Connect with us
Monday,27-April-2026

(جنرل (عام

ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 9983 کیسز

Published

on

coronavrus

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9983 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 206 افراد ہلاک ہوگئے۔
پیر کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 2،56،611 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 7135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں فی الحال 1،25،381 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں جبکہ 1،24،095 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
اس وبا سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 3007 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 91 افراد کی موت ہو چکی ہے ، جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 85،975 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3060 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، ریاست میں 1924 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 39،314 ہوگئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پائیدھونی تربوز زہر خوارنی کیس کی تحقیقات ہو, رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے مطالبہ

Published

on

ممبئی پائیدھونی میں تربوز کھانے پر چار افراد کی مشتبہ زہر خوار نی کے سبب موت کی تفتیش کا مطالبہ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس ، وزیر خوراک نرہری زویری ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے کیا ہے انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی مشتبہ موت سے ممبئ میں سنسنی پھیل گئی ہےاعظمی نے مکتوب ارسال کر کے پائیدھونی کے علاقے میں واقع مغل بلڈنگ میں کل جو واقعہ پیش آیا وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ پورے سماج کیلئے باعث تشویش ہے۔ عبداللہ ڈوکاڈیا، ان کی اہلیہ اوردو بیٹیاں، ایک ہی خاندان کے چار افراد چند گھنٹوں میں ہی دم توڑ دیا ایک خوشحال گھرانے میں صف ما تم بچھ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تربوز کھانے کے بعد اہل خانہ کو قے اور دست شروع ہوگئی اور چند ہی گھنٹوں میں چاروں موت و زیست کی جنگ ہار گئے رات دعوت میں شریک مہمانوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی تاہم صرف تربوز کھانے والے خاندان کی ہی طبیعت بگڑ گئی اس مشکوک موت کی کی تحقیقات ضروری ہے۔ آج کل بہت سی شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ پھلوں کو جلد پکانے یا انہیں تازہ نظر آنے کے لیے نقصان دہ کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس واقعہ کا تعلق کسی نقصان دہ کیمیکل سے پروسس شدہ پھلوں سے بھی ہوسکتا ہے۔ اس لئے اس کی انکوائری لازمی ہے اعظمی نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے اس معاملے کی فوری اور مکمل چھان بین ضروری ہے۔ جس جگہ سے یہ پھل خریدا گیا ہے اس کے سٹاک کا معائنہ کرنے اور جلد از جلد کلینا فارنسک لیباریٹری کی رپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ نیز چونکہ اس کنبہ کو اس سے نقصان ہوا ہے اور اس عظیم خسارہ کا بدل نہیں ہے اس لئے انہیں معاوضہ اور مالی تعاون فراہم کیا جائے وزیراعلی اس پر ذاتی توجہ دے کر متعلقہ محکمے کو سخت تحقیقات کا حکم دے انہوں نے مزید کہاکہ مشتبہ غذائی زہر خورانی کے اسباب اور وجوہات کی جانچ ضروری ہے کہیں تربوز میں زہر خورانی تو نہیں کی گئی اس کی بھی تحقیقات کر کے خاطیوں کے خلاف کارروائی ہو۔

Continue Reading

جرم

اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

Published

on

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : انگڑیا کا دس لاکھ کاندیولی میں پارکنگ سے چوری کرنے والے دو شاطر چور کی گرفتاری مزید کی تلاش جاری

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی انگڑیا کا دس لاکھ روپے چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاندیولی علاقہ میں شکایت کنندہ نکھل اروند شاہ ۴۴ سالہ ملاڈ کا رہائشی انگڑیا سے ۱۰ لاکھ روپے لے کر بلڈنگ میں اسکوٹر پارک کر کے گیا تھا, اسی دوران دو افراد کے اسکوٹی کی ڈگی میں موجود نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے. معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا اور چوروں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور کاندیولی کے ۱۲۴ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس ٹیم کو ملزمین کو سراغ گجرات ملا. یہاں پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری کے ۱۰ لاکھ میں سے ۷ لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے. اس کے ساتھ ملزمین نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس چوری میں دو مزید افراد نے مدد کی تھی, ان دونوں کی بھی پولس تلاش کرُرہی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کر کے کیس کو حل کر لیا ہے. پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر ششی کمار مینا اور ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کیس حل کیا

Continue Reading
Advertisement

رجحان