی تک پولیس میں باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ ممبئی میں روہت شیٹی کے جوہو بنگلے پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا۔ اس کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں انٹیلی جنس معلومات ملی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ کئی مشہور شخصیات پولیس سے رجوع کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ فائرنگ کا بنیادی مقصد پوری فلم انڈسٹری میں خوف پھیلانا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ انہیں ان پٹ موصول ہوئے ہیں کہ بہت سے لوگوں کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہیں، لیکن کوئی بھی بیانات ریکارڈ کرنے یا شکایت درج کرانے کے لیے آگے نہیں آرہا ہے۔ اگر کوئی سامنے نہیں آتا ہے تو پولس کو ازخود تفتیش کر کے ایکشن لینا ہوگا لونکر کی سوشل میڈیا پوسٹ میں سے ایک میں انتباہ دیا گیا ہے ۔ تاہم خود روہت شیٹی نے دھمکی آمیز کال موصول ہونے سے انکار کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں لونکر نے لکھا تھا: “رام-رام، جئے بجرنگ بلی، ہم نے روہت شیٹی کو کئی بار خبردار کیا کہ وہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کریں، لیکن وہ نہیں سمجھے، یہ صرف ‘ٹریلر’ تھا، اگر اس نے پھر بھی بات نہ مانی تو اگلی گولی گھر کے باہر نہیں چلائی جائے گی ۔یہ براہ راست اس کے سینے پر لگے گی۔ یہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے ایک جنگ ہے۔
حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں ملک کے مختلف حصوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ حکام کا خیال ہے کہ شوٹر کے گرفتار ہونے کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ حملے کا حکم کس نے دیا تھا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی پولیس نے 10 سالہ لڑکا کو والدین کے سپرد کر دیا, پولیس کی انسانیت نوازی اور کاوشوں کی ستائش ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس نے 10 سالہ گمشدہ لڑکے کو ان کے والدین کے سپرد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی ہے 2 ماہ سے غائب گمشدہ بچہ کو دلی سے تلاش کر نے کے بعد پولیس نے اس کی صحیح سلامت بازیابی کی اور پھر بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا۔ ممبئی پولیس نے ایک بچے کو اپنی والدین سے دو ماہ بعد ملوایا پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 ستمبر 2026 ء کو تنگا گاؤں ساکی وہار روڈ دارالعلوم غریب نواز مدرسہ سنی رحمانیہ جامع مسجد سے 10 سالہ رہائشی تھانہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھا وہ اچانک غائب ہوگیا ہے اس متعلق 15 ستمبر کو اس کے والد مختار شاہ نے شکایت درج رکوائی پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیس نے تنگا گاؤں سمیت اطراف کے علاقہ میں جوگیشوری وکرولی لنک روڈ اور مرکزی راستوں پر بیسٹ بس ڈپو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا پولیس نے گمشدہ بچے کی تلاش کیلئے اس کی رنگین تصاویر جاری کی اور پولیس اسٹیشنوں کے سپرد کر دی گئی اور وائرلیس پیغام بھی عام کیا گیا پولیس نے بچے کا اصل رہائشی مقام تھانہ آنند بھاسکر نگر کلوا میں اس کی تلاش ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈ مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر کی اور بچوں کی گمشدگی کا پمفلٹ بھی چسپاں کردیا ڈومبیولی علاقہ میں بچے کی خبر ملی اس کے بعد پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ محمد پور دلی میں ہے جس پر پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر اس کے رشتہ داروں کے ہمراہ جاکر بچہ کو برآمد کر لیا 10 سالہ لڑکا صحیح سلامت ان کے والدین کے سپرد کر دیا اس معاملہ میں پولیس نے ممبئی اور تھانے کے 100 سے 150 سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ممبئی پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو آگاہ کیا اور بالآخر دو ماہ بعد لڑکے کو صحیح سلامت بازیافت کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے والدین کو اس سپرد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق منوج کمار شرما,ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کریٹ سومیا کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام, حالات کشیدہ لیکن امن برقرار

Published

on

ممبئی : ممبئی کے کرلا علاقہ میں فونکس مال کے قریب نوجوان جوڑے کی تصویر کشی کے دوران علاقہ کے کچھ بچوں نے ان کے ساتھ غنڈہ گردی کی جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں 8 نابالغوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور انہیں زیر حراست لے کر چلڈرن ہوم بھی بھیج دیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ امن برقرار ہے لیکن اس معاملہ میں اب سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بچوں کے اس عمل کو مسلم غنڈہ گردی قرار دے کر مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ہے کریٹ سومیا نے زہر افشانی کر تے ہوئے کہا کہ مانخورد گوونڈی کرلا ناگپاڑہ بہرام پاڑہ میں مسلمانوں کی دادگیری بڑھ گئی ہے سوربھ اپنی معشوقہ کے ساتھ یہاں مال میں شاپنگ کے غرض سے آیا تھا وہاں گارڈن میں مسلم بچوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔ کریٹ سومیا نے ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں اسلامی دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اب ممبئی کو مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش جاری ہے۔ کریٹ سومیا نے اس معاملہ میں مذکورہ بالا گارڈن کا بھی معائنہ اور دورہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ حاجی اسماعیل مسافر خانہ مسجد کے انہدامی کارروائی پر روک

Published

on

high-crout

ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے ایک بڑا فیصلہ صادر کیا ہے مسافر خانہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسجد کی انہدامی کارروائی پر عارضی پابندی اور روک لگائی ہے بی ایم سی اور متعلقہ سے جواب طلب کیا ہے مسافر خانہ مسجد پر انہدامی کارروائی کا تنازع شدت اختیار کرگیا تھا اس معاملہ میں آج بی ایم سی انتظامیہ نے کارروائی بھی شروع کی تھی بی ایم سی مسجد انہدام کی نوٹس جاری کی تھی مدعی عبدالرزاق کی عرضی پر فوری سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے دریافت کیا کہ اس معاملہ میں اتنی عجلت کیوں ہے تو ان کے وکلا نے بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ مسجد سے وابستہ ہے اور ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں اسٹے اور کسی بھی کاروائی پر روک لگایا تھا لیکن کے باوجود بی ایم سی نے نوٹس جاری کی ہے یہ ملکیت فی الوقت وقف کی ملکیت نہیں اس معاملہ میں وقف ٹرینونل میں معاملہ زیر سماعت ہے سپریم کورٹ نے مسجد سے متعلق جو بھی احکامات دئیے ہیں اسے برقرار رکھنےکا حکم ممبئی ہائیکورٹ نے دیا ہے اس کے ساتھ ہی فریقین و متعلقین و بی ایم سی انتظامیہ ۲۵ نومبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے فی الوقت مسجد پر کاروائی موخر کردی گئی ہے اس کےاطرا ف داؤد ابراہیم کا یادگار پشتینی گھر کو منہدم کر کے ملبہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اس سے قبل مسجد پر کارروائی کی مخالفت میں احتجاج بھی کیا گیا تھا نظم و نسق کے مسئلہ کے سبب ایک ہزار پولس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان