سیاست
ریستوران اور سیلون بھی چھوٹ کے دائرے میں نہیں:وزارت داخلہ
مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں گذشتہ ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کی ہدایات میں دوکانوں کو کھولنے کے تعلق سے جمعہ کی شب دی گئی چھوٹ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریستوران،سیلون اورنائی کی دوکانیں اس کے دائرے میں نہیں آتیں اور انہیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے گذشتہ 15اپریل کولاک ڈاؤن کے تعلق سے جاری ہدایات میں ترمیم کرکے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو خط لکھ کر دیہی اور شہری غیر ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں دوکانوں کوکچھ شرایط کے ساتھ کھولنے کا حکم دیا تھا۔میونسپل کارپوریشن اور بلدیات کی حدود میں آنے والی بازاروں،سنگل اور ملٹی برانڈ والے مال کو بھی اسی حکم کے دائرے میں رکھا گیا تھا۔
اس حکم میں دیہی اور شہری علاقوں میں اکیلی دوکانوں،آس پاس کی دوکانوں اور رہائشی علاقوں میں واقع دوکانوں کو مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بعد میں وزارت داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ریستوران،سیلون اور نائی کی دوکان اس چھوٹ کے دائرے میں نہیں آتی۔وزارت نے واضح کیا کہ ریستوران اور سیلون خدمت مہیا کرنے کی فہرست میں آتے ہیں اس لئے یہ دوکانیں نہیں ہیں اور انہیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سے قبل وزارت نے ایک دیگر وضاحت میں کہا تھا کہ ای کامرس کمپنیاں صرف ضروری اشیاء کی فراہمی کر سکتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ شراب اور دیگر مادوں کی فروخت پر پہلے سے نافذ پابندی ابھی بھی جاری رہے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کے پائیدھونی میں کروڑوں روپے کی منشیات کے ساتھ ۹ ملزمین گرفتار، ۳ خواتین اسمگلر بھی شامل

ممبئی : پائیدھونی پولس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن منشیات ضبط کر دو مرد دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پائیدھونی پولس اسٹیشن کی حدود ۱۶ دسمبررات دو بجکر ۳۰ منٹ پی ڈمیلو رو ڈ پر جلا رام نٹور ٹھکر ۳۷ سالہ اور وسیم سید ۲۷ سالہ کے قبضے سے تلاشی کے دوران ۳۲۶ گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ملزمین پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرگرفتار کیا گیا تفتیش میں ملزمین نے انکشاف کیاکہ انہوں نے منشیات کہاں سے لائی تھی اس کے بعد پولس نے روبینہ سید ۳۰ سالہ کو گرفتار کیا اس نے بتایا کہ وہ شبنم شیخ کے رابطے میں تھی اسے اجمیر راجستھان سے گرفتار کر لیا گیا ان دونوں خواتین نے منشیات کہاں سے حاصل کی تھی اس سے متعلق تفتیش کی گئی تو شبنم شیخ کو منشیات فروخت کرنے والی مسکان سمیع اللہ شیخ ۱۹ سال تھی اسے مسجد بندر علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مسکان کو منشیات فراہمی کےلیے آنے والے عبدالقادر شیخ اور مہربان علی سے متعلق پولس کو اطلاع ملی تھی جس پر پولس نے جال بچھا کر عبدالقادر کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی اس کے گھر جوگیشوری میں تلاشی کے دوران نوجیت گلابی خان، شارق سلمانی، صمد گلابی ہیروئن کے ساتھ پائے گئے ان کے قبضے سے کل ۳۳ کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط کی ہے اس کارروائی میں تین خواتین اور ۶ مرد کو پولس نے گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی منشیات ضبط کی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی وجئے ساگرے نے کی ہے۔
(Tech) ٹیک
بھارتی سٹاک مارکیٹ سرخ رنگ میں بند، سینسیکس 367 پوائنٹس گر گیا۔

نفٹی آئی ٹی انڈیکس 1 فیصد نیچے بند ہونے کے ساتھ مارکیٹ میں آئی ٹی اسٹاک کا وزن ہوا۔ آٹو، پی ایس یو بینک، مالیاتی خدمات، فارما، رئیلٹی، توانائی، نجی بینک، بنیادی ڈھانچہ، اور کھپت سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ ایف ایم سی جی، دھاتیں اور اجناس سبز رنگ میں بند ہوئے۔ لارج کیپس کے ساتھ ساتھ مڈ کیپس اور سمال کیپس میں بھی کمی دیکھی گئی۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 136.90 پوائنٹس یا 0.23 فیصد گر کر 60,314.45 پر اور نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس 13.50 پوائنٹس گر کر 17,695.10 پر آگیا۔ ٹائٹن، این ٹی پی سی، ایچ یو ایل، ایکسس بینک، اور الٹرا ٹیک سیمنٹ سینسیکس پیک میں فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ بجاج فائنانس، ایشین پینٹس، ایچ سی ایل ٹیک، ٹی سی ایس، ایٹرنل، ٹیک مہندرا، پاور گرڈ، سن فارما، بھارتی ایرٹیل، بجاج فنسرو، ماروتی سوزوکی، آئی ٹی سی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹاٹا اسٹیل، بی ای ایل، ایم اینڈ ایم، اور ایچ ڈی ایف سی بینک خسارے میں تھے۔ وسیع مارکیٹ بھی کمزور تھی، زیادہ اسٹاک بڑھنے کے بجائے گرے تھے۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حالیہ ریلی کے بعد سال کے آخر میں کم تجارتی حجم اور منافع بکنگ کی وجہ سے گھریلو ایکویٹی مارکیٹ نیچے بند ہوئی۔ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباؤ بھی مارکیٹ پر وزنی ہے۔ امریکہ بھارت تجارتی معاہدے کی بڑھتی ہوئی توقع بھی غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ میں کھلی۔ یہ خبر لکھنے کے وقت (9:20 بجے کے قریب)، 30 حصص والا بی ایس ای سینسیکس 55 پوائنٹس یا 0.07 فیصد گر کر 85,360 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ این ایس ای نفٹی 12.60 پوائنٹس یا 0.05 فیصد بڑھ کر 26,126 پر تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : تار ڈیو پولس اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرتشدد، خاتون سے بھی نازیبا حرکت، دو غنڈے گرفتار، اے ایس آئی پر بھی چھیڑخانی کا کیس درج

ممبئی : ممبئی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سنجے رانے کو زدوکوب کر کے ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والے دو جرائم پیشہ غنڈوں کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے تارڈیو کے گارڈن میں سنجے رانے ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کر تے ہوئے پایا گیا تھا جس کے بعد دونوں افراد نے اے ایس آئی کا کالر پکڑ کر زدوکوب کیا تھا جبکہ پولیس اہلکار نے ان سے کہا تھا کہ وہ غلطی پر پولیس بیٹ چوکی چلنے کو تیار ہے لیکن دونوں نے اے ایس آئی کی ایک نہ سنی اور زدوکوب کر کے پولیس کی وردھی خاکی پر ہی ہاتھ ڈالا اور سوشل میڈیا پر اے ایس آئی کی ویڈیو بھی وائرل کر دی جس کے بعد تار ڈیو پولیس نے جرائم پیشہ ملزمین عرفان اقبال شیخ اور عباس محمد علی خان کے خلاف بی ایم ایس کی دفعات 127,353(1)B115,352,351,202 کے تحت کارروائی کی ہے اس سے قبل مذکورہ بالا اے ایس آئی کے خلاف پولیس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کا کیس درج کر لیا تھا اور اب ان دونوں ملزمین پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے سنجے ولاس رانے سے جب نازیبا حرکت کا ارتکاب ہوا تو ان دونوں نے اسے پکڑ لیا اور سنجے نے کہا کہ وہ پولیس اسٹیشن چلنے کو تیار ہے لیکن ان دونوں نے چھیڑخانی کے ملزم سنجے کے ساتھ ہاتھا پائی کر نے کے ساتھ گالی گلوج کی ان دونوں کا مقصد پولیس کی شبیہ خراب کرنا اور علاقہ میں دہشت پیدا کرنا تھا اس لئے دونوں نے پولیس پر ہاتھ ڈالا اور قانون ہاتھ میں لیا جس کے بعد ان دونوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ممبئی پولیس عوام کی حفاظت کے لئے اگر کوئی پولیس افسر غلط کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا کسی کو بھی حق نہیں ہے اس لئے ان دونوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے عدالت نے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
